آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ستمبر ۲۲–۲۸: ”خُدا کے بیٹے کا طریق“: عقائد اور عہُود ۱۰۶–۱۰۸


”ستمبر ۲۲–۲۸: ’خُدا کے بیٹے کا طریق‘: عقائد اور عہُود ۱۰۶–۱۰۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۰۶–۱۰۸،“آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

یِسُوع مسِیح کہانت کا اختیار عنایت کرتے ہُوئے

ستمبر ۲۲–۲۸: ”خُدا کے بیٹے کا طریق“

عقائد اور عہُود ۱۰۶–۱۰۸

پہلی نظر میں، لگتا ہے عقائد اور عہود ۱۰۷ کا مقصد کہانتی اختیار کو صرف خُداوند کی کلِیسیا کے قیادتی ڈھانچے میں مُرتب کرنا ہے۔ جب تک اِس مُکاشفہ کو شائع کِیا گیا، کلِیسیائی رُکنیت اِن چند راہ نُماؤں کی صلاحیت سے کہیں زیادہ بڑھ رہی تھی جو اِس کے پاس موجود تھے۔ صدارتِ اوّل، بارہ رُسُولوں کی جماعت، ستّر، بِشپ صاحبان، اور جماعتی صدارتوں کے کردار اور ذِمہ داریوں کی نِشان دہی کرنا یقینی طور پر لازمی اور مدد گار تھا۔ لیکن اِلہٰی ہدایات سے کہیں زیادہ فصل ۱۰۷ میں موجود ہے کہ کلِیسیائی قیادت کو کِس طرح مُنظم کِیا جانا چاہیے۔ یہاں، خُداوند ہمیں اپنی طاقت اور اختیار کے بارے میں سکھاتا ہے کہ، ”مُقَدَّس کہانت، خُدا کے بیٹے کے طریق کے مُطابق“ ہے (آیت ۳)۔ کہانت کا مقصد ہے کہ ”کلِیسیا کی ساری رُوحانی برکات کی کُنجیوں“ کو کھولے تاکہ خُدا کے تمام بچّوں پر ”آسمان کُھل جائیں“ اور ”خُدا باپ اور نئے عہد کے ثالث یِسُوع کے کلام اور حُضُوری سے شادمان ہوں“ (آیات ۱۸–۱۹)۔ اپنی کہانت کے بارے میں بتاتے ہُوئے، نجات دہندہ ہمیں اپنے بارے میں سِکھا رہا ہے اور کہ ہم اُس کے پاس کیسے آ سکتے ہیں۔

دیکھیں ”قدیم طریق کو بحال کرتے ہُوئے،“ سیاق و اسباق میں مُکاشفہ میں، ۲۰۸–۱۲۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۰۶؛ ۱۰۸

سیمینری کا آئکن
خُداوند میری مدد کرتا ہے جب وہ مُجھے خدمت کے لیے بُلاتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۱۰۶ اور ۱۰۸ میں، خُداوند نے دو اَرکان کو مشورت دی اور اُن سے وعدے کِیے جو کہ اُس کی کلِیسیا میں خدمت کے لیے بُلائے گئے تھے۔ جب آپ اُس کی مشورت کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ خُود خُداوند کی خِدمات کے مواقع کے بارے میں سوچ سکتے ہیں—شاید خِدمت گزاری کا کام، کلِیسیا میں بُلاہٹ، اپنے خاندان میں ذِمہ داریاں، یا اچھائی کرنے کی رُوحانی ترغیب۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ اِن مُکاشفوں میں خُداوند آپ کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ کون سے جملے آپ کو معنی خیز لگتے ہیں؟ غور کرنے کے لیے یہاں کُچھ ہیں:

  • خُداوند نے کب آپ کو ”فضل بخشا [یا اِلہٰی مدد] دی اور یقین دہانی کروائی“ تاکہ آپ اُس کی خِدمت کر سکیں؟ (عقائد اور عہُود ۱۰۶:‏۸

