”جُون ۳۰–جُولائی ۶: ’اَیسا کوئی ہتھیار نہیں جو تُمھارے خِلاف بنایا گیا ہے کہ کامیاب ہو‘: عقائد اور عہُود ۷۱–۷۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۷۱–۷۵،“آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
جُون ۳۰–جُولائی ۶: ”اَیسا کوئی ہتھیار نہیں جو تُمھارے خِلاف بنایا گیا ہے کہ کامیاب ہو“
عقائد اور عہُود ۷۱–۷۵
جب وہ نوجوان لڑکا تھا، تو جوزف سمِتھ نے خُدا کے کام کو انجام دینے کی کوشِش میں نقادوں—حتیٰ کہ دُشمنوں—کا سامنا کِیا۔ لیکن ۱۸۳۱ کے آخِر میں یہ خصُوصآً مُشکل ہُوا ہو گا جب عزرا بُوتھ نے سرِعام کلِیسیا کو بُرا بھلا کہنا شُروع کر دِیا، کیوں کہ اِس مُعاملے میں یہ نقاد ایک سابق پیروکار تھا۔ عزرا نے جوزف کو ایک عورت کو شِفا دینے کے لیے خُدا کی قُدرت کا اِستعمال کرتے ہُوئے دیکھا تھا۔ اُسے میزوری میں صیون کی سرزمین کے پہلے سروے میں جوزف کے ہمراہ آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ مگر اِس کے بعد اُس نے اپنا اِیمان کھو دِیا تھا اور، نبی کو بدنام کرنے کی کوشِش میں، اوہائیو کے ایک اَخبار میں کئی خطُوط شائع کروائے۔ اور اُس کی کوشِشیں کام کرتی نظر آئیں، کیوں کہ عِلاقے میں ”کلِیسیا کے خِلاف … غیر دوستانہ جذبات اُبھر آئے“ (عقائد اور عہُود ۷۱، فصل کی شہ سُرخی)۔ اَیسی صُورتِ حال میں اِیمان داروں کو کیا کرنا چاہیے؟ اَگرچہ ہر صُورتِ حال کا کوئی ایک دُرست جواب نہیں ہوتا، اَیسا لگتا ہے کہ اَکثر—۱۸۳۱ کے اِس معاملے سمیت—خُداوند کے جواب کا کُچھ حِصّہ سچّائی کا اِعلان کرنا اور ”[اِنجِیل] کی مُںادی“ کرتے ہُوئے جُھوٹ کو دُرست کرنا ہے (آیت ۱)۔ ہاں، کارِ خُداوندی میں ہمیشہ ناقدین ہوں گے، لیکن آخِر میں، ”[اُس] کے خِلاف بنایا گیا اَیسا کوئی ہتھیار نہیں جو کامیاب ہو“ (آیت ۹)۔
دیکھیں ”عزرا بُوتھ اور آئزک مورلی،“ سیاق و سباق میں مُکاشفات میں، ۱۳۴۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
جب مَیں نجات دہندہ کی اِنجِیل کی مُنادی کرتا ہُوں تو رُوح میری راہبری کرے گا۔
جب لوگ نجات دہندہ، اُس کی اِنجِیل، یا اُس کی کلِیسیا پر آپ کے اِیمان پر تنقید یا تمسخر اُڑاتے ہیں تو یہ پریشان کُن ہو سکتا ہے۔ جب اَیسا ہو، تو آپ کو کیا کرنا ہے؟ ۱۸۳۱ میں اوہائیو میں بھی اَیسا ہی ہُوا (دیکھیں عقائد اور عہود ۷۱ فصل کی شہ سُرخی)۔ خُداوند نے جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن کو عقائد اور عہُود ۷۱ میں اِس کے مُتعلق کیا فرمایا؟ شاید آپ اُن ہدایات کی فہرست بنا سکتے ہیں جو خُداوند نے اُنھیں دِیں اور برکات جن کا اُس نے وعدہ فرمایا۔
فصل ۷۱ کے مُطالعہ کے عِلاوہ، آپ یہ بھی دریافت کرسکتے ہیں کہ مُنّجی نے اپنی فانی خِدمت کے دوران میں اپنے ناقدین کو کیا جواب دِیا۔ یہاں کُچھ مِثالیں درج ہیں: متّی ۲۲:۱۵–۲۲؛ ۲۶:۵۹–۶۴؛ یُوحنّا ۱۰:۳۷–۳۸۔ آپ اُس سے کیا سیکھتے ہیں؟ متّی ۱۸:۱۵؛ اِفسیوں ۴:۳۱–۳۲؛ ۲ تیمتھیس ۳:۱۲؛ یعقُوب ۱:۱۹ سے آپ مزید کیا فہم پاتے ہیں؟
