آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اگست ۴–۱۰: ”مُقدّس جگہوں پر کھڑے رہو“: عقائد اور عہُود ۸۵–۸۷


”اگست ۴–۱۰: ’مُقدّس جگہوں پر کھڑے رہو‘: عقائد اور عہُود ۸۵–۸۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۸۵–۸۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

خاندان ہَیکَل کی طرف جاتے ہوئے

اگست ۴–۱۰: ”مُقدّس جگہوں پر کھڑے رہو“

عقائد اور عہُود ۸۵–۸۷

کرسمس کا دِن عموماً زمین پر اَمن و سلامتی جیسے پیغامات پر غور و خوض کرنے کا وقت ہوتا ہے (دیکھیں لوقا ۲:‏۱۴)۔ مگر ۲۵ دسمبر، ۱۸۳۲ کو، جوزف سمتھ کے ذہن پر جنگ کا خوف چھایا ہوا تھا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولینا نے ابھی ابھی حکومت کی نافرمانی کی تھی اور جنگ کی تیاری کر رہی تھی۔ اور خُداوند نے مُنکشف کِیا کہ یہ صرف آغاز تھا: ”جنگ،“ اُس نے فرمایا، ”تمام قَوموں پر اُنڈیلی جائے گی“ (عقائد اور عہُود ۸۷:‏۲)۔ ایسا لگتا تھا کہ یہ نبُوت جلد ہی پُوری ہو جائے گی۔

مگر پھر ایسا نہ ہُوا۔ چند ہی ہفتوں کے اندر، جنوبی کیرولینا اور ریاست ہائے متحدہ کی حکومتوں میں سمجھوتہ ہو گیا ، اور جنگ ٹل گئی۔ بہر حال، نبُوت، ہمیشہ اُسی وقت یا ہماری توقع کے مطابق پُوری نہیں ہوتی ہے۔ قریباً ۳۰ برس بعد، جوزف سمتھ کے شہید کیے جانے کے کافی عرصہ بعد، جنوبی کیرولینا نے بغاوت کر دی اور خانہ جنگی برپا ہو گئی۔ آج، دُنیا بھر میں جنگ ”زمین [کے لیے] ماتم کرنے“ کا سبب بنی ہُوئی ہے (عقائد اور عہُود ۸۷:‏۶)۔ اِس مُکاشفہ کی اہمیت یہ پیش گوئی نہیں کرتی کہ آفات کب آئیں گی اور زیادہ یہ سِکھاتی ہے کہ جب وہ آ جائیں تو کیا کرنا ہے۔ ۱۸۳۱، ۱۸۶۱، اور ۲۰۲۵ میں مشورت یکساں ہی ہے: ”پَس، مُقَدَّس جگہوں پر کھڑے رہو، اور جُنبِش نہ کھاؤ“ (آیت ۸

مطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہود ۸۵:‏۱–۲

خُداوند چاہتا ہے مَیں اپنی ”رُوداد لکھوں۔“

غور کریں کہ خُداوند عقائد اور عہُود ۸۵:‏۱–۲ میں بیان رُوداد میں کیا شامل کرنا چاہتا تھا۔ آپ کے خیال میں وہ کیوں چاہتا ہے اُس کے مُقدسین تاریخ لکھیں؟ آپ ”اپنی طرزِ زندگی، [اپنے] ایمان، اور کاموں کے بارے کیا لکھ سکتے ہیں“ جو آپ کے لیے اور مُستقبل کی نسلوں کے لیے باعثِ برکت ہو سکتا ہے؟ اپنی ذاتی تاریخ رکھنا کیسے آپ کی مسِیح کے پاس آنے میں مدد کر سکتا ہے؟

مزید دیکھیں ”روزنامچے:’سونے سے کہیں زیادہ قابلِ قدر،‘“ کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: ولفررڈ وُڈرف (۲۰۱۱)، ۱۲۵–۳۳؛ میں؛ ”دِلوں کو مائل کرنا“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

3:5

Turning Hearts

A Great-Grandfather's journal helps a young man gain direction in his life and appreciation for his ancestors.

عقائد اور عہُود ۸۵:‏۶

رُوح ”دبی ہوئی ہلکی آواز“ میں بات کرتا ہے۔

جوزف سمتھ نے رُوح کو بیان کرنے کے لیے عقائد اور عہُود ۸۵:‏۶ میں جو الفاظ استعمال کیے ہیں اُن پر غور کریں۔ کس لحاظ سے رُوح کی آواز ”دبی“ اور ”ہلکی“ ہے؟ جوزف سمتھ کے ذریعے دی گئی تفصیلات پر غور کریں: عقائد اور عہُود ۶:‏۲۲–۲۴؛ ۸:‏۲–۳؛ ۹:‏۷–۹؛ ۱۱:‏۱۲–۱۳؛ ۱۲۸:‏۱۔ رُوح آپ سے کیسے مخاطب ہوتا ہے؟

مزید دیکھیں لوقا ۳۲:۲۴؛ مضایاہ ۲:۵؛ ایلما ۲۸:۳۲؛ ہیلیمن ۳۰:۵؛ عقائد اور عہُود ۲۲:۶–۲۳؛ ۱۲:۱۱–۱۳۔

