آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جُولائی ۲۸–اگست ۳: ”قُدرتِ اِلہٰی“: عقائد اور عہُود ۸۴


”جُولائی ۲۸–اگست ۳: ’قُدرتِ اِلہٰی‘: عقائد اور عہُود ۸۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۸۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

جوزف سمتھ ملکِ صدق کہانت پاتے ہُوئے

ملکِ صدق کہانت کی بحالی سے تفصیل، اَز لز لیمن سونڈل

جُولائی ۲۸–اگست ۳:”قُدرتِ اِلہٰی“

عقائد اور عہُود ۸۴

۱۸۲۹ میں کہانت کی بحالی سے لے کر، ابتدائی مُقدسین خُداوند کی مُقدس قُدرت سے بابرکت رہے ہیں۔ اُنھوں نے بپتِسما لِیا، استحکام پایا، اور کہانتی اختیار سے بُلائے گئے، بالکل ویسے جیسے آج ہم پاتے ہیں۔ لیکن کہانتی اختیار کی رسائی رکھنا اِسے مُکمل طور پر سمجھنا بالکل یکساں نہیں ہے، اور خُدا کے پاس مزید کچھ ہے جو وہ چاہتا ہے اُس کے مُقدسین جانیں—خصوصاً آنے والی بحال شدہ ہَیکَل کی رسومات۔ ۱۸۳۲ میں کہانت پر مکاشفہ، اب عقائد اور عہُود ۸۴، مُقدسین کی بصیرت کو وسعت بخشتا ہے کہ کہانت اصل میں کیا ہے۔ اور یہ آج ہمارے لیے بھی ایسا ہی کر سکتا ہے۔ آخر کار، اِس اِلہٰی قُدرت کا فہم بہت کچھ ہے جو ”خُدا کے علم کی کنجیوں کا حامل ہے،“ جو ”قُدرتِ اِلہٰی“ کا ظہور کرتا ہے اور جو ہمیں ”خُدا یعنی باپ کا دِیدار کر کے، زِندہ رہنے“ کے لیے تیار کرتا ہے (آیات ۱۹–۲۲

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہود ۸۴:‏۱۷–۳۲

سیمینری کا آئکن
مُجھَے خُدا کی کہانتی قُدرت اور برکات تک رسائی حاصل ہے۔

جب آپ لفظ کہانت کے بارے میں سوچتے ہیں، تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ خُدا کی کہانت کی قوت نے کیسے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہے؟

اِن سوالات پر غور کرنے کے بعد، آپ عقائد اور عہُود ۸۴:‏۱۷–۳۲ کا مطالعہ کر سکتے ہیں، وہ ڈھونڈتے ہوئے جو خُدا چاہتا ہے آپ اُس کی کہانت کے بارے جانیں۔ غور کریں آپ اِن آیات کو کہانت اور اِس کے مقاصد کو کسی اور کو بتانے کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک بات جو آپ کو معلوم ہُو گی یہ ہے کہ ”کہانتی رسومات کے ذریعے قوتِ الہٰی کا ظہور“ ہو گا (دیکھیں آیات ۱۹–۲۱)۔ شاید آپ اُن کہانتی رسوم کی فہرست بنا سکتے ہیں جن میں آپ نے حصہ لیا ہے (راہ نُما کتاب، 18.1، 18.2 میں پائی جانے والی فہرستیں، مدد کر سکتی ہیں)۔ یہ رسومات—اور متعلقہ عہُود—کیسے آپ کی زندگی میں الہٰی قدرت لائی ہیں؟ اِن کے بغیر آپ کی زندگی کیسے مُختلف ہوگی؟

صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا: ”ہر وہ عورت اور مرد جو خُدا کے ساتھ عہود باندھتا ہے اور اُن عہود پر قائم رہتا ہے، اور جو کہانت کی رسوم میں اہل طور پر حصہ لیتے ہیں، اُنھیں خُدا کی قُدرت تک براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے“ (”رُوحانی خزانے،“ لیحونا، نومبر. ۲۰۱۹، ۷۷)۔ صدر نیلسن کے پیغام کو پڑھنے پر غور کریں، اُن طریقوں کو ڈھونڈتے ہوئے جن سے آپ ”مُنجی کی قُدرت کو [اپنی] زندگی میں لا“ سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۵:‏۱۰، ۱۳، ۱۵؛ ۱۲۱:‏۳۴–۳۷، ۴۱–۴۶؛ عنوانات اور سوالات، ”کہانت،“ ”کہانت، ہَیکَلیں، اور خواتین کے بارے میں جوزف سمتھ کی تعلیمات،“ گاسپل لائبریری؛ راہ نُمائ کتاب، 3.6، گاسپل لائبریری۔

