”دسمبر ۳۰–جنوری ۵: ’وعدہ شدہ بحالی آگے بڑھ رہی ہے‘: یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کی بحالی“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کی بحالی“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵
دسمبر ۳۰–جنوری ۵: ”وعدہ شدہ بحالی آگے بڑھ رہی ہے“
یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کی بحالی
آپ اس تقریب کی ۲۰۰ویں سالگرہ کو کیسے مناتے ہیں جس نے دُنیا کو بدل دیا؟ یہی وہ سوال ہے جس پر صدارتِ اَوّل اور بارہ رَسُولوں کی جماعت نے غور کیا جیسے ہی اپریل ۲۰۲۰ قریب آیا، جب جوزف سمتھ کی پہلی رویا کو ۲۰۰ سال مکمل ہوئے۔ ”ہم نے خیال کیا کہ کوئی یاد گار تعمیر کی جانی چاہیے،“ صدر رسل ایم نیلسن نے یاد کیا۔ ”لیکن جب ہم نے پہلی رویا کے مُنفرد تاریخی پہلوؤں اور اُس کے دُنیا پر اثرات کے جائزہ لیا تو، ہم نے محسوس کیا کہ سنگِ مرمر یا قیمتی پتھر کی نہیں بلکہ اَلفاظ کی یاد گار تعمیر کریں … ،”پتھر کی لوحوں“ پر کندہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے دِلوں کی ”گوشتین لوحوں“ پر نقش کرنے کے واسطے [۲ کُرنتھِیوں ۳:۳]“ (”اُسے سنو،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۹۰)۔
اُن کے تخلیق کردہ الفاظ کی یادگار کا عنوان ہے ”یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کی بحالی: دُنیا کے لیے دو صد سالہ فرمان۔“ یہ نہ صرف پہلی رویا کی یادگار ہے بلکہ ہر اُس کام کی بھی یادگار ہے جو یِسُوع مسِیح نے کیا ہے—اور اب تک کر رہا ہے۔ اُس کی اِنجیل کی بحالی اُس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے خُدا کی طرف رجوع کیا اور اُسے سنا۔ یہ اِسی طرح جاری رہتا ہے: ایک وقت میں ایک دل، ایک مقدس تجربہ—بشمول آپ کا۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
”خُدا دُنیا کی ہر قوم میں اپنے بچّوں سے محبّت رکھتا ہے۔“
آپ کی رائے میں، بحالی کے بارے میں اعلان خُدا کی محبت کے بارے میں بیان کے ساتھ کیوں شروع ہوگا؟ آپ اِس فرمان کا مطالعہ کرتے ہیں، تو ”دُنیا کی ہر قوم میں اُس کے بچوں“ کے لیے خُدا کی محبت کے اظہار کو تلاش کریں۔ اِنجیل کی بحالی اُس کی محبت کو محسوس کرنے میں کس طرح مدد کرتی ہے؟
مزید دیکھیں گیرٹ ڈبلیو گانگ، ”ہر قَوم، قبِیلہ، اور اہلِ زبان،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۳۸–۴۱۔
بحالی کا آغاز ایک سوال کے جواب سے ہوا۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ نجات دہندہ نے ایک سوال کا جواب دے کر اپنی اِنجیل کی بحالی کا آغاز کیا۔ آپ کے خیال میں بحالی کا اعلان ایک ایسے شخص کے لیے کیا پیغام ہے جو خُدا، اِنجیل، یا ”اُس کی روح کی نجات“ کے بارے میں سوالات کا حامل ہے؟ آپ جوزف سمتھ—تاریخ ۵:۱–۲۰ کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ اِنجیل کے سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے بارے میں جوزف سمتھ سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
