”آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا کا طریقہ اِستعمال،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”آ، میرے پِیچھے ہو لے کا طریقہ اِستعمال،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا کا طریقہ اِستعمال
یہ وسیلہ کِس کے لیے ہے؟
یہ وسیلہ ہر کِسی کے لیے ہے جو عقائد اور عہُود میں سے سِیکھنا چاہتا ہے—انفرادی طور پر، بحثیتِ خاندان، اور کلِیسیائی جماعتوں میں۔ اگر آپ نے ماضی میں باقاعدگی سے صحائف کا مُطالعہ نہیں کیا تو، یہ وسیلہ آغاز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی صحائف کے مُطالعہ کی اچھی عادت کے حامل ہیں تو، یہ مواد زیادہ معنی خیز تجربات حاصل کرنے میں آپ کا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
گھر پر افراد اور خاندان
تدریسِ اِنجِیل کے لیے گھر مثالی جگہ ہے۔ کلِیسیا میں آپ کے معلمین آپ کی معاونت فرما سکتے ہیں، اور آپ دُوسرے اَرکانِ وارڈ سے حوصلہ افزائی پا سکتے ہیں۔ مگر رُوحانی طور پر زندہ رہنے کے لیے، ہم میں سے ہر ایک کو روزانہ کی بنیاد پر ”خُدا کے اچھے کلام“ سے سیر ہونے کی ضرورت ہے (مرونی ۶:۴؛ مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”ابتدائی تصریحات،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۶–۸)۔
اِس وسیلہ کو کِسی بھی ایسے طریقے سے اِستعمال کریں جو آپ کے لیے کارآمد ہو۔ یہ خاکے عقائد اور عہُود میں پائی جانے والی کچھ ابدی سچائیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ اور انفرادی طور پر، خاندان کے ساتھ، یا دوستوں کے ساتھ آپ کو مُطالعہِ صحائف کرنے میں مدد دینے کے لیے خیالات اور سرگرمیاں تجویز کرتے ہیں۔ جب آپ مُطالعہ کریں، تو ایسی اَبدی سَچّائیوں کو تلاش کرنے کے لیے رُوح کی ہدایت کی پیروی کریں جو آپ کے لیے معنی خیز ہوں۔ اپنے لیے خُدا کے پیغامات کی تلاش کریں، اور آپ کو ملنے والے تاثرات و ترغِیبات پر عمل پیرا ہوں۔
کلِیسیا میں مُعلمِین و مُتعلمِین
اگر آپ پرائمری جماعت، نوجوانان یا بالغ سبت سکول کی جماعت، ہارونی کہانتی جماعت، یا اَنجُمنِ دُختران کی جماعت کی تدریس کرتے ہیں، تو آپ کی اِس خاکہ کو اِستعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جب آپ تدریس کے لیے تیاری کرتے ہیں۔ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا آپ کے سبت سکول کے لیے نصاب ہے۔ اِس وسیلہ میں تدریسی تجاویز کو گھر اور کلِیسیا میں سِیکھنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ جب آپ تدریس کرنے کے لیے تیاری کریں، تو صحائف میں اپنے ذاتی تجربات پانے سے شروعات کریں۔ آپ کی اہم ترین تیاری تب وقوع پذیر ہو گی جب آپ صحائف میں سے تلاش کریں گے اور رُوحُ القُدس کے اِلہام کے مُتلاشی ہوں گے۔ آپ اُن لوگوں کی ضروریات کو ذہن میں رکھ کر بھی مطالعہ کر سکتے ہیں جنہیں آپ پڑھاتے ہیں۔ ابدی سچّائیوں کو تلاش کریں۔ آ، میرے پِیچھے ہو لے سے آپ کو اِن چند ایک سچّائیوں کی نشاندہی کرنے اور یہ سیکھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ صحائف کو آپ کی زندگی میں کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے۔
یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بہترین تدریس اِنجِیل، گھر مرکوز اور کلِیسیائی معاونت سے ہوتی ہے۔ باالفاظِ دیگر، جِن لوگوں کی آپ تدریس کرتے ہیں اُنہیں گھر پر اِنجِیل سیکھنے اور عمل کرنے میں اُن کی کاوشوں میں معاونت فراہم کرنا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کلاس میں ان کے لیے منفرد مواد فراہم کرنے کی فکر نہ کریں۔ اس کے بجائے، اُنھیں صحائف کی عبارتوں کے متعلق اپنے تجربات، خِیالات، اور سوالات بتانے کا موقع دیں جو وہ گھر پر پڑھتے ہیں۔ اُنھیں اُن اَبدی سچّائیوں کو بیان کرنے کی دعوت دیں جو اُنھوں نے پائی ہیں۔ مواد کی کِسی خاص مقدار کا احاطہ کرنے سے ایسا کرنا زیادہ اہم ہے۔
نوجوانان اور بالغان کی سبت سکول کی جماعتیں
سبت سکول کی جماعتوں میں اکٹھے ملنے کی ایک بنیادی وجہ ایک دُوسرے کی معاونت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے جب ہم یِسُوع مسِیح کی تقلید کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کا سادہ طریقہ اِس جیسے سوالات پوچھنا ہے ”جب آپ نے صحائف کا مطالعہ آ، میرے پیچھے ہو لے کے ساتھ کیا تو اِس ہفتے آپ کو رُوحُ القُدس نے کیا سِکھایا ہے؟“ اِس سوال کے جوابات بامقصد گفتگو کی طرف راہ نُمائی کر سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل پر اِیمان کی تعمیر کرتی ہے۔
پھر آپ آ، میرے پیچھے ہو لے کی تجاویز پر مبنی گُفتگُو کی دعوت دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک مُطالعاتی تجویز عقائد اور عہُود ۱۵:۱۹–۲۰ تلاش کریں، کہ نجات دہندہ نے اپنی تکلیف کو کیسے بیان کیا۔ آپ کلاس کے اراکین سے یہ بتانے کے لیے کہہ سکتے ہیں کہ وہ اُس کی تفصیل کو پڑھتے ہوئے کیسا محسوس کرتے ہیں اور اِس کے بارے میں بات کریں کہ یہ کس طرح اُس کے بارے میں ہمارے سوچنے کے انداز کو متاثر کرتا ہے۔ یا آپ بطور جماعت کے اِن آیات کا مطالعہ کرنے میں کچھ وقت گزار سکتے ہیں۔
ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں
جب ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں اتوار کو اکٹھا ہوتی ہیں، تو اُن کا مقصد سبت سکول کی جماعت سے کُچھ مُختلف ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِیکھنے میں ایک دُوسرے کی مدد کرنے کے علاوہ، یہ گروہ کارِ نجات و سرفرازی کو سر انجام دینے کے لیے باہم مشورت کرنے کے لیے ملتے ہیں (دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب: کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخرِی ایاّم میں خدمت کرنا، ۱۔۲)، جیسا کہ اُن کی کلاس یا جماعتی صدارت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے۔
اِس وجہ سے، ہر جماعت یا کلاس میٹنگ کا آغاز جماعتی یا کلاس کی صدارت کے رُکن کے ساتھ ہونا چاہیے جِس میں اِن کوششوں کے بارے میں گُفتگُو کی جائے۔ مثال کے طور پر، وہ اِنجیل کے مطابق زندگی گزارنے، ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنے، اِنجیل کا اشتراک کرنے، یا ہَیکَل اور خاندانی تاریخ کے کام میں حصّہ لینے کے لیے اپنی کوششوں کے بارے میں ایک ساتھ مشورت کر سکتے ہیں۔