عملی اسباق کا اِستعمال کریں۔ لوگ انجیلی سبق کو بہتر طور پر یاد رکھتے ہیں جب وہ کسی عملی سبق کو دیکھتے یا اِس میں شریک ہوتے ہیں جو اُس سے متعلقہ ہو جو وہ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ مثلاً، جب رُوح کی دبی، ہلکی آواز کے بارے میں سِکھایا جا رہا ہو، تو آپ ہلکی، مُقدس موسیقی کی ریکارڈنگ چلا سکتے ہیں، اور سیکھنے والے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ موسیقی اُنھیں کیسا محسُوس کراتی ہے اور اِسے سُننا کتنا مُشکل ہو گا اگر وہاں دھیان بٹانے والی آوازیں ہوں۔ اِس سے ہماری زندگی میں خلل پڑنے کی وجوہات کے بارے میں گفتگو کرنے کا آغاز ہو سکتا ہے جو ہمیں دبی، ہلکی آواز سُننے سے روکتی ہیں۔

نوجوان خواتین صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

صحائف رُوح کی آواز کو بطور دبی ، ہلکی آواز بیان کرتے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۸۶

آخری ایّام میں راست باز مسِیح کے پاس جمع ہوں گے۔

عقائد اور عہُود ۸۶ گندم اور کڑوے دانوں کی تمثیل کی تشریح پر مشتمل ہے جو کہ متی ۱۳:‏۲۴–۳۰، ۳۷–۴۳ میں پائی جاتی ہے۔ جب آپ اِس تمثیل کے معنوں کے متعلق جانتے ہیں، اِس طرح کے جدول کو پُر کرنے کے بارے میں سوچیں:

علامات

ممکنہ معنی

غور طلب سوالات

علامات

بیج بونے والے

ممکنہ معنی

اَنبیا اور رُسُول

غور طلب سوالات

اَنبیا اور رُسُول کون سی قسموں کے ”بیج“ بوتے ہیں؟

علامات

دشمن

ممکنہ معنی

شَیطان

غور طلب سوالات

دُشمن کیسے خُداوند کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے؟

علامات

ممکنہ معنی

غور طلب سوالات

علامات

ممکنہ معنی

غور طلب سوالات

یہاں غور طلب کچھ اضافی سوالات ہیں:

  • تمثیل کی تشریح کے بعد، خُداوند کہانت کی بحالی اور اپنے لوگوں کی نجات کے بارے بات کرتا ہے (دیکھیں آیات ۸–۱۱)۔ آپ اِن موضوعات اور گندم اور کڑوے دانوں کی تمثیل کے مابین کیا تعلق دیکھتے ہیں؟

  • آپ کا ”غیر قوموں کے لیے نُور“ اور ”[خُداوند کے] لوگوں کے لیے مُنّجی ہُونے“ میں کیا کردار ہے؟ (آیت ۱۱

عقائد اور عہُود ۸۷

سیمینری کا آئکن
”مقدس جگہوں“ پر اطمینان پایا جاتا ہے۔

فصل ۸۷ میں نبُوت آخری ایام میں جنگ سے متعلقہ جسمانی خطرات کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔ مگر اِس مُکاشفہ میں نصحیت رُوحانی خطرات پر بھی لاگو ہُوتی ہے۔ درج ذیل جیسے سوالات پر غور کریں:

ذہن میں اِن خیالات کے ساتھ، فصل ۸۷ پڑھیں۔ (چند ایک تاریخی سیاق و سباق کے لیے، آپ خاکہ کے تعارف کو بھی پڑھنا چاہیں گے۔) آپ اِس مُکاشفہ میں سے نبُوت اور جس طرح یہ پُوری ہوئی آپ اِس سے کیا سیکھتے ہیں؟ آپ کسی سے جو نبُوت پر شکوک رکھتا ہے اُسے کیا کہیں گے کیوں کہ یہ فوری طور پر پُوری نہیں ہُوئی؟

خُداوند نے آیت ۸ میں کیا مشورت دی ہے؟ آپ کی کون سی ”مُقدس جگہیں“ ہیں جہاں آپ امن اور حفاظت پاتے ہیں؟ کیا چیز ایک جگہ کو مُقدس بناتی ہے؟ مادی مُقامات کے علاوہ، شاید مُقدس اوقات، یا مُقدس خیالات ہوں جو اطمینان فراہم کر سکتے ہیں۔ مثلاً، خُدا کے اَنبیا کا کلام کیسے آپ کے لیے مُقدس جگہ ہو سکتا ہے؟ اِن جگہوں پر ”کھڑا ہونے“ اور ”جنبش نہ کھانے“ سے کیا مُراد ہے؟

مزید دیکھیں ”جہاں محبت ہے،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۳۸–۳۹؛ مُقدسین، ۱: ۱۶۳–۶۴؛ ”امن اور جنگ،“ سیاق و سباق میں مکاشفات، میں، ۱۵۸–۸۴۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچوں کے حصّہ کا آئکن ۰۳