  • آپ کے خیال میں ”اپنے تمام کاموں میں“ دُوسروں کو مضبوط کرنے کا کیا مطلب ہے؟ (عقائد اور عہُود ۱۰۸:‏۷

جب ایلڈر کارل بی کُک کو کلِیسیا کی ایک مُشکل ذِمہ داری ملی، تو اُنھوں نے ایک آباؤاجداد کے تجربے سے طاقت حاصل کی۔ اُن کے پیغام میں اِس کے بارے میں پڑھیں ”خِدمت کریں“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۱۱۰–۱۲)۔ خُداوند کی خِدمت کے مواقع قبول کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی اولاد کو—یا مستقبل میں اپنے آپ کو—ایک خط لکھنے پر غور کریں۔ اپنے خط میں اُن سچائیوں کو شامل کریں جو آپ ایلڈر کُک کے پیغام، عقائد اور عہُود ۱۰۶ اور ۱۰۸، اور آپ کے اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔

دیکھیں ہنری بی آئرنگ، ”میرے ساتھ چلیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۸۲–۸۵؛ عنوانات اور سوالات، ”کلِیسیائی بُلاہٹ میں خِدمت،“ گاسپل لائبریری، ”وارن کاؤڈری“ اور”مُکاشفہ کی تلاش کے لیے ’کی گئی‘،“ سیاق و سباق میں مُکاشفہ میں، ۲۱۹–۲۳، ۲۲۴–۲۸۔

عقائد اور عہُود ۱۰۷‏:۱–۴، ۱۸–۲۰

کہانت ”خُدا کے بیٹے کے طریق کے مُطابق ہے۔“

خُداوند ”کہانت سے اپنا مُکاشفہ شروع کرتا ہے“ (عقائد اور عہُود ۱۰۷، فصل کا عنوان) ہمیں ملکِ صدق کا حقیقی نام بتاتے ہُوئے (دیکھیں آیات ۱–۴)۔ آپ کے خیال میں یہ جاننا کیوں ضروری ہے؟ کہانت کا یہ نام آپ کے سوچنے کے انداز کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

اپنے ذہن میں یہ خیالات رکھیں خاص کر جب آپ کہانت کے بارے آیات ۱۸–۲۰ میں پڑھتے ہیں۔ ”آسمان کُھل جانے“ سے کیا مُراد ہے؟ آپ کے لیے ”خُدا باپ اور یِسُوع کی حُضُوری سے شادمان ہونے“ سے کیا مُراد ہے؟ نجات دہندہ کی کہانت اور قُدرت یہ سب آپ کے واسطے کیسے مہیا ہوتی ہے؟

مزید دیکھیں ایلما ۱۳:‏۲، ۱۶؛ عقائد اور عہُود ۸۴‏:۱۹–۲۷۔

یِسُوع مسِیح پر توجُّہ مرکُوز کریں۔ ”یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل میں سِکھانے کے لیے بہت سی باتیں ہیں—سچّائیاں، احکام، نبُوّتیں، اور صحائف کے واقعات۔ اَلبتہ یہ ایک ہی شجر کی شاخیں ہیں، چُناں چہ اُن سب کا واحِد مقصد ہے: ساری اُمّتوں کو مسِیح کے پاس آنے اور اُس میں کامِل ہونے میں مدد دینا (دیکھیے یروم ۱:‏۱۱؛ مرونی ۱۰:‏۳۲)۔ لہٰذا چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں، یاد رکھیں کہ آپ درحقیقت یِسُوع مسِیح کی بابت پڑھاتے اور اُس کی مانِند بننا سِکھاتے ہیں“ (نجات دہندہ کی طریق پر تعلیم دینا، ۶)۔ مثال کے طور پر، جب آپ سِکھاتے ہیں—اور سیکھتے ہیں—عقائد اور عہُود ۱۰۷ میں کہانت کے بارے میں، اکثر پُوچھیں، ”آپ نجات دہندہ کے بارے میں کیا سیکھ رہے ہیں؟“

