”فروری ۱۷–۲۳: ’تُم پر میرے ہم خِدمت گُزارو‘: عقائد اور عہُود ۱۲–۱۷؛ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۶۶–۷۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۱۲–۱۷؛ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۶۶–۷۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
فروری ۱۷–۲۳: ”تُم پر میرے ہم خِدمت گُزارو“
عقائد اور عہُود ۱۲–۱۷؛ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۶۶–۷۵
دُنیا بھر کے زیادہ تر لوگوں نے شاید ہارمنی، پنسلوانیا کے مُتعلق کبھی نہیں سُنا ہو گا۔ خُداوند اَکثر اپنی بادشاہی کے اہم ترین واقعات کے لیے فروتن مقامات کا اِنتخاب کرتا ہے۔ ۱۵ مئی، ۱۸۲۹، کو ہارمنی کے قریب ایک جنگلی علاقے میں، یُوحنّا بپتِسما دینے والا جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری پر ظاہر ہُوا۔ اُنھیں ”میرے ہم خِدمت گُزارو“ پُکارتے ہُوئے، اُس نے اپنے ہاتھ اُن کے سَروں پر رکھے اور ہارُونی کہانت اُن کو عطا کی (عقائد اور عہُود ۱۳:۱)۔
یُوحنّا بپتِسما دینے والا خُدا کا قابلِ اعتماد خادِم تھا جس نے نجات دہندہ کو بپتِسما دِیا اور اُس کی آمد کی راہ تیار کی (دیکھیں متّی ۳:۱–۶، ۱۳–۱۷)۔ بیس سال کی عُمر کے اُن دو نوجوانوں کے لیے، یُوحنّا کے ہم خِدمت گُزار کہلایا جانا، عاجزانہ، شاید مغلُوب بھی، ہو گا۔ ہارمنی کی مانِند، اُس وقت ، جوزف اور اولیور نِسبتاً نامعلُوم تھے۔ مگر خُدا کے کام میں خِدمت ہمیشہ سے اِس مُتعلق رہی ہے کہ ہم کس طرح خِدمت کرتے ہیں، اِس بارے میں نہیں کہ کس نے دیکھا یا غور کِیا ہے۔ آپ کی شراکت کو بعض اوقات چھوٹا یا اَن دیکھا سمجھا جا سکتا ہے، تو بھی آپ خُداوند کے ”عظیم اور شان دار کام“ کے ہم خِدمت گُزار ہیں (عقائد اور عہُود ۱۴:۱)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں خُدا کے ”عظیم اور شان دار کام“ میں حِصّہ لے سکتا ہُوں۔
جوزف نائٹ اور ڈیوڈ وِٹمر دونوں جاننا چاہتے تھے کہ وہ خُداوند کے کام میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ جب آپ اُن کے لیے خُداوند کا رَدِ عمل پڑھتے ہیں (عقائد اور عہُود ۱۲؛ ۱۴)، تو اِس بارے میں سوچیں کہ ”صیّون کو لانے اور قائم کرنے“ کا آپ کے واسطے کیا مطلب ہے (۱۲:۶؛ مزید دیکھیں ۱۴:۶)۔ آپ کو اِن فصُول میں کون سے اُصُول اور مسِیح جیسی خصُوصیات مِلتی ہیں جو آپ کی اَیسا کرنے میں مدد کر سکتی ہیں؟
مزید دیکھیں ”نائٹ اور وِٹمر خاندان،“ سیاق و سباق میں مُکاشفے، ۲۰–۲۴ میں۔
یِسُوع مسِیح نے یُوحنّا بپتِسما دینے والے کو ہارُونی کہانت کی بحالی کے لیے بھیجا۔
یُوحنّا بپتِسما دینے والا جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کو اپنا ”ہم خِدمت گُزار“ کہتا ہے۔ آپ کے خیال میں یُوحنّا بپتِسما دینے والے کے ساتھ ہم خِدمت گُزار ہونے سے کیا مُراد ہے؟ (دیکھیں متّی ۳:۱۳–۱۷؛ لُوقا ۱:۱۳–۱۷؛ ۳:۲–۲۰)۔
