یِسُوع مسِیح کے ساتھ جُڑے رہو: زمین کے نمک بنو
جب ہم خُداوند کے ساتھ جُڑے رہتے ہیں، تو ہماری زندگیاں فطری طور پر اُس کے نُور کی عکاسی کریں گی، اور ہم زمین کے نمک بن جائیں گے۔
نجات دہندہ نے سِکھایا کہ جب ہم ”[اُس کی] اَبَدی اِنجِیل کے لیے بُلائے جاتے ہیں، اور اَبَدی عہد کے ساتھ عہد باندھتے ہیں، تب [ہم] دُنیا کے نمک مانیں جاتے ہیں۔“ نمک دو عناصر کو ایک ساتھ مِلانے سے بنتا ہے۔ ہم اپنے تیئں نمک نہیں بن سکتے ہیں؛ اگر ہمیں زمین کے نمک بننا ہے، تو ہمیں خُداوند کے ساتھ جُڑنا ہو گا، اور جب مَیں دُنیا بھر میں کلِیسیا کے اَرکان کے ساتھ مِلتا ہُوں تو مَیں یہی دیکھتا ہُوں—مَیں کلِیسیا کے وفادار اَرکان دیکھتا ہُوں جو خُداوند کے ساتھ جُڑے ہُوئے ہیں، دُوسروں کی خِدمت کرنے اور زمین کا نمک ہونے کی کوشِشوں میں پُرعزم ہیں۔
آپ کی غیر متزلزل تقدیس ایک درخشاں مثال ہے۔ آپ کی خِدمت کو سراہا اور عزیز رکھا جاتا ہے۔
ہمارے نوجوانوں نے قابلِ ذکر ہمت اور عقیدت کا اِظہار کِیا ہے۔ اُنھوں نے خاندانی تاریخ کے کام کو پُرجوش طریقے سے کِیا ہے، اور خُداوند کے گھر میں بار بار جانا اُن کی تقدیس کا ثبُوت ہیں۔ پُوری دُنیا میں مُنادی کے لیے وقت اور توانائی وقف کرنے کی اُن کی آمادگی گہرے اور دائمی اِیمان کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ محض شِرکت نہیں کر رہے بلکہ یِسُوع مسِیح کے ساتھ جُڑے ہُوئے شاگرد بننے میں راہ نمائی کر رہے ہیں۔ اُن کی خِدمت بے شمار زندگیوں کو چھُوتے ہُوئے، روشنی اور اُمید کی تقلید دیتی ہے۔ کلِیسیا کے نوجوانان، ہم آپ کی الہامی خِدمت کے لیے دِلی شُکر گُزار ہیں۔ آپ نہ صِرف کلِیسیا کا مُستقبل ہیں بلکہ اِس کا حال بھی ہیں۔ اور آپ واقعی زمین کے نمک ہو!
