”مارچ ۳–۹، ’مُجھ سے سیکھ‘: عقائد اور عہُود ۱۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۱۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
مارچ ۳–۹: ”مُجھ سے سیکھ“
عقائد اور عہُود ۱۹
پالمائرا، نیویارک میں ایک بہترین فارم حاصِل کرنے میں مارٹن اور لُوسی ہیرس کو کئی سال لگے۔ مگر ۱۸۲۹ میں یہ واضح ہو گیا کہ مورمن کی کِتاب صِرف اُسی صُورت میں شائع ہو سکتی تھی جب مارٹن پرِنٹر کی اَدائیگی کے لیے اپنا فارم گِروی رکھے۔ مارٹن مورمن کی کِتاب کی گواہی رکھتا تھا، مگر لُوسی گواہی نہیں رکھتی تھی۔ اگر مارٹن فارم گِروی رکھ کر آگے بڑھا اور مورمن کی کِتاب اچھی نہ بِکی، تو وہ اپنا فارم کھو دے گا، اپنی شادی کو خطرے میں ڈالے گا، اور برادری میں اپنی ساکھ کو بھی نُقصان پُہنچائے گا۔ اگرچہ ہمارے حالات مارٹن سے مُختلف ہیں، مگر کسی نہ کسی وقت ہم سب کو مُشکل سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ اُس نے کیا کہ: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل میرے لیے کس قدر بیش قِیمت ہے؟ مَیں خُدا کی بادشاہی کی تعمیر میں مُعاونت کے لیے کیا قُربانی دینے کو تیار ہُوں؟ مارٹن ہیرس نے بالآخر فیصلہ کِیا کہ وہ اپنے فارم کو گِروی رکھے گا تاکہ مورمن کی کِتاب کی پہلی ۵۰۰۰ کاپیاں چھاپی جا سکیں۔ لیکن حتیٰ کہ یہ قُربانی—اور جو بھی قُربانی ہم دے سکتے ہیں—وہ یِسُوع مسِیح کی قُربانی کے مُقابلے میں چھوٹی ہے، ”خُدائے عظیم و برتر“ (عقائد اور عہُود ۱۹:۱۸) نے توبہ کرنے والوں کو بچانے کے لیے ہر مسام سے خُون بہایا۔
مورمن کی کِتاب کی اشاعت کے بارے میں مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں مُقدّسین، ۱:۷۶–۸۴۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
”مَیں، خُدا، اَبَدی ہُوں۔“
جوزف سمِتھ نے وضاحت کی کہ فصل ۱۹ میں مُکاشفہ ”مارٹن ہیرس کو … حُکم ہے، جو اُس کی طرف سے دِیا گیا جو اَبَدی ہے“ (فصل کی شہ سُرخی)۔ آیات ۱–۱۲ میں سے اَیسی جگہیں ڈھُونڈیں جہاں خُداوند اپنی اَبَدی فِطرت پر زور دیتا ہے۔ آپ کے خیال میں مارٹن ہیرس کے لیے خُداوند کی بابت یہ جاننا کیوں ضرُوری تھا؟ آپ کے لیے یہ جاننا کیوں ضرُوری ہے؟
آپ کے خیال میں یِسُوع مسِیح کو ”اوّل اور آخِر“ کیوں کہا جاتا ہے؟ (آیت ۱)۔
یِسُوع مسِیح نے دُکھ سہے تاکہ مَیں توبہ کرُوں اور اُس کے پاس آؤں۔
عہدِ جدید گتسِمنی میں مُنّجی کی تکلیف کو اُن لوگوں کے نُقطہِ نظر سے بیان کرتا ہے جنھوں نے اُسے دیکھا تھا۔ عقائد اور عہُود ۱۹:۱۵–۲۰ میں، یِسُوع مسِیح نے اپنے تناظر سے اپنی تکلیف کی بابت بتایا۔ جب آپ یہ مُقدّس شخصی واقعہ پڑھتے ہیں، تلاش کریں کہ نجات دہندہ نے اپنی اَذیت کو کس طرح بیان کِیا۔ غور کریں کہ ہر لفظ یا فِقرہ آپ کو کیا سِکھاتا ہے۔ مُنّجی کیوں دُکھ اُٹھانے کو تیار تھا؟ آپ یُوحنّا ۱۵:۱۳؛ مُضایاہ ۳:۷؛ ایلما ۷:۱۱–۱۲؛ عقائد اور عہُود ۱۸:۱۰–۱۳ میں مزید دریافت کر سکتے ہیں۔
