آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مئی ۱۹–۲۵: ”وہ جو خُدا کی طرف سے ہے مُنوّر ہے“: عقائد اور عہُود ۴۹–۵۰


”مئی ۱۹–۲۵: ’وہ جو خُدا کی طرف سے ہے مُنوّر ہے،‘: عقائد اور عہُود ۴۹–۵۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۴۹–۵۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

طلوعِ آفتاب

”وہ جو خُدا کی طرف سے ہے مُنوّر ہے“

عقائد اور عہُود ۴۹–۵۰

نجات دہندہ ہمارا ”اچّھا چرواہا ہے“ (عقائد اور عہُود ۵۰:‏۴۴)۔ وہ جانتا ہے کہ کبھی کبھی بھیڑیں بھٹک جاتی ہیں اور بِیابان میں بُہت سے خطرات ہوتے ہیں۔ اِس لیے وہ پیار سے ہمیں اپنی تعلیم کی پناہ گاہ کی طرف لے آتا ہے۔ وہ ہمیں خطروں سے دُور لے جاتا ہے مثلاً اُن ”جُھوٹی رُوحوں سے، جو دُنیا کو فریب دینے کے لیے زمِین پر پھیلی ہیں“ (عقائد اور عہُود ۵۰:‏۲)۔ اُس کی تقلِید کرنے کا مطلب اکثر غلط نظریات یا روایات کو ترک کرنا ہے۔ اوہائیو میں لیمن کوپلے اور دُوسروں پر یہ بات سچی ہُوئی تھی۔ اُنھوں نے بحال شُدہ اِنجِیل کو قبُول کر لِیا تھا لیکن پھر بھی بعض ایسے عقائد پر قائم تھے جو درست نہیں تھے۔ بمُطابق عقائد اور عہُود ۴۹، خُداوند نے اَیسی سچّائیوں کا اِعلان کیا جِنھوں نے بیاہ اور نجات دہندہ کی آمدِ ثانی جیسے موضُوعات کی بابت لیمن کے سابقہ عقائد کی درستگی فرمائی۔ اور جب اوہائیو کے رُجُوع لانے والوں نے ”اُن رُوحوں کو … قَبُول کِیا جِنھیں [وہ] سمجھ نہ سکے،“ تو خُداوند نے اُنھیں سِکھایا کہ رُوح کے حقیقی اَثرات کو کیسے پہچانا جائے (عقائد اور عہُود ۵۰:‏۱۵)۔ اچّھا چرواہا اپنے ”چھوٹے بچّوں،“ یعنی ہمارے واسطے صابر ہے، جِنھیں ”فضل اور سچّائی کے عِلم میں بڑھنا ضرُور ہے“ (عقائد اور عہُود ۵۰:‏۴۰

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۴۹؛ ۵۰:‏۲۴

یِسُوع مسِیح چاہتا ہے کہ مَیں اُس کی اِنجِیل کی سچّائیوں کو قبُول کرُوں۔

کلِیسیا میں شامِل ہونے سے پہلے، لیمن کوپلے مذہبی گروپ کا حِصّہ رہ چُکا تھا جو یونائیٹد سوسائٹی آف بیلیورز اِن کرائسٹس سیکنڈ اپئیرانگ کے نام سے جانا جاتا تھا، جسے شیکرز بھی کہا جاتا ہے۔ لیمن کے ساتھ بات چیت کے بعد، جوزف سمتھ خُداوند سے شیکرز کی بعض تعلیمات کی بابت وضاحت کا خواہاں ہُوا۔ خُداوند نے فصل ۴۹ میں مُکاشفہ کی صُورت میں جواب دِیا۔ شیکرز کے بعض عقائد کا ذکِر فصل کی شہ سُرخی میں کِیا گیا ہے۔

خُداوند نے فصل ۴۹ میں شیکرز کے عقائد کی درستگی کے لیے کیا سِکھایا؟ آپ اِس مُکاشفہ میں اُس کی محبّت اور فِکر مندی کا کون سا ثبُوت اُن لوگوں کے واسطے دیکھتے ہیں جِن کے پاس اُس کی کامِل سچّائی نہیں ہے؟ آپ محبّت اور فِکرمندی کے ساتھ اُن تک کیسے پُہنچ سکتے ہیں؟

