”مارچ ۲۴–۳۰: ’سب باتیں قرینے کے ساتھ عمل میں آئیں‘: عقائد اور عہُود ۲۷–۲۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۲۷–۲۸،،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
مارچ ۲۴–۳۰: ”سب باتیں قرینے کے ساتھ عمل میں آئیں“
عقائد اور عہُود ۲۷–۲۸
بحالی کے دوران مُکاشفہ ابھی تک مُقدّسِین کے لیے نسبتاً نیا تصور تھا۔ کلِیسیا کے اِبتدائی اراکین جانتے تھے کہ نبی جوزف سمِتھ کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ حاصِل کر سکتا ہے۔ مگر کیا دُوسرے بھی ایسا کر سکتے تھے؟ اِس طرح کے سوالات اُس وقت اِنتہائی اہم ہو گئے جب حائرم پیج، سونے کے اوراق کے آٹھ گواہوں میں سے ایک، یہ یقین رکھتا تھا کہ اُس نے بھی کلِیسیا کے لیے مُکاشفے حاصِل کر لیے ہیں۔ بُہت سے وفادار مُقدّسِین کا خیال تھا کہ یہ مُکاشفے خُدا کی طرف سے تھے۔ خُداوند نے یہ سِکھاتے ہُوئے جواب دیا کہ اُس کی کلِیسیا میں ”سب باتیں قرینے کے ساتھ عمل میں آئیں“ (عقائد اور عہُود ۲۸:۱۳)۔ اِس کا مطلب صرف ایک ہی شخص ہونا تھا جو پُوری کلِیسیا کے لیے ”احکام اور مُکاشفے پانے کے لیے مُقرر کِیا گیا تھا“ (عقائد اور عہُود ۲۸:۲)۔ تاہم، دُوسرے خُداوند کے کام میں اپنے حِصّے کے لیے ذاتی مُکاشفہ حاصِل کر سکتے ہیں۔ درحقیقت، اولیور کاؤڈری کے لیے خُداوند کے الفاظ ہم سب کے لیے بھی یاد دہانی ہیں: ”تُجھے یہ عطا کِیا جائے گا … کہ تُجھے کیا کرنا ہے“ (عقائد اور عہُود ۲۸:۱۵)۔
مزید دیکھیں ”سب باتیں قرینے کے ساتھ عمل میں آئیں“ سیاق و سباق میں مُکاشفے میں، ۵۰–۵۳۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں یِسُوع مسِیح کی یاد میں عِشائے ربانی لیتا ہُوں۔
سیلی نائٹ اور ایما سمِتھ نے جون ۱۸۳۰ میں بپتِسما لیا، مگر ایک ہجُوم نے اُن کے اِستحکام میں رکاوٹ ڈالی۔ دو ماہ بعد، سیلی اور اُس کا شوہر، نیوئیل، ایما اور جوزف کو ملنے گئے، اور اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ اب اُن کو اِستحکام دیا جائے گا اور یہ کہ گروہ اکٹھے عِشائے ربانی لے گا۔ عِشائے ربانی کے لیے مے لینے سے پہلے، جوزف کو فرشتے نے روکا۔
عقائد اور عہُود ۲۷:۱–۴ پڑھیں یہ جاننے کے لیے کہ فرشتے نے اُسے عِشائے ربانی کے بارے میں کیا سِکھایا ہے۔ یہ آیات اِس بارے میں کیا تجویز کرتی ہیں کہ نجات دہندہ کیسے چاہتا ہے کہ آپ عِشائے ربانی لیں؟ آپ کے خیال میں ”[اُس کے] جلال کے لیے یکسوئی کے ساتھ“ اِس میں حِصّہ لینے کا کیا مطلب ہے؟ اِس بات پر غور کریں—اور عِشائے ربانی کے بارے میں دِیگر بصیرت تلاش کریں—جب آپ لُوقا ۲۲:۱۹–۲۰ اور ۳ نیفی ۱۸:۱–۱۱ پڑھتے ہیں۔ (مزید دیکھیں ویڈیوز ”آخری فسح،“ ”یِسُوع مسِیح اُس کی یاد میں روٹی کو برکت دیتا ہے،“ اور ”یِسُوع مسِیح مے کو اُس کی یاد میں برکت دیتا ہے،“ گاسپل لائبریری)۔
عِشائے ربانی کو عبادتی تجربہ بنانے کے بارے میں جاننے کے لیے، بزرگ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن کے پیغام ”زندگی کی روٹی جو آسمان سے اُتری“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۳۶–۳۹) کا مُطالعہ کرنے پر غور کریں۔ بزرگ کرسٹوفرسن نے ایسا کیا سِکھایا جو عِشائے ربانی کے ذریعے نجات دہندہ سے زیادہ قُربت محسُوس کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے؟ غور کریں کہ نجات دہندہ کے کفّارے کی علامات پانے اور اُن کے ساتھ زیادہ احترام یا مقصد کے ساتھ پیش آنے کے لیے آپ بہتر طور پر تیار ہونے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
عِشائے ربانی کے گیت گانے، سُننے، یا پڑھنے، جیسے کہ ”As Now We Take the Sacrament“ (گیت، نمبر ۱۶۹)، اور اِس مُقدّس رسم میں شرکت کے بارے میں اپنے احساسات کو قلمبند کرنے پر غور کریں۔
مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۰:۷۷، ۷۹؛ ۵۹:۹–۱۳؛ عنوانات اور سوالات، ”عِشائے ربانی“ گاسپل لائبریری؛ ”رسُومات کے ذریعے گناہوں کی معافی پانا اور قائم و دائم رہنا ہے“ ڈیوڈ اے بیڈنار، ”ہمیشہ اپنے گناہوں کی معافی کو برقرار رکھیں“ لیحونا میں، مئی ۲۰۱۶، ۶۰–۶۲۔
خُداوند اپنے خادموں کو اپنا کام کرنے کے لیے کہانتی کُنجیاں بخشتا ہے۔
آپ ان آیات میں موجود انبیا کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ آپ صحائفی ہدایت نامہ میں اُن کے بارے میں معلُومات تلاش کر سکتے ہیں۔ اُن انبیا کی کُنجیوں کے ذریعے آپ کے لیے کون سی برکات کھولی گئی ہیں؟
خُدا کے سب ہتھیار بُرائی کے خلاف کھڑا ہونے میں میری مدد کرتے ہیں۔
صدر ایم رسل بیلرڈ نے فرمایا: ”رُوحانی طور پر اپنے آپ کو لیس کرنے سے زیادہ کوئی بھی عظیم اور بڑا کام نہیں ہے۔ سچّی رُوحانی قوت رُوحانی مضبُوطی کے تانے بانے میں ایک ساتھ بنے ہُوئے متعدد چھوٹے اعمال سے بنتی ہے جو تمام برائیوں سے بچاتی اور ڈھال بنتی ہے“ (”خُداوند میں مضبُوط ہو جاؤ،“ انزائن، جولائی ۲۰۰۴، ۸)۔
جب آپ عقائد اور عہُود ۲۷:۱۵–۱۸ میں خُدا کے سب ہتھیاروں کے بارے میں سیکھتے ہیں، تو آپ اِس طرح کی فہرست بنا سکتے ہیں۔ آپ خُدا کے سب ہتھیاروں کے ہر حصّے کو باندھنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
ہتھیار کا حصّہ |
جسم کا محفوظ حِصّہ |
جسم کا وہ حِصّہ کِس چیز کی نُمائندگی کرتا ہے |
---|---|---|
ہتھیار کا حصّہ راست بازی کا سینہ بند | جسم کا محفوظ حِصّہ دِل | جسم کا وہ حِصّہ کِس چیز کی نُمائندگی کرتا ہے میری خواہشات اور جذبات |
ہتھیار کا حصّہ نجات کا خود | جسم کا محفوظ حِصّہ سر یا ذہن | جسم کا وہ حِصّہ کِس چیز کی نُمائندگی کرتا ہے |
ہتھیار کا حصّہ | جسم کا محفوظ حِصّہ | جسم کا وہ حِصّہ کِس چیز کی نُمائندگی کرتا ہے |
ہتھیار کا حصّہ | جسم کا محفوظ حِصّہ | جسم کا وہ حِصّہ کِس چیز کی نُمائندگی کرتا ہے |
مزید دیکھیں افسیوں ۶:۱۱–۱۸؛ جارج ایف زیبالوُس، ”دُشمن کے خلاف مزاحم زندگی کی تعمیر کرنا“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۵۰–۵۲۔
یِسُوع مسِیح اپنے زندہ نبی کے ذریعے اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتا ہے۔
تصور کریں کہ اگر کوئی بھی کلِیسیا کے لیے احکام اور مُکاشفہ حاصِل کر سکتا تو کیا ہوتا۔ جب حائرم پیج نے اِس طرح کا مُکاشفہ حاصِل کرنے کا دعویٰ کِیا، تو بُہت سارے کلِیسیائی اراکین تذبذب کا شکار ہو گئے تھے۔ عقائد اور عہُود ۲۸ میں، خُداوند نے اپنی کلِیسیا میں مُکاشفہ کے لیے ایک ترتیب ظاہر کی۔ آپ اِس حِصّے سے کلِیسیا کے صدر کے خاص کردار کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ آپ اِس بارے میں کیا سیکھتے ہیں کہ خُدا آپ کی راہ نُمائی کیسے کر سکتا ہے؟
مزید دیکھیے ڈیل جی رینلنڈ، ”ذاتی مُکاشفہ کا بنیادی ڈھانچہ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۱۶–۱۹۔
لامنوں کے لیے مشن اہم کیوں تھا؟
مورمن کی کتاب کا ایک مقصد یہ ہے کہ ”لامنی اپنے آباؤاجداد کا عِلم پائیں، اور کہ وہ خُداوند کے وعدوں کو جانیں“ (عقائد اور عہُود ۳:۲۰)۔ یہ اُن وعدوں کے مُطابق تھا جو خُداوند نے مورمن کی کتاب کے بُہت سے انبیا سے کیے تھے (دیکھیں، مثال کے طور پر، ۱ نیفی ۱۳:۳۴–۴۱؛ انوس ۱:۱۱–۱۸؛ ہیلیمن ۱۵ :۱۲–۱۳)۔ اِبتدائی کلِیسیائی اراکین نے امریکی انڈینز کو مورمن کی کتاب کی نسل تصور کیا۔ (آج کلِیسیا کا سرکاری مؤقف یہ ہے کہ لامنی ”امریکی انڈینز کے آباؤاجداد میں سے ہیں“ [مورمن کی کتاب کا تعارف]۔)
