”جُون ۲۳–۲۹: ’قدروقِیمت … کُل دُنیا کی مال و دَولت‘: عقائد اور عہُود ۶۷–۷۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۶۷–۷۰،“آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
جُون ۲۳–۲۹: ”قدروقِیمت … کُل دُنیا کی مال و دَولت“
عقائد اور عہُود ۶۷–۷۰
۱۸۲۸ سے ۱۸۳۱ تک، نبی جوزف سمِتھ نے خُداوند کی طرف سے بُہت سے مُکاشفات پائے، اَفراد کے لیے اِلہٰی مشورت سمیت، کلِیسیا کا اِنتظام و اِنصرام کرنے کی ہدایات، ایّامِ آخِر کے لیے رویا، اور اَبَدیت کی بُہت سی اِلہامی سچّائیاں۔ مگر بُہت سے مُقدّسین نے اُنھیں نہیں پڑھا تھا۔ مُکاشفوں کو اَبھی تک شائع نہیں کِیا گیا تھا، اور چند دستیاب نقُول کُھلے صفحات پر لِکھی ہُوئی تھیں جو اَرکان کے درمیان گردش کر رہی تھیں اور مُنادوں کے پاس لے جائی گئی تھیں۔
پھر، نومبر ۱۸۳۱ میں، جوزف نے مُکاشفات کی اشاعت کے بارے گُفتگُو کرنے کے لیے کلِیسیائی راہ نُماؤں کی مجلِس بُلائی۔ خُداوند کی مرضی کے طلب گار ہونے کے بعد، اُن قائدین نے اَحکام کی کِتاب—آج کے عقائد اور عہُود کا پیش خیمہ شائع کرنے کا منصُوبہ بنایا۔ جلد ہی ہر کوئی زندہ نبی کے ذریعے آشکار کردہ کلامِ خُدا کو خٗود سے پڑھنے کے قابل ہو جائے گا، واضح ثبوت کہ ”ہمارے نجات دہندہ کی بادشاہی کے بھیدوں کی کُنجیاں پھر سے اِنسان کو سونپ دی گئی ہیں۔“ اِن اور دیگر کئی وجُوہات کی بنا پر، مُقدّسین تب اور اَب بھی اِن مُکاشفات کی قدروقِیمت … کُل دُنیا کی مال و دَولت“ تصور کرتے ہیں (عقائد اور عہُود ۷۰، فصل کی شہ سُرخی)۔
دیکھیں مُقدّسین، ۱:۱۴۰–۴۳۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
عقائد اور عہُود ۶۷:۱–۹؛ ۶۸:۳–۶
جب رُوحُ القُدس کی جُںبِش ہوتی ہے تو خُداوند کے خُدّام اُس کی مرضی بیان کرتے ہیں۔
جوزف سمِتھ کو موصُول ہونے والے مُکاشفوں کو شائع کرنے کا فیصلہ آسان لگتا ہے، لیکن کُچھ اِبتدائی کلِیسیائی قائدین کو یقین نہیں تھا کہ یہ اچّھا خیال تھا۔ ایک تشویش جوزف سمِتھ کے مُکاشفات کو تحریر کرنے کے طریقے میں خامیوں سے مُتعلق تھی۔ اِس تشویش کے جواب میں فصل ۶۷ میں مُکاشفہ دِیا گیا۔ آپ آیات ۱–۹ سے خُداوند کے نبیوں اور مُکاشفہ کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ ۶۸:۳–۶ سے آپ مزید کیا فہم پاتے ہیں؟
آپ نے اپنے واسطے یہ کیسے جانا ہے کہ خُدا اپنے خُدّام کو جو مُکاشفے دیتا ہے وہ سچ ہیں؟ آپ اَیسے تجربات پر بھی غور کر سکتے ہیں جب آپ نے محسُوس کِیا کہ خُداوند آپ سے اپنے خادمین میں سے ایک کے وسیلے ہم کلام ہو رہا تھا (دیکھیں عقائد اور عہود ۶۸:۴)۔ آپ نے کب کُچھ کہنے کے لیے ”رُوحُ القُدس کی ترغیبب“ (آیت ۳) کو محسُوس کِیا ہے؟ خُداوند کیسے ”آپ کے ساتھ کھڑا تھا“؟ (آیت ۶)۔
اَحکام کی کِتاب کی اشاعت سے قبل، کئی کلِیسیائی قائدین نے تحریری گواہی پر دستخط کِیے کہ اِس کِتاب کے مُکاشفات سچّے ہیں۔ اُن کی گواہی کی ایک نقل دیکھنے کے لیے، دیکھیں ”گواہی، قریباً ۲ نومبر ۱۸۳۱،“ مُکاشفہ کِتاب ۱، ۱۲۱، josephsmithpapers.org
”صبر و تحمل سے قائم رہو۔“
