۲۰۲۰
خاندانی تاریخ کے ذریعے خدمت گزاری
فروری ۲۰۲۰


اُصولِ خدمت گزاری، فروری ۲۰۲۰

خاندانی تاریخ کے ذریعے خدمت گزاری

ministering

خاکہ کشی منجانب جوشوا ڈینس ؛ پس منظر کا عکس اور تصویر منجانب Getty Images

کسی کی خاندانی تاریخ میں ان کی مدد کرنا خدمت گزاری کا موثر طریقہ ہے۔ جب آپ دوسروں کو خاندان کے قصوں اور تفصیلات کے ذریعے ان کے اجداد سے ملاتے ہیں، تو بالآخر ان کے دلوں کے وہ خلا پُر کرتے ہیں جن کی موجودگی سے کبھی کبھار وہ خود بھی آگاہ نہیں تھے (دیکھئے ملاکی ۴:۵–۶

خواہ وہ کلیسیا کا تاحیات رکن ہو یا کوئی ایسا جس نے کبھی یسوع مسیح کی بحال شدہ انجیل نہ سنی ہو، خداواند کے تمام بچوں کو اس بارے میں جاننے کا حق ہے کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔

گہرا اور دیرپا تاثر چھوڑنے کے لئے اکثر کچھ زیادہ مدت درکار نہیں ہوتی، جیسا کہ ذیل کی کہانیوں میں پیش کیا گیا ہے۔

۲۰،۰۰۰ فٹ کی بلندی پر خاندان کی تلاش

حال ہی میں گھر واپسی کی فلائٹ کے دوران جب میں نے اپنے آپ کو سٹیو کے برابر میں پایا، جس نے اپنی ذاتی کہانی کے کچھ حصے میرے ساتھ بانٹے۔ اس نے ہائی سکول سے گریجویٹ کیا، ۱۸ سال کی عمر میں امریکن آرمی میں بطور ماہرِ مواصلات شمولیت اختیار کی، اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے صدر کو مواصلات کی معاونت فراہم کرتے ہوئے، جلد ہی وائٹ ہاؤس میں کام کرنا شروع کیا۔ ۱۸ سے ۲۶سال کی عمر تک، اس نے دو امریکی صدور کے لئے خدمات سرانجام دیں۔ اس کے قصے بہت دلچسپ تھے!

میں نے کہا، ”سٹیو، آپ کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے یہ قصے تحریر کرنے چاہیئں! ان کو یہ واقعات براہ راست آپ کے نقطۂ نظر سے حاصل ہونے چاہیئں۔“ وہ رضامند ہو گیا۔

پھر روح نے مجھے ترغیب دی کہ میں اس سے پوچھوں کہ وہ اپنے اجداد کے بارے میں کیا جانتا ہے۔ سٹیو کو اپنی والدہ کی جانب کے بارے میں کافی معلوم تھا، بشمول یہ کہ کیسے ایک بار ان کے خاندان نے ابراہم لنکن کے ساتھ کھانا کھایا تھا جب وہ ۱۸۶۰ کے صدارتی انتخاب کے دوران دیہی علاقوں میں مہم چلارہے تھے۔

تاہم، وہ اپنے والد کی جانب کے بارے میں بہت کم جانتا تھا۔ وہ واقعی مزید جاننا چاہتا تھا۔ میں نے اپنا فون نکالا اور فیملی سرچ FamilySearch کی ایپ کھول لی۔ ”سٹیو، ہم ابھی آپ کے خاندان کا کھوج لگا سکتے ہیں!“

میں دورانِ پرواز وائی-فائی سے منسلک ہوا۔ میں نے اپنے فون کو اپنے سامنے کی ٹرے والی میز پر رکھا تاکہ ہم دونوں دیکھ سکیں۔ ہم نے خاندانی شجرہ میں تلاش کیا۔ چند لمحوں میں ہم دونوں اس کی پردادی سے اس کے پردادا کی شادی کے سرٹیفیکیٹ کو ملاحظہ کر رہے تھے۔

”یہ رہے وہ!“ اس نے کہا۔ ”اب مجھے ان کا آخری نام یاد آیا ہے!“

ہم دونوں کی روحیں تک سرشار ہوگئیں۔ ہم نے اگلے ۴۵ منٹوں تک اس کے کمتر معروف اجداد کے شخصی خاکے بنانے پر کام کیا۔ اس نے مجھ سے درخواست کی کہ میں اس سے وعدہ کروں کہ ہم ساتھ مل کر کولوراڈو میں تلاش جاری رکھیں گے۔ جب میں جہاز سے اتر رہا تھا تو ہم نے رابطے کی معلومات کا تبادلہ کیا۔

یوں ہم ہوا میں ۳۰۰۰۰ فٹ (۹۱۴۵ میٹر) پر محو پرواز، میرے ہاتھ جتنے چھوٹے آلے کی مدد سے، ۱۰۰ سال پہلے شادی کے بندھن میں بندھنے والے مرد اور عورت کو تلاش کررہے تھے، جو اس کے لئے اور اس کے خاندان کے لئے کھو چکے تھے۔ ناقابلِ یقین! لیکن ہم نے انہیں تلاش کرلیا۔ خاندان جڑ گئے تھے۔ قصے یادرکھے گئے تھے۔ ٹیکنالوجی اور آلات کے لئے شکرگزاری کے جذبات محسوس کئے گئے۔ یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