مَیں خُداوند یِسُوع مسِیح سے پیار کرتا ہُوں اور خُداوند کی کلِیسیا میں آپ کے ساتھ خِدمت کرنے کا موقع پا کر بابرکت محسُوس کرتا ہُوں۔ ہمارا اِتحاد اور قُوت، جو ہمارے مُشترکہ اِیمان پر قائم ہے، ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم اِس سفر میں کبھی بھی تنہا نہیں ہیں۔ ہم مِل کر، خِدمت، محبّت، اور غیر متزلزل اِیمان میں جُڑی خُدا کی بادشاہی، کی تعمیر جاری رکھ سکتے ہیں۔
جب یِسُوع مسِیح نے گلیل کی جھیل سے تعلیم دی، اُنھوں نے اکثر اپنے سامعین کے دیکھے بھالے روزمرہ کے عناصر کو گہری رُوحانی سچّائیاں بتانے کے لیے اِستعمال کِیا۔ ایسا ہی ایک عنصر نمک تھا۔ یِسُوع نے اعلان کیا، ”[تُم] زمین کے نمک ہو،“ ایک بیان جو معنی اور اہمیت سے بھرا ہُوا ہے، خاص طور پر اپنے زمانے کے لوگوں کے لیے جو نمک کی بے شُمار اہمیت کو سمجھتے تھے۔
رومی سلطنت کے دور میں ہزاروں سال کی تاریخوں میں، میرے آبائی مُلک پُرتگال کے جنوبی علاقے، ایلگاریو میں نمک سے بنے قدیم کرافٹ ہیں۔ غیر معمُولی طور پر، نمک کے کارکُنوں کے طریقے جو مارنوٹوز کہلاتے ہیں، تب سے تھوڑے بدل گئے ہیں۔ یہ سرشار کاریگر روایتی تکنیکوں کے اِستعمال سے، مُکمل طور پر ہاتھوں سے اپنا کام کرتے ہُوئے، صدیوں سے چلی آئی ایک میراث کو برقرار رکھتے ہیں۔
یہ قدیم طریقہ ”نمک کا پھُول“ کہلاتا ہے۔ نمک کے پھُولوں کی کٹائی کے پیچیدہ عمل کو مُکمل طور پر سراہنے کے لیے، اِس ماحول کو سمجھنا ضروری ہے جس میں یہ تیار کِیا جاتا ہے۔ ایلگاریو کے ساحلی شورہ زار نمک کی پیداوار کے لیے مثالی حالات فراہم کرتے ہیں۔ سمندری پانی کو کم گہرے تالابوں میں مُنتقل کِیا جاتا ہے، اِن کو نمک کے تالاب کے طور پر جانا جاتا ہے، جہاں یہ شدید دھوپ میں تحلیل ہونے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پانی تحلیل ہونے کے بعد، نمک کے پھُول نمک کے تالاب کی سطح پر نازک کرسٹل روپ میں نمودار ہوتے ہیں۔ یہ کرسٹل ناقابلِ یقین حد تک خالص اور اِن کی بناوٹ منفرد، کُرکُری ہوتی ہے۔ مارنوٹوز احتیاط سے خصُوصی آلات کا اِستعمال کرتے ہُوئے پانی کی سطح سے کرسٹل اُٹھانے، کا عمل ہے جس میں عظیم مہارت اور درُست طریقہ درکار ہوتا ہے۔ پُرتگال میں، یہ نفیس معیار کا نمک ”نمک کریم“ کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ یہ شائستگی سے دُودھ پر سے کریم کی طرح نکالا جاتا ہے۔ یہ نازک نمک اپنے اصلی اور غیر معمُولی ذائقے کی وجہ سے پسند کِیا جاتا ہے، جو اِسے کھانوں میں ایک قیمتی جزو بناتا ہے۔
جس طرح مارنوٹوز اِس بات کو یقینی بنانے کی پُوری کوشِش کرتے ہیں کہ وہ نمک کی اعلیٰ ترین معیار کی کٹائی کریں، اِسی طرح ہم، جتنا زیادہ مُمکن ہو، خُداوند کے موعودہ لوگوں کی طرح، ہمیشہ اپنی بہترین کوشش کریں تاکہ ہماری محبّت اور مثال، ہمارے نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح کا خالص عکس پیش کرے۔
