آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مئی ۵–۱۱: ”ہر وعدہ … پُورا کِیا جائے گا“: عقائد اور عہُود ۴۵


”مئی ۵–۱۱: ’ہر وعدہ … پُورا کِیا جائے گا‘: عقائد اور عہُود ۴۵،‘ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۴۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

خاندان ہیکل میں

مئی ۵–۱۱: ”ہر وعدہ … پُورا کِیا جائے گا“

عقائد اور عہُود ۴۵

مُکاشفہ جو فصل ۴۵ میں نازِل ہُوا، فصل کی شہ سُرخی کے مُطابق،”مُقَدَّسین کی مُسرّت کے لیے تھا۔“ اور اِس مُکاشفہ کی بدولت شادمان ہونے کے لِیے بُہت کُچھ ہے۔ اِس میں نجات دہندہ باپ کے حُضُور ہمارے واسطے فریاد کرنے کا اپنا شفقت بھرا وعدہ کرتا ہے (دیکھیے آیات ۳–۵)۔ وہ اپنے دائمی عہد کی بابت بتاتا ہے جو پُوری دُنیا میں پھیل رہا ہے، مثلاً ”ایک پیامبر … [اُس کے] آگے راہ تیار کرنے کے واسطے“ (آیت ۹)۔ اور وہ اپنی پُرجلال آمدِ ثانی کی پیشین گوئی کرتا ہے۔ نجات دہندہ یہ سب انجام دیتا ہے جب کہ اِس بات کا بھی اِقرار کرتا ہے کہ یہ کٹھن اَدوار ہیں (دیکھیے آیت ۳۴)، کسی حد تک اُن خطرات کی وجہ سے جو اُس کی آمد سے پہلے رُونما ہونے والے ہیں۔ لیکن وہ خطرہ، وہ تارِیکی اِتنی مضبُوط نہیں کہ اُمِّید کی روشنی کو بُجھا سکے۔ ”پَس مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں،“ خُداوند نے فرمایا، ”کہ مَیں … وہ نُور ہُوں جو تارِیکی میں چمکتا ہے“ (آیت ۷)۔ اِس مُکاشفہ کو پانے کی فقط یہی وجہ ہے—جو بھی ہدایت اور تنبِیہ اور سچّائی وہ ہمیں عطا کرنا چاہتا ہے—خُوشی کے ساتھ۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۱–۵

سیمینری کا آئکن
یِسُوع مسِیح باپ کے حُضُور میرا وکِیل ہے۔

جب ہم خُدا کے حُضُور کم تر یا نالائق محسُوس کرتے ہیں، تو ہم عقائد اور عہُود ۴۵:‏۱–۵ میں نجات دہندہ کی باتوں سے تسلّی پا سکتے ہیں۔ جب آپ اِن آیات کا بغَور مُطالعہ کرتے ہیں، تو اِن سوالوں پر غور کریں:

  • اِن آیات میں کون سے اَلفاظ یا فقرے آپ کو خاص طور پر معنی خیز محسُوس ہوتے ہیں؟

  • وکیل وہ ہوتا ہے جو سرِعام کسی شخص یا جدوجہد کی حمایت یا تصدیق کرتا ہے۔ اِن آیات کے مُطابق، یِسُوع مسِیح آپ کے لیے یہ کیسے انجام دیتا ہے؟ اُسے ایسا کرنے کے لیے کیا لائق بناتا ہے؟

  • باپ کے سامنے نجات دہندہ کے الفاظ کی بابت آپ کو کس بات نے مُتاثر کیا؟ (آیات ۴–۵

بُزرگ ڈیل جی رینلنڈ نے، ”آج کے دِن انتخاب کر لو“ میں یِسُوع مسِیح بحیثیت، ہمارا وکِیل کی بابت جو سِکھایا ہے آپ بھی سِیکھ سکتے ہیں (لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۰۴–۵)۔ بُزرگ رینلنڈ کے مُطابق، نجات دہندہ کے اِرادہ کا موازنہ لوسیفر کے مقصد کے ساتھ کیسے کیا جاتا ہے؟