آج آپ جن حالات کا سامنا کرتے ہیں اُن پر اُس کی مشاورت کا اِطلاق کس طور پر ہوتا ہے؟ آپ اپنے الفاظ میں پُراَمن طور سے جُھوٹ کو دُرست کرنے کے طریقوں پر غور کر سکتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، آپ دُوسرے شخص کے خیالات کا احترام کرنے سے آغاز کرسکتے ہیں، اور پھر آپ فروتن اور مہربان اَنداز میں بتا سکتے ہیں کہ آپ یِسُوع مسِیح اور اُس کی تعلیمات کی بابت کیا یقین رکھتے ہیں۔ اِن مواقعوں کی تیاری کے لیے، شاید آپ دوستوں یا اہلِ خانہ کے ساتھ اِس طریقہِ کار کی مشق کر سکتے ہیں۔
مزید دیکھیں عُنوانات اور سوالات، ”سوالات میں دُوسروں کی مدد کرنا“ گاسپل لائبریری؛ ڈیلن ایچ اوکس، ”دُوسروں سے محبّت کرنا اور اِختلافات کے ساتھ زِندگی گُزارنا“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۴، ۲۵–۲۸؛ جارج کلیبن گاٹ، ”ایّامِ آخِر میں نڈر شاگِردی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۱۰۷–۱۰۔
خُداوند مُجھے بِشپ جیسے قائدین کی خِدمت کے وسیلے برکت عطا کرتا ہے۔
جب نیویل کے وِٹنی کو بطور بِشپ خِدمت کرنے کی بُلاہٹ دی گئی، تو اُس کے فرائض آج کے بِشپ صاحبان سے قدرے مُختلف تھے۔ مثلاً، بِشپ وِٹنی نے صیون کی سرزمین پر میزوری میں جائیداد کی تقدیس اور آباد کاری کی اِجازت کی نگرانی کی۔ لیکن جب آپ عقائد اور عہُود ۷۲ میں اُن کی بُلاہٹ کے مُتعلق پڑھتے ہیں، آج جو کُچھ بِشپ کرتے ہیں اُس سے کُچھ تعلق محسُوس کر سکتے ہیں—کم اَز کم رُوح میں، اگر بالکل ویسے نہیں، تو اُن کے فرائض میں۔
مِثال کے طور پر، آپ اپنے بِشپ کو کون سے طریقوں سے ”اپنی مُختاری کا حساب“ دیتے ہیں؟ (آیت ۵)۔ ہمارے زمانہ میں، ”خُداوند کے ذخیرہ خانہ“ میں وارڈ کے اَرکان کے عطیات، خِدمت، اور صلاحیتوں کو شامِل کِیا جا سکتا ہے (دیکھیں آیات ۱۰، ۱۲)۔ آپ اِس ذخیرہ خانہ میں کیسے حِصّہ ڈال سکتے ہیں؟
خُداوند نے آپ کو اور آپ کے خاندان کو بِشپ کی خِدمت کے وسیلے کس طرح برکت دی ہے؟
مزید دیکھیں کوئنٹن ایل کُک، ”بِشپ صاحبان—خُداوند کے گلّے کے چوپان،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۵۶–۶۰۔
میرے پاس نجات دہندہ کی اِنجِیل بانٹنے کے بُہت سے مواقع ہیں۔
جب جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن اپنے فریضہِ مُنادی سے واپس لوٹے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۷۱)، خُداوند نے اُنھیں بائبل کا اپنا ترجمہ جاری رکھنے کو کہا (دیکھیں راہ نُمائے صحائف، ”ترجمہ اَز جوزف سمِتھ (جے ایس ٹی)،“ گاسپل لائبریری)۔ لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اِنجِیل کی مُنادی کرنا بند کر دیں۔ ویسے بھی، یہ ایک شاگِرد کی زِندگی کا حِصّہ ہے۔
جب آپ عقائد اور عہُود ۷۳ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ آپ اِنجِیل کے بانٹنے کو کیسے جاری و ساری، ”قابلِ عمل“ (آیت ۴)—یا حقیقت پسندانہ—اپنی دُوسری ذِمہ داریوں کے ساتھ اپنی زِندگی کا حِصّہ بنا سکتے ہیں۔
”اپنی قُوت سے کام کرو … سچّائی کی مُنادی کرو۔“
فصل ۷۵ میں دِیا گیا مُکاشفہ اُن لوگوں سے مُخاطب تھا جو [مُنّجی کی] اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے لیے [اپنے] نام آگے لائے (آیت ۲)۔ اِس مُکاشفہ کا مُطالعہ کرنے کا ایک طریقہ دو فہرستیں بنانا ہے: (۱) اِنجِیل کا مؤثر طور پر تذکرہ کیسے کرنا ہے اور (۲) خُداوند کیسے ہمیں برکت اور مُعاونت فراہم کرتا ہے جب ہم اَیسا کرتے ہیں۔
آپ کے خیال میں اِنجِیل کو بانٹنے کے لیے ”ٹھہرنے“ یا ”سُست“ رہنے سے کیا مُراد ہے؟ ”اپنی قُوت سے کام کرنا“ کیسا معلُوم ہوتا ہے؟ (آیت ۳)۔