نجات دہندہ کے دُکھوں کا مُطالعہ کرنے سے آپ کے احساسات اِس طرح کے سوالات کی ترغیب دے سکتے ہیں: مُنّجی نے میرے گُناہوں کی خاطر کیوں دُکھ سہنا تھا؟ مُجھے اُس کی قُربانی کی مُکمل برکات پانے کے لیے توبہ کرنے کی ضرُورت کیوں ہے؟ آپ بُزرگ اولیسِس سوارز کے پیغام ”یِسُوع مسِیح: ہماری جان کا نگہبان“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۸۲–۸۴) میں اُن سوالات کے بارے میں بصیرت پا سکتے ہیں۔ جب آپ مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ کے ذہن میں کیا تاثرات آتے ہیں؟ یِسُوع مسِیح اور آپ کے لیے اُس کی قُربانی کی بابت اپنے احساسات کو قلم بند کرنے پر غور کریں۔
اپنے مُطالعہ اور عِبادت کے حِصّہ کے طور پر، آپ ایک گیت تلاش کر سکتے ہیں جو آپ سُن سکتے یا گا سکتے ہیں جو آپ کی طرف سے اُس کے دُکھوں کے لیے مُنّجی کے لیے تشکر کا اِظہار کرتا ہو۔ ”مَیں حیراں کھڑا ہُوں“ (گیت، نمبر ۱۹۳) ایک اچھی مِثال ہے۔
آپ نے جو محسُوس اور مُطالعہ کِیا ہے اُس کے نتیجے میں آپ کو کیا لگتا ہے کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو کرنا ہو گا؟
مزید دیکھیں ”یِسُوع مسِیح آپ کی مدد کرے گا،“ برائے مضبوطیِ نوجوانان: اِنتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ (۲۰۲۲)؛ ۶–۹؛ موضُوعات اور سوالات، ”یِسُوع مسِیح کا کفّارہ،“ ”توبہ،“ گاسپل لائبریری؛ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”توبہ کا اِلہٰی تُحفہ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۱، ۳۸–۴۱؛ ”یِسُوع گتسِمنی میں دکھ اُٹھاتا ہے“ (ویڈیو) گاسپل لائبریری۔
اِطمینان یِسُوع مسِیح کی بابت سیکھنے اور اُس کی پیروی کرنے سے مِلتا ہے۔
نجات دہندہ کی دعوت پر غور کریں: ”مُجھ سے سیکھ۔“ آپ عقائد اور عہُود ۱۹ میں یِسُوع مسِیح کے مُتعلق کیا سیکھتے ہیں؟ اپنے خیالات کو قلم بند کریں، اور غور کریں کہ نجات دہندہ کی بابت یہ سچّائیاں اِطمینان ڈھُونڈنے میں آپ کی کس طرح مدد کرتی ہیں۔ آپ کے لیے ”[اُس کے] رُوح کی اِنکساری میں چلنے“ سے کیا مُراد ہے؟
مزید دیکھیں ہنری بی آئرنگ، ”ذاتی اطمینان تلاش کرنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۲۹–۳۱؛ ”مسِیح میں اِطمینان“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
خُدا کی برکات زمین کے خزانوں سے بڑھ کر ہیں۔
مورمن کی کِتاب پالمائرا میں بہت اچھی فروخت نہیں ہُوئی تھی۔ نتیجتًا، مارٹن ہیرس کو پرنٹر کا قرض ادا کرنے کے لیے اپنے فارم کا ایک بڑا حِصّہ بیچنا پڑا (دیکھیں ”مارٹن ہیرس کی شراکتیں،“ سیاق و سباق میں مُکاشفے میں، ۷–۸)۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۱۹:۲۶–۴۱ پڑھتے ہیں—تو مارٹن کی قُربانی—اور اِس کی بدولت حاصل کردہ برکات پر غور کریں۔ آپ اِس بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں کہ خُداوند نے آپ کو کیا قُربانی دینے کا کہا ہے۔ آپ اِن آیات میں کیا پاتے ہیں جو آپ کو اِن قُربانیوں کو ”شادمانی“ اور ”خُوشی“ سے کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟ (مزید دیکھیں آیات ۱۵–۲۰)۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
یِسُوع مسِیح نے میرے واسطے دُکھ سہے۔
