آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ستمبر ۱–۷: ”صِیُّون کی نجات کے لیے“: عقائد اور عہُود ۹۴–۹۷


”ستمبر ۱–۷: ’صِیُّون کی نجات کے لیے‘: عقائد اور عہُود ۹۴–۹۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۹۴–۹۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

کرٹ لینڈ ہَیکل

کرٹ لینڈ ہَیکل، اَز ال راؤنڈز

ستمبر ۱–۷: ”صِیُّون کی نجات کے لیے“

عقائد اور عہُود ۹۴–۹۷

قدیم زمانے میں، خُداوند نے مُوسیٰ کو خیمہ تعمیر کرنے کا حُکم دِیا ”پہاڑ پر [اُسے] دکھائے گئے نمونہ کے مُطابق“ (عبرانیوں ۸‏:۵؛ مزید دیکھیں خروج ۲۵‏:۸–۹)۔ بیابان میں اِسرائیلی ڈیرے کا مرکز خیمہِ اِجتماع ہُوا کرتا تھا (دیکھیں گِنتی ۲‏:۱–۲

۱۸۳۳ میں، خُداوند نے جوزف سمِتھ کو ہَیکل تعمیر کرنے کا حُکم دِیا ”جو دُنیا کے طریق پر نہیں“ بلکہ ”اُس طریق پر ہو جو مَیں دِکھاؤں گا“ (عقائد اور عہُود ۹۵‏:۱۳–۱۴؛ مزید دیکھیں ۱۰:۹۷)۔ بیابان میں خیمہِ اِجتماع کی طرح، کرٹ لینڈ میں ہَیکل کا ہونا بھی مرکزی خصُوصیت کا حامِل تھا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۹۴:‏۱

آج کل، ہَیکلیں دُنیا بھر میں ہیں۔ حتیٰ کہ اگر یہ ہمارے شہروں کا مرکز نہیں ہیں، یہ مسِیح کی جانب اِشارہ کرتی ہیں، جو کہ ہماری زندگیوں کا مرکز ہونا چاہیے۔ اگرچہ ہر ہَیکل کی ظاہری شکل مُختلف ہوتی ہے، مگر اُن کے اندر ہم ایک ہی الٰہی نمونہ سیکھتے ہیں—ہمیں خُدا کی حُضُوری میں واپس لانے کا آسمانی منصُوبہ۔ مُقدس رسُوم اور عہُود ہمیں مسِیح کے ساتھ جوڑتے ہیں اور ہمارے خاندانوں کو مضبُوط بناتے ہیں ”دُنیا کے طریق پر نہیں“ بلکہ خُدا ہمیں جو نمونہ دِکھاتا ہے۔

دیکھیں مُقدّسین، ۱۶۹:۱–۷۰؛ ”اپنے خُدا کے لیے گھر،“ مُکاشفہ میں سیاق و سباق، ۱۶۵–۷۳۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۹۴؛ ۹۷‏:۱۰–۱۷

مَیں ”مُکمل طور پر خُداوند کے لیے وقف“ کِیا جا سکتا ہُوں۔

خُداوند عقائد اور عہُود ۹۴، میں اِنتظامی عمارتیں تعمیر کرنے کے بارے میں ہدایت دیتا ہے—ایک دفتر اور چھاپہ خانہ۔ خُداوند عقائد اور عہُود ۹۴‏:۲–۱۲ میں اِن عمارتوں کے بارے میں جو کُچھ فرماتا ہے اِس بارے میں آپ کو کیا مُتاثر کرتا ہے؟ وہ عقائد اور عہُود ۹۷‏:۱۰–۱۷ میں ہَیکل کے بارے میں جو کُچھ فرماتا ہے اِس کے ساتھ یہ کیسے موازنہ کرتا ہے؟

