”اپریل ۲۱–۲۷: ’اگر تُم ایک نہیں ہو تُم میرے نہیں ہو‘: عقائد اور عہُود ۳۷–۴۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۳۷–۴۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
اپریل ۲۱–۲۷: ”اگر تُم ایک نہیں ہو تُم میرے نہیں ہو“
عقائد اور عہُود ۳۷–۴۰
اِبتدائی مُقدّسِین کے لیے، کلِیسیا اتوار کو مُنادی سُننے سے زیادہ معنی خیز جگہ تھی۔ مُکاشفوں میں وجہ، بادشاہی، صیون، اور، اکثر، کام جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ اُس چیز کا حِصّہ ہو سکتا ہے جِس نے لوگوں کو بحال شُدّہ کلِیسیا کی طرف راغب کیا ہو۔ جتنا وہ عقیدے سے پیار کرتے تھے، بُہت سے لوگ کُچھ ایسا پاک مقصد چاہتے تھے جس کے لیے وہ اپنی زندگیوں کو وقف کر سکیں۔ اِس کے باوجود، ۱۸۳۰ میں خُداوند کے حُکم کی فرمانبرداری کرتے ہُوئے اوہائیو میں جمع ہونا آسان نہ تھا۔ بُہت سوں کے لیے، اِس کا مطلب آرام دہ گھر چھوڑنا اور انجان سرحد کو جانا تھا (دیکھیں ”بحالی کی صدائیں: اوہائیو میں اکٹھا ہونا“)۔ آج ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں جو وہ مُقدّسِین صرف ایمان کی آنکھ سے دیکھ سکتے تھے: خُداوند کی طرف سے بڑی برکتیں اوہائیو میں اُن کا انتظار کر رہی تھیں۔
اوہائیو میں جمع ہونے کی پُکار بُہت عرصہ پہلے درکار تھی، مگر مُقدّسِین آج بھی اِسی مقصد کے لیے مُتحد ہیں: ”صیون کو اکٹھے کرنا“ (عقائد اور عہُود ۳۹:۱۳)۔ اُن اِبتدائی مُقدّسِین کی مانند، ہمیں بھی ”دُنیاوی فِکروں“ (عقائد اور عہُود ۴۰:۲) کو ترک کرنے اور خُداوند کے وعدے پر بھروسہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے: ”تُو پائے گا، … اور برکت اتنی زیادہ کہ تُو نے پہلے کبھی پائی نہ ہو گی (عقائد اور عہُود ۳۹:۱۰)۔
مزید دیکھیں مُقدّسِین، ۱:۱۰۹–۱۱۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خُدا ہمیں برکت دینے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔
۱۸۳۱ کے موسمِ سرما میں فے ایٹ، نیو یارک میں کلِیسیا کے اراکین کو اوہائیو (۲۵۰ میل سے زائد) دور مُنتقل ہونے کے لیے مُشکل قُربانیاں دینی پڑیں۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۳۷:۳–۴ میں خُداوند کے حُکم کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو آپ شاید اُن قربانیوں کے بارے میں سوچیں جو خُداوند آپ سے چاہتا ہے۔ پھر جب آپ عقائد اور عہُود ۳۸:۱–۳۳ کا مُطالعہ کرتے ہیں، نجات دہندہ کے بارے میں وہ سچّائیاں تلاش کریں جو آپ کو اُس کی مشورت پر عمل کرنے کے لیے ایمان بخشتی ہیں۔ آپ آیات ۱۱–۳۳ میں یِسُوع مسِیح کے پیرو کاروں کے طور پر جمع ہونے کی برکات کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
”میری آواز سُنو اور میرے پیچھے آؤ۔“
آپ یِسُوع مسِیح کو اپنا ”قانون ساز“ کیسے بنا سکتے ہیں؟ اُس کے قوانین کی پیروی کرنا آپ کو کیسے ”آزاد لوگ“ بناتی ہے؟
مزید دیکھیں ۲ نیفی ۲:۲۶–۲۷