آیت ۲ میں خُداوند کی نصِیحت کے بارے میں آپ کو کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟ آپ اِس بات کا موازنہ اِس سے کر سکتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے اگر آپ کسی فلم کا صِرف ایک حِصّہ دیکھتے ہیں، کسی پزل کا ایک ٹکڑا دیکھتے ہیں، یا کسی دِلیل کا ایک رُخ سُنتے ہیں۔ خُداوند کی تنبِیہ کیسے عقائد اور عہُود ۵۰:‏۲۴ کے ساتھ مُوافقت رکھتی ہے؟ غَور کریں کہ آپ خُداوند سے مزید نُور پانے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیے ”Leman Copley and the Shakers،“ بمُطابق مُکاشفات سیاق و سباق میں، ۱۱۷–۲۱۔

عقائد اور عہُود ۴۹:‏۱۵–۱۷

سیمینری کا آئکن
مرد اور عَورت کے درمیان میں بیاہ خُدا کے منصُوبہ کے لِیے ضرُوری ہے۔

آسمانی باپ کے منصُوبہ کی بے قدری کرنے کی کوشش میں، شیطان بیاہ کی بابت ابتری پیدا کرنے کا خواہاں رہتا ہے۔ دُوسری طرف، خداوند اپنے نبیوں کے ذریعے سے بیاہ کے مُتعلق سچّائی کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔ آپ اِس سچّائی کی بابت تھوڑا یہاں جان سکتے ہیں عقائد اور عہُود ۴۹:‏۱۵–۱۷؛ پَیدایش ۲:‏۲۰–۲۴؛ ۱ کُرِنتھِیوں ۱۱:‏۱۱؛ اور ”خاندان: دُنیا کے لِیے اعلان۔“ اُن سچّائیوں کی فہرست بنائیں جِنھیں آپ نے ڈُھونڈا ہے۔ خُدا کے منصُوبہ کے لِیے بیاہ اِس قدر اہم کیوں ہے؟

بُزرگ اُلیسس سوارز نے سِکھایا ”یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل فانی زِندگی اور اَبَدی زِندگی دونوں میں، عورت اور مرد کے درمیان میں مکمل ساجھے داری کے اُصُول کا اِعلان کرتی ہے۔“ (”خُداوند کے ساتھ شراکت داری میں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۴۲)۔ آپ اُس کے پیغام کا مُطالعہ کر سکتے ہیں، اُن اُصُولوں پر غَور کریں ”جو مرد اور عَورت کے مابین رفاقت کو مضبُوط کرتے ہیں۔“ آپ اِن اُصُولوں کو اپنی زِندگی میں کیسے لاگُو کر سکتے ہیں؟ اگر کسی دُوسرے مذہب سے تعلُق رکھنے والا آپ سے پُوچھے کہ بیاہ کیوں ضرُوری ہے، تو آپ کیا جواب دیں گے؟ آپ اِس فہم و فراست کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں؟

مزید دیکھیے موضُوعات اور سوالات، ”بیاہ،“ “خاندان،” گاسپل لائبریری؛ ڈیوڈ اے بیڈنار، ”اُس کے اَبَدی منصُوبہ کے لِیے بیاہ ضرُوری ہے،“ اَنزائن، جُون ۲۰۰۶، ۸۳–۸۴؛ ”بیاہ کا زمانہ“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

2:3

Renaissance of Marriage

Hear what President Eyring says we all must do to have a renaissance of happy marriages and productive families.