آپ کے لیے ”خُداوند کے لیے مُکمل طور پر وقف“ کِیے جانے سے کیا مُراد ہے؟

عقائد اور عہود ۹۵

جِس سے خُداوند مُحبّت رکھتا ہے اُسے تنبِیہ بھی کرتا ہے۔

اِس فصل ۹۵ میں جب یہ مُکاشفہ پایا گیا تھا، اُس کے تقریبا پانچ مہینے گُزرے تھے کہ خُداوند نے مُقدّسین کو خُدا کا گھر تعمیر کرنے کا حُکم دِیا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۸‏:۱۱۷–۱۹)—اور اُنھوں نے اب تک اِس کا آغاز نہ کِیا تھا۔ غور کریں کہ خُداوند نے اِس مُکاشفہ میں اُن کی اِصلاح کیسے کی۔ اگرچہ آپ اُن اُصُولوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو آپ مؤثر اِصلاح کرنے کے لیے تلاش کرتے ہیں۔ خُداوند اپنے مُقدّسین کی جِس طرح اِصلاح کرتا ہے اِس بارے میں آپ کیا سیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۲۱‏:۴۳–۴۴؛ ڈی ٹاڈ کرِسٹوفرسن، ”جِتنوں کو بھی مَیں پیار کرتا ہُوں، مَیں تنبِیہ اور سرزنش کرتا ہُوں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۱، ۹۷–۱۰۰۔

8:40

God Loves His Children

Elder Wakolo testifies of God’s love and describes how He shows that love to His children.

عقائد اور عہُود ۹۵‏:۸، ۱۱–۱۷؛ ۹۷‏:۱۰–۱۷

سیمینری کا آئکن
ہیکل خُداوند کا گھر ہے۔

کرٹ لینڈ میں خُداوند کا گھر تعمیر نہ کرنے پر تنبِیہ پانے کے بعد، کلِیسیائی راہ نُماؤں نے گندم کے کھیت میں ایک جگہ مُنتخب کی جہاں اُس کی تعمیر ہونی تھی۔ حائرم سمِتھ، نبی کا بھائی، فوری طور پر درانتی سے کھیت کی صفائی کرنے کے لیے دوڑا۔ ”ہم خُداوند کے گھر کی تعمیر کے لیے تیاری کر رہے ہیں،“ اُس نے کہا، ”اور مَیں سب سے پہلے اِس پر کام کرنے کے لیے پُر عزم ہُوں“ (کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات میں سے: جوزف سمِتھ [۲۰۰۷]، ۲۷۱، ۲۷۳)۔ آپ کے خیال میں حائرم ہَیکل کی تعمیر کے لیے اِتنا سرگرم کیوں تھا؟ جب آپ عقائد اور عہُود ۹۵‏:۸، ۱۱–۱۷؛ ۹۷‏:۱۰–۱۷ پڑھیں تو اِس پر غور کریں۔

ہمارے زمانہ میں، خُداوند ”اِس کی رفتار بڑھا رہا ہے کہ ہم ہَیکلیں تعمیر کر رہے ہیں“ (رسل ایم نیلسن، ”ہیکل پر توجہ مرکُوز کریں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۱۲۱)۔ اگر کوئی آپ سے پُوچھے کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح اِتنی ہیکلیں تعمیر کیوں کرتی ہے، تو آپ کیا کہیں گے؟ مُمکنہ جوابات تلاش کریں:

5:40

What Is a Temple?

The difference between chapels, where Latter-day Saints meet for regular Sunday worship, and temples is also explained.

