آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
فروری ۲۴–مارچ ۲: ”بڑی عظیم ہے جانوں کی قدروقِیمت“: عقائد اور عہُود ۱۸


”فروری ۲۴–مارچ ۲: ’بڑی عظیم ہے جانوں کی قدروقِیمت‘: عقائد اور عہُود ۱۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

مسِیح بچّے کو گلے لگاتے ہُوئے

فروری ۲۴–مارچ ۲: ”بڑی عظیم ہے جانوں کی قدروقِیمت“

عقائد اور عہُود ۱۸

کسی شخص کی قدروقِیمت کو ماپنے کی کوشِش کرنے کے بُہت سے مُختلف طریقے ہیں۔ صلاحیت، تعلیم، دولت، اور جسمانی ظاہری شکل و صُورت سب اَثر انداز ہو سکتے ہیں کہ ہم ایک دُوسرے کی—اور اپنے آپ کی کیسے جانچ کرتے ہیں۔ مگر خُدا کی نظر میں، ہماری قدر ایک بُہت آسان مُعاملہ ہے، اور یہ واضح طور پر عقائد اور عہُود ۱۸ میں بیان کِیا گیا ہے: ”یاد رکھو جانوں کی قدروقِیمت خُدا کی نظر میں بڑی عظیم ہے“ (آیت ۱۰)۔ یہ سادہ سچّائی بُہت زیادہ وضاحت دیتی ہے کہ خُدا کیا کرتا ہے اور وہ اَیسا کیوں کرتا ہے۔ اُس نے جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کو ہمارے زمانے میں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کو قائم کرنے کی ہدایت کیوں دی؟ (دیکھیں آیات ۱–۵)۔ کیوں کہ بڑی عظیم ہے جانوں کی قدروقِیمت۔ وہ ”تمام آدمیوں کو جہاں کہیں بھی ہیں توبہ کرنے کا حُکم“ کیوں دیتا ہے اور توبہ کی مُنادی کے لیے رَسُولوں کو کیوں بھیجتا ہے؟ (آیت ۹)۔ کیوں کہ بڑی عظیم ہے جانوں کی قدروقِیمت۔ اور یِسُوع مسِیح نے ”جسم میں ہوتے ہُوئے موت“ اور ”سب لوگوں کے درد“ کو کیوں برداشت کِیا؟ (آیت ۱۱)۔ کیوں کہ بڑی عظیم ہے جانوں کی قدروقِیمت۔ یہاں تک کہ اگر اُن جانوں میں سے کوئی بھی مُنّجی کے اِنعام کو قبُول کرنے کا چُناؤ کرتی ہے، تو ”اُس کی خُوشی کتنی زیادہ ہوتی ہے جب کوئی جان توبہ کرتی ہے“ (آیت ۱۳

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱–۵

”میری کلِیسیا کی تعمیر کرو۔“

فصل ۱۸ میں، خُداوند نے کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی بُنیاد رکھنے میں مدد کے لیے اولیور کاؤڈری کو ہدایات دیں۔ آپ اُس کی دی گئی مشورت کی بابت کیا مُشاہدہ کرتے ہیں—بالخصُوص آیات۱–۵ میں؟ آپ غور کر سکتے ہیں کہ یہی مشورت آپ پر کس طرح لاگُو ہوتی ہے جب آپ مسِیح پر اپنے اِیمان کو ”تعمیر“ کرتے ہیں۔ مِثال کے طور پر:

  • آپ نے خُداوند کے مُتعلق کیا ”جاننے کی خواہش“ کی ہے؟ (آیت ۱

  • آپ کے لیے ”لِکھی گئی باتوں پر بھروسا کرنے“ سے کیا مُراد ہے؟ (آیت ۳)۔ رُوح نے کس طرح ”آپ پر آشکار کِیا ہے“ کہ یہ باتیں سچ ہیں؟ (آیت ۲؛ مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۶‏:۲۲–۲۴

  • آپ کیسے ”[نجات دہندہ کی] اِنجِیل کی بُنیاد اور [اُس کی] چٹان“ پر اپنی زندگی کو تعمیر کرتے ہیں؟ (آیت ۵

سوالات پُوچھیں۔ عقائد اور عہُود اِس بات کا ثبُوت ہے کہ سوالات مُکاشفہ کی طرف راہ نُمائی کرتے ہیں۔ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے، اپنے سوالات کو قلم بند کریں۔ پھر غور کریں اور جوابات پانے کے واسطے دُعا کریں۔

عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۰–۱۳

سیمینری کا آئکن
”جانوں کی قدروقِیمت خُدا کی نظر میں بڑی عظیم ہے۔“

ہم کسی چیز کی قدروقِیمت کا تعین کیسے کرتے ہیں؟ مِثال کے طور پر، مارکیٹ میں ایک چیز دُوسری سے زیادہ مہنگی کیوں ہوتی ہے؟ اِس ہفتے جب آپ فصل ۱۸ پڑھتے ہیں، خصُوصاً آیات ۱۰–۱۳، تو آپ اِس کا موازنہ کرسکتے ہیں کہ لوگ اکثر اُس چیز سے قدر کا تعین کرتے ہیں جو خُدا کی نظر میں ایک جان کو قِیمتی بناتی ہے۔ اِن الفاظ کو ”جان،“ ”رُوح“ اور ”بنی نوع اِنسان“ کی جگہ اپنے نام کو لینے پر غور کریں۔ یہ آیات کسی ایسے شخص کی کس طرح مُعاونت کر سکتی ہیں جو اپنی قدروقِیمت پر سوال اُٹھاتا ہے؟

