آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اپریل ۷–۱۳: ”اپنی صدا بلند کرو … میری اِنجِیل کا پرچار کرو“: عقائد اور عہُود ۳۰–۳۶


”اپریل ۷–۱۳: ’اپنی صدا بلند کرو … میری اِنجِیل کا پرچار کرو‘: عقائد اور عہُود ۳۰–۳۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۳۰–۳۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

اِبتدائی مُناد

اپریل ۷–۱۳:”اپنی صدا بلند کرو … میری اِنجِیل کا پرچار کرو“

عقائد اور عہُود ۳۰–۳۶

پارلے پی پراٹ تقریبا ایک ماہ سے کلِیسیا کا رُکن تھا جب اُسے اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے لیے ”بیابان میں“ بُلایا گیا تھا (عقائد اور عہُود ۳۲:‏۲)۔ تھامس بی مارش اِس سے بھی کم وقت سے رُکن رہا تھا جب اُسے بتایا گیا تھا کہ، ”آپ کے مشن کا وقت آ گیا ہے“ (عقائد اور عہُود ۳۱:‏۳)۔ اورسن پراٹ، ایڈورڈ پارٹریج، اور دیگر بُہت سوں نے جب بپتِسما لیا ہی تھا تو اُن کی مشن کی بُلاہٹ آئی تھی۔ شاید آج ہمارے لیے اِس نمونے میں سبق ہے: اگر آپ بپتِسما کے ذریعے بحال شُدّہ اِنجِیل کو قبُول کرنے کے لیے کافی علم رکھتے ہیں، تو وہ دُوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے کافی ہے۔ بے شک، ہم ہمیشہ اپنے اِنجِیلی علم کو بڑھانا چاہتے ہیں، لیکن خُدا نے کبھی بھی اپنی اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے لیے کِسی ”اَن جان“ کو بُلاہٹ دینے سے گُریز نہیں کِیا (عقائد اور عہُود ۳۵:‏۱۳)۔ درحقیقت، وہ ہم سب کو دعوت دیتا ہے، ”اپنا مُنہ کھول اور میری اِنجِیل کی مُنادی کر“ (عقائد اور عہُود ۳۰:‏۵)۔ اور ہم ایسا اپنی حِکمت اور تجربے کے وسیلے سے نہیں بلکہ ”[رُوح] کی قدرت سے“ کرتے ہیں (عقائد اور عہُود ۳۵:‏۱۳

مزید دیکھیں ”تھامس مارش کا ایمان اور زوال،“ ”عزرا تھئیر: شک سے ایمان رکھنے تک،“ ”اورسن پراٹ کی خِدمت کی بُلاہٹ،“ سیاق و سباق کے مُکاشفے میں، ۵۴–۶۹۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۳۰–۳۶

سیمینری کا آئکن
مُجھے یِسُوع مسِیح کا گواہ ہونے کے لیے بُلایا گیا ہے۔

مُناد کی حیثیت سے آپ کی باضابطہ بُلاہٹ ہو یا نہ ہو، آپ ”ہر وقت، اور ہر بات میں، اور ہر جگہ“ یِسُوع مسِیح کے گواہ ہو سکتے ہیں (مُضایاہ ۱۸:‏۹)۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۳۰–۳۶ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے اپنے مواقع کے بارے میں آپ کیا سیکھتے ہیں اِسے قلمبند کریں۔ آپ اُن چیزوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو خُداوند آپ سے کرنے کو کہتا ہے اور خُداوند کے وعدوں کی ایک اور فہرست بنا سکتے ہیں جو آپ اِنجِیل کا اشتراک کرنے کے عوض پاتے ہیں (مثال کے طور پر، دیکھیں عقائد اور عہُود ۳۰:‏۸؛ ۳۱:‏۳–۵؛۳۲:‏۱، ۵؛ ۳۵:‏۱۳–۱۵، ۲۴)۔ آپ اُن اُصولوں کو بھی سیکھ سکتے ہیں جو اِنجِیل کا اِشتراک کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ آپ ایسا کیا پاتے ہیں جو آپ کو ”بڑی خوشی کی بشارت دینے“ کی ترغیب دیتا ہے؟ (عقائد اور عہُود ۳۱:‏۳

