آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جنوری ۲۷–فروری ۲: ”میرا کام آگے بڑھے گا“: عقائد اور عہُود ۳–۵


جنوری ۲۷–فروری ۲: ’میرا کام آگے بڑھے گا‘: عقائد اور عہُود ۳–۵“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۳–۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

کھیت میں کار کن

جنوری ۲۷–فروری ۲: ”میرا کام آگے بڑھے گا“

عقائد اور عہُود ۳–۵

خُداوند کے نبی کے طور پر اپنے ابتدائی چند سالوں کے دوران، جوزف سمتھ ابھی تک اُس ”نِرالا کام“ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا جسے کرنے کے لیے اسے بلایا گیا تھا۔ لیکن ایک چیز جو اُس کے ابتدائی تجربات نے اُسے سکھائی وہ یہ تھی کہ خُدا کا کام کرنے کے لیے اُس کی آنکھ ”خُدا کے جلال کے لیے یکسوئی کے ساتھ،“ ہونی چاہیے (عقائد اور عہُود ۴:‏۱، ۵)۔ مثال کے طور پر، اگر خُداوند نے اُسے کچھ کرنے کی مشورت دیتا تو چاہے وہ اُس بات پر یقین رکھتا یا نہیں، اُسے خُداوند کی مشورت پر عمل کرنے کی ضرورت تھی۔ اور یہاں تک کہ اگر وہ ”کئی مُکاشفے … اور کئی عظیم کام کرنے کی قُدرت رکھ سکتا ہے،“ اگر سمجھے کہ جو وہ چاہتا ہے وہ خُدا کی مرضی سے زیادہ اہم ہے، تو وہ ”ضرور گِرتا“ (عقائد اور عہُود ۳:۴)۔ لیکن جوزف نے خُدا کے کام کو کرنے کے بارے میں ایک اور چیز بھی سیکھی تھی: ”خُدا رحیم ہے“ اور اگر جوزف نے سچے دل سے توبہ کی تو وہ ”ابھی تک چُنیدہ“ تھا (آیت ۱۰)۔ خُدا کا کام، آخرکار، نجات کا کام ہے۔ اور اِس کام کو ”ناکام نہیں کِیا جا سکتا“ (آیت ۱

مطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہود ۳:‏۱–۱۶

سیمینری کا آئکن
میں خُداوند پر بھروسا کر سکتا ہوں۔

جوزف سمتھ کی خدمت کے شروع میں، اچھے دوست ڈھونڈنا مشکل تھا—خاص طور پر مارٹن ہیرس جیسے دوست، ایک قابل احترام، خوشحال آدمی جس نے جوزف کے کام کی حمایت کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ چنانچہ جب مارٹن نے اپنی بیوی کو مورمن کی کِتاب کے ۱۱۶ صفحات کے ترجمہ شُدہ مسوّدے کو دکھانے کی اجازت مانگی تو جوزف فطری طور پر اُس کی درخواست کا احترام کرنا چاہتا تھا، حالانکہ خُداوند نے اِس کے خلاف خبردار کیا تھا۔ افسوسناک طور پر، مارٹن کے قبضے میں رہتے ہوئے صفحات کھو گئے، اور جوزف اور مارٹن کو خُداوند کی طرف سے سخت سزا دی گئی (دیکھیں مقدسین، ۱:‏۵۱–۵۳

جب آپ عقائد اور عہُود ۳:‏۱–۱۵ پڑھتے ہیں، غور کریں کہ خُداوند آپ کو اُن کے تجربے سے کیا سِکھانا چاہتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ درج ذیل کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں:

  • خُدا کا کام؟ (دیکھیں آیات ۱–۳، ۱۶)۔

  • خُدا پر بھروسا کرنے کے بجائے انسان سے ڈرنے کے نتائج؟ (دیکھیں آیات ۴–۸

  • وفادار رہنے سے حاصل ہونے والی برکات؟ (دیکھیں آیت ۸

  • کس طرح سے خُداوند نے جوزف کی تنبیہ اور حوصلہ افزائی کی؟ (دیکھیں آیات ۹–۱۶

اپنے پیغام میں ”آپ کا رُخ کس راستے پر ہے؟،“ ایلڈر لین جی رابنز نے اُن لوگوں کی بہت سی صحیفائی مثالیں دی ہیں جو خُدا سے ڈرتے تھے اور جو لوگ دوسروں کے دباؤ میں آ گئے تھے (لیحونا، نومبر ۲۰۱۴، ۹–۱۱)۔ اُن مثالوں کو صحائف میں پڑھنے پر غور کریں جن کا وہ حوالہ دیتے ہیں۔ آپ اِن حوالوں سے کیا سیکھتے ہیں؟ جب آپ کو کچھ مختلف کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تو آپ کو خُداوند پر بھروسا کرنے کے کیا تجربات ہوئے؟ آپ کے اعمال کے کیا نتائج تھے؟

