آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اگست ۱۸–۲۴: ”بمعہ وعدے کے دِیا گیا اُصُول“: عقائد اور عہُود ۸۹–۹۲


”اگست ۱۸–۲۴: ’بمعہ وعدے کے دِیا گیا اُصُول‘: عقائد اور عہُود ۸۹–۹۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۸۹–۹۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

جوڑا مِل کر کھانا پکاتے ہُوئے

اگست ۱۸–۲۴: ”بمعہ وعدے کے دِیا گیا اُصُول“

عقائد اور عہُود ۸۹–۹۲

نبیوں کی درس گاہ میں، نبی جوزف سمِتھ نے اِسرائیل کے بزُرگان کو زمین پر خُدا کی بادشاہی کو تعمیر کرنے کی بابت تعلیم دی۔ وہ رُوحانی سچّائیوں پر تبادلہ خیال کرتے، ایک ساتھ مِل کر دُعائیں کرتے، روزے رکھتے، اور اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے واسطے تیار ہوتے۔ مگر ماحول کُچھ ایسا ہوتا تھا جو آج ہمیں عجیب لگتا ہے، اور یہ ایما سمِتھ کو بھی ٹھیک نہیں لگتا تھا۔ مُلاقاتوں کے دوران میں، آدمی تمباکو نوشی کرتے اور تمباکو چباتے تھے، جو کہ اُس وقت کے لیے کوئی غیر معمُولی بات نہیں تھی، لیکن اِس سے لکڑی کے فرش پر سیاہ دھبے پڑ جاتے اور ہَوا میں شدید بدبُو پھیل جاتی تھی۔ ایما نے اپنے خدشات جوزف کو بتائے، اور جوزف نے خُداوند سے اِس کی بابت دُعا کی۔ اِس کے جواب میں اُس نے مُکاشفہ پایا جو تمباکو نوشی اور دھبوں سے کہیں آگے بڑھ کر تھا۔ اُس نے مُقدّسین کی آنے والی نسلوں کے لیے، ”بمعہ وعدے کے دِیا گیا اُصُول“—جسمانی صحت کے وعدے، ”حِکمت“ اور ”عِلم کے نایاب خزانے عطا کِیے“ (عقائد اور عہُود ۸۹‏:۳، ۱۹

مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱‏:۱۶۶–۶۸۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہود ۸۹

سیمینری کا آئکن
خُداوند نے حِکمت کا کلام مُجھے اپنے صحت مند بدن اور رُوح کی مُعاونت کرنے کے لیے عطا کِیا۔

جب نبیوں کی درس گاہ کے ایلڈروں نے جوزف سمِتھ کو حِکمت کا کلام پڑھتے سُنا، تو اُنھوں نے فوری طور پر ”اپنے سِگار چبانے والے تمباکو کے پائپ اور پلگ آگ میں پھینک دِیے“ (مُقدّسین، ۱‏:۱۶۸)۔ وہ خُداوند کی فرمانبرداری کرنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کرنا چاہتے تھے۔ شاید آپ نے اپنی زندگی سے اُن چیزوں کو پہلے ہی ”نِکال پھینکا“ ہے جن کی حِکمت کے کلام کے خِلاف تنبِیہ کی گئی ہے، اَلبتہ آپ اِس مُکاشفہ سے اور کیا سیکھتے ہیں؟ اِن تجاویز پر غور کریں:

  • مُکاشفہ کو ”بمعہ وعدے کے دِیا گیا اُصُول“ تصّور کریں (آیت ۳)—ایسی پائے دار سچّائیاں جو آپ کی فیصلہ کرنے میں راہ نُمائی کریں۔ آپ کون سے اُصُول پاتے ہیں جو آپ کے فیصلوں کی راہ نُمائی کرتے ہیں؟ خُداوند کون سی برکات کا وعدہ کرتا ہے؟ (دیکھیں آیات ۱۸–۲۱)۔ اُس نے آپ کی زِندگی میں اُن وعدوں کو کیسے پُورا کِیا ہے؟

  • آپ نے حِکمت کے کلام کے حوالہ سے ”سازشی آدمیوں کے دِلوں میں … بدیوں اور منصُوبوں“ کی کون کون سی مثالیں دیکھی ہیں؟ (آیت ۴)۔ اِس مُکاشفہ کے علاوہ، خُداوند نے آپ کو اِن برُائیوں سے بچنے یا اِن پر قابو پانے کے لیے کیا عطا کِیا ہے؟