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۸۵:‏۶

یار رکھیں رُوح ”دبی ہوئی ہلکی آواز“ میں بات کرتا ہے۔

  • آپ کے بچّے کیا کہیں گے اگر کوئی اُن سے پوچھے وہ کیسے جانتے ہیں جب رُوحُ القُدس اُن سے ہم کلام ہوتا ہے؟ اُنھیں ایک طریقہ پڑھنے کی دعوت دیں جو جوزف سمتھ نے رُوح کی آواز کو عقائد اور عہُود ۸۵:‏۶ میں بیان کِیا ہے۔ وہ پھر دبی اور ہلکی آواز کو سُننے اور بولنے کی مشق کر سکتے ہیں۔ آپ وہ تجربات بیان کر سکتے ہیں جب رُوح نے آپ سے دبی اور ہلکی آواز میں بات کی تھی۔

  • اپنے بچّوں کی فقرہ ”دبی ہلکی آواز“ کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے آپ بچّوں کا گیت دھیمے سے بجا (چلا) سکتے ہیں، جیسے کہ ”رُوحُ القُدس“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۵)۔ بچّوں میں سے ایک کو بُوجھنے کو کہیں یہ کون سا گیت ہے جب کہ دُوسرے بچّے دھیان بٹانے والی آوازیں نکالیں۔ پھر آپ گیت کو خلل کے بغیر دوبار چلا سکتے ہیں۔ ہم اکثر رُوح کو محسُوس کرنے کے لیے اپنی زندگیوں سے کون سے خلل دُور کر سکتے ہیں؟

عقائد اور عہُود ۸۶

مَیں خُدا کے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں مدد کر سکتا ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کو فصل ۸۶، میں بیان کردہ تمثیل کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے، آپ گندم کی کئی تصاویر یا نقوش بنا سکتے ہیں اور اُنھیں کمرے میں چھپا دیں۔ اپنے بچّوں کو گندم اور کڑوے دانوں کی تمثیل کے بارے بتائیں (دیکھیں متی ۱۳:‏۲۴–۳۰) اور باہم مل کر عقائد اور عہُود ۸۶:‏۱–۷ میں خُداوند کی تشریح کو پڑھیں۔ آپ کے بچّے پھر کمرے میں سے گندم کی تصاویر اکٹھی کر سکتے اور اُن پر کسی کا نام لکھ سکتے ہیں جِسے وہ یِسُوع مسِیح کے پاس ”اکٹھا“ کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو یِسُوع مسِیح کے پاس اکٹھا کرنے سے کیا مُراد ہے؟ کون سے ایسے چند طریقے ہیں جن سے ہم ایسا کر سکتے ہیں؟

عقائد اور عہُود ۸۶:‏۱۱

مَیں دُوسروں کے لیے روشنی بن سکتا ہُوں۔

  • یہاں کچھ سوالات ہیں جو آپ اپنے بچّوں سے پُوچھ سکتے ہیں جب آپ عقائد اور عہُود ۸۶:‏۱۱ پر گُفتگُو کریں: نُور ہمیں کیسے برکت دیتی ہے؟ جب نُور نہ ہو تو کیسا لگتا ہے؟ ہم دُوسروں کے لیے کیسے نُور بن سکتے ہیں؟ اپنے بچّوں کی وہ طریقے سوچنے میں مدد کریں جن سے ہم ”[یِسُوع کی] اچھائی میں چلنا جاری رکھ“ اور اِسے دُوسروں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۸۷:‏۶، ۸

مَیں ”مُقدّس جگہوں پر … کھڑا “ہو سکتا ہُوں۔

  • اکھٹے پڑھیں عقائد اورعہُود ۸۶:‏۶ اُن باتوں کے متعلق جاننے کے لیے جو خُداوند نے فرمایا ہے آخری زمانہ میں رُونما ہوں گی۔ پھر آپ اُن مُشکلات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جن کا آپ اور آپ کے بچّے سامنا کر رہے ہیں۔ آیت ۸ میں، ہم مُشکل اوقات کے دوران میں کیا کر سکتے ہیں جو خُداوند نے فرمایا ہے؟

  • اپنے بچّوں کو مُقدس جگہوں، مُقدس خیالات، اور مُقدس اعمال کی فہرست بنانے کو کہیں جو اُن کی رُوحانی خطرات کا سامنا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ تجاویز کے لیے، ویڈیوز دیکھیں ”مُقدس جگہوں پر کھڑے ہونا“ اور ”تُم مُقدس جگہوں پر کھڑے رہو—وہیں کِھلو جہاں لگائے گئے ہو“ (گاسپل لائبریری)۔

    5:36

    Standing in Holy Places

    A young woman reflects on the blessings of walking the covenant path as she makes her journey to the temple.

    4:36

    Stand Ye in Holy Places - Bloom Where You’re Planted

    Three hundred youth in Las Vegas come together to share their testimony of Jesus Christ.

ماں اپنے بچّے کو ہَیکَل دِکھاتے ہُوئے

ہَیکل مُقدس جگہ ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

گندم کا کھیت

خُداوند اپنے لوگوں کو گندم کی مانند اکٹھا کرتا ہے۔

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