”بطریق: وہ کون تھے اور یہ کیوں اہم ہے“، برائے مضبُوطیِ نوجوانان، نومبر ۲۰۲۲۔
ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، فروری ۲۰۲۲
بطریق
وہ کون تھے اور یہ کیوں اہم ہے
شایدآپ نے ابراہام، اضحاق، اور یعقوب کے بارے سُنا ہو۔ ہم اکثر مورمن کی کتاب میں اُن کے متعلق پڑھتے ہیں اور یقیناً آپ اُن کے بارے میں مزید سُنیں گے جب ہم اِس سال عہد عتیق کا مطالعہ کریں گے۔ اُن پر اتنی توجہ دیے جانے سے، وہ کافی اہم ہوں گے، ٹھیک ہے نا؟ مگر آپ خُود سے پوچھ سکتے ہیں، ”تین اشخاص جو ہزاروں برس قبل رہتے تھے آج اتنے اہم کیوں ہیں؟“ خیر اس جواب کی کُنجی ابدی عہدوں اور موعودہ ہ برکات میں مضمر ہے جو خُدا نے اُنہیں دی تھیں۔
ابراہام
ابراہام ایک عظیم نبی تھا۔ وہ راست باز اور خُدا کے احکام کا فرمانبردار تھا۔
اُس نے بپتسما پایا تھا، کہانت پائی تھی، اور اپنی بیوی سارہ کے ساتھ ابدیت کے لیے مہر ہوا تھا۔
خُدا نے ابراہام کے ساتھ عہد باندھا تھا کہ اُس کی نسل عظیم ہو گی اور وہی برکات پائے گی جو اُس پائی تھیں۔
یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کو زمین کی قوموں تک لے جائیں گے۔
اضحاق
اضحاق ابراہام اور سارہ کا بیٹا تھا۔
خُد انے ابراہام سے اضحاق کو قربان کرنے کو کہا۔ ابراہام اضحاق سے محبت کرتا تھا مگر خُدا کی فرمان برداری کرنا مُنتخب کیا۔ جب ابراہام کو اضحاق کو قربان کرنے لگا تھا اُس سے ذرا پہلے ایک فرشتہ نے اُسے رُکنے کو کہا۔ ابراہام اور اضحاق کی خُدا کی فرمان برداری کرنے کی رضامندی خُدا کے اکلوتے بیٹے کے کفارہ کی علامت ہے۔
اضحاق سے بھِ ابراہام جیسی یکساں برکات کا وعدہ کیا گیا تھا۔
یعقوب
اپنے والد اور داد کی مانند، یعقوب بھی خُدا سے وفادار تھا۔
اُس کی وفاداری کی بدولت، خُداوند نے یعقوب کا نام بدل کر اسرائیل رکھا، جس کا مطلب ہے ”وہ جو خُدا کے ساتھ غالب آیا“ یا ”خُدا کو غالب آنے دیا“(دیکھئے بائبل لغت، ”اسرائیل“)۔
یعقوب کے بارہ بیٹے تھے۔ یہ بیٹے اور اُن کے خاندان بنی اسرائیل کے طور پر جانے گئے۔
خُدا نے ابراہام سے جو عہد باندھا تھا اُس کی تجدید یعقوب اور اُس کے بچوں کے ساتھ کی۔
بطریق اور آپ
کلِیسیا کے رکُن کی حیثیت سے،آپ ابراہام، اضحاق، اور یعقوب کی نسل کا حصہ ہیں۔ اُنہوں نے خُدا کے ساتھ جو عہود باندھے آپ پر اُن کا اطلاق ہوتا ہے۔
آپ کو مُنجی کی گواہی دینے اور اشتراکِ انجیل کرنے کی برکت اور ذمہ داری حاصل ہے۔
آپ ہر کسی کو عہدو باندھنے اور پورے کرنے اور کہانتی رسوم پانے کی دعوت دینے کے لیے بھی بُلائے گئے ہیں۔ صدر رسل ایم نیلس نے فرمایا ہے کہ یہ سب اجتماعِ اسرائیل کا حصہ ہےجو کہ، ”آج زمین پر وقوع پذیر ہونے والا سب سے اہم کام ہے“ [”اُمیدِ اسرائیل“(بین القوامی نوجوانان کی عبادت، جون ۳، ۲۰۱۸)، ۸،۔(ChurchofJesusChrist.org]۔
© 2022 by Intellectual Reserve, Inc. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ یو ایس اے میں چھپا۔ منظوری برائے انگریزی:۱۹/۶۔ منظوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly For the Strength of Youth Message, February 2022۔ . 18344 434Urdu