آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اپریل ۱۴–۲۰: ”مَیں وہ ہُوں جو زِندہ ہے، مَیں وہ ہُوں جو مارا گیا تھا“:عیدِ قیامت المسِیح


”اپریل ۱۴–۲۰: ’مَیں وہ ہُوں جو زِندہ ہے، مَیں وہ ہُوں جو مارا گیا تھا‘:عیدِ قیامت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عیدِ قیامت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

کرائسٹس مُجسمہ

اپریل ۱۴–۲۰: ”مَیں وہ ہُوں جو زِندہ ہے، مَیں وہ ہُوں جو مارا گیا تھا“

عیدِ قیامت المسِیح

۳ اپریل ۱۸۳۶، ایسٹر کا اتوار تھا۔ کرٹ لینڈ کی نئی تقدیس شُدّہ ہیکل میں مُقدّسِین کو عِشائے ربانی ادا کرنے میں مدد کے بعد، جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری نے پردے کے پیچھے ایک خاموش جگہ پائی اور خاموشی سے دُعا میں جھک گئے۔ پھر، اُس مُقدّس دِن جب ہر جگہ مسِیحی یِسُوع مسِیح کی قیامت کی یاد منا رہے تھے، جی اُٹھا نجات دہندہ خُود اپنی ہیکل میں ظاہر ہُوا، یہ اعلان کرتے ہُوئے، ”مَیں وہ ہُوں جو زندہ ہے، مَیں وہ ہُوں جو مارا گیا تھا“ (عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۴

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ یِسُوع مسِیح ”وہ ہے جو زندہ ہے“؟ اِس کا محض یہ مطلب نہیں کہ وہ قبر سے جی اُٹھا اور گلیل میں اپنے شاگردوں پر ظاہر ہُوا۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ آج بھی زندہ ہے۔ وہ آج انبیا کے ذریعے کلام کرتا ہے۔ وہ آج اپنی کلِیسیا کی قیادت کرتا ہے۔ وہ آج زخمی جانوں اور شکستہ دِلوں کو شفا بخشتا ہے۔ پس ہم جوزف سمِتھ کی قوی گواہی کو دُہرا سکتے ہیں: ”اُس کے بارے میں پہلے جتنی گواہیاں دی جا چُکی ہیں، یہ گواہی ہے … جو ہم اُس کی بابت دیتے ہیں: کہ وہ زِندہ ہے!“ (عقائداور عہُود ۷۶:‏۲۲)۔ ہم اِن مُکاشفوں میں اُس کی آواز کو سُن سکتے ہیں، اپنی زندگیوں میں اُس کے ہاتھ کی گواہی دے سکتے ہیں، اور محسُوس کر سکتے ہیں کہ ”یہ قول کتنی راحت بخشتا ہے: ’مَیں جانتا ہُوں مُنجّی زندہ ہے!‘“ (گِیت، نمبر ۱۳۶

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

سیمینری کا آئکن
یِسُوع مسِیح زندہ ہے۔

ہم میں سے زیادہ تر نے یِسُوع مسِیح کو نبی جوزف سمِتھ کی طرح نہیں دیکھا ہُوا۔ لیکن ہم جان سکتے ہیں، جیسے اُس نے جانا، کہ نجات دہندہ زندہ ہے، کہ وہ ہماری کامیابیوں اور جدوجہد کو جانتا ہے، اور کہ وہ ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے گا۔ جب آپ ذیل میں سوالات پر غور کرتے اور ہمہ وقت وسائل کا مُطالعہ کرتے ہیں تو زندہ مسِیح کی اپنی گواہی پر غور کریں۔

قوت زبانی یاد کرنے سے آتی ہے۔ بزرگ رچرڈ جی سکاٹ نے وضاحت کی: ”صحائف کو یاد کرنے سے عظیم قوت حاصِل ہو سکتی ہے۔ صحیفہ یاد کرنا نئی دوستی قائم کرنا ہے۔ یہ ایک نئے فرد کو دریافت کرنے کی مانند ہے جو ضرورت کے وقت مدد کر سکتا، الہام اور تسلی دے سکتا ہے، اور ضروری تبدیلی کے لیے تحریک بخشنے کا ذریعہ بن سکتا ہے“ (”صحائف کی قوت،“ انزائن، نومبر ۲۰۱۱، ۶)۔ اگر آپ نجات دہندہ کے بارے میں کوئی صحیفہ تلاش کریں جو خاص طور پر آپ کے لیے معنی خیز ہے—شاید کوئی ایسا جو آپ کو ضرورت کے وقت تسلی دے سکتا ہے—اُسے یاد کرنے پر غور کریں۔

”میرا رُوحانی مقصد“ ویڈیو میں ایک نوجوان خاتون ”زندہ مسیح“ (گاسپل لائبریری) کو زبانی یاد کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ اُس کے تجربے کے بارے میں آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ آپ اپنے دِل و دماغ میں ”زندہ مسِیح“ کی سچّائیوں کو حاصِل کرنے کے لیے کیا کرنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟

2:5

Let Your Goals Be Guided by the Spirit

Ashley’s spiritual goal was to grow closer to Christ. So she made a plan, wrote it down, and set a completion date. Setting goals has increased Ashley’s ability to accomplish things she feels inspired to do.

