برائے مضبُوطیِ نوجوانان
مسِیح کی دوبارہ آمد سے قبل اُس پر اِیمان لانا
اپریل ۲۰۲۴


”مسِیح کی دوبارہ آمد سے قبل اُس پر اِیمان لانا،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اپریل ۲۰۲۴۔

ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، اپریل ۲۰۲۴

یروم

مسِیح کی دوبارہ آمد سے قبل اُس پر اِیمان لانا

نجات دہندہ کی آمد سے قبل نِیفی اِیمان لائے تھے، اور اُس کی دوبارہ آمد سے قبل ہم اِیمان لا سکتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح نیفیوں سے مُلاقات کرتے ہُوئے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مُنّجی کی زمین پر آمد سے قبل اُس پر اِیمان لانا کیسا لگتا ہو گا؟ قدیم نِیفیوں کو اَیسا ہی کرنا تھا—”ممسُوح کا مُنتظر ہونا، اور اُس کی آمد پر اِس طرح یقین کرنا کہ جیسے وہ پہلے ہی آ چُکا تھا“ یروم ۱‏:۱۱

آج کل، ہمارے پاس صحیفائی اور تاریخی نوشتے موجُود ہیں جو شہادت دیتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح زِندہ تھا، مَر گیا، اور دُوبارہ جی اُٹھا۔ ہم ایک نجات دہندہ پر اِیمان رکھتے ہیں جو پہلے ہی آ چُکا ہے۔ مگر ہم ایک اَیسے نجات دہندہ پر بھی اِیمان رکھتے ہیں جو دوبارہ آئے گا۔

یِسُوع مسِیح کے آنے سے قبل، نِیفیوں کا اِیمان تھا:

بنیامین بادشاہ اور اُس کی اہلیہ دُعا کرتے ہُوئے

اپنے گُناہوں کی مُعافی پائیں گے۔

”جو کوئی اِیمان لائے گا کہ مسِیح آئے گا، وہی اپنے گُناہوں کی مُعافی پا سکتا ہے، اور نہایت خُوشی کے ساتھ شادمان ہو گا، حتیٰ کہ جیسے وہ اُن کے درمیان آ چُکا ہو“ (مُضایاہ ۳:‏۱۳؛ اِضافی تاکید شامِل ہے)۔

انوس

خُود کو مُعاف کریں گے۔

”اور ایک آواز مُجھ تک پُہنچی، فرمایا: انوس، تُجھے تیرے گُناہ مُعاف ہُوئے۔ … پَس، میرا احساسِ گُناہ پُوری طرح سے مِٹ گیا۔ اور مَیں نے کہا: خُداوند، یہ کیوں کر ہُوا؟ اور اُس نے مُجھ سے فرمایا: مسِیح پر تیرے اِیمان کے سبب سے، جِسے تُو نے پہلے نہ کبھی سُنا نہ دیکھا۔ اور کئی برس گُزر جانے کے بعد وہ مُجسّم ہو کر اپنے آپ کو ظاہر کرے گا؛ … پس، جا تیرے اِیمان نے تُجھے اچّھا کِیا ہے“ انوس ۱:‏۵–۸؛ تاکید شامِل ہے)۔

یعقُوب مُنادی کرتے ہُوئے

مُعجزے بَرپا کریں گے۔

”ہم مسِیح کو جانتے تھے، اور اُس کی آمد سے کئی سو برس پہلے ہمیں اُس کے جلال کی اُمید تھی۔ … اِتنی زیادہ کہ ہم سچّ سچّ یِسُوع کے نام پر درختوں، یا پہاڑوں، یا سَمُندر کی لہروں کو حُکم کر سکتے ہیں اور وہ مانتے ہیں“ (یعقُوب ۴‏:۴، ۶؛ تاکید شامِل ہے)۔

مرونی اَوراق پر لِکھتے ہُوئے

مُکاشفہ پائیں گے۔

”بُہت سے اَیسے لوگ تھے جن کا اِیمان نہایت مضبُوط تھا، حتیٰ کہ مسِیح کے آنے سے قبل، جو پردوں کے اندر سے نہیں رکھا جا سکتا تھا، مگر حقیقتاً اپنی آنکھوں سے دیکھا گیا تھا“ (عیتر ۱۲‏:۱۹؛ تاکید شامِل ہے)۔