جب آپ اِس بات کو پڑھتے ہیں جو یُوحنّا بپتِسما دینے والے نے ہارُونی کہانت کے مُتعلق فصل ۱۳ میں کہی تھی، تو غور کریں کہ خُداوند کی راہ کو تیار کرنے کے لیے یُوحنّا کے مقصد کی تکمیل میں اِس کہانت کی کُنجیاں کیسے مدد کرتی ہیں۔ مِثال کے طور پر:
-
”فرشتوں کی خِدمت گُزاری“ کیا ہے؟ (دیکھیں ۲ نیفی ۳۲:۲–۳؛ مرونی ۷:۲۹–۳۲ ؛ راہ نُمائے صحائف، ”فرشتے،“ اِنجِیلی لائبریری۔
-
”توبہ کی اِنجِیل“ کیا ہے؟ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:۲۶–۲۷؛ ڈیل جی رینلنڈ، ”کہانت اور مُنّجی کے کفّارے کی قُدرت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۶۴–۶۷)۔
ہارُونی کہانت کی رُسُوم (جیسا کہ بپتِسما اور عِشائے ربانی) آپ کی زندگی میں نجات دہندہ کو پانے کے لیے راہ تیار کرنے میں کیسے مدد کرتی ہیں؟
کہانتی کُنجیاں کیا ہیں؟
بُزرگ ڈیل جی رینلنڈ اور اُن کی اہلیہ رُوتھ، نے کہانتی کُنجیوں کے بارے میں یہ وضاحت پیش کی:
کہانتی کُنجیوں کی اِصطلاح کو دو مُختلف طریقوں سے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔ پہلی سے مُراد ایک خاص حق یا شرف ہے جو اُن تمام کو دِیا جاتا ہے جو ہارُونی یا ملکِ صِدق کی کہانت حاصِل کرتے ہیں۔ … مِثال کے طور پر، ہارُونی کہانت کے حاملین گُناہوں کی مُعافی کے لیے غوطے کے ذریعے سے فرشتوں کی خِدمت اور توبہ کی تیاری کی اِنجِیل اور بپتِسما کی کُنجیاں پاتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳:۱؛ ۸۴:۲۶–۲۷)۔ ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین بادشاہی کے بھیدوں کی کُنجیاں، عِلمِ خُدا کی کُنجی، اور کلِیسیا کی تمام رُوحانی برکات کی کُنجیاں پاتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:۱۹؛ ۱۰۷:۱۸)۔ …
کہانتی کُنجیوں کی اِصطلاح کا دُوسرا طریقہ قیادت سے مُتعلقہ ہے۔ کہانتی قائدین اِضافی کہانتی کُنجیاں، کلِیسیا کی تنظیم یا جماعت کی صدارت کرنے کا حق پاتے ہیں۔ اِس سِلسِلے میں، کہانتی کُنجیاں کلِیسیا میں ہدایت، راہ نُمائی، اور اِنتظام کرنے کا اِختیار اور طاقت ہیں (ملکِ صِدق کی کہانت: تعلیم کا فہم، اُصُولوں پر عمل پیرا ہونا [۲۰۱۸]، ۲۶)۔
رُسُوم مُجھے خُدا کی قُدرت تک رسائی دیتی ہیں۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بحالی کے اہم واقعات کے لیے جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کے ساتھ ہونا کیسا ہوتا؟ جب آپ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۶۶–۷۵ پڑھتے ہیں، جس میں آیت ۷۱ کے آخر میں دِیے گئے نوٹ بھی شامِل ہیں، تو آپ کم اَز کم کُچھ اِس بات کو سمجھ سکتے ہیں جو اُنھوں نے محسُوس کِیا تھا۔ آپ کو اُن کے کلام میں سے کِس چیز نے مُتاثر کِیا؟ غور کریں، خصُوصاً، وہ برکات جو اُنھوں نے حاصِل کی تھیں کیوں کہ اُنھوں نے کہانت پائی اور بپتِسما پایا۔ نجات دہندہ نے کہانتی رُسُوم کے ذریعے آپ کو کون سی برکات عطا کی ہیں؟