اِس بارے مزید جاننے کے لیے کہ نجات دہندہ ہمیں آج کیسے برکت دیتا ہے، آپ ”مَیں جانتا ہُوں مُنجّی زندہ ہے“ (گیت، نمبر ۱۳۶) مُطالعہ کر سکتے ہیں، سُن سکتے ہیں، یا گا سکتے ہیں۔ اِس گیت میں پائی جانے والی سچّائیوں کو تلاش کرنا الہام بخش ہو سکتا ہے جو عقائد اور عہُود ۶:‏۳۴؛ ۸۴:‏۷۷؛ ۹۸:‏۱۸؛ ۱۳۸:‏۲۳ میں بھی سِکھائی گئی ہیں۔

مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”یِسُوع مسِیح،“ گاسپل لائبریری۔

یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں جی اُٹھوں گا۔

جوزف سمِتھ جانتا تھا کہ پیاروں کی موت پر ماتم کرنا کیسا لگتا ہے، بشمُول اُس کے باپ اور اُس کے دو بھائیوں کے۔ جوزف اور ایما نے اپنے چھ بچّوں کو دفن کیا، جو دو سال سے کم عُمر کے تھے۔ جو مُکاشفے خُدا نے دیے، اُن میں سے جوزف اور ایما نے اَبدی تناظر حاصِل کیا۔

موت اور خُدا کے اَبدی منصُوبے کے بارے میں عقائد اور عہُود ۲۹:‏۲۶–۲۷؛ ۴۲:‏۴۵–۴۶؛ ۶۳:‏۴۹؛ ۸۸:‏۱۴–۱۷، ۲۷–۳۱؛ ۹۳:‏۳۳–۳۴ میں سچّائیاں تلاش کریں۔ یہ سچّائیاں موت کو دیکھنے کے نظریہ کو کیسے مُتاثر کرتی ہیں؟ یہ آپ کے زِندگی گُزارنے کے انداز کو کیسے متاثر کرتی ہیں؟

مزید دیکھیں ۱ کرنتھیوں ۱۵؛ کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: جوزف سمِتھ (۲۰۰۷)، ۱۷۴–۷۶؛ Easter.ChurchofJesusChrist.org۔

یِسُوع مسِیح نے میرے لیے ”کامل کفّارہ“ دِیا۔

ایسٹر کے موقع پر نجات دہندہ پر توجہ مرکُوز کرنے کا ایک طریقہ عقائد اور عہُود میں ایسے مُکاشفوں کا مُطالعہ کرنا ہے جو اُس کی کفّارہ بخش قُربانی کے بارے میں سِکھاتے ہیں۔ کُچھ عقائد اور عہُود ۱۸:‏۱۰–۱۳؛ ۱۹:‏۱۶–۱۹؛ ۴۵:‏۳–۵؛ ۷۶:‏۶۹–۷۰ میں پائے جاتے ہیں۔ اِن آیات میں پائی جانے والی سچّائیوں کی ایک فہرست بنانے پر غور کریں۔ اپنے مُطالعہ کو گہرا کرنے کے لیے، آپ اپنی فہرست میں یہ آیات ڈھونڈ کر شامل کر سکتے ہیں لُوقا ۲۲:‏۳۹–۴۴؛ ۱ یُوحنّا ۱‏۷؛ ۲ نیفی ۲:‏۶–۹؛ مُضایاہ ۳:‏۵–۱۳، ۱۷–۱۸؛ مرونی ۱۰:‏۳۲–۳۳۔

یہاں کُچھ سوالات ہیں جو آپ کے مُطالعہ میں راہ نُمائی کر سکتے ہیں:

  • یِسُوع مِسیح کا کفّارہ کیا ہے؟

  • یِسُوع مسِیح نے ہمارے لیے دُکھ اُٹھانے اور مرنے کا اِنتخاب کیوں کِیا؟

  • اُس کی قربانی کی برکات پانے کے لیے مُجھے کیا کرنا چاہیے؟

  • اِن آیات کو پڑھنے کے بعد مَیں یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیسا محسُوس کرتا ہُوں؟

راہ نُما صحائف بھی دیکھیں، ”کفّارہ،“ گاسپل لائبریری؛ ”نجات دہندہ گتسمنی میں دُکھ اُٹھاتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

8:30

The Savior Suffers in Gethsemane

Jesus, Peter, James, and John retire to the Garden of Gethsemane. Jesus submits to the Father's will and begins to suffer for the sins and afflictions of mankind. He is then betrayed and arrested. Matthew 26:36–57

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے سیکشن کا آئکن ۰۱

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں جی اُٹھوں گا۔

  • اپنے بچّوں کو قیامت کے بارے سِکھانے کے لیے، آپ اُنھیں نجات دہندہ کی موت اور قیامت کی تصاویر دِکھا کر شُروع کر سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو بتانے دیں کہ وہ اِن واقعات کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ آپ گیت بھی گا سکتے ہیں جیسے ”Did Jesus Really Live Again؟“ (بچّوں کے گِیتوں کی کتاب، ۶۴)۔

