”مارچ ۱۰–۱۶، ’مسِیح کی کلِیسیا کا ظہُور ہونا‘: عقائد اور عہُود ۲۰–۲۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۲۰–۲۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
مارچ ۱۰–۱۶: ”مسِیح کی کلِیسیا کا ظہُور ہونا“
عقائد اور عہُود ۲۰–۲۲
نجات دہندہ کا مورمن کی کِتاب کو بَرپا کرنے کا کام اَب مُکمل ہو گیا تھا۔ مگر اُس کا کارِ بحالی اَبھی شُروع ہُوا تھا۔ عقائد اور کہانتی اِختیار کی بحالی کے علاوہ، خُداوند نے پہلے مُکاشفوں کے ذریعے یہ واضح کر دِیا تھا کہ وہ ایک باضابطہ تنظیم—یعنی اپنی کلِیسیا کو بھی بحال کرنا چاہتا تھا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰:۵۳؛ ۱۸:۵)۔ ۶ اپریل، ۱۸۳۰ کو، ۴۰ سے زائد اِیمان دار وِٹمر خاندان کے گھر فے ایٹ، نیو یارک میں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی تنظیم کے شاہد بننے کے لیے جمع ہُوئے۔
بعض لوگ تعجب کرتے ہیں کہ ایک مُنظم کلِیسیا کیوں ضرُوری ہے۔ اِس کا جواب، کم اَز کم جُزوی طور پر، ۱۸۳۰ میں اُس پہلی کلِیسیائی مجلِس سے مُنسلک مُکاشفوں میں مِل سکتا ہے۔ وہ اُن برکات کی وضاحت کرتے ہیں جو کبھی مُمکن نہ ہوتیں اگر یِسُوع مسِیح کی سچّی کلِیسیا کی ایّامِ آخِر میں ”باقاعدہ تنظیم سازی اور قیام پذیری“ نہ ہوتی (عقائد اور عہُود ۲۰:۱)۔
مزید دیکھیں مُقدّسین، ۸۴:۱–۸۶؛ ”میری کلِیسیا کی تعمیر کرو،“ سیاق و سباق میں مُکاشفے، ۲۹–۳۲۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
یِسُوع مسِیح نے اپنی کلِیسیا بحال کی ہے۔
ہمارے پاس مُنظم کلِیسیا کیوں ہے؟ شاید اِس کا بہترین جواب یہ ہے کہ ”کیوں کہ یِسُوع مسِیح نے اِس کی تنظیم سازی کی تھی۔“ جب آپ عقائد اور عہُود ۲۰–۲۱ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ اِن کلِیسیاؤں کے مابین مُماثلت دیکھ سکتے ہیں جو اُس نے ایّامِ قدیم میں قائم کی تھی اور جو آج اُس نے بحال کی ہے۔ قدیم زمانے میں مُنّجی کی کلِیسیا کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل آیات کا اِستعمال کریں: متّی ۱۶:۱۵–۱۹؛ یُوحنّا ۷:۱۶–۱۷؛ اِفسیوں ۲:۱۹–۲۲؛ ۳ نیفی ۱۱:۲۳–۲۶؛ مرونی ۴–۵۔ بحال شُدہ کلِیسیا کے مُتعلق جاننے کے لیے اِن آیات کا اِستعمال کریں: عقائد اور عہُود ۲۰:۱۷–۲۵، ۶۰، ۷۲–۷۹، ۲۱:۱–۲۔ آپ کو جو کُچھ بھی پتہ چلے آپ اُسے اَیسے جدول میں قلم بند کر سکتے ہیں:
عقیدہ |
رُسُوم |
کہانتی اِختیار |
اَنبیا | |
---|---|---|---|---|
مسِیح کی قدیم کلِیسیا | عقیدہ | رُسُوم | کہانتی اِختیار | اَنبیا |
مسِیح کی بحال شُدہ کلِیسیا | عقیدہ | رُسُوم | کہانتی اِختیار | اَنبیا |
آپ اِس سرگرمی سے اِس کے مُتعلق کیا سیکھتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح نے اپنی کلِیسیا کو—کیوں قائم— اور بحال کِیا؟
مزید دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”ایک کلِیسیا کی ضرُورت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۲۴–۲۶۔
عقائد اور عہُود ۲۰:۳۷، ۷۵–۷۹؛ ، ۲۲
مُقدّس رُسُوم مُجھے نجات دہندہ کی مانِند بننے میں مدد دیتی ہیں۔
