”میں یِسُوع کی پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں،“ دوست، مارچ ۲۰۲۱
یِسُوع کے قصّے
میں یِسُوع کی پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں
ایک دن یِسُوع ایک کشتی پر چڑھ گیا۔ اُس نے ماہی گیروں سے کہا کہ وہ اِسے پانی میں اُتاریں۔ وہ کشتی پر کھڑا ہوا، اور ساحل پر موجود لوگوں کے ہجوم کو تعلیم دی۔
تب یسُوع نے پطرس نامی ایک ماہی گیر کو اپنے جالوں کو پانی میں ڈالنے کا کہا۔ پطرس نے کہا کہ وہ سارا دن کوئی مچھلی نہیں پکڑ سکا تھا، لیکن وہ اب دُوبارہ کوشش کرے گا۔ اِس بار، پطرس نے اتنی مچھلیاں پکڑیں کہ دو کشتیاں بھر گئیں!
یِسُوع نے ماہی گیروں سے کہا کہ وہ اپنی کشتیاں چھوڑ دیں اور اُس کے پیچھے ہو لیں۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ اُس کے شاگرد بن جائیں۔
یِسُوع کے شاگردوں نے دھیان لگایا جب اُس نے آسمانی باپ کے بارے میں تعلیم دی۔ اُنھوں نے دیکھا کہ یِسُوع بیماروں کو شفا دیتا ہے اور دُوسروں سے محبّت کا اِظہار کرتا ہے۔ یِسُوع کی موت کے بعد، اُس کے شاگردوں نے ویسا ہی کیا جو اُنھوں نے یِسُوع کو کرتے دیکھا تھا۔ اُنھوں نے تعلیم دی، شفا بخشی، اور محبّت رکھی۔
میں جو کچھ کہتا/کہتی ہوں یا کرتا/کرتی ہوں، اُس کے ذریعے دوسروں کو یِسُوع کے بارے میں سِکھا سکتا/سکتی ہوں۔ میں شفقت کے ساتھ، لوگوں کے مجروح احساسات کو تسکین بخش سکتا/سکتی ہوں۔ میں بیمار یا غریب لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے مدد کر سکتا/سکتی ہوں۔ میں یِسُوع کی مانند، محبّت کا اِظہار کروں گا/گی۔
© 2021 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یو ایس اے میں چھپا۔ منظوری برائے انگریزی: ۱۹/۶۔ منظوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, January 2021. Urdu.17466 434