باہم مشورت کرنے کے اِس وقت کے بعد، ایک معلم کلاس یا جماعت کی اکٹھے اِنجِیل سِیکھنے میں راہبری کرتا ہے۔ بالغ راہ نُما، یا اَرکانِ کلاس جماعت کی تدریس کے لیے مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ کلاس یا جماعتی صدارت، یہ ذمہ داریاں دینے کے لیے، بالغ راہ نُماؤں کے ساتھ مشورت کرتی ہے۔
تدریس کے لیے مقرر کیے گئے لوگوں کو آ، میرے پیچھے ہو لے کے ہفتہ وار خاکہ میں تدریسی تجاویز کو اِستعمال کرتے ہوئے تیاری کرنی چاہیے۔ ہر خاکہ میں، یہ شبِیہ ایسی سرگرمی کی نِشان دہی کرتی ہے جو خصوصاً نوجوانان سے متعلقہ ہے اور جو وہ سیمینری میں سیکھ رہے ہیں اس کے مطابق ہے۔ بہر حال، خاکہ کی کوئی بھی تجاویز نوجوانان کے لیے بطورِ تدریسی سرگرمی اِستعمال کی جا سکتی ہے۔
کلاس اور جماعت کی مجالس کے لیے سادہ ایجنڈے کے لیے، دیکھیں ضمیمہ د۔
پرائمری
آپ کی پرائمری کی تدریس کرنے کی تیاری کا آغاز ہوتا ہے جب آپ ذاتی طور پر اور بطور خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو اپنی پرائمری جماعت کے بچّوں کے متعلق رُوحانی تاثرات اور رُوحُ القُدس کی جانب سے بصیرتوں کے لیے اپنے در کھلیں رکھیں۔ دُعا کرتے رہو۔ رُوح آپ کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِیکھنے میں اُن کی مدد کرنے کے لیے تجاویز کا اِلہام بخشے گا۔
جیسے آپ تدریس کی تیاری کرتے ہیں، آپ اِس وسیلہ میں سے تدریسی تجاویز کو دریافت کرنے سے اضافی اِلہام پا سکتے ہیں۔ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا کے ہر خاکہ میں ایک حِصّہ بعنوان ”بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز“ موجود ہے۔ اِن تجاویز کو اپنے اِلہام کو متحرک کرنے کے لیے بطور صلاح تصور کریں۔ آپ اپنی پرائمری جماعت کے بچّوں کو جانتے ہیں—اور آپ اُن کو اور بہتر طور پر جانیں گے جب آپ جماعت میں اُن کے ساتھ تعامل کریں گے۔ خُدا بھی اُنھیں جانتا ہے، اور وہ اُن کی تدریس کرنے اور برکت دینے کے بہترین طریقوں سے آپ کو اِلہام بخشے گا۔
یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ کی جماعت میں بچّوں نے آ، میرے پیچھے ہو لے کی سرگرمیوں میں سے چند ایک کو پہلے ہی اپنے خاندانوں کے ساتھ کر لیا ہو۔ یہ ٹھیک ہے۔ باربار دہرانا اچھا ہے۔ بچّوں نے جو کُچھ گھر پر سیکھا ہے اُسے ایک دُوسرے کو بتانے کے لیے مدعو کرنے پر غور کریں۔ چاہے کہ اگر اُن کی گھر پر تدریس نہیں بھی ہو رہی ہو مگر آپ کو بچّوں کے حِصّہ لینے کے طریقوں کا انتظام کرنا چاہیے۔ بچّے اِنجِیل کی سچائیوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے سیکھتے ہیں جب یہ سچائیاں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بار بار سِکھائی جاتی ہیں۔ اگر آپ جان لیں کہ ایک تدریسی سرگرمی بچّوں کے لیے موثر ہے، اِسے دہرانے پر غور کریں، خصوصاً اگر آپ چھوٹے بچّوں کو سِیکھا رہے ہیں۔
جِن مہینوں میں پانچ اتوار ہوتے ہیں، پرائمری معلمین کی آ، میرے پیچھے ہو لے پانچوں اتوار کے خاکہ کے شیڈول کو اِن سرگرمیوں ”ضمیہ ب: برائے پرائمری—اپنے بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زِندگی بھر کے لیے تیار کرنا“ میں سے ایک یا زائد کے ساتھ تبدیل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