زندگی کے لیے مدد
بچّوں کی غِذا


”بچّوں کی غِذا،“ بچّوں کی غِذا (2023)

ماں اور بچّے کی تصویر

بچّوں کی غِذا

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اَرکان کی حیثیت سے، ہم پُوری دُنیا میں خُدا کے تمام بچّوں کی دیکھ بھال کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد بچّوں کی خِدمت اور نشوونُما کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پُورے مُمکنہ قَد و قامت تک پُہنچ سکیں۔ اَنجُمنِ خواتین کی عمُومی صدر کیمیل این جانسن نے فرمایا کہ، ”کلِیسیائے مسِیح کے لیے بھوکوں کو کھانا کِھلانے سے بڑھ کر اور کوئی اِنسان دوست کوِشش زیادہ بُنیادی نہیں ہے۔“ ”ہم شان دار تنظیموں کے ساتھ تعاون اور اِنتہائی ضرُورت مند بچّوں اور نوجوان ماؤں کے لیے اِمداد فراہم کرنے کے ذرائع کے واسطے شُکر گُزار ہیں۔ جب ہم باہم مِل کر خِدمت کرتے ہیں، تو ہم مسِیح کی محبّت بھری بانہوں تک رَسائی پاتے ہیں۔“

دُنیا بھر میں بُہت سے بچّے غِذائی قِلت کے اَثرات کا شِکار ہیں۔ بچّوں کو مُناسب غِذا کی ضرُورت ہوتی ہے، بالخصُوص حمل ہونے سے لے کر دو یا تین برس کی عُمر تک۔ اُن کو مِلنے والے غِذائی اَجزا دماغ، جِسم اور مدافعتی نِظام کی مُناسب نشوونُما کے لیے اَہم ہیں۔ چُوں کہ یہ دورانیہ بچّے کی نشوونُما کے لیے اِنتہائی اَہم ہے، کلِیسیا نے زیادہ چھوٹے بچّوں کی جامع غِذائی نِگہداشت تک رَسائی، غِذائیت سے بھرپُور خوراک، پینے کا صاف پانی، مقامی طِبی خِدمات تک مُعاون رَسائی، اور بچّوں کی نشوونُما میں مُعاون دیگر عوامِل سمیت کاوِشوں پر توجُّہ مرکُوز کی ہے۔

سب سے زیادہ کامیاب غِذائی پروگرام مقامی برادریوں میں نِچلی سطح کی کوشِشوں کے ذریعے کام کرتے ہیں، خاص طور پر خواتین کی شمُولیت کے ساتھ۔ کلِیسیا وارڈ کی مشاورتی مجالِس، خِدمت گُزاری، اور اَنجُمنِ خواتین کے ذریعے اَیسے حل فراہم کرنے کے واسطے مُنفرد طور پر مُنظم ہے۔ اِس کے عِلاوہ، کلِیسیا تمام ضرُورت مند بچّوں کی غِذا کو بہتر بنانے کے لیے عالمی تنظیموں کے ساتھ کام کرتی ہے۔

بچّوں کی غِذا کے مُتعلق مزید جاننے کے لیے ذیل کے لِنک پر موجُود وسائل کا اِستعمال کریں، یہ ہمارے خاندانوں پر کیسے اَثر انداز ہوتا ہے، اور آپ اپنے خاندان کی غِذا کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