حسد، خوف ، اور تکبر کیسے ہمیں خُداوند کی قُربت میں جانے سے روکتے ہیں؟ ہم ”فِطری اِنسان“ یا ”نفسانی عقل“ پر کس طرح غلبہ پاتے ہیں تاکہ ہم ”[اُسے] دیکھ سکیں اور جان سکیں کہ [وہ موجُود] ہے“؟ (آیت ۱۲؛ مزید دیکھیں مُضایاہ ۳:۱۹)۔ آپ اِن آیات میں کیا پاتے ہیں جو آپ کو ”کامِل نہ کِیے جانے تک صبر و تحمل سے قائم رہنے“ کی تحریک بخشتا ہے؟ (آیت ۱۳)۔
مَیں اپنے گھر کو یِسُوع مسِیح پر مرکُوز کرنے میں مُعاونت کر سکتا ہُوں۔
عقائد اور عہُود ۶۸:۲۵–۳۱ میں خُداوند کے الفاظ بالخصُوص والدین کا حوالہ دیتے ہیں، لیکن آپ والدین ہیں یا نہیں، آپ یِسُوع مسِیح کے عقائد پر اپنے گھر کو مرکُوز کرنے کے لیے اُس کی مشاورت اِستعمال کر سکتے ہیں۔ درج ذیل چند اُصُول ہیں جو خُداوند فرماتا ہے کہ گھر میں سِکھائے جائیں۔ غور کریں کہ آپ اِن میں سے ہر ایک کو مسِیح پر مرکُوز گھر کی بُنیاد کا حِصّہ کیسے بنا سکتے ہیں—وہ گھر جس میں آپ رہتے ہیں یا آپ کے مُستقبل کے گھر میں۔ فراہم کردہ وسائل اور سوالات مدد کر سکتے ہیں۔
-
توبہ: ایلما ۳۶:۱۷–۲۰ کا مُطالعہ کریں، اور غور کریں کہ ایلما نے نازک وقت میں کیسے برکت پائی کیوں کہ اُس کے باپ نے اُسے نجات دہندہ کے کفارے کے مقصد کے بارے میں سِکھایا تھا۔ آپ اپنے خاندان کی یِسُوع مسِیح کی طرف رُجُوع لانے اور توبہ کرنے کی تحریک دینے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟ (مزید دیکھیں ۲ نیفی ۲۵:۲۶)۔
-
مسِیح پر اِیمان: اِیمان کو فروغ دینے کے لیے صدر رسل ایم نیلسن کی پانچ تجاویز کو ”مسِیح جی اُٹھا ہے؛ اُس پر اِیمان پہاڑوں کو سِرکا دے گا“ میں پڑھیں، (لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۱۰۳)۔ غور کریں کہ یہ تجاویز آپ کے خاندان میں اِیمان کی ثقافت کیسے پیدا کر سکتی ہیں۔
-
بپتِسما: بپتِسما کے عہُود کا جائزہ لیں جیسا کہ مُضایاہ ۱۸:۸–۱۰، ۱۳ میں بیان کِیا گیا ہے۔ اِس عہد کو برقرار رکھنے کی آپ کی کاوشیں کیسے آپ کے خاندان کو مضبُوطی بخش سکتی ہیں؟
-
رُوحُ القُدس کی نعمت: برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ کے صفحات ۱۷–۱۹ پر دعوت ناموں کا مُطالعہ کریں۔ آپ اپنے گھر میں رُوحُ القُدس کے اَثر و رُسُوخ کو دعوت دینے کے لیے کیا کرنے کی ترغیب محسُوس کرتے ہیں؟
-
دُعا: آپ گھر میں دُعا کی قُوت کی بابت کیا سیکھتے ہیں ”یہاں محبّت کی بولی بولی جاتی ہے“؟ (بچّوں کے گِیتوں کی کتاب، ۱۹۰–۹۱)۔ مُنّجی ۳ نیفی ۱۸:۱۵–۲۱ میں کون سی برکات کا وعدہ کرتا ہے؟
-
عقائد اور عہُود ۶۸:۲۵–۳۱ میں آپ کو کئی دُوسرے اُصُول مِلتے ہیں:
آپ کسی اَیسے شخص کو کیا مشورہ دیں گے جس کے اَہلِ خانہ مسِیح پر اِیمان کی تعمیر کی کوششوں میں مدد نہیں کرتے ہیں؟
مزید دیکھیں ”خاندان: دُنیا کے لیے اِعلان،“ گاسپل لائبریری؛ عُنوانات اور سوالات، ”فرائضِ والدین،“ گاسپل لائبریری؛ ڈیٹئر ایف اُوکڈورف، ”یِسُوع مسِیح والدین کی مضبُوطی ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۵۵–۵۹۔
”سچّے اور دیانت دار“ دوست یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے میں میری مدد کرتے ہیں۔