عقائد اور عہود ۸۴: ۳۱–۴۴

کہانت وعدے اور عہد کے ساتھ حاصل ہوتی ہے۔

کہانت کا وعدہ اور عہد (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۳۱–۴۴) آسمانی باپ کے فرزندان کے لیے خاص اطلاق رکھتا ہے جو کسی کہانتی عہدے میں مقرر ہُوتے ہیں، مگر اِن آیات میں بہت سی موعودہ برکات خُدا کی ساری اُمت کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ وعدے کیا ہیں، اور اُنہیں پانے کے لیے خُدا ہم سے کیا مانگتا ہے؟

بزرگ پال بی پائپر نے سِکھایا: ”یہ دلچسپ بات ہے کہ کہانت کے وعدے اور عہد میں [دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۳۱–۴۴]، خُداوند نے پاتا اور قبول کرتا جیسے افعال کا استعمال کیا ہے۔ اُس نے مقرر کرنا جیسے فعل کا استعمال نہیں کیا۔ مرد اور عورت—اکھٹے—ہَیکَل میں ہارونی اور ملکِ صدق کہانت دونوں کی برکات اور قوت پاتے اور قبول کرتے ہیں“ (”فانیت کی منکشف حقیقتیں،“ انزائن، جنوری ۲۰۱۶، ۲۱)۔

جب آپ عقائد اور عہُود ۸۴:‏۳۱–۴۴ کا مطالعہ کرتے ہیں، تو غور کریں کہ کہانت ”پانے“ اور ”قبول“ کرنے سے کیا مراد ہو سکتا ہے۔ یہ کہانت کے عہدے میں مقرر ہونے سے کیسے مختلف ہے؟ خُداوند آپ کو اِن آیات میں اور کیا کرنے کی دعوت دیتا ہے؟ آپ یہ کیسے کر رہے ہیں؟

آپ کو کیا معلوم ہوتا ہے جو آپ کو نجات دہندہ، اپنے باپ، اپنے خادمین اور اپنی کہانت کی طاقت کو قبول کرنے میں زیادہ وفادار رہنے کی ترغیب دیتا ہے؟

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۶–۴۶۔

عقائد اور عہود ۸۴:‏۴۳–۶۱

کلامِ خُدا پر جینا میری زندگی میں نور اور سچائی لاتا ہے۔

آپ کون سی سچائیاں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۴۳–۶۱ میں پاتے ہیں جو آپ کی یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہیں آپ کو کیوں باقائدگی سے کلامِ خُدا کا مطالعہ کرنا چاہیے؟ ان آیات میں نُور اور تاریکی کے مابین تضاد پر غور کریں؛ آپ کا ”اَبَدی زِندگی کے کلام پر سختی سے دھیان دینا“ کیسے آپ کی زندگی میں نُور، حق، اور ”یِسُوع مسِیح کا رُوح“ لایا ہے؟ (آیات ۴۳، ۴۵

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۳۲:‏۳۔

انجیلی اصُولوں کا موازنہ مانوس اشیاء سے کریں۔ کیا آپ ایسا مماثل سوچ سکتے ہیں جو آیات ۴۳–۴۴ کی سچائِیوں کو بیان کرے؟ مثلاً، کیسے ایک ترکیب کے تمام مراحل کی پیروی کرنا ”خُدا کی … ہر بات کے مطابق جینے“ جیسا ہے؟

خاتون صحائف پڑھتے ہُوئے

”اَبدی زندگی کے کلام پر سختی سے دھیان دینا۔“

عقائد اور عہود ۸۴:‏۶۲–۹۱

جب میں اُس کی خدمت میں ہُوں گا تو خُداوند میرے ساتھ ہو گا۔

جب آپ یہ آیات پڑھیں تو، آپ اُن طریقوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو اُس کے خادموں کی معاونت کریں گے۔ اِن وعدوں کا اطلاق اُس کام پر کیسے ہو گا جو اُس نے آپ کو کرنے کو کہا ہے؟ مثلاً، آپ کی زندگی میں آیت ۸۸ کے وعدے کیسے پورے ہُوئے ہیں؟

عقائد اور عہود ۸۴:‏۱۰۶–۱۱۰

ہر کوئی خُدا کے کام میں حصہ ڈال سکتا ہے۔

آپ اِن آیات میں سے اِس کے متعلق کیا سیکھتے ہیں کہ خُداوند کیسے اپنے کام کی تکمیل کرتا ہے؟ آپ کون سی مشورت اور برکات پاتے ہیں؟ آپ اس بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں کہ آپ کو کس طرح ”تمام فروتنی میں مضبوط کیا گیا ہے“ کیونکہ آپ نے کسی ایسے شخص کے ساتھ خدمت کی جو ”روح میں مضبوط“ تھا، بشمول آپ کے خاندان کے لوگوں کے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچوں کے حصے کا آئکن ۰۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہود ۸۴:‏۴–۵