بزرگ گیری ای سٹیون سن نے سِکھایا کہ اِنجِیل کا پرچار ”ہم میں سے ہر ایک کو بچپن سے سِکھائے گئے سادہ، آسانی سے قابلِ فہم اُصولوں کے ذریعے پُورا کیا جا سکتا ہے: محبّت، اِشتراک، اور دعوت دیں“ (”محبّت، اِشتراک، دعوت،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۸۵)۔ اپنے جاننے والوں، دوستوں، اور خاندان کے بارے میں سوچتے ہُوئے اِس کے پیغام کا مُطالعہ کرنے پر غور کریں۔ آپ کی سوچ میں آپ اُن کے ساتھ اِس کا کیسے اشتراک کر سکتے ہیں کہ ”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے بارے میں [آپ] کو کیا اچھا لگتا ہے“؟ آپ اُنھیں کِن طریقوں سے دعوت دے سکتے ہیں کہ ”آئیں اور دیکھیں،“ ” آئیں اور خِدمت کریں،“ اور ”آئیں اور وابستہ ہوں“؟ جب آپ ”جاؤں وہاں جہاں تو چاہے“ (گیت، نمبر ۲۷۰) یا ملتا جُلتا گیت گاتے یا سُنتے ہیں، تو آپ شاید خُود سے پُوچھیں کہ، ”خُداوند کیا چاہتا ہے کہ میں کہُوں اور اُس کی اِنجِیل کا اِشتراک کروں؟“

مزید دیکھیں مارکوس اے آیڈوکائیٹس، ”خاطر جمع رکھ اور شادمان ہولیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۴۰–۴۳؛ عُنوانات اور سوالات، ”سب کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو پانے کی دعوت دینا،“ ”نجات دہندہ کی مانند خِدمت گُزاری کرنا،“ گاسپل لائبریری؛ “ سب کو مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دینا: اِنجِیل کا اِشتراک کرنا“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

4:30

Inviting All to Come unto Christ: Sharing the Gospel

When Junior, a young man in a small Florida branch, decided he didn’t want to be alone in his belief in Christ, he invited a friend. One friend joined, then another, and another . . .

بہن مُناد خواتین کے ایک گروہ کو تعلیم دیتے ہُوئے

عقائد اور عہُود ۳۱:‏۱–۲، ۵–۶، ۹، ۱۳

خُداوند میرے خاندانی تعلقات میں میری مدد کر سکتا ہے۔

۱۸۳۰ کی دہائی میں خاندانوں نے اِن ہی مسائل سے سامنا کِیا جِن کا سامنا آج خاندان کرتے ہیں۔ خُداوند نے تھامس بی مارش کو عقائد اور عہُود ۳۱ میں اُس کے خاندان کے بارے میں کیا ہدایت اور وعدے دیے تھے؟ (خصوصاً دیکھیں آیات ۱–۲، ۵–۶، ۹، ۱۳)۔ اُس کے الفاظ آپ کے خاندانی تعلقات میں کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

تھامس بی مارش کے بارے میں مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں مُقدّسِین، ۱: ۷۹–۸۰، ۱۱۹–۲۰۔

عقائد اور عہُود ۳۲–۳۳؛ ۳۵

خُداوند مُجھے اُس کام کے لیے تیار کرتا ہے جو وہ مُجھ سے کروانا چاہتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۳۲–۳۳؛ ۳۵ میں بیان کردہ لوگوں کی زندگیوں کا مُطالعہ کرنے سے یہ پہچاننے میں آپ کو مدد مِل سکتی ہے کہ خُداوند آپ کو اپنے کام کے لیے کیسے تیار کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ پارلے پی پراٹ اور سڈنی رگڈن کے درمیان تعلق کے بارے میں ”بحالی کی صدائیں: اِبتدائی تبدیل شُدگان میں“ پڑھ سکتے ہیں۔ اِس تعلق نے خُدا کے بچّوں کو کیسے برکت دی؟ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۳۵