آپ کے خیال میں اِس آیت میں بیان کردہ تفویض پر اولیور کاؤڈری کے ساتھ ”سچّے اور دیانت دار“ شخص کے طور پر جانا [خُداوند] میں حِکمت کیوں تھی؟ یہ اُصُول آپ پر کیسے لاگُو ہوتا ہے؟
مَیں اُن مُکاشفات کا جواب دہ ہُوں جو خُداوند نے دِیے ہیں۔
خُداوند نے بعض ایلڈرز کو مُکاشفات کی اَشاعت کی نگرانی کی ذِمہ داری سونپی۔ اگرچہ یہ آپ کی خاص ذِمہ داری نہیں ہے، تو آپ کی ذِمہ داری ”مُکاشفات اور اَحکامات پر“ کیا ہے؟ (آیت ۳)۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
عقائد اور عہُود مُجھے یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھاتے ہیں۔
-
اپنے بچّوں کو اِس بارے میں بتائیں کہ جوزف سمِتھ کے مُکاشفات کیسے ایک کِتاب میں چھاپے گئے تھے (دیکھیں ”فصل ۲۳: عقائد اور عہُود،“ میں عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۹۰–۹۲، یا گاسپل لائبریری میں مُتعلقہ ویڈیو میں)۔ اِس سال اَب تک عقائد اور عہُود سے یِسُوع مسِیح کے مُتعلق جو کُچھ آپ نے سیکھا ہے اُسے یاد رکھنے میں اُن کی مدد کریں۔ آپ ایک دُوسرے کے ساتھ عقائد اور عہُود کی چند پسندیدہ آیات کا بھی تذکرہ کر سکتے ہیں۔
-
آپ اپنے بچّوں کو بائبل، مورمن کی کِتاب، عقائد اور عہُود، اور بیش قِیمت موتی دِکھا سکتے ہیں اور اُن سے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ وہ کیسے مُختلف ہیں اور وہ کیسے ایک جیسی ہیں (دیکھیں ان کتابوں کی تفصیل راہ نُمائے صحائف میں دی گئی ہے)۔ ہم کس طرح جان سکتے ہیں کہ صحائف سچّے ہیں؟ ہم عقائد اور عہُود ۶۷:۴، ۹ سے اُن مُکاشفات کی بابت کیا سیکھتے ہیں جو خُداوند نے جوزف سمِتھ کو بخشے؟
مَیں آٹھ برس کی عُمر میں بپتِسما پا سکتا ہُوں۔
-
عقائد اور عہُود ۶۸:۲۷ میں، خُداوند نے وضاحت کی کہ بپتِسما پانے کے لیے ایک شخص کی عُمر کِتنی ہونی چاہیے۔ اپنے بچّوں کی یہ دریافت کرنے میں مدد کریں جو اُس نے فرمایا۔ یِسُوع مسِیح کیوں چاہتا ہے کہ ہم بپتِسما پائیں۔ ”بپتِسما“ جیسا گیت:(بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۰–۱۰۱) مدد کر سکتا ہے۔ تصاویر یا آیات ۲۵–۳۱ (یا دونوں) کا اِستعمال کرتے ہُوئے، اپنی اولاد کی اُن چیزوں کو دریافت کرنے میں مدد کریں جو خُداوند چاہتا ہے کہ بچّے سیکھیں۔
-
اپنے بچّوں کے ساتھ اُس ذِمہ داری کے مُتعلق پڑھیں جو خُداوند نے اولیور کاؤڈری کو عقائد اور عہُود ۶۹ کی فصل کی شہ سُرخی میں دی تھی۔ خُداوند نے آیت ۱ میں کیا مشورت دی تھی؟ اَیسے لوگوں کی صُحبت میں رہنا کیوں ضرُوری ہے ”جو سچّے اور دیانت دار ہوں گے“؟ شاید آپ کے بچّے کسی اَیسے شخص کے بارے میں بتا سکتے ہیں جسے وہ جانتے ہیں کہ ”سچّا اور دیانت دار“ ہے۔ اِکٹھے مِل کر ایک گیت گائیں جو بچّوں کو مُنّجی کی مانند سچّا اور دیانت دار ہونے کی حوصلہ اَفزائی کرتا ہے، جیسے کہ ”مَیں یِسُوع کی مانند بننے کی کوشِش کر رہا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۸–۷۹)۔ ہم کس طرح یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہم خُداوند کے ساتھ سچّے اور دیانت دار رہیں؟ جب ہم سچّے اور دیانت دار ہوتے ہیں تو وہ ہمیں دُوسروں کو برکت دینے کے واسطے کس طور اِستعمال کر سکتا ہے؟