اِنفرادی صُورتِ حالات کے لیے حساس رہیں۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل میں خُوش گوار ازدواجی زِندگی اور خاندانی زِندگی مثالی ہونے کے باوجُود، اِس فانی زِندگی میں ہم سب اِن نعمتوں سے فیض یاب نہیں ہو پاتے۔ اِس موضُوع پر گُفت گُو کرتے وقت، مُختلف اِنفرادی اور خاندانی حالات کی بابت حساس رہیں، خاص طور پر اِن لوگوں کے لیے جو ”خُداوند پر صبر کے ساتھ آس رکھتے ہیں“ اَبَدی وعدوں کے پُورا ہونے کے واسطے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۹۰:‏۱–۳

خاندان ہیکل سے باہر

عقائد اور عہُود ۵۰

خُداوند کی تعلیمات مُجھے شیطان کے فریب سے بچا سکتی ہیں۔

اوہائیو میں کلِیسیا کے نئے اَرکان صحیفوں میں وعدہ کی گئی رُوحانی تاثِیروں کو پانے کے لیے بے تاب تھے۔ اَلبتہ، شیطان، اُنھیں دھوکا دینے کے بے چین تھا۔ اگر آپ سے کہا گیا کہ اِن اَرکان کو یہ سمجھنے میں مدد دیں کہ رُوحُ القُدس کی حقیقی تاثِیروں کو کیسے پہچانا جائے، تو آپ ؑعقائد اور عہُود ۵۰ میں کِن اُصُولوں کا تذکرہ کر سکتے ہو؟ (خاص طور پر دیکھیے آیات ۲۲–۲۵، ۲۹–۳۴، ۴۰–۴۶)۔ نجات دہندہ نے حق اور باطِل کے درمیان میں فرق جاننے میں آپ کی کیسے مدد کی ہے؟

مزید یکھیں ۱ کُرِنتھِیوں ۱۴:‏۱–۲۸؛ ۲ تِیمُتھِیُس ۳:‏۱۳–۱۷۔

عقائد اور عہُود ۵۰:‏۱۳–۲۴

مُعلمِین اور طالب عِلم ایک ساتھ رُوح کے وسِیلے سے مُستفِید ہوتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُطابق زِندگی بسر کرنا گھر اور کلِیسیا دونوں جگہوں پر مُعلمِین اور طالب عِلم کو بُہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایک طریقہ جِس سے عقائد اور عہُود ۵۰:‏۱۳–۲۴ کا مُطالعہ کر سکتے ہیں وہ مُعلم اور طالب عِلم کا خاکہ کھینچنا ہے۔ ہر ایک کے سامنے، اِن آیات کے اَلفاظ اور فقروں کی ایک فہرست بنائیں جو آپ کو اِنجِیل سیکھنے اور سِکھانے کے بارے میں کُچھ سِکھاتے ہیں۔ آپ کو کب اَیسے تجربات ہُوئے ہیں جِنھوں نے آپ کو درس اور تدرِیس میں رُوح کی اَہمیت سِکھائی؟ غَور کریں کہ آپ اِنجِیل کے طالب عِلم اور مُعلم کے طور پر اپنی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۵۰:‏۲۳–۲۵

”وہ جو خُدا کی طرف سے ہے مُنوّر ہے۔“

جب آپ عقائد اور عہُود ۵۰:‏۲۳–۲۵ میں نجات دہندہ کے اَلفاظ پر غَور کرتے ہیں، تو اِس بارے میں سوچیں کہ آپ اپنی زِندگی میں خُدا کا نُور کیسے پاتے ہیں اور آپ کس طرح ”تارِیکی کو رفع“ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ آیات آپ کے فیصلے کی راہ نُمائی کیسے کرتی ہیں کہ آپ اپنا وقت کیسے گزاریں؟ کون سی تفریح یا میڈیا تلاش کرنا ہے؟ کِس قِسم کی بات چیت میں مشغول ہونا ہے؟ یہ آیات کن دُوسرے فیصلوں میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں؟ مُتجوزہ گیت: ” خُداوند میرا نُور ہے،“ (گیت، نمبر ۸۹) مزید خیالات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

مزید دیکھیں برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ، میں ”خُدا کے نُور میں چلیں،“ ۱۶–۲۱)۔