قدیم دُنیا میں، نمک محض ایک مسالے سے بڑھ کر تھا—یہ نہات محفُوظ کرنے والا اور پاکیزگی اور عہد کی علامت تھا۔ لوگ جانتے تھے کہ خوراک کو محفُوظ رکھنے اور ذائقے کو بہتر بنانے کے لئے نمک ضروری تھا۔ اُنھوں نے یہ بھی سمجھا کہ نمک آلودہ یا پتلا ہو کر نمکیات، یا ذائقہ، کھو دیتا ہے۔
جیسے نمک اپنا ذائقہ کھو سکتا ہے، اگر یِسُوع مسِیح پر ہمارا اِیمان کمزور ہو جائے تو ہم اپنی رُوحانی زندگی کو بھی کھو سکتے ہیں۔ ہم شاید باہر سے ویسے ہی دِکھیں، لیکن مضبُوط باطنی اِیمان کے بغیر، ہم دُنیا میں تبدیلی لانے اور اپنے اِرد گرد کے لوگوں میں بہترین ڈھونڈنے کی اپنی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔
پس ہم اپنی توانائی اور کوشِشوں کو کیسے اِستعمال کرتے ہیں اور وہ تبدیلی کیسے لا سکتے ہیں جس کی آج دُنیا کو ضرورت ہے؟ ہم شاگردی کو کیسے محفُوظ کر سکتے ہیں اور مثبت اثر کو کیسے جاری رکھ سکتے ہیں؟
ہمارے پیارے نبی کے الفاظ اب بھی میرے ذہن میں گُونجتے ہیں: ”خُدا چاہتا ہے کہ ہم مِل کر کام کریں اور ایک دُوسرے کی مدد کریں۔ اِسی لیے اُس نے ہمیں خاندانوں میں بھیجا اور وارڈوں اور سٹیکوں میں مُنظم کِیا ہے۔ اِسی لیے اُس نے ہمیں ایک دُوسرے کی خِدمت اور خِدمت گُزاری کرنے کو کہا ہے۔ اِسی لیے اُس نے ہمیں دُنیا میں رہنے مگر دُنیا کے نہ ہونے کا کہا ہے۔“
جب ہماری زندگیاں مقصد اور خِدمت سے معمُور ہوتی ہیں، تو ہم روحانی لا تعلقی سے اِجتناب کرتے ہیں؛ اِس کے برعکس، جب ہماری زندگیاں الہٰی مقصد، دُوسروں کی بامقصد خِدمت، اور غور و خوض اور سوچ بچار کے مُقدّس مواقعوں سے محرُوم ہو جاتی ہیں، تو ہم بتدریج اپنی سرگرمی اور خود غرضی کے شکار ہو جاتے ہیں، جو اپنا ذائقہ کھونے کے خطرے جیسا ہوتا ہے۔ اِس کا تُوڑ یہ ہے کہ ہم خِدمت کرنے میں شامِل رہیں—بے تابی سے اپنے اور اپنے معاشرے کی بہتری میں مشغُول رہیں۔
میرے پیارے بھائیو اور بہنو، ہم سب کلِیسیائے یِسُوع مسِیح سے تعلق رکھنے اور اِس کی کلِیسیا میں خِدمت کرنے کا موقع پانے کے لیے نہایت بابرکت ہیں۔ ہمارے حالات مُختلف ہو سکتے ہیں، لیکن ہم سب فرق لا سکتے ہیں۔
مارنوٹوز، نمک کارکنوں کو یاد رکھیں؛ وہ سادہ آلات کا اِستعمال کر کے سب سے اچھے کرسٹل، سب سے اچھا نمک حاصل کرتے ہیں! ہم بھی سادہ کام کر سکتے ہیں جو، معمُولی اور معنی خیز کاموں کی مُستقل کوشِش سے، ہماری شاگردی اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ ہماری وابستگی کو گہرا کر سکتے ہیں۔ یہاں چار سادہ مگر گہرے طریقے درج ہیں جِن سے ہم زمین کے نمک بننے کی کوشِش کر سکتے ہیں:
-
خُداوند کے گھر کو ہماری عقیدت کا مرکز بنا کر۔ اب جب کہ ہیکلیں پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، خُداوند کے گھر میں باقاعدہ عِبادت کو ترجیح دینے سے ہماری مدد ہو گی کہ کیسے سب سے زیادہ اہم کاموں پر توجہ مرکوز کریں اور اپنی زندگیوں کو مسِیح پر مرکوز رکھیں۔ ہیکل میں، ہمیں یِسُوع مسِیح میں اپنے اِیمان کا دِل اور اُس کے لیے ہماری عقیدت کی رُوح ملتی ہے۔