مزید جاننے کے لیے، عُنوانات کی رُسُوم اور برکات کے ساتھ جدول بنانے پر غور کریں۔ پھر آپ اِن جیسے صحائف میں سے رُسُوم اور اُن سے حاصِل ہونے والی برکات کی فہرست تلاش کرسکتے ہیں: یُوحنّا ۱۴:۲۶؛ اَعمال ۲:۳۸؛ عقائد اور عہُود ۸۴:۱۹–۲۲؛ ۱۳۱:۱–۴؛ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۷۳–۷۴۔ آپ اِس فہرست میں دُوسری کون سی برکات شامِل کریں گے؟ آپ نے جو رُسُوم پائی ہیں وہ کس طرح مُنّجی کی قُدرت کو آپ کی زندگی میں لائی ہیں؟
مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”عظیم جلال میں خُدا کی قُدرت کے ساتھ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۲۸–۳۰؛ مُقدّسین، ۱:۶۵–۶۸؛ ”قُدرت کا خُدا، حق کا خُدا،“ گیت ، نمبر ۲۰؛ عُنوانات اور سوالات، ”عہُود اور رُسُوم“ اِنجِیلی لائبریری۔
رُوحوں کو مسِیح کے پاس لانا نہایت قابلِ قدر ہے۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے، جیسا کہ جان اور پیٹر وِٹمر نے کِیا، آپ کی زندگی کے ”لیے سب سے زیادہ اَہم کیا ہوگا“؟ (عقائد اور عہُود ۱۵:۴؛ ۱۶:۴)۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۱۵–۱۶ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ کیوں رُوحوں کو مسِیح کے پاس لانا اِس قدر گراں قدر ہے۔ آپ ”رُوحوں“ کو مسِیح کے پاس لانے کے واسطے کیا کر رہے ہیں؟
مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱:۶۸–۷۱۔
خُداوند اپنا کلام قائم کرنے کے لیے گواہوں کا اِستعمال کرتا ہے۔
گواہ کیا ہے؟ خُداوند اپنے کام میں گواہوں کو کیوں اِستعمال کرتا ہے؟ (دیکھیں ۲ کرنتھیوں ۱۳:۱)۔ ان سوالات پر غور کریں جب آپ عقائد اور عہُود ۱۷ میں تین گواہوں کے لیے خُدا کا کلام پڑھتے ہیں۔ (مزید دیکھیں مورمن کی کِتاب میں ”تین گواہوں کی شہادت“) گواہ خُدا کے ”راست اِرادوں“ کی تکمیل میں کس طرح مُعاونت کرتے ہیں؟ (آیت ۴)۔
آپ کس چیز کی گواہی دے سکتے ہیں؟
مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱:۷۳–۷۵؛ ”اَبَدیت کے لیے ایک دِن“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
عقائد اور عہُود ۱۳؛ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۶۸–۷۴
یُوحنّا بپِتسما دینے والے نے ہارُونی کہانت بحال کی۔
-
اِس خاکہ میں موجُود فن پارے آپ کے بچّوں کو ہارُونی کہانت کی بحالی کا تصور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں (مزید دیکھیں ”باب ۶: جوزف اور اولیور کو کہانت عطا کی گئی،“ عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۲۶–۲۷، یا گاسپل لائبریری کی مُتعلقہ ویڈیو میں)۔ کیا وہ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۶۸–۷۴ میں اُن کے ساتھ پڑھے جانے والے واقعہ کی تصویر بنانے سے لُطف اندوز ہوں گے؟
-