کرٹ لینڈ ہَیکل کی تعمیر کے لیے آپ مُقدّسین کی کوششوں اور ہَیکل میں خُداوند کے ساتھ اپنی تیاری کے پُر معنی تجربہ کی کاوِشوں کا موازنہ کریں۔ آپ اُسی طرح کے اشد ضرُوری احساس کا اِظہار کیسے کر سکتے ہیں جو حائرم سمِتھ نے خُداوند کے مُقدّس گھر کی طرف محسُوس کِیا تھا؟ مِثال کے طور پر، آپ کیا کر سکتے ہیں جو کہ کھیت صاف کرنے کی طرح ہو، جیسا کہ حائرم سمِتھ نے کِیا؟ آپ کے خیال میں خُداوند آپ سے کیا قُربانی چاہتا ہے؟ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۹۷:‏۱۲

مزید دیکھیں”صِیَّون کے پہاڑ پر مُقدس ہَیکل،“ گیت، نمبر ۲۸۹؛ عنوانات اور سوالات، ”ہیکلیں،“ گاسپل لائبریری۔

کِسان فصل کی کٹائی کرتے ہُوئے

حائرم سمِتھ کرٹ لینڈ ہَیکل کے لیے زمین صاف کرتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۹۷‏:۸–۹

”وہ میرے لیے مقبُول ہیں۔“

اُس وقت کے بارے میں سوچیں جب آپ کسی گروپ یا—ٹیم میں مقبُول تھے—یا مقبُول نہیں تھے۔ یہ کیسے مُشابہ یا اُس سے مختلف ہے جو کہ عقائد اور عہُود ۹۷‏:۸–۹ سِکھاتا ہے اِس سے خُداوند کے مقبُول ہونے کا کیا مطلب ہے؟ آپ کے خیال میں خُداوند آپ کو اِس میں تشبِیہ کے ساتھ کیا سِکھانے کی کوشش کر رہا ہے (آیت ۹

دیکھیں ایرک ڈبلیو کوپِشکی، ”خُداوند کے مقبُول ہونا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۳، ۱۰۴–۶۔

سیکھنے اور سِکھانے کے لیے رُوحانی ماحول قائم کریں۔ یِسُوع نے وعدہ کِیا”رُوحُ القُدس“ تُمھیں سب باتیں سِکھائے گا“ (یُوحنّا ۱۴‏:۲۶)۔ لہذا خواہ آپ خُود سیکھ رہے ہوں یا دُوسروں کے ساتھ، رُوح کو مدعو کرنے کو ترجیح دیں۔ مُقدّس گیت، دُعا، اور محبت بھرے تعلقات سب پرُامن، رُوحانی ماحول قائم کرنے میں مدد کرتے ہیں جہاں پر رُوحُ القُدس آپ کو سچّائی کی تعلیم دیتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۹۷‏:۱۸–۲۸۔

صِیَّون ”دِل کی پاکیزگی ہے۔“

۱۸۳۰ کی دہائی میں مُقدّسین کے لیے، صِیَّون ایک مقام تھا۔ فصل ۹۷ کے مُکاشفہ میں، خُداوند نے ایسے لوگوں کو وضاحت سے بیان کِیا ہے جو—”دِل کے پاک“ ہیں (آیت ۲۱)۔ جب آپ آیات ۱۸–۲۸ پڑھیں، تو لفظ صِیَّون پڑھتے ہوئے آپ اِس وضاحت کو بدل سکتے ہیں۔ آپ کے خیال میں دِل کے راست ہونے کا کیا مطلب ہے؟

مزید دیکھیں مُوسیٰ ۷:‏۱۸۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کا آئکن ۰۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۹۵:‏۸؛ ۹۷‏:۱۰–۱۷

ہَیکل خُداوند کا گھر ہے۔

  • فصل ۹۵ اور ۹۷ کا کُچھ پِس منظر بیان کرنے کے واسطے، آپ اپنے بچّوں کے ساتھ ”کرٹ لینڈ ہَیکل“ والا باب جو کہ نو عُمر پڑھنے والوں کے لیے عقائد اور عہُود کی کہانیاں میں پایا جاتا ہے، اُس کا اشتراک کرسکتے ہیں (گاسپل لائبریری، مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱‏:۲۱۰)۔ آپ کے بچّے فرضی طور پر کرٹ لینڈ ہَیکل کی تعمیر میں مدد کرنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں (لکڑی کاٹنا، کیل ٹھونکنا، دیواروں کو پینٹ کرنا وغیرہ)۔ جب کہ آپ اپنے بچّوں کے ساتھ عقائد اور عہُود ۹۵‏:۸ یہ تعلیم دینے کے لیے پڑھتے ہیں کہ خُداوند ہَیکلیں کیوں تعمیر کرنا چاہتا ہے، آپ اُنھیں کرٹ لینڈ ہَیکل کی تصویر بھی دِکھا سکتے ہیں، جیسے اِس خاکہ میں دی گئی ہے۔