عقائد اور عہُود ۲۲:۱۰۷

خُداوند کے خادم ”کی تائید بھروسے، اِیمان، اور کلِیسیائی دُعا سے ہوتی ہے۔“

آپ کے خیال میں خُداوند کے خادموں کی اپنے اعتماد سے؟ اپنے ایمان سے؟ دُعا سے تائید کرنے کا کیا مطلب ہے؟

مزید دیکھیں ”خُدا ہمارے پیارے نبی کو برکت دے،“ گیت، نمبر ۲۴۔

عقائد اور عہُود ۱۰۷‏:۲۳–۲۴، ۳۳–۳۵، ۳۸، ۹۱–۹۲

نبی اور رسُول یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتے ہیں۔

جوزف سمتھ نے ۱۸۳۵ میں نئی بارہ رُسُولوں کی جماعت سے فصل ۱۰۷ کا اشتراک کِیا (فصل کا عنوان دیکھیں)۔ بُلاہٹوں کے بارے میں خُداوند نے آیات ۲۳–۲۴، ۳۳–۳۵، ۳۸ میں کیا سِکھایا؟ آپ کی یِسُوع مسِیح کی بابت گواہی اُس کے زندہ رسُولوں کی تعلیمات اور خِدمت کی بدولت کیسے مضبُوط ہُوئی؟

آیات ۹۱–۹۲ میں، خُداوند اپنے سینئر رسُول، کلِیسیا کے صدر کے بارے میں سِکھاتا ہے۔ وہ ”مُوسیٰ کی طرح کیسے ہے“؟ (دیکھیں راہ نُما صحائف، ”مُوسیٰ،“ گاسپل لائبریری)۔

مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”میرے نام کی گواہی دینے کے لیے چُنے گئے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۱۲۸–۳۱۔

عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۲۷–۳۱، ۸۵–۸۹

خُداوند اپنا کام مشورت سے پورا کرتا ہے۔

غور کریں کہ خُداوند نے عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۲۷–۳۱، ۸۵–۸۹ میں مشورت کے بارے میں کیا سکھایا۔ کیا چیز مشورت کو مؤثر بناتی ہے؟ آپ اُن اُصُولوں کو اپنی کلِیسیائی بُلاہٹوں، اپنے گھر، یا اپنی دیگر ذِمہ داریوں میں کیسے لاگو کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ایم رسل بیلرڈ، ”خاندانی مشاورت،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۶۳–۶۵؛ عمُومی راہ نُما کِتاب، 4.3–4.4، گاسپل لائبریری۔

خاندان ایک ساتھ منصُوبہ بندی کرتے ہُوئے

خُداوند خاندانوں کو اکٹھے مشورت کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کا آئکن ۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۱۸–۲۰

یِسُوع مسِیح مُجھے اپنی کہانتی قُدرت کے وسیلے سے برکت بخشتا ہے۔

  • جب آپ اور آپ کے بچّے اکٹھے عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۱۸–۱۹ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو اِس فقرے پر زور دیں ”تُمام رُوحانی برکات۔“ شاید آپ اور آپ کے بچّے اُن برکات کی فہرست بنا سکتے ہیں جو کہ آپ کہانت سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اِس سے ایک کھیل بنا سکتے ہیں—دیکھیں کہ سب سے لمبی فہرست کون بنا سکتا ہے۔ آپ کے بچّے اُن برکات کی نُمایندگی کرنے کے لیے تصاویر بھی بنا یا تلاش کر سکتے ہیں (دیکھیں اِس ہفتہ کا عملی سرگرمی کا صفحہ)۔ اِس کے بعد آپ اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ کس طرح کہانتی رُسُوم (جیسے بپتِسما یا عِشائے ربّانی) ہمیں خُدا کی نعمتیں حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