اولیور کاؤڈری کے امریکی انڈینز مشن کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے، دیکھیں، ”لامنوں کا مشن“ سیاق و سباق میں مُکاشفے، ۴۵–۴۹۔ یہ مشن آپ کو خُداوند اور اُس کے کام کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
عِشائے ربانی کی عِبادت یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنے میں میری مدد کرتی ہے۔
-
بچّے تعجب کر سکتے ہیں کہ ہم عِشائے ربانی کے لیے پانی کیوں استعمال کرتے ہیں جب یِسُوع نے مے کا استعمال کیا ( دیکھیں لُوقا ۲۲:۱۹–۲۰ اور ۳ نیفی ۱۸:۱–۱۱)۔ آپ عقائد اور عہُود ۲۷:۱–۲ اکٹھے پڑھ سکتے ہیں اور گُفتگُو کر سکتے ہیں کہ ”[خُدا کے] جلال کے لیے یکسوئی کے ساتھ“ (آیت ۲) عِشائے ربانی لینے کا کیا مطلب ہے۔ عِشائے ربانی لیتے ہُوئے ہم نجات دہندہ پر توجہ مرکُوز کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
-
شاید مُنجّی کے بارے میں تصاویر، صحیفائی آیات، یا گیتوں کی آیات عِشائے ربانی لیتے وقت آپ کے بچّوں کی اُسے یاد رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ وہ اُن تصاویر، آیات، اور بولوں میں سے کُچھ کے ساتھ کتابچہ بنانے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ وہ اپنی تصاویر بنا سکتے ہیں یا فرینڈ رسالے میں کُچھ ڈھونڈ سکتے ہیں۔
خُدا کے سب ہتھیار مُجھے بچاتے ہیں۔
-
آپ اپنے بچّوں کو اِس خاکہ میں سے کسی ایک کی مانند ہتھیار کی تصویر یا افسیوں کے لیے آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے پرائمری: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ کے خاکہ میں سرگرمی کے صفحے پر دِکھا سکتے ہیں۔ جیسے آپ عقائد اور عہُود ۲۷:۱۵–۱۸ میں پڑھتے ہیں، تو تصویر میں سب ہتھیاروں کے حصّوں کو تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ خُدا کے سب ہتھیار کیسے ہماری مدد کر سکتے ہیں کہ ”بُرے دن کا مقابلہ کریں“؟ (آیت ۱۵)۔
نبی کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ پاتا ہے؛ مَیں اپنی زندگی کے لیے مُکاشفہ حاصِل کر سکتا ہُوں۔
-
اگر آپ کے کئی بچّے ہیں، تو آپ اُنھیں ”راہ نُما کی پیروی کرو“ کھیلنے کی دعوت دے سکتے ہیں، لیکن دو یا زائد بچّوں کو ایک ہی وقت میں راہ نُما بننے کو کہیں۔ جب ایک سے زیادہ راہ نُما ہوتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ پھر آپ حائرم پیج کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں (دیکھیں ”باب ۱۴: نبی اور کلِیسیا کے لیے مُکاشفے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۵۶–۵۷، یا گاسپل لائبریری میں مُتعلقہ ویڈیو؛ یا عقائد اور عہُود ۲۸ فصل کی شہ سرخی میں)۔ آسمانی باپ نے اِبتدائی کلِیسیائی اراکین کی اُلجھن کو کیسے درُست کیا؟ وہ آج کلِیسیا کی راہ نُمائی کیسے کرتا ہے؟(دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۸:۲)۔ اپنی گواہی کا اِشتراک کریں کہ موجودہ نبی کو خُداوند نے ہمارے زمانہ میں اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرنے کے لیے بُلایا ہے۔
-
اگرچہ کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ ہمیشہ نبی کے وسیلے سے دیا جائے گا، ہم سب رُوحُ القُدس سے راہ نُمائی پا سکتے ہیں۔ آپ اپنے بچّوں کو درج ذیل صحائف میں سے چند ایک کی تلاش کرنے اور اُن طریقوں کی ایک فہرست بنانے میں مدد کر سکتے ہیں جن سے رُوحُ القُدس ہماری راہ نُمائی کر سکتا ہے: عقائد اور عہُود ۲۸:۱، ۴، ۱۵؛ یُوحنا ۱۴:۲۶؛ مرونی ۸:۲۶؛ ۱۰:۴–۵۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اِشتراک کریں کہ رُوحُ القُدس آپ کی راہ نُمائی کیسے کر رہا ہے۔