مزید عنوانات اور سوالات، ”جوابات کی تلاش،“ گاسپل لائبریری میں دیکھیں۔
یِسُوع مسِیح نے اپنی کلِیسیا بحال کی۔
آپ ”مسِیح کے نئے عہد نامے کی کلِیسیا“ کے بارے میں کیا جانتے ہیں، جسے نجات دہندہ نے جوزف سمتھ کے ذریعے بحال کیا؟ اِن صحائف کے مطالعہ پر غور کریں اور اُس کی کلِیسیا کی کچھ خصوصیات درج کریں:
اِس کے بعد، آپ مندرجہ بالا صحائف کو نیچے کے صحائف سے ملا سکتے ہیں، جو یہ بیان کرتے ہیں کہ کس طرح یِسُوع مسِیح نے جوزف سمتھ کے ذریعے اپنی کلِیسیا کی اُن خصوصیات کو بحال کیا:
آپ یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجیل کے لیے شکر گزار کیوں ہیں؟
بزرگ جیفری آر ہالینڈ اور اُن کی اہلیہ نے ایک بار یہ تصور کرنے کی کوشش کی کہ کلِیسیا کی بحالی سے پہلے وہ کیسا محسوس کرتے۔ ”ہم کیا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس ہوتا؟“ اُنہوں نے خُود سے پوچھا۔ اُن کے تجربات کے بارے میں پڑھیں ”اُمید کی کامِل چمک،“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۸۱–۸۲)۔ بحالی نے آپ کی رُوحانی اُمیدوں کو پورا کرنے میں کس طرح مدد کی ہے؟
مزید عنوانات اور سوالات، ”برگشتگی اور انجیل کی بحالی“ گاسپل لائبریری میں دیکھیں۔
”وعدہ شدہ بحالی آگے بڑھ رہی ہے۔“
کیا آپ نے کبھی اپنے آپ کو اِنجیل کی بحالی کا حصّہ سمجھا ہے؟ صدر ڈیٹئر ایف اُکڈورف کے اِن اَلفاظ پر غور کریں: ”کبھی کبھار ہم اِنجیل کی بحالی کو ایک ایسی چیز کے طور پر لیتے ہیں جو مکمل ہوگئی ہے، جسے ہماری ضرورت نہیں۔ … حقیقت میں، بحالی ایک جاری عمل ہے؛ جس میں ہم ابھی رہ رہے ہیں“ (”کیا آپ بحالی کے دوران سو رہے ہیں؟،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۴، ۵۹)۔
جب آپ یہ مطالعہ کرنے کی تیاری کرتے ہیں کہ ۱۸۰۰ کی دہائی میں اِنجیل کو کیسے بحال کیا گیا، تو آپ اِس بات پر غور شروع کر سکتے ہیں کہ اِسے آپ کی زندگی میں کیسے بحال کیا گیا۔ اِن جیسے سوالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بحالی کے اعلان کو پڑھیں: مجھے کیسے معلوم ہو کہ یہ سچ ہے؟ میں آج بحالی میں کیسے حصہ لے سکتا ہوں؟
”آسمان کُھل گئے ہیں۔“
قول ”آسمان کُھل گئے ہیں“ سے آپ کی کیا مُراد ہے؟ آپ—بحالی کے اعلان میں، آج کلیسیا میں، صحائف میں، اور اپنی زندگی میں کیا ثبوت دیکھتے ہیں—کہ آسمان واقعی کھلا ہوا ہے؟
آپ اپنے مطالعہ کے حصّے کے طور پر ”دی مارننگ بریکس“ (گیت، نمبر ۱) بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اِس گیت میں آپ کو کیا ملتا ہے جو ”آسمان کُھل گئے ہیں“ کے فقرے کی آپ کی سمجھ میں اضافہ کرتا ہے؟
مزید دیکھیں کوئنٹن ایل کُک، ”ہماری زِندگیوں کی رہنمائی کے لیے نبِیوں کے جاری مُکاشفہ اور ہمارے ذاتی مُکاشفہ کی بَرکَت،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۹۶–۱۰۰۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
”ہم سنجیدگی سے اعلان کرتے ہیں۔“
-