-
آپ عقائد اور عہُود ۱۹:۱۶–۱۹ یا ”باب ۵۱: یِسُوع گتسِمنی باغ میں دُکھ اُٹھاتا ہے،“ عہدِ جدید کی کہانیاں، ۱۲۹–۳۲، یا گاسپل لائبریری کی مُتعلقہ ویڈیو کو دیکھ کر اپنی اولاد کو نجات دہندہ کی تعظیم و تکریم اور تشکر محسُوس کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے رُکنے پر غور کریں کہ آپ کے بچّے سمجھیں اور اُنھیں اپنے جذبات کا اِظہار کرنے دیں۔ مِثال کے طور پر، آیت ۱۶ میں، کون سی ”چیزیں ہیں“ جو یِسُوع نے ہمارے واسطے برداشت کِیں؟ (دیکھیں مُضایاہ ۳:۷؛ ایلما ۷:۱۱–۱۲)۔ ہم اُس کے دُکھوں کی وضاحت سے کیا سیکھتے ہیں؟ اُس نے ہمارے واسطے جو کُچھ کِیا اُس کے لیے ہم اپنے تشکر کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟
-
آپ اور آپ کی اولاد گیتوں کے لیے گیتوں یا بچّوں کے گیتوں کی کِتاب میں دیکھ سکتے ہیں جو آپ کو یِسُوع مسِیح کے مُتعلق اپنے جذبات کا اِظہار کرنے میں مدد کرتے ہیں (ان کِتابوں میں عُنوان کی فہرستیں دیکھیں)۔
یِسُوع مسِیح نے آسمانی باپ کی فرماں برداری کی، حتیٰ کہ جب یہ مُشکل بھی تھا۔
-
ہمارے گُناہوں کے واسطے دُکھ سہنا اِنتہائی کٹھن تھا، مگر یِسُوع مسِیح اپنے باپ کی فرماں برداری کرنے اور اُس کے لیے اور ہمارے واسطے اپنی محبّت ظاہر کرنے کے لیے اَیسا کرنے پر راضی تھا۔ آپ گتسِمنی میں اَذیت اُٹھاتے ہُوئے یِسُوع مسِیح کی تصویر کو اِکٹھے مِل کر دیکھ سکتے ہیں (جیسے اِس خاکہ میں ہیں) اور اپنے بچّوں سے کہیں کہ وہ آپ کو بتائیں کہ تصویر میں کیا ہو رہا ہے۔ آپ مِل کر عقائد اور عہُود ۱۹:۱۸–۱۹، ۲۴ پڑھ سکتے ہیں اِس بات پر زور دینے کے لیے کہ ہمارے گُناہوں کے واسطے دُکھ اُٹھانا سب سے زیادہ دُشوار گُزار کام تھا جو کبھی کسی نے کِیا ہو گا، لیکن چُوں کہ یِسُوع نے اپنے باپ اور ہم سے محبّت رکھی، وہ خُدا کی مرضی بجا لایا (مزید دیکھیں مُضایاہ ۳:۷)۔ خُدا ہم سے کون سی مُشکل چیزیں کرنے کا کہتا ہے؟ ہم اُس کی فرماں برداری کرنے کی ہِمت کس طرح پا سکتے ہیں؟
”مُجھ سے سیکھ، اور میرے کلام کو سُن۔“
-
آپ اپنے بچّوں کی سادہ اَعمال کے مُتعلق سوچنے میں مدد کر سکتے ہیں جو عقائد اور عہُود ۱۹:۲۳ کے فِقرات کے ہم راہ مِلتے ہیں۔ اِس آیت کو کئی بار پڑھیں جب وہ عمل کرتے ہیں۔ ہم مسِیح کی بابت سیکھ سکتے اور اُس کے کلام کو سُننے کے کون سے چند طریقے ہیں؟
خُدا کی برکات زمین کے خزانوں سے بڑھ کر ہیں۔
-
آپ اور آپ کے بچّے مورمن کی کِتاب کی ایک کاپی تھامے ہُوئے باری لے سکتے ہیں اور اِس کے مُتعلق آپ کو جو پسند ہے اُس کا تذکرہ کر سکتے ہیں۔ مارٹن ہیرس کی قُربانی کے بارے میں مُختصر بات کریں جس نے مورمن کی کِتاب کی چھپوائی مُمکن بنائی (دیکھیں عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۳۳)۔ خُداوند نے مارٹن کو عقائد اور عہُود ۱۹:۳۸ میں کیا فرمایا جس سے اُس کی وفادار اور فرماں بردار بننے میں مُعاونت ہُوئی ہو گی؟ اپنی اولاد کو کسی اَیسی چیز کے مُتعلق سوچنے میں مدد کریں جو وہ خُدا کی فرماں برداری کرنے یا اُس کے کام میں مُعاونت کرنے میں قُربانی دے سکتے ہیں۔