درج ذیل حوالہ جات وکِیل کے طور پر نجات دہندہ کے کردار کی بابت آپ کی فہم و فراست میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ جب آپ اِن کا مُطالعہ کریں، تو اِن فِقروں یا سچّائیوں کو لکھنے پر غور کریں جو آپ دُوسروں کو بتا سکیں: ۲ نِیفی ۲:‏۸–۹؛ مُضایاہ ۱۵:‏۷–۹؛ مرونی ۷:‏۲۷–۲۸؛ عقائد اور عہُود ۲۹:‏۵؛ ۶۲:‏۱۔ آپ کے لیے یہ فقرے کیوں ضروری ہیں؟

مزید دیکھیے،”مَیں حیرت زدہ کھڑا،“ گِیت، نمبر ۱۹۳؛ موضُوعات اور سوالات، ”یِسُوع مسِیح کا کَفارہ،“ گاسپل لائبریری؛ ”ثالث“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

10:47

The Mediator

A portrayal of the analogy Elder Boyd K. Packer used in his April 1977 general conference address. A young man who fails to pay a debt is saved from the grasp of justice through the mediation of a friend.

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۹–۱۰

اِنجِیل قَوموں کے لِیے جھنڈا ہے۔

قدیم وقتوں میں، جھنڈا اَیسا پرچم ہوتا تھا جو جنگ میں فوجیوں کو مُتحد کرنے اور جوش دِلانے کے لِیے اِستعمال ہوتا تھا۔ جھنڈا ایک مثال یا اُصُول بھی ہے جِس سے دُوسری چِیزوں کو ماپا جاتا ہے۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۴۵:‏۹–۱۰ پڑھتے ہیں، تو غَور کریں کہ خُداوند کے ساتھ آپ کے عہُود کیسے آپ کے لیے جھنڈا رہے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۱۱–۷۵

یِسُوع مسِیح اپنے جلال میں دوبارہ آئے گا۔

خُداوند کی آمدِ ثانی کو ہَردو ”بزُرگ اور ہَولناک“ کی حیثیت سے بیان کِیا گیا ہے (ملاکی ۴:‏۵عقائد اور عہُود ۴۵ میں، دونوں وضاحتیں واجب لگتی ہیں۔ اِس مُکاشفہ میں خُداوند کی آمد کے حوالہ سے سنجِیدہ تبِیہیں اور پُراُمِّید وعدے دونوں شامِل ہیں۔ جب آپ آیات ۱۱–۷۵ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو غَور کریں کہ آپ خَوف کی بجائے مسِیح پر اِیمان کے ساتھ آمدِ ثانی کے لیے کس طرح تیاری کر سکتے ہیں۔ اِس طرح کے خاکہ میں جو کُچھ آپ کو مِلتا ہے اُس کو قلم بند کریں:

نبُوّت یا وعدہ

مَیں کیا کر سکتا/سکتی ہُوں؟

نبُوّت یا وعدہ

نُور (اِنجِیل) اُن کے پاس پُہنچے گا جو تارِیکی میں بیٹھے ہیں (آیت ۲۸)

مَیں کیا کر سکتا/سکتی ہُوں؟

نُور کو قبُول کریں—اور اِس کو پھیلائیں (آیت ۲۹)

نبُوّت یا وعدہ

مَیں کیا کر سکتا/سکتی ہُوں؟

نبُوّت یا وعدہ

مَیں کیا کر سکتا/سکتی ہُوں؟

نبُوّت یا وعدہ

مَیں کیا کر سکتا/سکتی ہُوں؟

وِیڈیو ”لوگوں کی جان میں جان نہ رہے گی“ میں (گاسپل لائبریری)، صدر رسل ایم نیلسن نے اِطمِینان کے ساتھ خَوف ناک حالات کا سامنا کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے کیا ہدایت دی تھی؟

3:24

Men's Hearts Shall Fail Them

Elder Russell M. Nelson shares a personal story to give encouragement for when we feel "weak in the heart."

