کلِیسیائی رسائل کے مُتعلق
کلِیسیائی رسائل کا عالمی خاندان
کلِیسیائی رسائل کا عالمی خاندان


”رسائل کا عالمی خاندان،“ نومبر ۲۰۲۱

کلِیسیائی رسائل کا عالمی خاندان

رسائل

جنوری ۲۰۲۱ کے آغاز سے، کلیِسیا نے تین رسائل شائع کرنے شروع کیے: دوست (۳–۱۱ سال کی عمر کے بچوں کے لیے)، برائے مضبوطیِ نوجوانان (۱۱–۱۸ سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے)، اور لیحونا (برائے بالغان)۔ یہ رسائل کلِیسیا کے سابقہ چار رسائل کو تبدیل کرتے ہیں، جن میں سے تین کی اشاعت صرف انگریزی میں ہی تھی۔

جب اُنہوں نے اِن تین نئے رسائل کا اعلان کیا، صدارتِ اول نے اعلان فرمایا، ” ہماری خواہش ہے کہ ہر جگہ اَرکان اپنے دِلوں اور گھروں میں اِس اِیمان بخش اثر کو سبسکرائب کریں اور اِس کا خیرمقدم کریں۔“(صدارتِ اول کا مراسلہ، اگست ۱۴، ۲۰۲۰)۔

ہم یہ یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں کہ چاہے آپ سلوینا یا سپین ، مدغاسکر یا میساچوسٹس سے ہیں ، یہ رسائل آپ کے لیے ہیں۔ پس چاہے آپ کورین یا کرباٹی بولتے ہیں ، چاہے آپ انیٹوں یا بانس کے گھر میں رہتے ہیں، چاہے آپ کا بپتسما ۸۰ سال قبل یا کل ہی ہوا تھا، یہ مضامین آپ کی گواہی، آپ کے تجربے، اور آپ کے ایمان کے گھڑانہ کے عکاس ہیں۔ یہ اِن عالمی رسائل کی عظیم ترین برکات میں سے ایک ہے:یہ ہمیں مُتحد کرتے ہیں اور یاد دِلاتے ہیں کہ ہم سب ایک عالمگیر کلیِسیائی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

تین عالمی میگزین رکھنے سے تقریباً ۹۷فیصد اراکین ہر ماہ یا ہر دوسرے مہینے ایک چھپا ہوا رسالہ حاصل کر سکیں گے۔ (ماضی میں، چند ایک زبانیں سال میں صرف ایک رسالہ موصول کرتی تھیں!) رسائل کا مواد مختلف زبانوں میں کس کثرت سے شائع ہو گا اِس سے متعلق مزید معلومات کے لیے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کا صفحہ دیکھیں۔

گاسپل لائبیریری میں اِس مجموعہِ رسائل میں، آپ اِن میں سے ہر ایک عالمی رسائل کے لیےٹائل، اِس کے ساتھ ساتھ صرف نئی ڈیجیٹل اشاٰعت ہفتہ وار نوجوان بالغان کے لیے ٹائل بھی دیکھیں گے۔ آپ اِن میں سے ہر ایک اشاعت کے بارے میں ”کلیِسیائی رسائل سے متعلق“ حصہ میں مزید جان سکیں گے۔