بچّوں کا حِصّہ کا آئکن ۰۳

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۴۹:‏۱۲–۱۴

مَیں یِسُوع مسِیح کی تقلِید کر سکتا/سکتی ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کو اِن آیات میں اُصُول سِکھانے کے لیے، آپ چار کاغذی قدموں کے نشانات اور چار تصویریں تیار کر سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح پر اِیمان، تَوبہ، بپتِسما، اور رُوحُ القُدس پانے کی نمایندگی کرتی ہیں (اِس ہفتہ کی تصاوِیر دیکھیں سرگرمی کا صفحہ)۔ آپ کے بچّے فرش پر اپنے ساتھ ساتھ تصاویر کے ساتھ قدموں کے نشانات رکھ سکتے ہیں۔ پھر وہ قدموں کے نشانات پر چلتے ہُوئے موڑ لے سکتے ہیں جب آپ عقائد اور عہُود ۴۹:‏۱۲–۱۴ کو پڑھتے ہیں۔ اُنھیں یہ سمجھنے میں مدد دیں کہ جب ہم اِن تصویروں پر عمل کرتے ہیں تو ہم یِسُوع مسِیح کی پیروی کر رہے ہوتے ہیں۔

  • آپ بچّوں کو عقائد اور عہُود ۴۹:‏۱۲–۱۴ کے ساتھ اَعمال ۲:‏۳۸ اور چوتھے اِیمان کے اَرکان کے ساتھ موازانہ کرنے کا بھی کہہ سکتے ہیں۔ وہ کیا مماثلتیں دیکھتے ہیں؟ یہ سچّائیاں کیوں ضرُوری ہیں؟

عقائد اور عہُود ۴۹:‏۱۵–۱۷

مرد اور عَورت کے درمیان میں بیاہ خُدا کے منصُوبہ کے لِیے ضرُوری ہے۔

  • اِن آیات کو مُتعارف کرانے کے لیے، آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ شیکرز مذہبی گروہ تھا جس کا ماننا تھا کہ لوگوں کو بیاہ نہیں کرنا چاہیے (فصل کی شہ سُرخی دیکھیے عقائد اور عہُود ۴۹)۔ اپنے بچّوں کو دعوت دیں کہ اُن باتوں کو تلاش کریں جو خُداوند نے بیاہ کی بابت سِکھائی ہیں عقائد اور عہُود ۴۹:‏۱۵–۱۷۔ ”بیاہ خُدا نے مُقرر کِیا ہے“ اِس سے کیا مراد ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ مِل کر ”خاندان: دُنیا کے لیے اعلان“ کے پہلے تین پیرا گراف پڑھیں۔ پھر اِس بارے میں بات کریں کہ آسمانی باپ کے لیے بیاہ اور خاندان کیوں اہم ہیں۔

عقائد اور عہُود ۵۰:‏۲۳–۲۵

”وہ جو خُدا کی طرف سے ہے مُنوّر ہے۔“

  • عقائد اورعہُود ۵۰:‏۲۳–۲۵ کا تعارُف کرانے کے لِیے، اپنے بچّوں سے نُور اور تارِیکی میں فرق کے بارے میں گُفت و شُنِید کریں۔ ہمیں نُور کی ضرُورت کیوں ہے؟ آپ برائے مضبوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (صفحہ ۱۷) سے ”خُدا کے نُور میں چلیں“ کا پہلا پیرا مِل کر پڑھیں اِس کے ساتھ ساتھ عقائد اور عہُود ۵۰:‏۲۳–۲۵۔ اُن طریقوں کے مُتعلق بات کریں جِن سے ہمیں خُدا کا نُور مِلتا ہے اور اُن طریقوں کی بابت بھی جِن سے ہم تارِیکی کو رفع کر سکتے ہیں۔ اِس کے بعد آپ اُن کے روحانی نُور کے بارے میں گِیت گا سکتے ہیں، مثلاً ”Shine On“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۴۴)۔

عقائد اور عہُود ۵۰:‏۴۰–۴۶

یِسُوع مسِیح میرا اچّھا چرواہا ہے۔

  • مِل کر عقائد اور عہُود ۵۰:‏۴۰–۴۶ پڑھنے کے بعد، آپ اِس خاکہ کے آخِر میں نجات دہندہ کی تصویر دِکھا سکتے ہیں اور اِس طرح کے سوالات پُوچھ سکتے ہیں: ایک چرواہا اپنی بھیڑوں کے بارے میں کیسا محسُوس کرتا ہے؟ نجات دہندہ ہمارے واسطے چرواہے کی طرح کیسے ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

اچّھا چرواہا

مہربان چرواہا، مِنجانب ینگ سنگ کِم

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