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۳۱–۳۲، ۵۶–۵۷

مَیں ”مُقدّس مقاموں پر ٹھہر“ سکتا ہُوں۔

آپ عقائد اور عہُود ۴۵:‏۳۱–۳۲، ۵۶–۵۷ میں خُداوند کی آمد کے حوالہ سے کیا سیکھتے ہیں؟ آپ کے لِیے ”مُقدّس مقامات“ کیا ہیں؟ ”جُنبش نہ کھانا“ سے کیا مُراد ہے؟ آپ جہاں بھی ہیں اُس جگہ کو زیادہ مُقدّس کیسے بنا سکتے ہیں؟

یاد رکھیں کہ خداوند نے دس کنواریوں کی تمثیل کا حوالہ دیا، تمثیل میں تیل کا موازنہ سچّائی اور رُوحُ القُدس سے کِیا۔ اِسی بات کو ذہن میں رکھتے ہُوئے متّی ۲۵:‏۱–۱۳ میں تمِیثل کا مُطالعہ کریں۔ آپ کیا اِدراک پاتے ہیں؟

مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”اگر تُم مُجھے پہچان گئے ہوتے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۱۰۲–۵۔

پانچ عقل مند کنواریاں

دس کنواریوں کی تَمثِیل، اَز ڈان بر

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۱۱–۱۵، ۶۶–۷۱

صِیُّون خُدا کے مُقدّسِین کی جائے پناہ ہے؟

جوزف سمتھ کے دَور میں مُقدّسِین صِیُّون، نئے یرُوشلِیم کو تعمیر کرنے کے لیے بے چین تھے، (دیکھیے عِیتر ۱۳:‏۲–۹؛ مُوسیٰ ۷:‏۱۸، ۶۲–۶۴)۔ دونوں—حنُوک کے ایّام کے قدِیم شہر اور آخِری ایّام کے شہر—کی بابت عقائد اور عہُود ۴۵:‏۱۱–۱۵، ۶۶–۷۱ سے کیا سِیکھتے ہیں؟ آج صِیُّون کو قائم کرنے کا حُکم خُدا کی بادِشاہی کو قائم کرنا ہے جہاں کہیں بھی ہم رہتے ہیں۔ آپ جہاں کہیں بھی رہتے ہیں صِیُّون کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟

بچّوں کے حِصّے کا آئکن 01

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۳–۵

یِسُوع مسِیح باپ کے حُضُور میرا وکِیل ہے۔

  • آپ اپنے بچّوں کو یہ سمجھانے میں مدد کرنا چاہیں گے کہ وکیل وہ ہوتا ہے جو کسی دُوسرے شخص کی حمایت کرتا ہے۔ پھر آپ وکِیل ہونے کی مثالوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جِن سے وہ واقف ہو سکتے ہیں (جَیسے کسی دوست کے لیے کھڑا ہونا)۔ جب آپ عقائد اورعہُود ۴۵:‏۳–۵ مِل کر پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ ہمارا وکِیل کون ہے اور وہ ہماری مدد کیسے کرتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۳۲

مَیں ”مُقدّس مقامات پر ٹھہر“ سکتا ہُوں۔

  • کمرے میں گھر، گرجا گھر، اور ہَیکل کی تصاویر آویزاں کرنا خُوش کُن ہو سکتا ہے۔ اِس کے بعد آپ اپنے بچّوں کو اُن مقامات کے بارے میں اِشارہ دے سکتے ہیں اور اُنھیں اُس تصویر کے قریب کھڑے ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں جِس کی آپ وضاحت کر رہے ہیں۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۴۵:‏۳۲ میں پہلی لائن پڑھتے ہیں تو اُن سے خاموش رہنے کو کہیں۔ بعض مُقدّس مقامات کون کون سے ہیں جو خُدا ہمیں دیتا ہے؟ اپنے بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ ”مُقدّس مقامات پر ٹھہرے رہنے، اور … جُنبش نہ کھانے“ کا مطلب ہر وقت راست فیصلے کرنا ہے، چاہے کُچھ بھی ہو رہا ہو۔ ہم اپنے گھر کو کیسے زیادہ مُقدّس بنا سکتے ہیں؟