یِسُوع مسِیح کے آنے سے قبل، ہم اِیمان لا سکتے ہیں:

مُعافی پائیں، اپنے آپ کو مُعاف کریں، مُعجزات دِکھائیں، اور مُکاشفہ پائیں (نِیفیوں کی مانِند)۔

نوجوان لڑکا گِرجا گھر میں گاتے ہُوئے

اپنے آپ کو اُس کی آمدِ ثانی کے لیے تیار کریں۔

جب ہم اپنے عہُود پر قائم رہنے کی کوشِش کرتے ہیں، تو ہم سیلیسٹیئل بادشاہی میں بسنے کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں۔ ”پَس دیکھو، یہ زِندگی اِنسان کے لیے خُدا سے مُلاقات کی تیاری کا وقت ہے؛ ہاں، دیکھو یہ عُمرِ حیات اِنسان کے لیے اپنی محنتیں اور مُشقتیں انجام دینے کے ایّام ہیں“ (ایلما ۳۴‏:۳۲

نوجوان ہَیکَل کے سامنے کھڑے ہیں

دُنیا کو اُس کی آمدِ ثانی کے لیے تیار کریں۔

ہمیں صدر رسل ایم نیلسن نے دعوت دی ہے کہ ہم ”زمین پر عظیم ترین کام“—اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کا حِصّہ بنیں۔ ”ہمارے آسمانی باپ نے اپنی بہت سی پارسا اَرواح—شاید، مَیں کہوں، اپنی بہترین ٹیم کو،—اِس حتمی مرحلہ کے لیے محفوظ کر رکھا ہے۔ وہ پارسا اَرواح—وہ بہترین کھلاڑی، وہ سُورما—آپ ہیں!“1

نوجوان لڑکیاں گلے مِلتے ہُوئے

مُشکل اوقات میں اُمید رکھیں۔

جب مُنّجی دوبارہ آئے گا، تو راست باز اَمن و سلامتی سے زِندگی بسر کریں گے۔ نجات دہندہ حُکومت کرے گا، اور نااِنصافی مِٹ جائے گی۔ ”کیوں کہ خُداوند اُن کے درمیان میں ہو گا، اور اُس کا جلال اُن پر ہو گا، اور وہ اُن کا بادِشاہ اور اُن کا شَرِیعت دینے والا ہو گا“ (عقائد اور عہُود ۴۵:‏۵۹

نوجوان لڑکی

قیامت پر بھروسا رکھیں۔

تمام بنی نوع اِنسان زِندہ کِیے جائیں گے۔ ہمیں کامِل، لافانی جِسم عطا کِیے جائیں گے۔ ہم پھر سے اُن پیاروں کو مِل سکتے ہیں جو فوت ہو چُکے ہیں۔ ”رُوح اور بدن دوبارہ اپنی کامِل حالت میں ایک ہو جائیں گے؛ ہر عُضو اور جوڑ یعنی جَیسے اِس وقت ہیں، اپنی مُناسب جگہ میں بحال کِیے جائیں گے“ (ایلما ۱۱‏:۴۳

یِسُوع مسِیح نِیفیوں پر ظاہر ہوتے ہُوئے

قدیم نِیفی مُنّجی کی آمد سے قبل ہی اُس پر اِیمان لا چُکے تھے۔ ہم بھی اِیمان رکھ سکتے ہیں کہ نجات دہندہ دوبارہ آئے گا—جب ”[ہم] [اُسے] آسمان کے بادِلوں پر، قُدرت اور ذُوالجلال میں مُلبّس دیکھیں گے“ (عقائد اور عہُود ۴۵‏:۴۴؛ مزید دیکھیں اَعمال ۱‏:۱۱)۔ یہ جاننا کہ وہ دوبارہ آئے گا کس طرح آپ کے آج کے اَعمال کو بدلے گا؟

حوالہ جات

  1. رِسل ایم نیلسن، ”اِسرائِیل کی آس“ (عالم گِیر عِبادت برائے نوجوانان، 3 جُون، 2018)، گاسپل لائبریری۔