”جُون ۲–۸: ’بے تابی کے ساتھ کارِ خیر میں مشغُول رہے،‘: عقائد اور عہُود ۵۸–۵۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۵۸–۵۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
۲–۸ جُون: ”بےتابی کے ساتھ کارِ خیر میں مشغُول رہے“
عقائد اور عہُود ۵۸–۵۹
جب کلِیسیا کے بُزرگوں نے پہلی بار شہرِ صِیُّون کی جگہ دیکھی—اِنڈی پینڈنس، میزوری—اُس طرح نہیں تھی جیسی اُن کی توقع تھی۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ اُنھیں فروغ پزیر، جفاکش برادری ملے گی جِس میں مُقدّسِین کا مضبُوط گروپ ہو گا۔ اِس کی بجائے، اُنھیں بُہت کم آباد عِلاقہ مِلا، جِس میں اَیسی تہذیب نہیں تھی جس کے وہ عادی تھے اور مُقدّسِین کی نِسبت وہاں ناشائستہ سرحدی آباد کار موجود تھے۔ یہ عیاں ہوا کہ خُداوند اُن سے صِرف صِیُّون آنے کے لیے نہیں کہہ رہا تھا—بلکہ وہ چاہتا تھا کہ وہ صِیُّون کی تعمیر کریں۔
جب ہماری توقعات حقیقت سے میل نہیں کھاتیں، تو ہم یاد رکھ سکتے ہیں کہ خُداوند نے ۱۸۳۱ میں مُقدّسِین کو کیا کہا تھا: ”تُم اپنی طبعی آنکھوں سے، فی الحال، آیندہ آنے والی چِیزوں کے بارے میں خُدا کا منصُوبہ نہیں دیکھ سکتے … اور جلال کو جو بُہت سی مُصِیبت کے بعد آتا ہے“ (عقائد اور عہُود ۵۸:۳)۔ جی ہاں، زِندگی مُصِیبتوں، یہاں تک کہ بدکاری سے بھری ہُوئی ہے، لیکن ہم پھر بھی ”نہایت نیکی کا باعث بنیں؛ کیوں کہ [ہم] میں یہ قُوّت ہے“ (آیات ۲۷–۲۸)۔
مزید دیکھیے مُقدّسِین، ۱:۱۲۷–۳۳۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
عقائد اور عہُود ۵۸:۱–۵؛ ۵۹:۲۳
”کیوں کہ بُہت زیادہ مُصِیبتوں کے بعد رحمتیں آتی ہیں۔“
مُقدّسوں کو اُمِّید تھی کہ اُن کی زِندگی کے دوران میں، جیکسن کاؤنٹی صِیُّون کی طرح کِھل جائے گی، ایک ایسی جگہ جہاں سب مُقدّسِین جمع ہو سکتے ہیں۔ بہرحال، جیکسن کاؤنٹی میں اُن کا وقت مُصِیبتوں سے بھرا ہُوا تھا۔ چند برسوں کے دوران میں، اُنھیں وہاں سے نِکلنے پر مجبُور کِیا گیا اور اُنھیں ”صِیُّون کی مُخلصی کے لیے کُچھ دیر اِنتظار کرنا پڑا“ (عقائد اور عہُود ۱۰۵:۹)۔
عقائد اور عہُود ۵۸:۱–۵ میں آپ خُداوند کے کلام سے مصائب و مسائل کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ آپ کے خیال میں بعض نعمتیں مُصِیبتوں کے بعد ہی کیوں آتی ہیں؟ مُصِیبتوں کے بعد آپ کو کیا نعمتیں مِلی ہیں؟
آپ عقائد اور عہُود ۵۹:۲۳ سے کیا سیکھتے ہیں جو آپ کو اُمِّید دِلاتا ہے؟
مَیں اپنی ”آزاد مرضی“ کی بدولت ”نہایت نیکی کا باعث بن“ سکتا ہُوں۔
اِن آیات کے اپنے اپنے مُطالعہ کے جُز کے طور پر، آپ بعض چِیزوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جن میں آپ ”بے تابی سے مشغُول“ رہتے ہیں۔ کیا یہ سب ”کار[ہائے] خیر“ ہیں؟ غَور کریں کہ آپ ”نہایت نیکی کا باعث بننے“ کے لِیے کیا کر سکتے ہیں—اور اِنھیں انجام دینے کے لِیے اہداف طے کرنے پر غَور کریں۔
آپ کیوں سوچتے ہیں کہ خُداوند آپ سے ”بُہتیرے کام [آپ کی] اپنی آزاد مرضی سے کرنے“ کا تقاضا کرتا ہے؟ اگر آپ کو ”ہر بات میں مجبُور کِیا جاتا ہے“ تو نِتیجہ کیا ہو گا؟ ۲ نِیفی ۲:۲۷ اِس اُصُول کی سمجھ کو پانے میں کیا اِضافہ کرتا ہے؟
مزید دیکھیے ڈیل جی رِنلنڈ، ”آج کے دن انتخاب کر لو،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۰۴–۶۔
جب مَیں توبہ کرتا ہُوں تو خُداوند مُجھے مُعاف کرتا ہے۔