  • یہ مُکاشفہ آپ کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا تعلیم دیتا ہے؟ حِکمت کا کلام عقائد اور عہود ۲۹‏:۳۴–۳۵ سے کیسے وابستہ ہے؟

  • آپ کو اپنے بدن کی بہتر دیکھ بھال کرنے کے لیے کیا ترغیب مِلتی ہے؟

ہو سکتا ہے کہ آپ کو دُوسروں کو سمجھانے کے مواقع مِلے ہوں کہ آپ حِکمت کے کلام پر کیوں عمل کرتے ہیں—اور ہو سکتا ہے آپ کو مُستقبل میں مزید مواقع مِل سکتے ہیں۔ غور کریں کہ آپ اِن مواقعوں کو نجات دہندہ، اپنے بدنوں کے تقدس، اور دیگر رُوحانی سچّائیوں کی گواہی دینے کے لیے کیسے اِستعمال کریں گے۔ تجاویز کے لیے، دیکھیں ”آپ کا بدن مُقدس ہے،“ برائے مضبوطیِ نوجوانان: فیصلے کرنے کے لیے راہ نُما کِتاب، ۲۲–۲۹۔

دیکھیں ۱ کرنتھِیوں ۶:‏۱۹–۲۰؛ تھامس ایس مانسن، ”اُصُول اور وعدے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۷۸–۷۹؛ عنوانات اور سوالات، ”حِکمت کا کلام،“ گاسپل لائبریری؛ ”حِکمت کا کلام،“ مُکاشفوں کے سیاق و سباق میں، ۱۸۳–۹۱؛ ”نشہ،“ ”جِسمانی صحت،“ زندگی کے لیے مدد، گاسپل لائبریری۔

4:39

Principles and Promises

President Monson testifies of the blessings that come as we obey the Word of Wisdom.

اُصُولوں کے ذریعے سیکھیں اور تعلیم پائیں۔ بجائے یہ کہ ہم کرنے اور نہ کرنے کی فہرستیں بنائیں، ہم اپنی مرضی اور مسِیح پر اپنے اِیمان کے وسِیلہ سے اُصُولوں پر عمل کر کے زندگی گُزار سکتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، حِکمت کے کلام سے متعلقہ اِس طرح کے اُصُولوں پر مبنی سوالات پر غور کریں: حِکمت کے کلام پر عمل کرنے پر دِقت درپیش آنے والے کے لیے کون سے اُصُول حوصلہ بخش ہو سکتے ہیں؟ حِکمت کے کلام کے موافق زندگی گُزارنے کے باوجود جب مُجھے صحت سے درپیش مسائل ہوتے ہیں تو کون سے اُصُول مُجھے تسلی بخش سکتے ہیں؟

خاتُون یوگا کرتے ہُوئے

آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم اپنے بدنوں کا خیال رکھیں۔

عقائد اور عہُود ۹۰‏:۱–۱۷

صدارتِ اوّل کے پاس ”بادشاہی کی کُنجیاں ہیں۔“

خُداوند فصل ۹۰، میں ”خِدمت کُزاری اور صدارت“ کی بابت ہدایت دیتا ہے (آیت ۱۲) جوزف سمِتھ، سِڈنی رِگڈن، اور فریڈرِک جی وِلیمز—ارکان جِنھیں ہم اَب صدارتِ اوّل کہتے ہیں۔ آپ آیات ۱–۱۷ سے مَلکِ صِدق کہانت کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ صدارتِ اوّل کے ارکان کے حالیہ پیغامات کا جائزہ لینے پر غور کریں۔ وہ ”اِس کلِیسیا اور بادِشاہی کے تمام امُور کو درُست“ کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟ (آیت ۱۶)۔ آپ کیسے دِکھا سکتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے ”کوئی حقیر چیز“ نہیں ہیں؟ (آیت ۵

اِن اَلفاظ کو پڑھیں یا گائیں ”آؤ، نبی کی آواز کو سُنیں“ (گیت، نمبر ۲۱) یا نبی کی بابت کوئی دُوسرا گیت جو اِن آیات میں تعلیمات سے مُتعلقہ ہے۔ صدارتِ اوّل کی خدمت نے آپ کی آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو جاننے میں کس طرح مدد کی ہے؟