جب کلِیسیا کی تنظیم سازی ہُوئی، تو خُداوند نے اپنے مُقدّسین کو مُقدّس رُسُوم کی بابت سِکھایا، بشمُول بپتِسما اور عِشائے ربّانی کے۔ جب آپ اِن رُسُوم کے مُتعلق پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ وہ مُنّجی سے مُنسلک محسُوس کرنے میں کیسے آپ کی مُعاونت کرتی ہیں۔ مِثال کے طور پر، یہ رُسُوم آپ کی ”آخِر تک [یِسُوع مسِیح] کی خِدمت کرنے کے عزم کو“ برقرار رکھنے میں کس طرح مدد کرتی ہیں؟ (آیت ۳۷) آپ عِشائے ربّانی کی دُعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں (آیات ۷۷، ۷۹) اور تصوُر کریں کہ آپ اِن کو پہلی بار سُن رہے ہیں۔ آپ کو کیا بصیرت حاصِل ہوتی ہے؟
مزید دیکھیں ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”راہِ عہد ہی کیُوں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۱۱۶–۱۹۔
کہانتی خِدمت اَرکانِ کلِیسیا اور اُن کے خاندانوں کو برکت دیتی ہے۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نجات دہندہ کے لیے اپنی کلِیسیا میں کہانت کی بحالی کیوں ضرُوری تھی؟ عقائد اور عہُود ۲۰:۳۸–۶۰ میں کہانتی حاملین سے وہ جو کُچھ کرنے کا کہتا ہے اُسے پڑھنا آپ کو شاید کُچھ بصیرت عطا کر سکتا ہے۔ اِن آیات میں بیان کردہ اَمر کے ذریعے مُنّجی نے آپ کو اور آپ کے گھرانے کو کس طرح برکت بخشی ہے؟
کہانت میں تقرری پانے والوں کے علاوہ، کلِیسیا میں خِدمت کرنے کے لیے جن خواتین کو مُقرر کِیا جاتا ہے وہ بھی خُدا کے اِختیار کا اِستعمال کرتی ہیں جب وہ اُس کے کام میں شریک ہوتی ہیں۔ یہ سیکھنے کے لیے کہ کیسے، دیکھیں صدر ڈیلن ایچ اوکس کا پیغام ”کہانت کی کُنجیاں اور اِختیار“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۴، ۴۹–۵۲)۔
مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”کہانت، ہیکل، اور خواتین کے مُتعلق جوزف سمِتھ کی تعلیمات،“ گاسپل لائبریری۔
اُس کے نبیوں کے ذریعے کلامِ خُدا کی فرماں برداری کرنا مُجھے اِلہٰی تحفُظ بخشے گا۔
عقائد اور عہُود ۲۱:۴–۹ خُداوند کے نبی کی تقلید کرنے کی دعوتوں پر مُشتمل ہے اور جو لوگ اَیسا کرتے ہیں اُن کے واسطے قوّی وعدے موجُود ہیں۔ درج ذیل تجاویز آپ کو اُن آیات پر غور کرنے میں مُعاونت دے سکتی ہیں:
-
آیات ۴–۵ میں کون سے الفاظ یہ بیان کرتے ہیں کہ نجات دہندہ کیا چاہتا ہے کہ آپ اُس کے زندہ نبی کے کلام کے ساتھ کریں؟ اَیسا کرنے کے لیے آپ کو ”صبر اور اِیمان“ کی ضرُورت کیوں ہے؟
-
اُس منظر نامے پر غور کریں جو مُنّجی نے آیت ۶ میں اپنے نبی کی پیروی کرنے کی برکات کو بیان کرنے کے لیے اِستعمال کِیا ہے۔ ”جہنم کے دروازوں“ سے کیا مُراد ہے؟ خُداوند کیسے آپ کے لیے ”تاریکی کی طاقتوں کو پراگندہ“ کرتا ہے؟ ”آپ کی بھلائی کے لیے آسمانوں کو ہلانے“ کا کیا مفہُوم ہے؟
-
خُداوند آپ سے کلِیسیا کے موجُودہ صدر کے ذریعے کیا کرنے کو فرما رہا ہے؟ جب آپ اُس کی مشورت پر عمل کرتے ہیں تو خُداوند کیسے اپنے وعدوں کو پُورا کرتا ہے؟
بُزرگ نیل ایل اینڈرسن کے پیغام ”خُدا کا نبی“ کے درج ذیل حِصّوں سے حاصِل کردہ اِضافی بصیرت کی فہرست بنائیں (لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۲۴–۲۷):
-
ہم نبی کی پیروی کیوں کرتے ہیں:
-
بُرج پر نگہبان:
-
گھبرائیں مت:
مزید دیکھیں بُرج پر نگہبان (ویڈیو) ChurchofJesusChrist.org؛ عُنوانات اور سوالات، ”اَنبیا،“ گاسپل لائبریری؛ ”ہم نبی کی آواز سُنتے ہیں،“ گیت، نمبر ۲۲۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح بحال ہو چُکی ہے۔
-