یہاں کُچھ اور حوالے ہیں جو جان کی قدروقِیمت کے بارے میں سِکھاتے ہیں: لُوقا ۱۵:‏۱–۱۰؛ یُوحنّا ۳:‏۱۶–۱۷؛ ۲ نیفی ۲۶:‏۲۴–۲۸؛ مُوسیٰ ۱‏:۳۹۔ اِن حوالوں کی بُنیاد پر، آپ کس طرح اپنی بابت خُدا کے احساسات کا خُلاصہ پیش کریں گے؟ آپ صدر ڈئیٹر ایف اُکڈورف کے پیغام ”آپ اُس کے لِیے اہم ہیں“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۱، ۱۹–۲۲) میں اَیسے الفاظ اور فِقرات تلاش کرسکتے ہیں جو آپ کو خُدا کی نظر میں اپنی قدروقِیمت کے مُتعلق جاننے میں مدد دیتے ہیں۔

خُدا آپ کو کس طرح دِکھاتا ہے کہ آپ اُس کے لیے نہایت قابلِ قدر ہیں؟ یہ آپ کے اپنے اور دُوسروں کے مُتعلق محسُوس کرنے کے انداز کو کس طرح مُتاثر کرتا ہے؟

مزید دیکھیں جوئے ڈی جونز، ”قدر ماورائے پیمایش،“ لیحونا؛ نومبر ۲۰۱۷، ۱۳–۱۵؛ موضُوعات اور سوالات، ”اطفالِ خُدا،“ گاسپل لائبریری۔

عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۱–۱۶

خُداوند خُوش ہوتا ہے جب مَیں توبہ کرتا ہُوں۔

غور کریں کہ عقائد اور عہُود ۱۸ میں توبہ کرنا اور توبہ جیسے الفاظ کتنی بار اِستعمال کِیے گئے ہیں۔ ہر دفعہ جب وہ اِستعمال ہوتے ہیں تو آپ اُن الفاظ سے کیا سیکھتے ہیں اِس پر غور و خوض کریں۔ بالخصُوص آیات ۱۱–۱۶ پر غور کریں۔ یہ آیات آپ کو توبہ کے مُتعلق کیسا احساس دِلاتی ہیں—اپنی توبہ اور دُوسرے لوگوں کو توبہ کرنے اور بہتری لانے کی دعوت دینے کے فرض کو کس طرح اَثر انداز کرتی ہیں؟ جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے قلم بند کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے: آپ اِس فِقرے کو مُکمل کرنے کے کئی طریقوں کی فہرست بنائیں کہ ”توبہ ہے۔“

مزید دیکھیں ایلما ۳۶:‏۱۸–۲۱؛ راہ نمائے صحائف، ”توبہ،“ گاسپل لائبریری؛ ڈیل جی رینلنڈ، ”توبہ: پُر مسرت اِنتخاب،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۱۲۱–۲۴۔

باپ بیٹے کو گلے لگاتے ہُوئے

تفصیلات مُسرف بیٹا، اَز کلارک کیلی پرائس

عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۴–۱۶

خُوشی دُوسروں کو مسِیح کے پاس لانے میں دَست گِیری کرنے سے آتی ہے۔

جب آپ آیات ۱۴–۱۶ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ ”توبہ کی مُنادی“ کا کیا مفہُوم ہے—اور یہ اَیسی خُوشی کیوں لاتی ہے۔ آپ نے مُنّجی کے پاس آنے اور مُعافی پانے میں دُوسروں کی مُعاونت کرنے کے کون سے طریقے تلاش کِیے ہیں؟ دُوسرے لوگوں نے آپ کے واسطے یہ کس طرح کِیا ہے؟

مزید دیکھیں کریگ سی کرسچن سن، ”میری خُوشی کی مانِند اِتنا زیادہ اور شیریں کُچھ بھی نہیں ہو سکتا،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۴۵–۴۷۔

عقائد اور عہُود ۱۸:‏۳۴–۳۶

مَیں صحائف میں صدائے خُداوندی کو سُن سکتا ہُوں۔

اگر کوئی آپ سے پُوچھے کہ صدائے خُداوندی کیسی ہے، تو آپ کیا کہیں گے؟ عقائد اور عہُود ۱۸:‏۳۴–۳۶ کو پڑھتے ہُوئے اِس سوال کے مُتعلق سوچیں۔ اگر کوئی آپ سے پُوچھے کہ صدائے خُداوندی کیسی ہے، تو آپ کیا کہیں گے؟ عقائد اور عہُود کو پڑھنے سے آپ نے صدائے خُداوندی کی بابت کیا سیکھا ہے؟

