۲۰۲۰
خود انحصاری کے ذریعے خِدمت گُزاری
اگست ۲۰۲۰


”خود انحصاری کے ذریعے خِدمت گُزاری،“ لیحونا، اگست ۲۰۲۰

شبیہ
خِدمت گُزاری

اُصولِ خِدمت گُزاری، اگست ۲۰۲۰

خود انحصاری کے ذریعے خِدمت گُزاری

دُوسروں کی خود انحصار بننے میں مدد کرنا خُداوند کے طریق پر مہیا اور خِدمت گُزاری کرنے کے مترادف ہے۔

ہمارے خاندان کے بہت سے اَرکان، دوست، اور پڑوسی زیادہ خود انحصار بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کلِیسیائی خود انحصاری کے اقدام کو استعمال کرتے ہوئے، کلِیسیائی اَرکان خِدمت، دیکھ بھال اور خِدمت گُزاری کے مواقع تلاش کرتے ہیں جب وہ دُوسروں کو اَیسے اُصولوں سے برکت دینے کا باعِث بنتے ہیں جو ”زیادہ پُر اُمید، اطمینان بخش اور ترقی“ کے ضامن ہوتے ہیں۔۱

”میں گھر تھی“

منجانب کریسی کیپلر، اریزونا، امریکہ

میں طلاق کے بعد مالی جدوجہد میں مبتلا تھی، آٹھ سالوں سے خانہ نشیں ماں کے طور پر رہنے کے بعد دوبارہ نوکری تلاش کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ میں رُوحانی طور پر بھی، سچائی اور اِیمان کی متلاشی ہوتے ہوئے جدوجہد کر رہی تھی، حالانکہ میں نے نوعمری سے ہی کسی چیپل کے اندر قدم نہیں رکھا تھا۔

ایک اِتوار میں اپنی سب سے بڑھی بہن، پرسیلا، جو کلیسیا کی ایک سرگرم رُکن ہے، اُس کے گھر میں اپنے کپڑے دھو رہی تھی۔ جب میں وہاں تھی، تو پرسیلا نے مجھے اپنے خاندان کے ساتھ کلیسیا میں شرکت کرنے کی دعوت دی—۱۵ سے زائد سالوں میں پہلی بار مجھے یہ دعوت دی گئی تھی۔

میں پہلے ہچکچائی، لیکن صرف ایک ہی رات قبل، میں نے خُدا سے التجا کی تھی کہ وہ مجھے اپنی قربت پانے کی بابت رہنمائی بخشے۔ اندرونی کشمکش محسوس کرنے کے بعد، میں نے فیصلہ کیا کہ، ”بالغ ہونے کی حیثیت سے کیوں نہ اپنے دِل اور آنکھوں سے سننے اور دیکھنے کے لیے وہاں جاؤں؟“

جب ہم عشائے ربانی کی عبادت میں تھے، تو اِتوار کی معلوماتی فہرست کا ایک دستی اشتہار میری توجہ کا مرکز بنا جس پر ذاتی مالی امور سے متعلق خود انحصاری کورس کا اعلان کیا گیا تھا۔ میں کلِیسیا میں واپس لوٹنے کے لیے تیار نہیں تھی، لیکن میں ۱۲ ہفتوں کے کورس کی طرف راغب ہوئی۔ اپنی بہن اور بہنوئی کی جانب سے حوصلہ افزائی پانے کے باعِث، میں نے صرف بجٹ بنانے اور قرض ادا کرنے کا طریقہ سیکھنے کی توقع کرتے ہوئے، اُس کورس کے لیے اپنے نام کا اندراج کروا دیا۔ کلاسوں نے،البتہ، مجھے رُوحانی طور پر تبدیل کردیا۔

کلاس کے پہلے دو ہفتوں کے رُوحانی پیغامات سے مجھے حیرت ہوئی، لیکن تیسرے ہفتے کی کلاس کے دوران، میں اِس احساسِ تصدیق سے مغلوب ہوگئی کہ میں گھر ہوں اور نئی لیکن مانوس سچائیاں سُن رہی ہوں۔ میں کلاس چھوڑ کر سیدھی پرسیلا کو ملنے چلی گئی۔ اشک بار ہوتے ہوئے، میں نے اُس سے پوچھا، ”میں اپنی زِندگی میں یہی بھر پور احساس کیسے حاصل کرسکتی ہوں؟“ اُس نے میری تدریس شروع کرنے کے واسطے مبلغین کا انتظام کیا۔