عقائد اور عُہود ۱۰۷:‏۲۱–۲۶،‏ ۳۳–۳۵، ۹۱–۹۲

خُداوند کے منتخب خُدّام اُس کی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتے ہیں۔

  • لیحونا کے ہر کانفرنس کے شمارے میں اعلیٰ حُکام کی تصاویر کا ایک صفحہ شامل ہوتا ہے۔ اپنے بچّوں کے ساتھ اُن تصاویر کو دیکھنے پر غور کریں جب آپ عقائد اور عُہود ۱۰۷:‏۲۱–۲۶،‏ ۳۳–۳۵، ۹۱–۹۲ میں اُن کی ذِمہ داریوں کے بارے میں پڑھتے ہیں۔ آپ اور آپ کے بچّے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ آپ خُداوند کے شُکر گُزار کیوں ہیں جس نے اُنھیں یہ ذِمہ داریاں دی ہیں۔

  • آپ کے بچّے خُداوند کے خادموں کے بارے میں مزید ”عمُومی کلِیسیائی قیادت پر جان سکتے ہیں جوChurchofJesusChrist.org پر دستیاب ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا ہر بچّہ اُن راہ نُماؤں میں سے کسی ایک کے بارے میں سیکھ سکے اور ایک دُوسرے کو اُن کے بارے میں سِکھا سکے۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اشتراک کریں کہ آپ کیسے جانتے ہیں کہ یہ راہ نُما یِسُوع مسِیح کے سچّے خادم ہیں۔

  • عقائد اورعُہود ۱۰۷:‏۲۲ اکٹھے پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے باری باری صدارتِ اوّل کی تصویر اُٹھا سکتے ہیں اور خُداوند کے خادموں کے طور پر اُن کی تائید کرنے کے طریقوں کے بارے میں اشتراک کر سکتے ہیں۔

صدارتِ اَوّل

صدارتِ اَوّل

عقائد اور عہُود ۱۰۸:‏۳

مَیں بڑی احتیاط سے اپنے عُہود پر کاربند ہو سکتا ہُوں۔

  • اِس آیت کی بابت گُفتگُو کا آغاز کرنے کے لیے، آپ اپنی اولاد کو کُچھ اَیسا کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں جس کے لیے احتیاط برتنا دَرکار ہو، جیسے کہ بغیر چھلکے ایک پیالا بھرنا۔ جب آپ احتیاط نہیں کرتے تو کیا ہوتا ہے؟ پِھر آپ یہ جاننے کے لیے کہ خُداوند ہمیں کیا احتیاط سے کرنے کے لیے کہہ رہا ہے عقائد اور عہُود ۱۰۸:‏۳ پڑھ سکتے ہیں۔ ہم خُدا سے کون سی ”قسمیں“ (وعدے یا عہُود) باندھتے ہیں؟ ہم عہد نبھانے کے لیے مزید مُحتاط کیسے ہو سکتے ہیں؟ آپ بہن بیکی کریونز کے پیغام ”احتیاط بالمقابل بے ضابطگی“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۹–۱۱) کے کُچھ حِصوں کے بارے میں بتا سکتے ہیں جو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے بچّوں کو اپنے عہد کی پاس داری کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ آپ عہد کی پاس داری کے بارے میں ایک گیت بھی گا سکتے ہیں، جیسے ”مَیں دلیر بنوں گا“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۶۲)۔

لڑکی پانی اُنڈیلتے ہُوئے

احتیاط سے پانی اُنڈیلنے کا موازنہ احتیاط سے اپنے عہد کی پاس داری سے کِیا جا سکتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

مَلکِ صدؔق اور ابؔرہام کی پینٹنگ

مَلکِ صدؔق ابؔرہام کو برکت دیتا ہے، اَز والٹر رینے

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