”یِسُوع کے بہت سے نام،“ ماہانہ دوست پیغامات، دسمبر ۲۰۲۲
”یِسُوع کے بہت سے نام“
ماہانہ دوست پیغامات، دسمبر ۲۰۲۲
یِسُوع کے بہت سے نام
بہت سے انبیا نے یِسُوع مسِیح کے بارے سکھایا۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ ہمیں دکھانے کے لیے پیدا ہوگا کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔ اُنھوں نے اُس کے بارے سکھانے کے لیے بہت سے ناموں کا استعمال کیا۔
بعض اوقات صحائف میں یِسُوع کو عِمانُوایلکہا جاتا ہے۔ اُس نام کا مطلب ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“
یِسُوع کو مسِیح بھی کہا جاتا ہے۔ مسِیح کا مطلب ہے ”ممسُوح“ یِسُوع ہمارے لیے مُوا تاکہ ہم دوبارہ خُدا کے ساتھ رہ سکیں۔
یِسُوع ہمارا نجات دہندہ ہے۔ وہ ہمیں ہمارے گناہوں اور موت سے بچاتا ہے۔
یِسُوع کا ایک اور نام سلامتی کا شہزادہ ہے۔ جب ہم خوفزدہ یا پریشان ہوتے ہیں، تو وہ رُوحُ القُدس کے ذریعے اطمینان محسوس کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
مَیں یِسُوع مسِیح سے پیار کرتی ہوں۔ مَیں صحائف میں اُس کی زندگی اور محبت کے بارے میں سیکھ سکتی ہوں۔
© ۲۰۲۲منجانب Intellectual Reserve, Inc. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ یو ایس اے میں چھپا۔ منظوری برائے انگریزی:۱۹/۶۔ منظوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, December2022 Urdu۔ ۱۸۳۱۸۔۴۳۴