اگر مَیں تیار ہُوں، تو مُجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کب آپ نے اِس اُصول کا تجربہ کیا ہے جو خُداوند نے عقائد اور عہُود ۳۸:۳۰ میں آشکارا کیا ہے: ”اگر تُم تیار ہو تو خوف نہ کھاؤ گے“؟ جب آپ سیکشن ۳۸ کا مُطالعہ کرتے ہیں، غور کریں کہ خُداوند اپنے مُقدّسِین کو کیسے تیار کرتا ہے تاکہ وہ ہمت کے ساتھ مُستقبل کا سامنا کر سکیں۔ وہ کیسے چاہتا ہے کہ آپ چنوتیوں کے لیے تیار ہوں تاکہ آپ کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہ ہو؟
مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”ہم اُن کو پرکھیں گے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۸–۱۱۔
وہ چاہتا ہے ہم ”ایک ہوں۔“
مُقدّسِین جو اوہائیو میں جمع ہُوئے تھے مُختلف قِسم کے حالات سے آئے تھے۔ ایسا ہی آپ کے حلقے کے لوگوں کے بارے میں بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن خُداوند اپنے لوگوں کو ”ایک ہونے“ کا حُکم دیتا ہے (آیت ۲۷)۔ ہم اِس قسم کے اتحاد کو کیسے حاصِل کر سکتے ہیں؟ عقائد اور عہُود ۳۸:۲۴–۲۷ کو پڑھتے ہُوئے آپ کے ذہن میں کیا تصورات آتے ہیں؟ خُدا کے لوگ بننے کے لیے ہمیں مُتحد ہونے کی ضرورت کیوں ہے؟
اِن آیات کا مُطالعہ آپ کو اپنے تعلقات کے بارے میں سوچنے کی تحریک بھی دے سکتا ہے—مثال کے طور پر، خاندان کے اراکین، حلقے کے اراکین، اور کورم یا جماعت کے اراکین کے ساتھ۔ مسِیح میں مُتحد ہونے سے آپ کو کیا چیز حاصِل ہو سکتی ہے؟ نجات دہندہ کیسے آپ کی ”ایک ہونے“ میں مدد کر سکتا ہے؟ ویڈیوز ”سب کا دوست“ یا ”ہمارے دِلوں میں محبّت“ (گاسپل لائبریری) اِن سوالات کے جوابات دینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ آپ بزرگ ڈیل جی رینلنڈ کے پیغام میں سے تجاویز بھی پا سکتے ہیں ”مسِیح کا اطمینان عداوت کو ختم کرتا ہے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۸۳–۸۵۔
آپ اُن گروہوں کو مزید مُتحد کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر، اپنے کورم، جماعت، یا خاندان کے اراکین کو شفیق نوٹ بھیجنے یا ٹیکسٹ کرنے پر غور کریں۔ آپ کِس تک پُہنچنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟
اِفسیوں ۲: ۱۴، ۱۸–۲۲؛ ۲ نیفی ۲۶:۲۴–۲۸ میں نجات دہندہ کی مثال سے کون سی بات آپ کو مُتاثر کرتی ہے؟
مزید دیکھیں کوئنٹن ایل کک، ”راستبازی اور اتحاد میں دِلوں کی یگانگت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۱۸–۲۱؛ ”Love One Another،“ گیت، نمبر ۳۰۸؛ موضُوعات اور سوالات، ”یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا میں وابستگی،“ گاسپل لائبریری۔
آسمانی باپ مُجھے اَبدی دولت بخشنا چاہتا ہے۔
آپ کی رائے میں، ”زمینی دولت“ اور ”اَبدی دولت“ میں کیا فرق ہے؟ (عقائد اور عہُود ۳۸:۳۹)۔ آپ کو کِن تجربات نے سِکھایا ہے کہ اَبدی دولت کی قدر کریں؟
اِس کو ذہن میں رکھیں جب آپ جیمز کوول کے بارے میں فصول ۳۹–۴۰ میں پڑھتے ہیں (بشمُول فصل کی شہ سُرخیوں میں تاریخی پسِ منظر سمیت)۔ غور کریں کہ اِس کا تجربہ آپ پر کیسے لاگُو ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایسے اوقات کے بارے میں سوچیں جب آپ کا ”دِل … [خُدا] کے سامنے راست تھا“ (عقائد اور عہُود ۴۰:۱)۔ آپ نے اپنی وفاداری سے کیسے برکت پائی؟ یہ بھی سوچیں کہ آپ کو کِن ”دُنیاوی فِکروں“ کا سامنا ہے۔ وہ آپ کو خُدا کے کلام کو ”خُوشی سے“ حاصِل کرنے سے کیسے روک سکتی ہیں؟ (عقائد اور عہُود ۳۹:۹؛ ۴۰:۲)۔ آپ اِن فصُول میں ایسا کیا پاتے ہیں جو آپ کو خُدا کے مُستقل طور پر مزید فرمانبردار ہونے کی ترغیب دیتا ہے؟