عقائد اور عہُود ۹۰‏:۲۴

”سب چِیزیں مِل کر [میرے] لیے بھلائی پَیدا کریں گی۔“

ایسے تجربوں پر غور کریں جو آپ کو ہُوئے ہوں جو کہ عقائد اور عہُود ۹۰‏:۲۴ میں درج خُداوند کے وعدہ کی گواہی دیتے ہوں۔ اپنے تجربات کو قلم بند کریں اور اُن کو خاندان کے کسی رُکن یا عزیز کے ساتھ بیان کریں—شاید کسی ایسے شخص کو جس کو یقین دِہانی یا حوصلہ افزائی کی ضرُورت ہو۔ اگر آپ ابھی تک مخصُوص برکتوں کے مُنتظر ہیں، تو غور کریں آپ وفادار رہنے کے لیے کیا کرتے ہیں جب تک آپ یہ دیکھنے کے مُنتظر ہیں کہ کیسے ”سب چِیزیں مِل کر تُمھارے لیے بھلائی پَیدا کریں گی۔“

عقائد اور عہُود ۹۰‏:۲۸–۳۱

وِیانا جیکیز کون تھی؟

وِیانا جیکیز جون ۱۰، ۱۷۸۷، میساچُوسٹ میں پیدا ہُوئی۔ ویانا اِیمان دار خاتُون جس کے پاس کافی مالی وسائل تھے، اُس نے پہلی بار ۱۸۳۱ میں مُنادوں سے مُلاقات کی۔ رُوحانی گواہی پانے کے بعد کہ اُن کا پیغام سچّا ہے، وہ نبی سے مِلنے کرٹ لینڈ گئی، جہاں پر اُس نے بپتِسما لِیا۔

وِیانا نے اپنے لیے خُداوند کی مشورت کو سُنا جو عقائد اور عہُود ۹۰‏:۲۸–۳۱ میں درج ہے۔ خُداوند کے لیے اُس کی تقدیس، جس میں وہ عطیات شامل ہیں جو اُس نے پہلے کرٹ لینڈ میں دِیے، یہ کلِیسیا کے لیے بڑے اہم وقت پر آئے، جب راہ نُما اُس زمین کو خریدنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں کرٹ لینڈ ہیکل تعمیر کی جانی تھی۔ وِیانا ”بااِیمان، تھی اور وہ اپنی پُوری زندگی میں آرام پسند نہیں تھی اور آخرکار سالٹ لیک وادی میں”امن سے آباد ہو گئی“ (آیات ۳۱)، جہاں پر اُس نے ۹۶ برس کی عُمر میں وفات پائی۔

عقائد اور عہُود ۹۱

”رُوح سچّائی آشکارا کرتا ہے۔“

ہم سب کو ایسے پیغامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں ”بُہت سی باتیں … سچّی ہیں،“ اور ”بہت سی باتیں … جو سچّی نہیں ہیں“ (عقائد اور عہُود ۹۱‏:۱–۲)۔ آپ کو فصل ۹۱ میں کیا مشورت مِلتی ہے جو کہ آپ کو اِن پیغامات کی سچّائی کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے؟ صحیح سے غلط کو سمجھنے میں رُوح آپ کی کیسے مدد کرتا ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کا آئکن ۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہود ۸۹

حِکمت کا کلام میری جسمانی اور رُوحانی صحت میں مُعاونت کرتا ہے۔

  • آپ یا آپ کے بچّے فصل ۸۹ کے تعارف کے لیے، ہیکل کی تصویر کو دیکھیں یا جسمانی صحت کے بارے میں گیت گائیں، جیسا کہ ”خُداوند نے مُجھے ہیکل عطا کی“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۵۳)، یہ سِکھانے کے لیے کہ ہمارے بدن ہماری رُوحوں کے لیے ہیکلیں ہیں۔ اپنے بدنوں کی دیکھ بھال کرنے کے طریقوں پر عمل کرنے میں اپنے بچّوں کی مدد کریں۔