مزید دیکھیں ڈیل جی رینلنڈ، ”ذاتی مُکاشفہ کے لیے بُنیادی ڈھانچہ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۱۶–۱۹؛ ”مارٹن ہیرس کی شراکتیں،“ میں سیاق و سباق میں مُکاشفے (۲۰۱۶)، ۱–۹؛ عنوانات اور سوالات، ”سچائی کی تلاش اور فریب سے بچنا،“ گاسپل لائبریری؛ ”خُدا کے احکامات کتنے شائستہ ہیں،“ گیت، نمبر ۱۲۵۔

عقائد اور عہود ۴

میں اپنے پورے دِل، جان، عقل، اور طاقت سے خُدا کی خدمت کر سکتا ہوں۔

باب ۴ اکثر کُل وقتی مُنادوں پر لاگو ہوتا ہے۔ تاہم، یہ غور کرنا دلچسپ ہے کہ یہ مُکاشفہ جوزف سمِتھ سینئر کو دیا گیا تھا، جسے کسی مشن پر نہیں بلایا جا رہا تھا لیکن پھر بھی وہ ”خدا کی خدمت کرنے کا خواہاں تھا“ (آیت ۳

اِس حصے کو پڑھنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اِسے کسی ایسے شخص کے لیے کام کی تفصیل کے طور پر تصور کریں جو خُداوند کے کام میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ خُداوند کیا ڈھونڈ رہا ہے؟ وہ کِن فوائد کی پیشکش کرتا ہے؟

آپ اس مکاشفہ سے خُداوند کی خدمت کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟

صدر رسل ایم نیلسن نے اسرائیل کو اکٹھا کرنے کو ”زمین پر عظیم ترین چنوتی، عظیم ترین مقصد، اور عظیم ترین کام کہا“ (”اِسرائیل کی آس“ [علمگیر نوجوانان کی عبادت، جون ۳، ۲۰۱۸] گاسپل لائبریری)۔ آپ کو اُن کے کلام میں کیا ملتا ہے جو آپ کو اِس کام میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے؟

مُناد خدمت فراہم کرتی ہوئیں ایک عورت سے بات کر رہی ہیں

ہر وہ شخص جو خُدا کی خدمت کا خواہاں ہو تو اُس کو اِس مُشقّت کے لیے بُلایا جاتا ہے۔

عقائد اور عہود ۵

رُوح القدس کے وسِیلے سے، میں مورمن کی کتاب کی گواہی حاصل کر سکتا ہوں۔

مارچ ۱۸۲۹ میں، مارٹن ہیرس کی بیوی، لوسی، نے عدالت میں ایک دعویٰ دائر کیا تھا کہ جوزف سمتھ سونے کے اَوراق کا ترجمہ کرنے کا بہانہ کرکے لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے (دیکھیں مقدسین، ۱:‏۵۶–۵۸)۔ چنانچہ مارٹن نے جوزف سے مزید ثبوت مانگے کہ آیا سونے کے اوراق اصلی تھے۔ عقائد اور عہود ۵ مارٹن کی درخواست کے جواب میں ایک مکاشفہ ہے۔ آپ اس باب سے درج ذیل کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں:

عقائد اور عہُود ۵:‏۱–۱۰

یِسُوع مسِیح نے ہمیں جوزف سمتھ کے ذریعے اپنا کلام بخشا۔

عقائد اور عہُود ۵:‏۱–۱۰ آپ کو ہمارے دور—اور آپ کی زندگی میں جوزف سمتھ کے کردار کے بارے میں کیا سکھاتا ہے؟ (مزید یکھیں ۲ نِیفی ۳:‏۶–۲۴

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شائع کردہ لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالہ جات کے شُمارے میں دیکھیں۔

بچوں کے سیکشن کا آئکن ۰۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۳:‏۵–۱۰؛ ۵:‏۲۱–۲۲

جب دوسرے لوگ مجھ سے غلط کام کروانے کی کوشش کرتے ہیں تو میں درست انتخاب کر سکتا ہوں۔

  • آسمانی باپ پر بھروسا کرنا سیکھنے کے بارے میں گفتگو شروع کرنے کے لیے، آپ کھوئے ہوئے ترجمہ شُدہ مسوّدے کے صفحات کی کہانی کا جائزہ لینا چاہیں گے (دیکھیں عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۱۸–۲۱)۔ اِس کے بعد آپ اپنے بچوں کے ساتھ ایسے حالات کی کردار نگاری کر سکتے ہیں جب وہ کچھ ایسا کرنے کی آزمائش میں پڑ سکتے ہیں جو وہ جانتے ہیں کہ درست نہیں ہے۔ عقائد اور عہُود ۳:‏۵–۸؛ ۵:‏۲۱–۲۲ میں کون سے الفاظ یا جملے ہیں جو اِن حالات میں اُن کی مدد کر سکتے ہے؟