مزید دیکھیں ”جب مِیں پاک نوِشتوں میں سے ڈُھُونڈھتا ہُوں،“ گیت، نمبر ۲۷۷۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کا سیکشن آئکن ۳

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۰–۱۳

ہم میں سے ہر ایک کی قدروقِیمت خُدا کی نظر میں بڑی عظیم ہے۔

  • جب آپ اور آپ کی اولاد عقائد اور عہُود ۱۸:‏۱۰–۱۳ پڑھتے ہیں، تو ”جان،“ ”جانوں،“ اور ”بنی نوع اِنسان“ کی جگہ ایک دُوسرے کے ناموں کو لینے پر غور کریں۔ پھر آپ اس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ یہ آیات ہمیں یہ سمجھنے میں کس طرح مدد کرتی ہیں کہ آسمانی باپ ہم میں سے ہر ایک کی بابت کیسا محسُوس کرتا ہے۔

  • آپ اپنے بچّوں سے اَیسی چیزوں کے بارے بھی پُوچھ سکتے ہیں جنھیں لوگ قابلِ قدر تصور کرتے ہیں۔ یا آپ اُنھیں کوئی اَیسی چیز دِکھا سکتے ہیں جو آپ کے واسطے بیش قِیمت ہے۔ ہم اُن چیزوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں جو ہمارے لیے گراں قدر ہوتی ہیں؟ پھر اُنھیں باری باری آئینے میں دیکھنے دیں۔ جب وہ اَیسا کرتے ہیں، تو ہر بچّے کو بتائیں کہ وہ خُدا کے بچّے ہیں اور وہ بڑے بیش قِیمت ہیں۔ ہم دُوسروں کو کس طرح دِکھا سکتے ہیں کہ ہماری نظر میں ”[اُن کی] جانوں کی قدروقِیمت بڑی عظیم ہے؟

  • اِس بات پر زور دینے کے لیے کہ سب لوگوں کی قدروقِیمت آسمانی باپ کی نظر میں بڑی عظیم ہے، آپ کے بچّے اِس خاکہ کے آخِر میں دی گئی تصویر کو دیکھ سکتے ہیں جب کہ آپ عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۰–۱۳ پڑھتے ہیں۔ ایک گیت گانا جیسے کہ ”ہر ستارہ مُختلف ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۴۲–۴۳) اِس نُکتے کو تقویت دینے میں مُعاون ہو سکتا ہے۔

مسِیح بچّے کو تھامے ہُوئے

تفصیلات ایک جان کی قدروقِیمت، اَز لِز لیمن سوِنڈل

عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۳–۱۶

ذِکرِ اِنجِیل بڑی خُوشی لاتا ہے۔

  • اپنی اولاد کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو بانٹنے کی ترغیب دینے کے لیے، آپ ایک دُوسرے سے تجربات کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں جب آپ کو کوئی اَیسی چیز مِلے جو آپ اپنے دوستوں یا خاندان کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے۔ آپ اِسے کیوں بانٹنا چاہتے تھے، اور اِس کا تذکرہ کرنے سے آپ کو کیسا محسُوس ہُوا؟ پھر آپ عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۳، ۱۶ کو پڑھ سکتے ہیں۔ خُداوند کو کون سی چیز راحت بخشتی ہے؟ وہ کیا کہتا ہے جس سے ہمیں خُوشی مِلے گی؟ آپ اور آپ کے بچّے اُن تجربات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جو آپ نے مُنّجی کی اِنجِیل کی خُوشی کو بانٹنے سے پایا ہے۔

  • اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے بارے میں گیت، جیسا کہ ”مَیں اَبھی مُناد بننا چاہتا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۸)، آپ کے بچّوں کو اُن طریقوں کے مُتعلق سوچنے میں مدد کر سکتے ہیں جن سے وہ اِنجِیل کو بانٹ سکتے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۱۸:‏۳۴–۳۶

مَیں صحائف میں صدائے خُداوندی کو سُن سکتا ہُوں۔

  • آپ کی اولاد اَیسے کھیل سے لُطف اندوز ہو سکتی ہے جہاں وہ مُختلف لوگوں کی آوازوں کی نِشان دہی کرنے کی کوشِش کرتے ہیں، جیسا کہ اَرکانِ خاندان، دوست ، یا کلِیسیائی قائدین۔ ہم ایک دُوسرے کی صداؤں کو کس طرح پہچان سکتے ہیں؟ ہم صدائے خُداوندی کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟ اِس سوال پر گُفت و شُنید کرنے کے لیے آپ عقائد اور عہُود ۱۸‏:۳۴–۳۶ کو اِکٹھے مِل کر پڑھ سکتے ہیں۔ آپ ایک دُوسرے کے ساتھ تذکرہ کر سکتے ہیں کہ آپ نے کیسے صحائف میں صدائے خُداوندی سُنی ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

مُختلف ثقافتوں کے لوگوں کے چہروں کا ایک کولاج

ہر جان کی قدروقِیمت خُدا کی نظر میں بڑی عظیم ہے۔

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