”پہلی عشائے ربّانی،“ فرینڈ، جون ۲۰۲۳، ۴۶–۴۷۔
ماہانہ فرینڈ پیغامات، جون ۲۰۲۳
صحائف کی کہانیاں
پہلی عشائے ربّانی
اپنی موت سے قبل، یِسُوع مسِیح نے اپنے رَسُولوں سے مُلاقات کی۔ اُس نے اُنھیں عشائے ربّانی دی۔
یِسُوع نے روٹی توڑی اور اُنھیں دی۔ اُس نے اُنھیں روٹی کھانے کو کہا تاکہ وہ یاد رکھیں کہ اُس نے اُن کے واسطے اپنی جان دے دی۔
پھر یِسُوع نے اُنھیں پیالہ دِیا۔ اُس نے اُنھیں اِس میں سے پینے کو کہا۔ اِس سے اُنھیں اُس کو یاد رکھنے میں مدد بھی مِلے گی۔
یِسُوع کے اپنے رَسُولوں کے ساتھ نہ ہونے کے بعد بھی، عشائے ربّانی نے اُن کی اُس کی بابت سوچنے میں معاونت کی۔ وہ اُس کی محبّت کو محسُوس کر سکتے ہیں اور حُکموں پر عمل کرنا یاد رکھ سکتے ہیں۔
© 2023 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: ۱۹/۶۔ منظُوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, June 2023. Language. 19026 434