-
دُوسروں کو مضبُوط کرنے کی اپنی کاوشوں میں دانستہ طور پر اِکٹھے اِنجِیل پر عمل پیرا ہو کر۔ ہم اپنی زندگیوں اور اپنے گھروں میں اِنجِیل کے اُصُولوں کو لانے کی اپنی مُستقل اور ارادی کاوشوں کے ذریعے اپنے خاندانوں میں مضبُوطی لا سکتے ہیں۔
-
کلِیسیا میں بُلاہٹ اور خِدمت کو قبُول کرنے کے لیے تیار ہو کر۔ ہماری مقامی جماعتوں میں خِدمت ہمیں ایک دُوسرے کی معاونت کرنے اور اکٹھے ترقی کرنے کی اِجازت دیتی ہے۔ اگرچہ خِدمت کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ہمیشہ قابلِ اَجر ہوتا ہے۔
-
اور آخر میں، ڈیجیٹل ابلاغی آلات کو مقصد کے ساتھ اِستعمال کر کے۔ آج، ڈیجیٹل ابلاغی آلات ہمیں پہلے کی طرح رابطے کی اِجازت دیتے ہیں۔ آپ میں سے زیادہ تر کی طرح، مَیں بھی اِن آلات کو کلِیسیا میں بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اور اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطے کے لیے اِستعمال کرتا ہُوں۔ جب مَیں اُن کے ساتھ رابطہ کرتا ہُوں، تو مَیں اُن کے قریب تر محسُوس کرتا ہُوں؛ ہم ضرورت کے وقت ایک دُوسرے کی خِدمت گُزاری کر سکتے ہیں جب ہم شخصی طور پر موجود نہیں ہو سکتے۔ یہ آلات بِلاشُبہ ایک برکت ہیں، پھر بھی یہ آلات ہمیں بامقصد تعاملات کی گہرائی سے دُور کر سکتے ہیں اور آخر کار ہمیں ایسی عادات میں ڈالنے کا سبب بن سکتے ہیں جو ہمارے وقت کو کم بامقصد سرگرمیوں میں برباد کرتی ہیں۔ زمین کے نمک بننے کی کوشِش میں چھ انچ (15 سینٹی میٹر) کی سکرین پر لامحدُود سکرولنگ سے کہیں زیادہ کام کرنا شامِل ہے۔
جب ہم اپنی زندگیوں میں خُداوند کے گھر کو مرکزی حیثیت دیتے ہیں، دُوسروں کو دانستہ طور پر اِنجِیل کے مُطابق زندگی گُزارنے، خِدمت کرنے کی بُلاہٹوں کو قبُول کرنے، اور ڈیجیٹل آلات کے بامقصد اِستعمال سے، ہم اپنی رُوحانی زندگی کو محفُوظ کر سکتے ہیں۔ جس طرح نمک اپنی خالص شکل میں مضبُوطی اور محفُوظ کرنے کی قُدرت رکھتا ہے، اِسی طرح یِسُوع مسِیح پر ہمارا اِیمان بھی تب ہوتا ہے جب یہ مسِیح کی مانند خِدمت اور محبّت کے لیے ہماری لگن سے پرورش اور حفاظت پاتا ہے۔
جب ہم خُداوند کے ساتھ جُڑے رہتے ہیں، تو ہماری زندگیاں فطری طور پر اُس کے نُور کی عکاسی کریں گی، اور ہم زمین کے نمک بن جائیں گے۔ اِس کوشِش میں، ہم نہ صرف اپنی زندگیوں کو تقویت بخشتے ہیں بلکہ اپنے خاندانوں اور اپنے معاشرے کو بھی مضبُوط کرتے ہیں۔ کاش ہم خُداوند کے ساتھ اِس بندھن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں، اپنا ذائقہ کبھی نہ کھویں، اور نمک کے چھوٹے، چھوٹے کرسٹل بنیں جو خُداوند چاہتا ہے کہ ہم بنیں۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