  • عقائد اور عہُود ۸۹‏:۱۰–۱۷ میں خُداوند کے حُکموں کی بابت سیکھنے کے لیے، آپ اور آپ کے بچے اچھی چیزوں کی تصویریں بنا سکتے یا اُنھیں دیکھ سکتے ہیں جو ہم اپنے جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے کھا سکتے ہیں یا کر سکتے ہیں (اِس خاکہ کے آخر میں تصویر اور عملی سرگرمی کے صفحہ پر دیکھیں)۔ خُداوند نے ہمیں کیا اِستعمال کرنے سے خبردار کِیا ہے؟ وہ کیوں چاہتا ہے کہ ہم اپنے بدنوں کی دیکھ بھال کریں؟

  • ایلڈر گیری ای سٹیون سن نے نوجوانوں کو پیشگی منصُوبہ بندی کرنے کی نصیحت کی کہ جب وہ شراب یا منشیات جیسی آزمایش میں پڑیں تو اُنھیں کیا کرنا ہو گا۔ اُنھوں نے تعلیم دی: ”آپ جانیں گے کہ آزمایشوں کا آپ پر غلبہ کم ہے۔ آپ پہلے ہی سے فیصلہ کر لیں گے کہ آپ کا کیسا ردِ عمل ہو گا اور آپ کیا کریں گے۔ آپ کو ہر بار فیصلہ کرنے کی ضرُورت نہیں پڑے گی“ (”آپ کی کہانتی ذمہ داریوں کی کِتاب،” لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۴۸)۔ اِکٹھے مِل کر عقائد اور عہُود ۸۹‏:۴ پڑھنے کے بعد ایلڈر سٹیون سن کے بیان کی بابت اپنے بچّوں کے ساتھ مشورت کریں، کہ وہ اب اپنی آیندہ زندگی کے لیے—حِکمت کے کلام پر عمل کرنے لیے—کیسے فیصلہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کِردار نگاری کر سکتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یعنی کوئی دوست، اُنھیں کسی ایسی چیز کی پیش کش کرتا ہے جو حِکمت کے کلام کے خلاف ہے تو اُنھیں کس طرح ردِ عمل کرنا چاہیے۔ اگر ہم حِکمت کے کلام کی فرماں برداری کرتے ہیں تو خُداوند ہمیں کیسے برکت عطا کرتا ہے؟ (دیکھیں آیات ۱۸–۲۱

بچّے ساحل پر کھیلتے ہُوئے

ہمارے بدن خُداوند کی طرف سے تُحفہ ہیں۔

عقائد اور عہُود ۹۰‏:۵

خُدا میری حفاظت اور راہ نُمائی کے لیے مُجھے نبی عطا کرتا ہے۔

  • آپ قدیم نبیوں کی تصویرٰیں دیکھیں یا ”نبی کی پیروی کرو“ جیسے گیت گائیں (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۱۰–۱۱)۔ خُدا اپنے بچّوں کو نبیوں کے وسِیلے سے کیسے برکت عطا کرتا ہے؟ ہمیں خُدا کے نبیوں کو کیوں سُننا چاہیے؟ (دیکھیں عقائد اور عہود ۹۰:‏۵)۔ پھر آپ اور آپ کے بچّے زندہ نبی کی تصویر دیکھیں اور اُس کے ذریعے سے خُداوند ہمیں جِن باتوں کی بابت تعلیم دیتا یا خبردار کرتا ہے بیان کریں۔ ہم نبی کی کیسے پیروی کرتے ہیں؟

عقائد اور عہُود ۹۱

رُوح میری یہ جاننے میں مدد کرتا ہے کہ سچّ کیا ہے۔

  • بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے کہ یہ مُکاشفہ کیوں دِیا گیا تھا آپ عقائد اور عہُود ۹۱ کی فصل کی شہ سُرخی کا خُلاصہ کریں۔ پھر اُن جگہوں کے بارے میں تصور کریں، جیسے کہ میڈیا میں، جہاں پر ”بُہت سی باتیں … سچّی ہوتی ہیں“ اور ”بُہت سی باتیں … جو سچّی نہیں ہیں“ (آیات ۱–۲آیات ۴–۶ ہمیں رُوح القُدس کے بارے میں کیا سِکھاتی ہیں؟ رُوحُ القُدس یہ جاننے میں ہماری کیسے مدد کرتا ہے کہ کیا صحیح ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

پھل

”تمام اَناج اِنسان کے کھانے کے لیے اچھا ہے، اِسی طرح تاکستان کے پھل بھی۔“

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