مزید دیکھیں متّی ۱۳:۳–۲۳۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
خُدا ہمیں برکت دینے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔
-
اِس خاکہ کے آخر میں نقشہ اور سرگرمی کا صفحہ آپ کے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے کہ خُدا نے عقائد اور عہُود ۳۷:۳ میں کیا حُکم دِیا ہے۔ شاید آپ اِن مکاشفوں میں بتائے گئے مقامات کو تلاش کرنے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ آپ عقائد اور عہُود ۳۸:۳۱–۳۳ میں سے ایک فقرہ تلاش کرنے میں بھی اُن کی مدد کر سکتے ہیں جو بیان کرتا ہے کہ خُدا کیوں چاہتا ہے کہ اُس کے لوگ اکٹھے ہوں۔
وہ چاہتا ہے ہم ”ایک ہوں۔“
-
جب آپ اپنے بچّوں کے ساتھ عقائد اور عہُود ۳۸:۲۴–۲۵ پڑھتے ہیں، تو اُس بارے میں بات کریں کہ اپنے بھائی یا بہن کا خیال رکھنے سے کیا مُراد ہے (مزید دیکھیں متّی ۷:۱۲)۔ ”اپنے اپنے بھائی“ کے بجائے ایک دوسرے کا نام لیتے ہوئے، صحیفہ دہرانے میں اُن کی مدد کریں۔
-
اپنے بچّوں کو سِکھانے کے لیے کہ ”ایک ہونے“ سے کیا مُراد ہے (عقائد اور عہُود ۳۸:۲۷)، آپ اُن کی بڑا ہندسہ ۱ بنانے میں مدد کر سکتے ہیں اور اِسے اپنے خاندان یا جماعت کے ہر فرد کے نام اور ڈرائنگ یا تصاویر سے سجا سکتے ہیں۔ ۱، کے ساتھ، آپ ایسی چیزیں لکھ سکتے ہیں جو آپ زیادہ مُتحد ہونے کے لیے کریں گے۔
-
ایک عملی سبق کا اِشتراک کرنے پر غور کریں جو اِس بات کی وضاحت کرے کہ چیزوں کو ایک بنانے کے لئے کِس طرح ملایا یا جوڑا جا سکتا ہے، جیسے کہ کپڑے کے وہ ٹکڑے جو ایک لحاف بناتے ہوں یا اجزا جو ایک روٹی بناتے ہیں۔ یہ مثالیں ہمیں خُدا کے لوگوں کی مانند ایک بننے کے بارے میں کیا سِکھاتی ہیں؟
اگر مَیں تیار ہُوں، تو مُجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
-
جب آپ مِل کر عقائد اور عہُود ۳۸:۳۰ پڑھتے ہیں، تو آپ اور آپ کے بچّے حالیہ تجربات کے بارے بات کر سکتے ہیں جِن کی تیاری ضروری ہے۔ پھر آپ اپنے بچّوں سے اُن چیزوں کے بارے پُوچھ سکتے ہیں جِن کے لیے آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم تیاری کریں۔ اپنے بچّوں کے ساتھ ایک تجربے کا اِشتراک کریں جِس میں تیار ہونے سے آپ کو خوف زدہ نہ ہونے میں مدد مِلی ہو۔ آپ اِس ویڈیو کو بھی اکٹھے دیکھ سکتے ہیں ”آدمیوں کے دِل اُنھیں ناکام کریں گے“ (گاسپل لائبریری)۔
جب میں استحکام پاتا ہُوں تو مُجھے رُوحُ القُدس کا تحفہ حاصِل ہوتا ہے۔
-
کِسی کی تصدیق کی تصویر دکھانے پر غور کریں۔ اپنے بچّوں سے پُوچھیں کہ تصویر میں کیا ہو رہا ہے اُسے بیان کریں۔ جب بھی وہ رُوحُ القُدس عقائد اور عہُود ۳۹:۶، ۲۳ میں (یا گیت میں “رُوحُ القُدس،“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۱۰۵) میں سُنتے ہیں تو آپ اُنھیں تصویر کی طرف اشارہ کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ کِس طرح رُوحُ القُدس کے تحفے نے آپ کو برکت دی ہے۔