جوناتھن پیٹی ، کولوراڈو، امریکہ

نئے خاندان میں گھرے ہوئے

ماریہ ۲۰ سال سے زائد تک غیر متحرک رہی تھی۔ چند ماہ پہلے، مردم شماری اور دیگر اندراجات کے ذریعے اس کے خاندان کو دریافت کرتے ہوئے، ہم نے اس کے ساتھ اپنے گھر میں کچھ گھنٹے گزارے۔ ایک مرحلے پر، وہ اشک بار ہوگئی یہ کہتے ہوئے ، ”میں نے دو گھنٹوں میں اپنے خاندان کے بارے میں اس سے زیادہ جان لیا ہے جتنا کہ میں اپنی پوری زندگی میں جانتی تھی!“

ہمارے اکٹھے گزارے وقت کے اختتام پر، ہم نے اسے فیملی ٹری ایپ کے ایک فیچر میرے دُور کے رشتے دار سے متعارف کروایا۔ تو یہ عقد کھُلا کہ میرا شوہر اور میں، ہم دونوں ماریہ کے دور کے رشتے دار ہیں۔ وہ پھر سے اشک بار ہو گی، کہتے ہوئے کہ وہ سمجھتی تھی وہ اکیلی تھی۔ اسے کبھی معلوم نہیں ہوا تھا کہ اس علاقے میں اس کا خاندان موجود ہے۔ کچھ ہفتے بعد ماریہ ہمارے اُسقف سے ملی۔ اب وہ ہیکل کے لئے تیار ہونے پر کام کررہی ہے اور ہمارے حلقے میں کئی ”نئے“ کزنز سے مل چکی ہے!

کیرول رائنر ایورٹ، شمالی کیرولینا، امریکہ

خدمت گزاری کے لئے ترکیب

ایشلے ، ایک بہن جس کی میں نے خدمت گزاری کی، اور میں، ہم دونوں کے پاس اپنی دادیوں کی پکوانوں کی تراکیب کی کتابیں تھیں۔ اس کے پاس اس کی پردادی کی کتاب تھی، اور میری ایک ایسی کتاب تھی جو مجھے اپنی دادی کے وفات پانے کے بعد وراثت میں اپنی دادی گرین ووڈ کا تراکیب کا ڈبہ حاصل کرکے ملی تھی۔

ایشلے اور میں نے اپنی اپنی پکوانوں کی تراکیب کی کتابوں سے ایک ایک ترکیب کا انتخاب کیا، اور ایک رات کام کے بعد ہم اکٹھی ہوئیں کہ انہیں آزمائیں۔ اس نے میٹھے کی ایک ترکیب چنی، تو ہم نے پہلے اسے بنایا اور اوون میں رکھ دیا۔ میں نے چپ ڈپ - جو گرین ووڈ کی ہر خاندانی تقریب کی جنسِ خاص تھی۔ ایشلے کی بیٹی ایلس نے کھانا چکھنے میں ہماری مدد کی۔ پھر، چونکہ ایشلے نہیں چاہتی تھی کہ اس کے بچے سارامیٹھا کھا جائیں ، اس نے کچھ ان بہنوں کے ہاں بھجوادیا جن کی وہ خدمت گزاری کرتی ہے۔

مجھے اپنی شبِ ترکیب کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ ہم نے پکایا اور دم پخت کیا ہم نے خدمت گزاری کے معمول کے تمام موضوعات - یعنی اس کی اور میری جدوجہد پر بات کی۔ لیکن ہم دونوں نے اپنی دادیوں اور ماؤں کے بارے میں بھی بات کی، جو ہم دونوں کے لئے دلگداز تھا۔

جینیفر گرین ووڈ، یوٹاہ، امریکہ

مدد کرنے کے مخصوص طریقے

خاندانی تاریخ خدمت گزاری کے مواقع کے کواڑکھول سکتی ہے جب ایسا محسوس ہو کہ کسی اور طرح یہ ممکن نہیں ہے۔ یہاں چند تجاویز پیش کی گئی ہیں جو آپ آزما سکتے ہیں۔

  • خاندان کے تاریخی قصوں، بالخصوص جو تصاویر سے مماثل ہوِں، ان کی صوتی ریکارڈنگز کو ریکارڈ کرنے اور اپ لوڈ کرنے میں ان کی مدد کیجئے۔

  • پرستار چارٹ یا خاندانی تاریخ کی ایک قابلِ طباعت دستاویز بنائیے جو آپ تحفے کے طور پر دے سکیں۔

  • ایک روزنامچہ رکھتے ہوئے انہیں خود اپنی تاریخ محفوظ کرنے کے طریقے سکھائیے جن سے وہ لطف اندوز ہوسکیں۔ صوتی روزنامچہ؟ تصویری روزنامچہ؟ ویڈیو روزنامچہ؟ جو لوگ روزنامچوں کے معیاری فارمیٹ کو ترجیح نہ دیں ان کے لئے کئی اختیارات ہیں۔

  • اجداد کے لئے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے اکٹھے ہیکل جائیں۔ یا اگر ان کے پاس ان کی گنجائش سے زیادہ ہوں تو ان کے خاندانی ناموں کے لئے رسومات ادا کرنے کی پیشکش کیجئے۔

  • خاندانی روایات میں بانٹنے کے لئے اکٹھے ہوں۔

  • اِکٹھے خاندانی تاریخ کی کلاس لیں۔