جب آپ اپنے بچوں کے ساتھ بحالی کے اعلان کے کچھ حصّے پڑھتے ہیں (یا اُسے پڑھتے ہوئے صدر نیلسن کی ویڈیو دیکھتے ہیں)، تو اُن کی ایسے جملے تلاش کرنے میں مدد کریں جو ”ہم مُنادی کرتے ہیں،“ ”ہم اعلان کرتے ہیں،“ یا ”ہم گواہی دیتے ہیں“ جیسے الفاظ سے شروع ہوتے ہیں۔ ہمارے انبیا اور رَسُول کس سچائی کا اعلان کر رہے ہیں؟ شاید آپ اور آپ کے بچے اِن میں سے کچھ سچائیوں کے بارے میں آپ کی اپنی گواہیاں بیان کر سکتے ہیں۔
”جوزف سمِتھ … کے سوالات تھے۔“
-
یہ آپ کے بچوں کے لیے دلچسپ ہو سکتا ہے کہ وہ جوزف سمِتھ کے کچھ سوالات کو دریافت کریں جو نجات دہندہ کی اِنجیل کی بحالی کا باعث بنے۔ جوزف سمتھ—تاریخ ۱۰:۱، ۲۹، ۶۸ میں کچھ مثالیں تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ آج ہم کیسے مبارک ہیں کیونکہ خُدا نے جوزف سمتھ کے سوالوں کا جواب دیا؟
-
آپ اپنے بچوں کو اُن کے سوالات کے بارے میں بات کرنے کا موقع بھی دے سکتے ہیں۔ جوابات تلاش کرنے کے بارے میں ہم جوزف سمتھ سے کیا سیکھتے ہیں؟ جوزف سمتھ—تاریخ ۸:۱–۱۷؛ آیات ۳ اور ۴ بھی دیکھیں ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے،“ بچوں کے گیتوں کی کتاب، ۷۶)۔
”آسمانی پیامبر جوزف کو ہدایت دینے آئے تھے۔“
-
”آسمانی پیامبر [جو] جوزف کو ہدایت دینے آئے تھے“ وہ کون تھے؟ اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب میں آپ کے بچے اِن کی تصویریں تلاش کرنے میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں (دیکھیے نمبرز ۹۱، ۹۳، ۹۴، ۹۵)۔ اُن میں سے ہر ایک پیامبر نے کس طرح ”یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا کو دوبارہ قائم کرنے“ میں مدد کی؟ اِس ہفتے کے سرگرمی کے صفحے میں تجویز کردہ صحیفے اِس سوال کا جواب دینے میں آپ کے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
یِسُوع مسِیح نے اپنی کلِیسیا بحال کی۔
-
آپ اپنے بچّوں کی سمجھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں کہ نجات دہندہ کی کلِیسیا بحال ہونے کا کیا مطلب ہے؟ ہو سکتا ہے کہ وہ بلاکس یا کپ کے ساتھ ایک سادہ ٹاور بنا سکتے اور اِسے ”بحال“ کر سکتے یا دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں۔ یا، اگر آپ کے بچوں کو کبھی کسی چیز کو تبدیل کرنا پڑا ہے کیونکہ وہ کھو گئی تھی یا خراب ہو گئی تھی، تو آپ اُس تجربے کا موازنہ نجات دہندہ کا اپنی کلِیسیا کو بحال کرنے سے کر سکتے ہیں۔ بحالی کے اعلان میں مذکور مخصوص چیزوں کو تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں جنہیں نجات دہندہ نے بحال کیا ہے۔
”آسمان کھل گئے ہیں۔“
-
یہ واضح کرنے کے لیے کہ ”آسمان کھل گئے ہیں“ کے فقرے کا کیا مطلب ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے بچوں کے ساتھ پہلے بند دروازے کے پیچھے اور پھر کھلے دروازے سے کوئی پیغام بیان کر سکیں۔ انہیں بھی باری باری پیغام کا اشتراک کرنے دیں۔ یِسُوع مسِیح ہمارے لیے کیا پیغامات رکھتے ہیں؟ کن تجربات نے ہمیں یہ جاننے میں مدد کی ہے کہ آسمان ہمارے لیے کھل گیا ہے؟