  • ایک عملی سبق پر غور کریں جو آپ کے بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کر سکے کہ جب ہم وفات پا جاتے ہیں (ہماری رُوحیں اور جِسم الگ الگ ہو جاتے ہیں) اور جب ہم دُوبارہ جی اُٹھیں گے (ہماری رُوحیں اور جسم واپس اکٹھے ہو جائیں گے، اور ہمارے جسم کامل اور لافانی ہوں گے)۔ مثال کے طور پر، جب ہم بیٹری کو ٹارچ سے الگ کرتے ہیں یا قلم سے سیاہی نکالتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ جب وہ دوبارہ مِل جاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ (دیکھیں ایلما ۱۱:‏۴۴–۴۵۔)

  • کیا آپ کے بچّے کِسی کو جانتے ہیں جو وفات پا چُکا ہے؟ اُنھیں اُن افراد کے بارے میں تھوڑا سا بتانے دیں، اور پھر عقائد اور عہُود ۱۳۸:‏۱۷ اکٹھے پڑھیں۔ ایک دُوسرے سے بات کریں کہ یہ جاننے سے کیسا محسُوس ہوتا ہے کہ ہمارے پیارے جی اُٹھیں گے اور پھر سے جسم پائیں گے۔

  • اگر آپ کے بچّے بڑے ہیں، تو آپ اُنھیں ایسے فقرات تلاش کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں جو درج ذیل عبارتوں میں ایسٹر کا پیغام دیتے ہیں: عقائد اور عہُود ۶۳:‏۴۹؛ ۸۸:‏۱۴–۱۷، ۲۷؛ ۱۳۸:‏۱۱، ۱۴–۱۷۔ وہ ویڈیو کے ساتھ بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں ”کیونکہ وہ زندہ ہے“ (گاسپل لائبریری)۔ ہم اِس پیغام کو دُوسروں تک کیسے پُہنچا سکتے ہیں؟

مسِیح کی تدفین اور قیامت

نبی جوزف سمِتھ نے یِسُوع مسِیح کو دیکھا۔

  • آپ اور آپ کے بچّے شاید یہ پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں جب تین مُختلف بار یِسُوع مسِیح جوزف سمِتھ اور دیگر لوگوں پر ظاہر ہُوئے، جیسا کہ جوزف سمِتھ—تاریخ ۱:‏۱۴–۱۷؛ عقائد اور عہُود ۷۶:‏۱۱–۲۴؛ ۱۱۰:‏۱–۱۰ میں درج ہے۔ آپ کے بچّے اِس ہفتے کے سرگرمی کے صفحے پر اِن واقعات کی تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اِن تجربات میں سے ہر ایک سے ہم یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ یہ جاننا کیوں باعثِ برکت ہے کہ جوزف سمِتھ اور دُوسروں نے جی اُٹھے نجات دہندہ کو دیکھا؟

یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں اپنے گناہوں کی مُعافی پا سکتا ہُوں۔

  • جوزف سمِتھ نے مسِیح کے ذریعے مُعافی کے بارے میں جو سچّائیاں سیکھیں آپ کے بچّوں کو اُمید دلا سکتی ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں اور گناہوں سے مُعافی پا سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو ایسی شہ سُرخیوں کے ساتھ خاکہ بنانے کی دعوت دینے پر غور کریں: نجات دہندہ نے میرے لیے کیا کِیا اور اُس کی مُعافی پانے کے لیے مُجھے کیا کرنا چاہیے۔ اپنے بچّوں کی اِن شہ سُرخیوں سے تعلق رکھنے والی چیزوں کو درج ذیل عبارتوں میں سے تلاش کرنے میں مدد کریں: عقائد اور عہُود ۱۸:‏۱۰–۱۳؛ ۱۹:‏۱۶–۱۹؛ ۴۵:‏۳–۵؛ ۵۸:‏۴۲–۴۳۔ نجات دہندہ نے ہمارے لیے جو کُچھ کِیا اِس کی خُوشی اور تشکر کا اِظہار ایک دُوسرے کے ساتھ کریں۔

  • آپ اپنے بچّوں کے ساتھ ”چمکدار سائیکل“ (گاسپل لائبریری) کی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں اور ایسے تجربات کا اِشتراک کر سکتے ہیں جب آپ نے توبہ کرتے ہُوئے نجات دہندہ کی مُعافی کو محسُوس کیا ہو۔

3:4

The Shiny Bicycle

Everybody makes mistakes, and even though it's not easy, with the help of Heavenly Father and Jesus Christ we can receive forgiveness for our sins.

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

جی اُٹھا مسِیح مریم پر ظاہر ہوتا ہے

مسِیح اور مریم قبر پر، از جوزف برِیکی

بچّوں کے لیے سرگرمی کا صفحہ