1:17

The Kirtland Temple

  • اِکٹھے مِل کر عقائد اور عہُود ۹۷‏:۱۵–۱۶ پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے ایک دُوسرے کو بتائیں کہ ہَیکل آپ کے لیے خاص کیوں ہے۔ اپنے بچّوں کو خُداوند کے گھر کا احترام محسوس کرنے میں مدد کے لیے آپ مِل کر گائیں، جیسا کہ ”مَیں ہَیکل دیکھنا چاہتا ہُوں“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۹۵)۔ ہَیکل مُقدّس کیوں ہے؟

دیکھیے عقائد اور عہُود ۹۷:‏۱–۲، ۸–۹، ۲۱

صِیَّون ”دِل کی پاکیزگی ہے۔“

  • اپنے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے کہ لفظ پاکیزگی کا عقائد اور عہُود ۹۷‏:۲۱، میں کیا مطلب ہے آپ اِکٹھے مِل کر صاف شفاف پانی کا گلاس دیکھیں اور پھر اِس کو آلُودہ کرنے کے لیے اِس میں کُچھ ڈال دیں (جیسا کہ مٹی یا مِرچ)۔ پانی کا صاف شفاف ہونا کیوں ضرُوری ہے؟ پھر آپ کے بچّے آیت ۲۱ پڑھیں اور اپنی اُنگلی کو لفظ پاکیزگی پر رکھیں۔ ہمارے دِلوں کے پاک ہونے سے کیا مُراد ہے؟ آیات ۱–۲ اور ۸–۹ چند تجاویز فراہم کرتی ہیں۔ نجات دہندہ ہمارے دِلوں کو پاکیزہ بنانے میں کیسے مُعاونت فرماتا ہے؟

آلُودہ پانی اور صاف شفاف پانی

آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں دِل کا پاکیزہ بنُوں۔

عقائد اور عہُود ۹۷‏:۸–۹

خُداوند اُن لوگوں کو نوازتا ہے جو اُس کے ساتھ عہُود باندھتے ہیں۔

  • جب ہم بپتِسما لیتے یا ہَیکل میں جاتے ہیں تو کیا آپ کے بچّوں کو معلُوم ہے کہ ہم خُداوند کے ساتھ کون سے عہُود باندھتے ہیں؟ مضایاہ ۱۸‏:۹–۱۰، ۱۳ یا عمومی راہ نُما کِتاب، ۲۷۔۲ کا اُن کے ساتھ مُطالعہ کے ذریعہ سے اُن عہُود کا جائزہ لینے پر غور کریں۔ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ آپ کیسے ”قُربانی کے ذریعے [اپنے] عہُود کی پابندی کرنے کی کوشش کرتے ہیں“ (عقائد اور عہُود ۹۷‏:۸

  • آپ اپنے بچّوں کو تصاویر بنانے کے لیے کہیں جو عقائد اور عہُود ۹۷‏:۹ کو بیان کرتی ہوں۔ جب وہ اپنی تصویریں دِکھائیں، تو اُن سے بات کریں کہ اپنے عہُود کی پابندی کرنے سے خُداوند آپ کو کیسے نوازتا ہے۔ وہ برکتیں اُس ”پھل دار درخت کی مانِند کیسے ہیں جو کہ … صاف شفاف ندی کے وسیلے سے اُگائے گئے ہیں“؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

کرٹ لینڈ ہَیکل کی تعمیر

کرٹ لینڈ ہَیکل کی تعمیر اَز والٹر رینے

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