    2:53

    Chapter 4: Martin Harris and the Lost Pages: 1827–1828

عقائد اور عہود ۴

خُداوند مجھے اپنے کام میں مدد کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

  • عقائد اور عہود ۴ کی ہر آیت میں قیمتی سچائیاں پائی جاتی ہیں جو آپ کے بچّوں کو خُدا کی خدمت کرنے کے بارے میں سیکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ اِن سچائیوں کو دریافت کرنے میں اُن کی مدد کے لیے یہاں کچھ تجاویز دی گئی ہیں:

    • آپ عقائد اور عہود ۴:‏۱ کو ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور ایسی تصاویر دکھا سکتے ہیں جو خدا کے آخری دن کے کام کو ظاہر کرتی ہیں (جیسے مُناد، ہَیکَلیں، اور مورمن کی کتاب)۔

    • آپ کے بچے ایسے اعمال کے بارے میں سوچ سکتے ہیں یا تصاویر بنا سکتے ہیں جس میں یہ جملہ دکھایا گیا ہے کہ ”تُم اپنے سارے دِل، ساری جان، ساری عقل، اور ساری طاقت سے اُس کی خدمت کرو“ (عقائد اور عہود ۴:‏۲

    • آپ اُن آلات کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں جو کسی کھیت میں کام کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ آلات ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟ تب آپ کے بچے عقائد اور عہود ۴:‏۵–۶ میں ایسی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں جو خُدا کے کام کو انجام دینے کے آلات کی طرح ہوں۔

    • بڑے بچے اپنے طور پر عقائد اور عہود ۴ میں تلاش کر سکتے ہیں اور اُن چیزوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو وہ سیکھتے ہیں کہ خُدا کی خدمت کرنے کا کیا مطلب ہے۔

    • آپ فریضہِ مُنادی کے بارے میں ایک ساتھ مل کر گانا گا سکتے ہیں، جیسے ”میں اب ایک مُناد بننا چاہتا ہوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۸)۔

ایک نوجوان لڑکا درخت لگانے میں مدد کر رہا ہے

مَیں دُوسروں کی خدمت کر کے خُدا کے کام میں مدد کر سکتا ہوں۔

معذور افراد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے سرگرمیوں کو موافق بنائیں۔ سرگرمیوں میں چھوٹی موافقت اِس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ ہر ایک کو سیکھنے کا موقع ملے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی سرگرمی تصویر دکھانے کا مشورہ دیتی ہے، تو آپ بصارت سے محروم لوگوں کو شامل کرنے کے بجائے آپ گانا گا سکتے ہیں۔

عقائد اور عہود ۵:‏۱–۷، ۱۱، ۱۶، ۲۳–۲۴

میں گواہ ہو سکتا ہوں کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔

  • اپنے بچوں کو گواہوں کے بارے میں سکھانے کے لیے، آپ اُن سے یہ تصور کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں کہ ایک دوست نے اُنھیں بتایا کہ انھوں نے ایک بلی کو اپنی اگلی ٹانگوں پر چلتے ہوئے دیکھا ہے۔ کیا وہ اِس پر یقین کریں گے؟ اگر کسی اور دوست نے بھی یہی کہا تو کیا ہوگا؟ اِس بارے میں بات کریں کہ ”گواہ“ کیا ہے اور گواہ کیوں اہم ہیں۔ اِس کے بعد آپ اپنے بچوں کی عقائد اور عہود ۵:‏۱–۳، ۷، ۱۱ کو تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں درج ذیل کے سوالات کے جوابات کے لیے:

    • مارٹن ہیرس کیا جاننا چاہتا تھا؟

    • جوزف سمتھ سونے کے اوراق کس کو دِکھا سکتا تھا؟

    • اوراق کو کیوں دیکھنا شاید کسی کو قائل نہ کرے کہ مورمن کی کتاب سچّی ہے؟

    • مورمن کی کتاب کے گواہ بننے کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ (دیکھیں عقائد اور عہود ۵:‏۱۶؛ مُرونی ۱۰:‏۳–۵

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

بے چین جوزف سمتھ اور اُس کے والدین کا ایک پورٹریٹ

۱۱۶ صفحات کا شدید المناک وزن، اَز کوانی پووی وِنڈر

بچّوں کے لیے سرگرمی کا صفحہ