تَوبہ کرنے والوں کو کامِل طور پر مُعاف کرنے کا عقائد اور عہُود ۵۸:۴۲ میں خُداوند کا وعدہ اَثر انگیز ہے، حالاں کہ اِس سے چند سوالات بھی جنم لیتے ہیں: تَوبہ کرنے کا کیا مطلب ہے؟ مُجھے کیسے عِلم ہو گا کہ مَیں نے تَوبہ کر لی ہے؟ خُوش قِسمتی سے، خُداوند نے مزید فرمایا، ”اِس سبب سے تُم جانو گے…“ (آیت ۴۳)۔
یہاں چند اِضافی سوالات ہیں جو لوگ بعض اوقات تَوبہ کے بارے میں کرتے ہیں۔ جب آپ درج ذیل میں تجویز کردہ وسائل کا مُطالعہ کرتے ہیں تو رُوح آپ کو کیا سِکھاتا ہے؟
اپنے گُناہوں کے اِعتراف سے مُجھے تَوبہ کرنے میں کیسے مدد ملتی ہے؟ دیکھیں زبُور ۳۲:۱–۵؛ امثال ۲۸:۱۳؛ مضایاہ ۲۷:۳۴–۳۷؛ ایلما ۳۹:۱۲–۱۳۔
مَیں اپنے گُناہوں کو ترک کرنے کی کوشش کر رہا ہُوں، لیکن مُجھ سے غلطیاں سرزد ہوتی رہتی ہیں۔ کیا میری تَوبہ اب تک جائز ہے؟ مزید دیکھیں بریڈلی آر وِل کاکس، ”اہلیت بے عیب نہیں ہے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۶۱–۶۷؛ ”روزانہ کی بحالی“ (ویڈیو) گاسپل لائبریری۔
مَیں کیسے یقین کر سکتا ہُوں کہ نجات دہندہ نے مُجھے مُعاف کر دِیا ہے؟ دیکھیے ٹاڈ آر کالِسٹر، ”یِسُوع مسِیح کا کَفارہ،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۸۵–۸۷، بالخصُوص حِصّہِ عنوان ”۲۔ گُناہ۔“
آپ تَوبہ کے حوالے سے ”سوالات اور جوابات“ میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں جو برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (صفحات ۸–۹) پر مل سکتے ہیں۔
مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”تَوبہ،“ گاسپل لائبریری۔
پولی نائٹ کون تھی؟
پولی نائٹ اور اُس کا شوہر، جوزف نائٹ سینئر، جوزف سمتھ کی پیغمبرانہ بُلاہٹ پر پہلے اِیمان لانے والوں میں سے تھے۔ پولی اور جوزف نے مورمن کی کِتاب کے ترجُمہ کے عمل میں نبی کو ضرُوری مدد فراہم کی تھی۔ نائٹ خاندان کولزوِل، نیویارک سے روانہ ہُوا، تاکہ اوہائیو میں مُقدّسِین کے ساتھ جا مِلے اور بعد میں اُنھیں جیکسن کاؤنٹی، میزوری نقل مکانی کرنے کا حُکم دِیا گیا۔ جب وہ سفر کر رہے تھے، تو پولی کی صحت گِرنے لگی، لیکن وہ مرنے سے پہلے صِیُّون کو دیکھنے کے لیے پُرعزم تھی۔ اُس نے میزوری میں ابھی صِرف چند دن ہی گُزارے تھے کہ اُس کا اِنتقال ہو گیا (دیکھیے مُقدّسِین، ۱:۱۲۷–۲۸، ۱۳۲–۳۳)۔ عقائد اور عہُود ۵۹ اُس کے یُومِ وفات پر نازِل ہُوا تھا، اور آیات ۱ اور ۲ بالخصُوص اُسی کا حوالہ دیتی ہیں۔
احکام بڑی نعمت ہیں۔
آپ کے خیال میں ”حُکموں کے ساتھ … تاج پوشی“ سے کیا مُراد ہے؟ (آیت ۴)۔ غَور کریں کہ جب آپ آیات ۵–۱۹ میں ہر ایک حُکم پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو خُداوند آپ کو کیسے برکت دیتا ہے۔
سبت خُداوند کا دِن ہے۔
”تھوڑے حُکموں کے ساتھ نہیں“ صِیُّون میں مُقدّسِین کو برکت دینے کا وعدہ کرنے کے بعد، خُداوند نے خاص طور پر واحد حُکم پر خاص زور دِیا: اُس کے ”مُقَدَّس دِن“ کی تعظیم کرنے کا حُکم (عقائد اور عہُود ۵۹:۴، ۹)۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۵۹:۹–۱۹ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو غَور کریں کہ سبت کے دِن کا احترام کیوں اِن مُقدّسِین کے لیے اِس قدر اہم تھا جب وہ تعمِیرِ صِیُّون کے خواہاں تھے۔ یہ آپ کے لیے اہم کیوں ہے؟
آپ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ آیا آپ سبت کے دِن کو خُداوند کی رضا کے مُطابق منا رہے ہیں۔ سبت کے دِن کو پاک ماننے سے آپ کو ”دُنیا سے بے داغ رہنے“ میں کیسے مدد مِلتی ہے؟ (آیت ۹)۔ آپ ”حق تعالیٰ کے لیے اپنی مَنتیں“ پُوری کرنے کے لِیے کیا کر سکتے ہیں؟ (آیت ۱۰)۔