دیکھیں ”مَیں جاؤں وہاں جہاں تُو چاہے،“ گِیت، نمبر ۲۷۰۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
مَیں اپنی گواہی کا اِشتراک کر کے سچّائی کا دِفاع کر سکتا ہُوں۔
-
آپ عقائد اور عہُود ۷۱ یا ”باب ۲۵: جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن فریضہِ مُنادی پر جاتے ہیں“ (عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۹۶، یا گاسپل لائبریری میں مُتعلقہ ویڈیو میں) اپنے بچّوں کو اُن حالات کے بارے میں سِکھانے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں جنہوں نے فصل ۷۱ کو ترغیب بخشی۔ پھر آیت ۱ کو دریافت کرنے میں اُن کی مدد کریں کہ خُداوند کیا چاہتا تھا کہ کلِیسیا کے لیے ”غیر دوستانہ احساسات“ کے مُتعلق جوزف اور سِڈنی کیا اقدامات اُٹھائیں۔ اُس نے کیسے کہا کہ وہ اُن کی مدد کرے گا؟ ہم جوزف اور سِڈنی کی مانِند کس طرح بن سکتے ہیں؟
-
آپ ایک گیت بھی گا سکتے ہیں جو آپ کی اولاد کو مُنّجی کے ساتھ سچّا رہنے کی تحریک دیتا ہے، جیسے کہ ”حق کے لیے کھڑا ہُوں،“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۵۹)۔ اپنے بچّوں کی اِس مشق میں مدد کریں کہ وہ یِسُوع مسِیح کی بابت جو کُچھ جانتے ہیں اُسے کس طرح بانٹنا ہے۔
خُداوند نے میری مُعاونت کے لیے ایک بِشپ کو بُلاہٹ دی ہے۔
-
عقائد اور عہُود ۷۲:۲ کو اِکٹھے پڑھنا اِس بات پر تبادلہِ خیال کرنے کا موقع پیدا کر سکتا ہے کہ خُداوند ہمیں بِشپ صاحبان کیوں دیتا ہے (مزید دیکھیں ”باب ۱۷: کلِیسیا کے پہلے بِشپ صاحبان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۶۴–۶۶، یا گاسپل لائبریری کی مُتعلقہ ویڈیو میں)۔ آپ اور آپ کے بچّے اَیسی تصاویر یا چیزیں ڈھُونڈ سکتے ہیں جو بِشپ کی ذِمہ داریوں کی نُمائندگی کرتی ہیں۔ اِس خاکہ کے آخِر میں تصویر اور عملی سرگرمی کا صفحہ کُچھ تجاویز فراہم کرتا ہے۔ پھر آپ بِشپ صاحبان کے بارے میں باہم بات کر سکتے ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں اور کیسے خُداوند نے آپ کے خاندان کو اُن کی خدمت کے وسیلے برکت دی ہے۔
مَیں خُداوند کے لیے بہترین کوشش کرسکتا ہُوں۔
-
[اپنی] قُوت سے ”سُستی“ اور ”[اپنی] قُوت سے کام کرنے،“ میں فرق کے مُتعلق بات کرنے کے لیے ”شاید آپ خِدمت کے چند کاموں یا گھریلو اُمُور کا اِنتخاب کر سکتے ہیں اور اپنے بچّوں کو دعوت دے سکتے ہیں کہ وہ سُستی سے اور پھر اپنی پُوری قُوت سے اَیسا کریں۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۷۵:۳ میں پڑھتے ہیں تو، آپ کے بچّے ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ کیسے سُستی سے کام کریں گے۔ جب آپ پڑھتے ہیں ”مگر اپنی قُوت سے کام کرنا،“ تو وہ دِکھا سکتے ہیں کہ وہ کیسے محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں۔ یہ کیوں ضرُوری ہے کہ ہم خُداوند کی خِدمت کرتے وقت اپنی پُوری کوشِش کریں؟
-
اپنے پیغام میں ”کسی بھی معیشت کے لیے دو اُصُول“ (لیحونا، نومبر ۲۰۰۹، ۵۵–۵۸) میں، صدر ڈئیٹر ایف اُوکڈورف نے کام کے مُتعلق دو کہانیاں بتائیں۔ شاید آپ اِن کو اپنی اولاد کے ساتھ بانٹ سکتے اور اِس بابت بات کر سکتے ہیں کہ یہ جاننا کیسا لگتا ہے کہ ہم نے سخت محنت کی اور اپنی بہترین کوشِش کی ہے۔