آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
بحالی کی صدائیں: ایما ہیل سمِتھ


”بحالی کی صدائیں: ایما ہیل سمِتھ،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”ایما ہیل سمِتھ،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

آئکن برائے بحالی کی صدائیں

بحالی کی صدائیں

ایما ہیل سمِتھ

A painted portrait by Lee Greene Richards of Emma Hale Smith in a black dress and a white shawl.

عقائد اور عہُود ۲۵ میں درج ایما سمِتھ کو دیے گئے خُداوند کے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ اُس نے اُس کے بارے میں اور اپنے کام میں اُس کی شراکت کے بارے میں کیسا محسُوس کِیا۔ لیکن ایما کیسی تھی؟ ہم اُس کی شخصیت، اُس کے تعلُقات، اُس کی طاقت کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ اُس ”برگزیدہ خاتون“ کو جاننے کا ایک طریقہ (عقائد اور عہُود ۲۵:‏۳) میں اُن لوگوں کے کلام کو پڑھنا ہے جو اُس کو ذاتی طور پر جانتے تھے۔

جوزف سمِتھ جُونئیر، اُس کا شوہر

One drawing in pencil, charcoal and ink on paper.  A left profile, head/shoulders portrait of Joseph Smith; drawn basically in charcoal, highlighted with white paint and black ink.  titled at bottom "Jospeh Smith the Prophet."  Signed at left shoulder "Drawn from the most authentic sources by Dan Weggeland"  A drawn border surrounds it.  No date apparent.

”ناقابلِ بیان خُوشی کے ساتھ، اور کیا ہی خُوشی کی آمد میرے سینے میں پھُول رہی تھی، جب میں نے اس رات، میری پیاری ایما، کا ہاتھ پکڑا—وہ جو میری بیوی تھی، حتیٰ کہ میری جوانی کی بیوی تھی؛ اور میرے دِل کا اِنتخاب تھی۔ میرے ذہن میں بُہت سے احساسات تھے جب میں نے ایک لمحے کے لیے اُن مناظر کے بارے میں سوچا جس سے گُزرنے کے لئے ہمیں بُلایا گیا تھا۔ تھکان، اور محنتوں، غموں، اور تکلیفوں، اور وقتاً فوقتاً خُوشیوں اور تسکینوں نے ہماری راہوں کو بھٹکا دیا تھا اور ہماری ترجیحات کو بدل دِیا تھا۔ اوہ! اُس لمحے میرے ذہن کو کیسی ولولہ انگیز سوچوں نے گھیر لیا تھا۔ وہ پھر سے یہاں ہے، حتیٰ کہ سب مصیبتوں میں، بے خوف، پُختہ، اور غیر مُتزلزل، نہ بدلنے والی، پیار کرنے والی ایما۔“

لُوسی میک سمِتھ، اُس کی ساس

”تب وہ جوان تھی، اور قُدرتی طور پر پُرعزم ہونے کے ناطے، اُس کا دِل پُوری طرح سے خُداوند کے کام میں تھا، اور اُس نے کلِیسیا اور سچّائی کے مقصد کے سِوا اور کِسی چیز میں دِلچسپی محسُوس نہیں کی۔ اُس کو جو کُچھ بھی کرنے کو مِلا، اُس نے اپنی پُوری قوت سے کِیا اور کبھی خود غرض سوال نہیں پُوچھا ’کہ کیا مُجھے کِسی اور سے زیادہ فائدہ مِلے گا؟‘ اگر بزرگوں کو مُنادی کرنے کے لیے بھیجا جاتا، تو وہ پہلی ہوتی جو اپنی خِدمات رضاکارانہ طور پر اپنی زندگی کی آسائشوں اور ضرورتوں کو ایک طرف رکھتے ہُوئے، اُن کے لباس میں اور اُن کے سفر میں مُعاونت کرنے میں پیش پیش ہوتی۔“

جوزف سمِتھ سینئیر، اُس کا سسُر

ایما کی بطریقی برکت، جِس کا اعلان جوزف سمِتھ سینئیر نے کیا تھا، جو بطریق کے طور پر کلِیسیا میں خِدمت کر رہا تھا:

”ایما، میری بہُو، تو خُداوند سے بابرکت ہے، تیری وفاداری اور سچّائی کے واسطے: تو اپنے شوہر کے ساتھ برکت پائے گی، اور اُس جلال میں شادمان ہو گی جو اُس پر آئے گا: تیری جان اپنے ساتھی کی تباہی کی تلاش میں انسانوں کی بدی کی وجہ سے تکلیف میں مُبتلا ہُوئی ہے، اور تیری ساری جان دُعا میں اُس کی رہائی کے لیے تیار کی گئی ہے: خُوشی کرو، کیوں کہ خُداوند تیرے خُدا نے تیری اِلتجا سُنی ہے۔

”تو اپنے باپ کے گھر کے دِلوں کی سختی سے غمگین ہُوئی ہے، اور تو نے اُن کی نجات کی آرزو کی ہے۔ خُداوند تیری صداؤں کا احترام کرے گا، اور اُس کے فیصلوں سے وہ اُن میں سے کُچھ کو اُن کی حماقتوں کو سمجھنے اور اُن کے گُناہوں سے توبہ کرنے کا سبب بنے گا؛ لیکن یہ اِس سبب سے ہو گا کہ وہ نجات پائیں۔ تو کئی دِن دیکھے گی؛ ہاں، خُداوند تُجھے تب تک بچائے گا جب تک تو مُطمئن نہ ہو جائے، کیونکہ تو اپنے مُخلصی دینے والے کو دیکھے گی۔ تیرا دِل خُداوند کے عظیم کام میں شادمان ہو گا، اور کوئی تیری شادمانی چھین نہ سکے گا۔

”تو اپنے خُدا کی عظیم شفقت کو یاد رکھے گی کہ اُس نے تُجھے میرے بیٹے کے ساتھ بھیجا جب فرشتے نے نیفیوں کے نوشتہ کو اُسے سونپا۔ تُو نے بُہت غم دیکھا ہے کیوں کہ خُداوند نے تُجھ سے تیرے تین بچّوں کو لے لیا ہے: اُس میں تُمھاری غلطی نہیں تھی، کیوں کہ وہ خاندان کو پرورِش دینے کی تیری پاک خواہشات کو جانتا ہے، تاکہ اُس کے بیٹے کا نام برکت پائے۔ اور اب، دیکھو، میں تُجھ سے کہتا ہُوں، کہ خُداوند فرماتا ہے، اگر تو ایمان لاتی ہے، تو پھر بھی اُس بات میں برکت پائے گی اور تو دُوسرے بچّوں کو، اپنی جان کی خُوشی اور اطمینان اور اپنے دوستوں کی شادمانی کے لیے لائے گی۔

”تو فہم کی برکت پائے گی، اور اپنے جنس کو ہدایت دینے کی قُدرت پائے گی۔ اپنے خاندان کو راستبازی سِکھا، اور اپنے چھوٹے بچّوں کو زندگی کی راہ سِکھا، اور مُقدّس فرشتے تیری نگہبانی کریں گے: اور تو خُدا کی بادشاہی میں نجات پائے گی؛ ایسا ہی ہو گا۔ آمین۔“

ایما سمِتھ اور بچّے

ایما سمِتھ اپنے بچّوں کے ساتھ۔ ہنسنے کا وقت، از لز لیمن سِونڈل