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۹

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل دُنیا کے لِیے جھنڈا ہے۔

  • آپ اپنے بچّوں کو سمجھا سکتے ہیں کہ قدیم وقتوں میں، جھنڈا اَیسا پرچم یا عَلم ہوتا تھا جو جنگ میں لہرایا جاتا تھا۔ اِس سے فَوجیوں کو یہ جاننے میں مدد ملتی تھی کہ کہاں جمع ہونا ہے اور کیا کرنا ہے۔ اکٹھے عقائد اور عہُود ۴۵:‏۹ پڑھیں، اور اِن طریقوں پر تبادلہِ خیال کریں کہ اِنجِیل جھنڈے کی طرح ہے۔ آپ کے بچّے اپنا جھنڈا یا پرچم بنانے پر خُوش ہو سکتے ہیں، بشمول تصاویر یا اَلفاظ جو نجات دہندہ کے بارے میں اُن جذبات کا اِظہار کرتے ہیں۔

جھنڈا بُلند کرنا

اِنجِیل جھنڈے، یا پرچم یا عَلم کی مانِند ہے۔

عقائد اور عہُود ۴۵:‏۴۴–۴۵

یِسُوع مسِیح دوبارہ آئے گا۔

  • یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی سے قبل ہونے والی تباہی بچّوں کو خَوف زدہ کر سکتی ہے۔ یِسُوع مسِیح کی طرف نِشان دہی کرانا اُن کو اِیمان کے ساتھ آگے دیکھنے میں مدد کر سکتا ہے! اُنھیں اِس بات پر سوچنے کے لیے دعوت دیں کہ جب کوئی خاص شخص، جَیسے دادا دادی یا دوست، ملنے آتا ہے تو وہ کیسا محسُوس کرتے ہیں۔ اِس آمد کے لِیے وہ کیسے تیاری کرتے ہیں؟ پھر آپ نجات دہندہ کی تصویر دِکھا سکتے اور عقائد اور عہُود ۴۵:‏۴۴–۴۵ پڑھ سکتے ہیں۔ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ آپ نجات دہندہ کی آمد کی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں۔

  • اپنے بچّوں کو نجات دہندہ کی آمدِ ثانی کے بارے میں پُرجوش محسُوس کرنے میں مدد کرنے کے لیے، آپ فصل ۴۵ سے پُراُمِّید وعدے کاغذ کی پرچیوں پر لِکھ سکتے ہیں (دیکھیے، مثال کے طور پر، آیات ۴۴–۴۵، ۵۱–۵۲، ۵۵، ۵۸–۵۹، ۶۶–۷۱)۔ اپنے بچّوں کو کاغذ تھمائیں اور جب آپ آیات پڑھتے ہیں تو اُن سے ہاتھ اُٹھانے کو کہیں جِس وعدہ کو وہ پُورا کر رہے ہیں۔ گُفت و شُنِید کریں کہ اِن وعدوں سے کیا مُراد ہے۔ آپ اپنے بچّوں کے ساتھ نجات دہندہ کی آمدِ ثانی کے مُتعلق گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”جب وہ دوبارہ آتا ہے“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۸۲–۸۳)۔

رُوح کو پہچاننے میں بچّوں کی مدد کریں۔ جب آپ اپنے بچّوں کو پڑھاتے ہیں، تو اُنھیں بتائیں کہ آپ رُوحُ القُدس کب محسُوس کرتے ہیں۔ اِس کے مُتعلق بات کریں کہ آپ کیسے اُس کی تاثِیر کو پہچانتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ نجات دہندہ کی بابت گِیت سُنتے ہیں تو آپ پُراِطمِینان یا پُرجوش محسُوس کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی

آمدِ ثانی، از ہیری اینڈرسن

بچّوں کے لیے سرگرمی کا صفحہ