”گتسِمنی،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اپریل ۲۰۲۳۔
صحائف میں سے مقامات
گتسِمنی
اُس مقام کی بابت مزید جانیں جہاں ہمارے واسطے نجات دہندہ کے مَصائب کا آغاز ہُوا۔
یہ کہاں واقع ہے؟
کوہِ زیتُون کی ڈھلوان پر، یروشلِیم کے مشرق میں (خاکہ کشی میں دائیں جانب، بہت بڑے درخت سے نِشان زدہ)۔
وہاں کیا تھا؟
زیتُون کے درختوں کا باغ اور شاید زیتُون سے تیل نکالنے کے لیے ایک کولُھو۔
یہاں کیا رُونُما ہُوا؟
آخِری فَسح کے بعد، یِسُوع مسِیح اپنے گیارہ رَسُولوں کے ساتھ گتسِمنی کی طرف گیا۔ پھر وہ دُعا کرنے کے لیے ایک جانب گیا اور پطرس، یعقُوب، اور یُوحنّا کو اپنے ہمراہ لے گیا۔
وہ ”نِہایت حَیران، اور بے قرار ہونے لگا۔“ اُس نے کہا، ”میری جان نِہایت غمگین ہے۔ یہاں تک کہ مَرنے کی نَوبت پُہنچ گئی ہے“ (مرقس ۳۳:۱۴–۳۴)۔
اُس نے یُوں دُعا کی، ”اَے باپ، اگر تُو چاہے تو یہ پِیالہ مُجھ سے ہٹا لے: تَو بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پُوری ہو۔
”اور آسمان سے ایک فرشتہ اُس کو دِکھائی دِیا، وہ اُسے تقوِیت دیتا تھا۔
”پھر وہ سخت پریشانی میں مُبتلا ہو کر اَور بھی دِل سوزی سے دُعا کرنے لگا: اور اُس کا پسِینہ گویا خُون کی بڑی بڑی بُوندیں ہو کر زمِین پر ٹپکتا تھا“ (لُوقا ۴۲:۲۲–۴۴)۔
مُنّجی کی اِس شدید اَذیت کے بعد، یہُوداہ نے اُسے دھوکا دِیا اور یہُودی کاہنوں اور رومی سپاہیوں کی ایک پَلٹن نے اُس کو گرفتار کر لِیا۔
© 2023 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: ۱۹/۶۔ منظُوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly For the Strength of Youth Message, June 2023. Language. 19026 434