”رُوحُ القُدس کو اپنا راہ نُما بنائیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اکتوبر ۲۰۲۳۔
ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، اکتوبر ۲۰۲۳
رُوحُ القُدس کو اپنا راہ نُما بنائیں
اپریل ۲۰۱۷ کی مجلسِ عامہ کے ایک خطاب میں سے۔
ہمارا آسمانی باپ جانتا تھا کہ ہم بشریت میں مسائل، مُشکلات، اور پریشانیوں کا سامنا کریں گے؛ وہ جانتا تھا کہ ہم سوالات، مایوسیوں، آزمائشوں اور کمزوریوں سے نبرد آزما ہوں گے۔ ہمیں بشری مضبُوطی اور الہٰی راہ نُمائی فراہم کرنے کے لیے، اُس نے پاک رُوح مہیا کیا ہے۔
الہٰی ذمہ داری کے ناطے، رُوح ہمیں خُداوند کے نور میں چلنے کا الہام بخشتا، گواہی دیتا، سِکھاتا، اور ترغیب دیتا ہے۔ اپنی زندگیوں میں اُس کے اثر کو پہچاننے اور جواب دینے کی ہماری مُقدس ذمہ داری ہے۔
ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
اَوَّل، ہم رُوح کے اہل ٹھہرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دوم، ہمیں رُوح کو قبول کرنے پر رضامند ہونا چاہیے۔
سوم، ہمیں رُوح کو پہچانا چاہیے جب وہ آتا ہے۔
چہارم، ہمیں لازماً پہلی ترغیب پر عمل کرنا چاہیے۔
ہمیں خُداوند کی پُکار کو سنجیدگی سے لینا چاہیے جب وہ کہتا ہے کہ ”خاطر جمع رکھو، کیونکہ میں تمھاری راہ نمائی کروں گا“ (عقائد اور عہود ۷۸:۱۸)۔ وہ رُوحُ الُقدس کے وسیلے سے ہماری راہ نُمائی کرتا ہے۔ کاش ہم رُوح کے قریب رہیں، اپنی اولین ترغیبات پر فوری عمل کرتے ہوئے، جانتے ہوئے کہ وہ خُدا کی طرف سے ملتی ہیں۔ مَیں رُوحُ القُدس کی، ہماری راہ نُمائی کرنے اور سدا ہمارے ساتھ رہنے کی قدرت کی گواہی دیتا ہُوں۔
© 2023 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: 19/6۔ منظُوری برائے ترجمہ: 19/6۔ ترجمہ برائے Monthly For the Strength of Youth Message, October 2023. Language. 19048 434