”یِسُوع نے بپتِسمہ لیا،“ فرینڈ، فروری ۲۰۲۱
ماہانہ فرینڈ پیغام، فروری ۲۰۲۱
یِسُوع نے بپتِسمہ لیا
یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا ایک عظیم نبی تھا۔ اُس نے لوگوں میں توبہ کی منادی کی اور اُنھیں بپتِسمہ دیا۔
ایک دن یُوحنّا لوگوں کو دریائے یردن میں بپتِسمہ دے رہا تھا۔ یِسُوع آیا اور یُوحنّا کوبپتِسمہ دینے کے لیے کہا۔ یُوحنّا کو معلوم تھا کہ یِسُوع گناہ گار نہ تھا۔ تاہم یِسُوع بپتسمہ کیوں لینا چاہتا تھا؟
یِسُوع نے کہا کہ اُسے تمام احکامات ماننے کی ضرورت تھی۔ بپتِسمہ لینا ایک حکم ہے۔
یُوحنّا کے یِسُوع کو بپتِسمہ دینے کے بعد، ایک کبُوتر یہ ظاہر کرنے کے لیے آسمان سے اترا کہ رُوحُ القُدس وہاں موجود تھا۔ آسمانی باپ کی آواز آسمان سے یہ کہتے ہوئے سُنائی دی، ”یہ میرا پیارا بَیٹا ہے جِس سے میں خُوش ہُوں“ (متّی ۳: ۱۷)۔
ہم یِسُوع کی مانند، احکامات کو ماننے اور بپتِسمہ لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ پھر ہم استحکام اور رُوحُ القُدس کی نعمت بھی پا سکتے ہیں۔
© 2021 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یو ایس اے میں چھپا۔ انگریزی کی منظوری: ۱۹/۶۔ ترجمے کی منظوری: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, January 2021. Urdu. 17464 434