متّی ۳:۱۳–۱۷ کو پڑھتے ہُوئے آپ یُوحنّا بپتِسما دینے والے کی تصویر بھی دِکھا سکتے ہیں؛ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:۶۸–۷۰۔ یہ کیوں ضرُوری تھا کہ خُداوند نے یُوحنّا بپتِسما دینے والے کو بپتِسما اَدا کرنے کے واسطے جوزف سمِتھ کو کہانت کا اختیار بخشا؟
آسمانی باپ مُجھے ہارُونی کہانت کے ذریعے برکت بخشتا ہے۔
-
عقائد اور عہُود ۱۳ میں مذکُورہ کُنجیوں کے مُتعلق گُفتگُو کی تحریک دینے کے لیے، آپ اور آپ کی اولاد کُنجیوں کے ایک سیٹ کو دیکھ سکتے ہیں اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ کُنجیاں ہمیں کیا کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ آپ فصل ۱۳ میں لفظ کُنجیاں ڈھُونڈنے میں اُن کی مُعاونت کر سکتے ہیں۔ عقائد اور عہُود ۱۳ میں اور کون سے الفاظ یا فِقرات ہیں جو ہارُونی کہانت کی برکات کو بیان کرتے ہیں؟ آپ کے بچّے اُن طریقوں کی نِشان دہی بھی کر سکتے ہیں جن سے آسمانی باپ ہمیں ”کہانت کی برکات“ (گاسپل لائبریری) کی ویڈیو میں کہانت کے ذریعے برکت دیتا ہے۔
عقائد اور عہُود ۱۵:۴–۶؛ ۱۶:۴–۶
دُوسروں کی یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد کرنا ”سب سے زیادہ اَہم“ ہے۔
-
جان اور پیٹر وِٹمر جاننا چاہتے تھے کہ اُن کے لیے سب سے زیادہ اَہم کیا ہو گا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۵:۴؛ ۱۶:۴)۔ شاید آپ اور آپ کی اولاد اُن چیزوں کی بابت بات کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے بُہت زیادہ اَہم ہیں۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۱۵:۶ یا ۱۶:۶ پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں کو ہاتھ بُلند کرنے کو کہیں جب وہ یہ سُنتے ہیں کہ خُداوند نے کیا فرمایا ہے کہ ”سب سے زیادہ اَہم ہے۔“
-
”رُوحوں کو [یِسُوع مسِیح] کے پاس“ لانے سے کیا مُراد ہے؟ اپنے بچّوں کی مدد کریں تجاویز کی ایک فہرست بنانے میں، جیسا کہ دُوسروں کے ساتھ دوستی کرنے، دوست کے ساتھ صحائف بانٹنے، یا کسی مُحتاج کے لیے دُعا کرنے کی۔ آپ کے بچّے اُن چیزوں کی تصاویر کلِیسیائی رسائل یا اِنجِیلی فن کی کِتاب میں تلاش کر سکتے ہیں۔ یا وہ اپنی تصاویر بنا سکتے ہیں۔ اُنھیں اپنی فہرست میں سے کُچھ چُننے کی دعوت دیں جو وہ کریں گے۔ آپ مَیں اپنے مُنّجی کی محبّت محسُوس کرتا ہُوں کی چوتھی آیت بھی اِکٹھے گا سکتے ہیں (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۴–۷۵)۔
مَیں مورمن کی کِتاب کا گواہ ہو سکتا ہُوں۔
-
”باب ۷: گواہان سونے کے اَوراق دیکھتے ہیں“ (عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۳۱–۳۳، یا گاسپل لائبریری کی مُتعلقہ ویڈیو) آپ کے بچّوں کو تین گواہوں کی بابت جاننے میں مدد دے سکتی ہیں۔ عقائد اور عہُود ۱۷:۵–۶ پڑھنے کے بعد، اپنے بچّوں کو بتائیں کہ آپ کیسے جانتے ہیں کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔ ہم کس طرح مورمن کی کِتاب کے گواہ ہو سکتے ہیں۔