میری خود انحصاری کلاس کے اَرکان میرے تبلیغی اسباق میں شامل ہوئے اور اُنھوں نے میری بھرپور حمایت کی۔ اُنھوں نے میری رُوحانیت پر دیرپا اثر ڈالا اور اِنجیل اور جدید دور کے انبیاء کی گواہی حاصل کرنے میں میری مدد کی۔

اپنا کورس مکمل کرنے کے دوران، میں نے کئی دُنیاوی اور رُوحانی تبدیلیاں کیں۔ میں نے ایک اچھی کمپنی کے ساتھ ایک نیا پیشہ اختیار کیا، اور میں نے بہت سارے قرضوں کی ادائیگی کی۔

لیکن کورس کی بدولت حاصل ہونے والی گہری، شیریں نعمتوں میں خوبصورت دوستیوں کا جنم لینا، ایک حوصلہ افزا بشپ کے ساتھ مثبت تعلقات کا استوار ہونا، دہ یکی کی گواہی، اجازت نامہ برائے ہَیکل پانا، ودیعت حاصل کرنا، اور اپنے دو بڑے بچّوں کا بپتسمہ دیکھنا شامل ہیں۔

خود انحصار بننے کا میرا راستہ ابھی بھی بتدریج واضح ہو رہا ہے، لیکن اپنے باقی سفر کے لیے، میں نے جو اسباق سیکھے ہیں اور جو دوستیاں میں نے کیں ہیں اُنھیں میں ہمیشہ اپنے دل سے لگائے رکھوں گی۔

”میں ہر کلاس سے احساسِ محبّت لے کر نکلی“

دسمبر ۲۰۱۶ میں، جب وہ اپنے ۱۰ سالہ بیٹے، ونسنٹ، کے ساتھ سالٹ لیک سٹی، یوٹاہ، میں ٹیمپل سکوائر گھومنے کے لیے گئی تو، کیٹی فنک نے خود کو ”لاادری طور پر مطمئن“ پایا۔ اُس نے ۱۶ سال کی عمر میں کلیسیا کو خیرباد کہا، ۱۷ سال کی عمر میں وہ اپنے بچّے کی پرورش کرنے والی تنہا ماں بن گئی، اپنی جلد پر نقش بنوانے شروع کیے، اور کافی پینا شروع کردی تھی۔ لیکن اِس بار ٹیمپل سکوائر گھومنے کے دوران، ونسنٹ نے رُوحُ الُقدس کو محسوس کیا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ کیا وہ تبلیغی اسباق لے سکتا ہے۔

اپنی دو نوکریوں، ہر ہفتے ۸۰ گھنٹے کام کرنے کے باوجود، کیٹی نے ونسنٹ کے ساتھ اِنجیل کا مُطالعہ کیا، مبلغین سے ملاقاتوں کے دوران اُس کے سوالات کے جوابات کی تحقیق کی۔ ۲۰۱۷ کے موسمِ گرما تک، اُس نے کلِیسیائی اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کر دی تھی، جہاں اُسے کلِیسیا کے خود انحصاری سے متعلق نصاب کے بارے میں معلوم پڑا۔

”مجھے احساس ہوا کہ یہ نصاب میری مدد کر سکتا ہے“ اُس نے کہا۔ ”شاید مجھے اپنی باقی ماندہ زِندگی دو ملازمتیں یا اپنے والدین پر انحصار کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔“

نہ صرف اُس علم کی وجہ سے جو اُس نے حاصل کیا بلکہ اُس کے خود انحصار گروہ کی قبولیت اور اُن کی خدمت کی بدولت بھی کیٹی نے اپنے کورس کو ”عارضی اور رُوحانی طور پر ناقابلِ یقین حد تک مضبوطی بخشنے والے“ کا نام دیا۔

حوالہ جات

  1. خود انحصاری کے لیے ذاتی مالی امور میں ”صدارتِ اَوّل کا پیغام،“ (۲۰۱۶)، آئی۔

شائع کرنا