آپ توجہ دے سکتے ہیں کہ خُداوند نے سبت کے دِن کی بابت سِکھانے کے لیے ”خُوشی،“ ”خُوش دِلی،“ اور ”خُوش صُورتی“ جیسے اَلفاظ اِستعمال کیے ہیں۔ کون سی چِیز سبت کو آپ کے لیے پُرمُسرت بناتی ہے؟ آپ کسی کو کیسے سمجھائیں گے کہ آپ خُداوند کے دِن کی تعظیم کا فیصلہ کیوں کرتے ہیں؟
آپ سبت کے مقاصد اور برکات کے حوالے سے اِس گِیت ”Gently Raise the Sacred Strain“ (گِیت، نمبر ۱۴۶) سے کیا سیکھتے ہیں؟
مزید دیکھیے پَیدایش ۲:۲–۳؛ یسعیاہ ۵۸:۱۳–۱۴؛ رسل ایم نیلسن، ”سبت باعثِ راحت ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۱۲۹–۳۲۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
آسمانی باپ نے مُجھے فیصلے کرنے کی قُوت عطا کی ہے۔
-
باہم عقائد اور عہُود ۵۸:۲۶–۲۸ پڑھنے سے آپ اور آپ کے بچّوں کو اُس قُدرت کے بارے میں بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے جو آسمانی باپ نے ہمیں نیکی کرنے کا اِختیار دِیا ہے۔ آپ ایک دُوسرے کو مُختلف فیصلوں کے بارے میں بتا سکتے ہیں جو آپ نے کیے ہیں اور اُس کے نتیجے میں کیا ہُوا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچّے اپنے تجُربے کی تصویر بنانا چاہیں۔
-
آپ کاغذ کے ٹکڑے کے ایک طرف فیصلہ اور دُوسری طرف نتیجہ لِکھ سکتے ہیں اور اِس کاغذ کا اِستعمال یہ بتانے کے لیے کر سکتے ہیں کہ ہمارے فیصلے اور اُن کے نتائج لازم و ملزوم ہیں۔ شاید آپ کے بچّے چند فیصلوں کی فہرست بنا سکتے ہیں اور اُن کے نتائج کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ پھر آپ ایک ساتھ عقائد اورعہُود ۵۸:۲۷–۲۸ کو پڑھ سکتے ہیں اور اَیسے فیصلوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جو اچّھے نتائج کا یا ”نہایت نیکی کا باعث بنتے“ ہیں۔ جب ہم نیکی کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آسمانی باپ ہمیں کیسے ”اَجر“ یا برکت دیتا ہے؟ (أیت ۲۸)۔
”تمام باتوں میں خُداوند اپنے خُدا کی شُکر گُزاری کرنا۔“
-
اِن آیات کو پڑھنے پر توجہ دیں جب آپ اور آپ کے بچّے چہل قدمی کے لیے جاتے ہیں یا فطرت کے نظاروں کو دیکھتے ہیں، اِن چِیزوں پر غَور کرتے ہُوئے جو ”آنکھوں کو خُوش نما اور دِل کو بھلی لگتی ہیں“ (آیت ۱۸)۔ آپ اِس گیت میں بھی اِسی طرح کی چِیزیں دیکھ سکتے ہیں ”میرا آسمانی باپ مُجھے پیار کرتا ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲۲۸–۲۹)۔ یا آپ اپنے بچّوں کو اُن چِیزوں کی تصویریں بنانے کے لیے دعوت دے سکتے ہیں جِن کے لِیے وہ شُکر گُزار ہیں اور وہ آپ کو اپنی تصاویر کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ ہم اِن چِیزوں کے لیے اپنے تشکُر کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟
سبت خُداوند کا دِن ہے۔
-
ہم اِتوار کو خُداوند کی عِبادت کرنے اور خُوشی پانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اپنے بچّوں کی عقائد اور عہُود ۵۹:۹–۱۲ اور اِس ہفتہ کے عملی سرگرمی کے صفحہ میں خیالات تلاش کرنے میں مدد کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اُن چِیزوں کی نمایندگی کرنے کے لیے تصاویر یا اشیا بھی تلاش کر سکیں جو ہم سبت کے دِن کرتے ہیں (مثلاً اِس خاکہ میں عِشائے ربانی کی تصویریں)۔ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے زیادہ قریب محسُوس کرنے میں یہ چِیزیں ہماری مدد کیسے کرتی ہیں؟