ہَیکَل کی رسومات مُجھے دوبارہ آسمانی باپ کے ساتھ رہنے میں مدد دیتی ہیں۔

  • اپنے بچوں میں ہَیکَل میں جانے کا شوق رکھنے میں مدد کے لیے، آپ ہَیکَل کی ایک تصویر سے پزل تیار کر سکتے ہیں۔ ہرٹکڑے کی پشت پر، آپ کوئی ایسا کام لکھ سکتے ہیں جو ہم ہَیکَل میں کرتے ہیں، جیسے آباؤ اجداد کے لیے بپتسما لینا، اپنے خاندانوں کے ساتھ مہر بند ہونا، اور خُدا کے ساتھ عہُود باندھنا۔ اپنے بچوں کے ہمراہ عقائد اور عہُود ۸۴:‏۴–۵ پڑھیں، اور اُنہیں سُننے کو کہیں کہ خُداوند نے مُقدسین کو کیا تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ جیسے آپ اور آپ کے بچّے پزل کو جوڑتے ہیں، ایک دُوسرے کو وہ کام بتائیں جو ہم ہَیکَل میں جانے کی تیاری کے لیے کر سکتے ہیں۔

عقائد اور عہود ۸۴:‏۱۹–۲۲

مَیں کہانتی رُسُوم کے ذریعے آسمانی باپ کی قُدرت پا سکتا ہُوں۔

  • اپنے بچوں کی سمجھنے میں مدد کے لیے کہ رسم کیا ہے، اُن کے ساتھ کئی رسوم کی تصویر دیکھنے پر غور کریں، جیسے کہ انجیلی فن پاروں کی کتاب، نمبر ۱۰۵–۸، یا اِس ہفتے کی سرگرمی کا صفحہ سرگرمی کا صفحہ۔ اُنہیں بتانے کو کہیں کہ ہر تصویر میں کیا ہو رہا ہے۔ پھر آپ اکٹھے مِل کر پڑھیں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۱۹–۲۲۔ آسمانی باپ کیوں چاہتا ہے ہم رسومات پائیں؟ اپنے بچوں کو بتائیں کہ آپ نے اُن رسوم کی بدولت خُدا کی قدرت کو کیسے محسُوس کیا ہے جو آپ نے پائیں اور جو عہُود آپ نے باندھے ہیں۔ (مزید دیکھِیں ”کہانتی قدرت، اختیار، اور کنجیاں“ ضمیمہ ا یا ضمیمہ ب میں۔)

Young Couple Going to the Temple; GAK 609; GAB 120; Primary manual 2-32; Doctrine and Covenants 131:1-3; 132:4-7, 19-20
بچے عشائے ربّانی لیتے ہُوئے

عقائد اور عہُود ۸۴:‏۷۷

جب مَیں اُس کی پیروی کرتا ہوں تو مَیں مسِیح کا دوست بن جاتا ہوں۔

  • اکٹھے مل کر عقائد اور عہُود ۸۴:‏۷۷ پڑھنے کے بعد، اپنے بچوں سے پوچھیں کہ دوست ہونے سے کیا مُرادہے۔ آپ کے جو اچھے دوست ہیں آپ اُن کا ذکر کر سکتے ہیں۔ یِسُوع ہمیں کیسے ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہمیں اپنا دوست بنانا چاہتا ہے؟ ہم اُسے کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں؟ گیت: ”مَیں مسِیح کی مانندِ بننے کی کوشش کر رہا ہُوں،“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۷۸–۷۹) اِس گُفت گُو میں مدد کر سکتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۸۴:‏۸۸

آسمانی باپ اپنے خادموں کی مدد کرتا ہے۔

  • آپ کے بچے اِس بارے میں سُننے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں کہ منادوں نے انجیل پانے میں آپ کی، آپ کے خاندان کی، یا آپ کے اجداد کی کیسے مدد کی تھی۔ پھر آپ اُس خاص وعدے کے متعلق پڑھ سکتے ہیں جو خُداوند نے عقائد اور عہُود ۸۴:‏۸۸ میں منادوں سے کِیا ہے۔ آپ کے بچے اُن اعمال کے بارے سوچ سکتے ہیں جو اِس آیت کے ساتھ موافقت رکھتے ہیں۔ کسی ایسے وقت کے بارے بتانے پر غور کریں جب آپ خُداوند کی خدمت کر رہے تھے اور محسُوس کیا کہ وہ آپ کے ساتھ تھا، جیسے آیت ۸۸ میں بیان کیا گیا ہے۔ آپ اپنے بچوں کی ایسے طریقے سوچنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں جن سے وہ اب مناد بن سکتے ہیں۔ گواہی دیں کہ آسمانی باپ ہماری جاننے میں مدد کر سکتا ہے کہ کیا کہنا ہے جب ہم دُوسروں سے یِسُوع مسِیح کے بارے بات کرتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

ہَیکَل غروبِ آفتاب کے وقت

روم اٹلی ہیکل

بچوں کے لیے سرگرمی کا صفحہ