عقائد اور عہُود ۲۱ کی شہ سُرخی، عقائد اور عہُود کی کہانیوں کے باب ۹، یا ”کلِیسیا کی تنظیم“ کی ویڈیو کے سیکشن کا اِستعمال کرنے پر غور کریں (ChurchofJesusChrist.org) کہ جس روز کلِیسیا کی تنظیم سازی کی گئی تھی اُس دِن کیا ہُوا تھا۔
-
شاید آپ کے بچّے یِسُوع مسِیح، کسی خِدمت گُزار کی، بپتِسما، اور عِشائے ربّانی کی تصاویر کو فصل ۲۰ کی آیات سے مِلا سکتے ہیں (دیکھیں آیات ۲۱–۲۳، ۴۷، ۷۲–۷۴؛ ۷۵–۷۹)۔ اِن تصاویر اور آیات کو اپنی حاصِل کردہ برکات پر گُفتگُو کرنے کے لیے اِستعمال کریں کیوں کہ یِسُوع مسِیح نے اپنی کلِیسیا کو بحال کِیا ہے۔
عقائد اور عہُود ۲۰:۳۷، ۴۱، ۷۱–۷۴
جب مَیں بپتِسما اور اِستحکام پاتا ہُوں، تو مَیں یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کا وعدہ کرتا ہُوں۔
-
آپ کے بچّے بپتِسما اور اِستحکام پانے والے بچّے کی تصویر دیکھ کر لُطف اَندوز ہو سکتے ہیں۔ وہ نِشان دہی کر سکتے ہیں کہ یہ عقائد اور عہُود ۲۰:۴۱، ۷۱–۷۴ کی ہدایات سے کیسے مُطابقت رکھتا ہے۔ ہم عقائد اور عہُود ۲۰:۳۷ سے اُن لوگوں کی بابت کیا سیکھتے ہیں جو بپتِسما پانا چاہتے ہیں؟ آپ ”جب مَیں بپتِسما پاتا ہُوں“ اِکٹھے مِل کر گا بھی سکتے ہیں (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۳) یا ”یِسُوع کا بپتِسما“ کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں (گاسپل لائبریری)۔
-
اگر آپ کے بچّوں نے پہلے ہی بپتِسما اور اِستحکام پایا ہے تو، اُن سے اُن کے تجربات کے بارے میں پُوچھیں۔ کیا اُن کے پاس تصاویر ہیں جن کا وہ اِشتراک کر سکتے ہیں؟ اُن سے اِس بارے میں بات کریں کہ وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں اور وہ اُن کو کیسے بابرکت بنا رہا ہے۔
مَیں یِسُوع کا نام اپنے اُوپر لے سکتا ہُوں اور ہمیشہ اُسے یاد رکھ سکتا ہُوں۔
-
آپ کے بچّے عقائد اور عہُود ۲۰:۳۷ (بپتِسما کی بابت) اور آیت ۷۷ (عِشائے ربّانی کی دُعا) دونوں میں لفظ ”رضامند“ تلاش کر سکتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح کیا چاہتا ہے کہ ہم کرنے کے لیے رضامند ہوں؟ شاید آپ کے بچّے کسی اَیسی چیز کو دیکھ سکتے ہیں جس پر کوئی نام لِکھا ہو (جیسا کہ کسی برانڈ کا نام یا کوئی ذاتی نام)۔ نام ہمیں اُس چیز کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ یِسُوع مسِیح کا نام اپنے اُوپر لینے کا کیا مطلب ہے؟
-
عقائد اور عہُود ۲۰:۷۷ کو مِل کر پڑھنے پر غور کریں اور اپنے بچّوں سے عِشائے ربّانی کے حِصّہ کے طور پر کِیے گئے وعدوں کی نِشان دہی کرنے کا تقاضا کریں۔ شاید وہ باری باری نجات دہندہ کو ”ہمیشہ یاد“ رکھنے کی اداکاری کر سکتے ہیں اور پھر ایک دُوسرے کی حرکات سے اندازہ لگائیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ آیت ۷۷ کے مُطابق، جب ہم ہمیشہ مُنّجی کو یاد کرتے ہیں تو ہم کس طرح برکت پاتے ہیں؟
یِسُوع مُجھے برکت بخشتا ہے جب مَیں اُس کے نبی کی پیروی کرتا ہُوں۔
-
عقائد اور عہُود ۲۱:۴–۶ میں دعوتوں اور وعدوں کو دریافت کرنے کے بعد، آپ کے بچّے موجُودہ نبی کی تصویر دیکھ سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں جو اُںھوں نے اُس کی بابت سُنا اور سیکھا ہے۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اُن طریقوں کا تذکرہ کریں جن سے یِسُوع مسِیح نے آپ کو اُس کے نبی کی پیروی کرنے کی برکت دی ہے۔