یہاں ایک اور مثال ہے: عزرا تھئیر نے تحریر کیا کہ بپتِسما سے کُچھ عرصہ قبل، اُس نے ایک رویا دیکھی جس میں ”ایک آدمی آیا اور اُس نے کاغذ کا ایک رول میرے سامنے پیش کِیا، اور ایک نَرسِنگا دِیا اور مُجھے کہا کہ میں اُسے [بجاوُں]۔ مَیں نے اُسے بتایا کہ مَیں نے اِسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں [بجایا]۔ اُس نے کہا کہ آپ اِسے [بجا] سکتے ہیں، کوشش کریں۔ … اُس سے سب سے خُوبصورت آواز آئی جو میں نے کبھی نہیں سُنی تھی“ (”مُکاشفہ، اکتوبر ۱۸۳۰–بی، مُکاشفہ کتاب ۱،“ تاریخی تعارف، josephsmithpapers.org)۔ جب جوزف سمِتھ نے بعد میں عزرا تھئیر اور نارتھروپ سویٹ کے لیے مُکاشفہ پایا، جو اب عقائد اور عہُود ۳۳، کے طور پر قلمبند کِیا گیا ہے، عزرا نے مُکاشفہ کو اپنی رویا میں کاغذ کے رول سے مُشاہبت دی۔ خُداوند عزرا کو اُس کے مشن کے لیے کیسے تیار کر رہا تھا جو اُس نے عقائد اور عہود ۳۳:‏۱–۱۳ میں دیا تھا؟

آپ کیا ثبوت پاتے ہیں کہ خُداوند کا ہاتھ اِن اِبتدائی کلِیسیائی اراکین کی زندگیوں پر تھا؟ مسِیح کے پاس آنے میں آپ کی مدد کے لیے خُداوند نے آپ کی زندگی میں کِس کو بھیجا ہے؟ وہ آپ کو آپ کی وفاداری، محبّت، یا دعوت کے ذریعے دُوسروں کے لیے برکت کا باعث بننے کے لیے کیسے تیار کر رہا ہے؟

مزید دیکھیں ”لامنوں کا مشنسیاق و سباق میں مُکاشفے میں، ۴۵–۴۹۔

عقائد اور عہُود ۳۳:‏۱۲–۱۸

اگر میں نجات دہندہ کی اِنجِیل پر اپنی زندگی تعمیر کروں گا، تو میں گِروُں گا نہیں۔

عقائد اور عہُود ۳۳ میں نارتھروپ سویٹ اور عزرا تھئیر کو مخاطب کیا گیا ہے، جو کلِیسیا کے دو نئے اراکین تھے۔ یہ مُکاشفہ پانے کے تھوڑی دیر بعد نارتھروپ کلِیسیا سے رُخصت ہو گیا۔ عزرا نے کُچھ وقت کے لئے وفاداری سے خِدمت کی، مگر وہ بھی آخر کار زوال پذیر ہو گیا۔ اِس حِصّے میں اُن کے بارے میں پڑھنا آپ کو یہ سوچنے کی ترغیب دے سکتا ہے کہ آپ اِنجِیل کی ”چٹان پر“ (آیت ۱۳) کِتنی مضبُوطی سے کھڑے ہیں۔ ان آیات میں کون سی سچّائیاں آپ کو مُنجّی کے ساتھ وفادار رہنے میں مدد کر سکتی ہیں؟

مزید دیکھیں ہیلیمن ۵:‏۱۲۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

مُطالعہ کا آئکن

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۳۰:‏۱–۲

مُجھے زمین کی چیزوں سے بڑھ کر خُدا کی چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔

  • آپ کے بچّوں کے لئے ایک ہی وقت میں دو کام کرنے کی کوشش کرنا پُرلُطف ہو سکتا ہے، جیسے کہ اپنے پسندیدہ گیت کے الفاظ دہراتے ہُوئے خاندان کے تمام اراکینِ کے نام لکھنا۔ دو کام ایک ہی وقت میں کرنا کیوں مُشکل ہوتا ہے؟ پھر آپ اکٹھے عقائد اور عہُود ۳۰:‏۱–۲ پڑھ سکتے ہیں۔ کون سی ”زمینی چیزیں“ ہیں جو ہمیں یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کو یاد کرنے سے بھٹکا سکتی ہیں؟ ہم اپنی توجہ اُس پر کیسے رکھ سکتے ہیں؟

عقائد اور عہُود ۳۳:‏۲–۳، ۶–۱۰

مَیں یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اشتراک کر سکتا ہُوں۔

  • عقائد اور عہُود ۳۳:‏۸–۱۰ کو سمجھنے میں اپنے بچّوں کی مدد کے لیے، آپ اُنھیں دعوت دے سکتے ہیں کہ وہ اپنا مُنہ بند کر کے فقرہ کہنے کی کوشش کریں جب کہ آپ یا آپ کے دُوسرے بچّے اندازہ لگاتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ آیات ۸–۱۰ پڑھیں اور جب بھی یہ فقرہ دہرایا جائے کہ ”اپنا مُنہ کھولیں“ تو وہ ہر بار اپنا مُنہ کھولیں۔ آسمانی باپ کیوں چاہتا ہے کہ ہم اپنا منہ کھولیں اور دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل کا اِشتراک کریں؟ ہم اپنے خاندان اور دوستوں کو مُنجّی یا اُس کی اِنجِیل کے بارے میں کیا بتا سکتے ہیں؟ آپ اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے بارے میں گیت بھی گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”We’ll Bring the World His Truth“ (بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۱۷۲–۷۳)۔

  • عقائد اور عہُود ۳۰–۳۴ میں مرقُوم اُصولوں یا وعدوں سے متعلق اپنے تجربات کا اِشتراک کرنے پر غور کریں۔ جب آپ نے مُنجّی کی خِدمت کی تو آپ نے اُس کے بارے میں اور اُس کے کام کے بارے میں کیا سیکھا یا محسُوس کیا؟

رسالے میں تلاش کرنے والے بچّوں کا گروہ

اِنجِیل پھیلانے کے بُہت سے طریقے ہیں۔

وعدہ کی گئی برکات کی گواہی دیں۔ جب آپ بچّوں کو اِنجِیلی اُصول کے مُطابق زندگی گُزارنے کی دعوت دیتے ہیں، تو آپ اُن وعدوں کا اِشتراک کر سکتے ہیں جو خُدا نے اُن لوگوں سے کیے ہیں جو اُن اُصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب ہم اپنا مُنہ کھولتے اور اِنجِیل پھیلاتے ہیں تو آپ جو برکات پاتے ہیں اُن کی گواہی دے سکتے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۳۳:‏۱۲–۱۳

مَیں اپنی زندگی یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر تعمیر کر سکتا ہُوں۔

  • آپ اپنے بچّوں کو باہر لے جا کر اُن کے گھر یا کلِیسیائی عمارت کی بُنیاد دِکھا سکتے ہیں اور اُنھیں بیان کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔ عمارت کو مضبُوط، ٹھوس بنُیاد کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ اُن کے ساتھ عقائد اور عہُود ۳۳:‏۱۲–۱۳ پڑھیں، اور ایک دُوسرے کو اپنے احساسات بتائیں کہ کیوں خُداوند چاہتا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اُس کی اِنجیل پر تعمیر کریں۔ اِنجِیل کو بیان کرنے کے لیے ”چٹان“ اچھا لفظ کیوں ہے؟ ہم اپنی زندگیاں اِنجِیل کی چٹان پر کیسے تعمیر کر سکتے ہیں؟ (مزید دیکھیں متّی ۷:‏۲۴–۲۹

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

برف میں سفر کرتے ہُوئے اِبتدائی مُناد

بیابان میں جاؤ از رابرٹ ٹی بیرٹ

بچّوں کے لیے سرگرمی کا صفحہ