۲۰۲۲
چُنیں
جون ۲۰۲۲


”چُنیں،“ برائے مضبُوطی نوجوانان، جون ۲۰۲۲۔

ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، جُون ۲۰۲۲

چُنیں

یِشُوع نے اپنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ راست اِنتخاب کریں—خُداوند کی پیروی کریں۔

چُنیں

اپنے لیے چُننیں اور عمل کرنے کی ہماری صلاحیت کہلاتی ہے اِرادت۔ یہ آسمانی باپ کے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ اِس زِندگی کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ ہم خُدا کے حُکموں کی تعمیل کرنے کا فیصلہ کریں گے تاکہ ہم اُس کی مانِند بن سکیں۔ ہمارے اِنتخاب کے مُطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ (دیکھیں ۲ نیفی ۲:‏۲۷؛ عقائد اور عہُود ۱۰۱:‏۷۸؛ ابرہام ۳:‏۲۵۔)

آج ہی

یِشُوع نے اپنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ”آج ہی“ کا اِنتخاب کریں اِسی وقت۔ ہم ایک بار اہم اِنتخاب کر سکتے ہیں اور پھر اُن سے وابستہ رہنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ (دیکھیں زبُور ۳۷:‏۵۔)

خدمت کریں

اِس آیت میں، خِدمت کرنے کا مطلب عِبادت کرنا، مدد کرنا، اطاعت کرنا، اور اپنے آپ کو کسی کے لیے وقف کرنا ہے۔ ہمیں خُداوند کی خدمت کرنی چاہیے (دیکھیں مُوسیٰ ۱:‏۱۵

معبُودوں

اِسرائِیل کو صرف سچّے اور زِندہ خُدا، یِسُوع مسِیح کی خدمت کرنے کا حُکم دیا گیا تھا (دیکھیں خرُوج ۲۰:‏۲–۵)۔ یِشُوع نے دُوسرے معبُودوں کی مثالیں دیں جن کی اُس کے لوگوں کو عِبادت نہیں کرنی چاہیے۔ ہماری زِندگیوں کے دیگر معبُودوں میں مال و دولت، دُوسروں کی آرا، دیگر دِل چسپیاں شامِل ہو سکتی ہیں—کوئی بھی چِیز جو ہمیں خُداوند سے دُور لے جاتی ہے۔

مَیں اور میرا گھر

یِشُوع نے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے بات کی۔ اِس نے کہا کہ وہ خُداوند کی خدمت کریں گے۔ وہ اپنے خاندان کی راستی سے رہنمائی کرنا چاہتا تھا اور اُنھیں خُداوند کی پیروی کرنا سِکھانا چاہتا تھا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۹۳:‏۴۰