آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ستمبر ۲۹–اکتوبر ۵: ”یہ تیرا گھر ہے، تیری پاکیزگی کا مقام“: عقائد اور عہُود ۱۰۹–۱۱۰


”ستمبر ۲۹–اکتوبر ۵: ’یہ تیرا گھر ہے، تیری پاکیزگی کا مقام‘: عقائد اور عہُود ۱۰۹–۱۱۰“آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۰۹–۱۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس

جلالی روشنی—کرٹ لینڈ ہَیکل، اَز گلین ایس ہوپ کنسن

ستمبر ۲۹–اکتوبر ۵: ”یہ تیرا گھر ہے، تیری پاکیزگی کا مقام“

عقائد اور عہُود ۱۰۹–۱۱۰

کرٹ لینڈ ہَیکل کے دروازے ۲۷ مارچ، ۱۸۳۶، کی صبح آٹھ بجے تک کھلنے نہیں تھے۔ مگر مُقدّسین جو تقدیس کی رسومات میں شرکت کی اُمید کر رہے تھے، سات بجے سے ہی قطار میں لگنا شروع ہو گئے تھے۔ کھچا کھچ بھرا ہُوا مقام اور پھر ہر ایک کو موقع دینے کے لیے دوسری مجلس کی ضرورت پڑ گئی۔ اور یہ صرف زندہ ہی نہیں تھے جو حاضر ہونے کے مشتاق تھے۔ متعدد گواہوں نے ہَیکل کے اندر اور حتیٰ کہ چھت پر، تقدیس کے دوران اور بعد میں فرشتوں کو دیکھا۔ واقعی اِیسا لگتا تھا کہ ”آسمان لشکر“ مُقدّسینِ آخِری ایّام کے ساتھ ”گانے اور للکارنے [کے لیے“ آیا تھا (”خُدا کا رُوح،“ گیت، نمبر ۲)۔

پردے کے دونوں جانب—اتنی عظیم خُوشی کیوں تھی؟ صدیوں کے بعد، زمین پر دُوبارہ خُداوند کا گھر موجود تھا۔ خُداوند اپنے مُقدّسین کو ”بلُندی سے قدرت کے ساتھ“ بخشنے کا اپنا وعدہ پُورا کر رہا تھا (عقائد اور عہُود ۳۸:‏۳۲)۔ اور یہ، اُس نے اعلان کِیا، کہ صرف ”برکت کا آغاز“ تھا (عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۰)۔ وہ دَور جس میں ہم رہتے ہیں—لاکھوں زندہ اور مُردوں کے لیے ہَیکل کے کام اور رسومات کی تیزی سے دست یابی کے ساتھ—کرٹ لینڈ میں اِس کا آغاز ہوا تھا، جب ”زمین کے اُوپر کا پردہ پھٹنا شروع ہوا [تھا]“ (”خُدا کا رُوح“)۔

مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱:‏۲۳۲–۴۱؛ ”ہمارے خُدا کے لیے گھر،“ سیاق و سباق میں مُکاشفے، ۱۶۹–۷۲۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۰۹

سیمینری کا آئکن
خُداوند ہَیکل کے عہُود کے ذریعے مُجھے بھرپور برکات پیش کرتا ہے۔

کرٹ لینڈ ہَیکل اِن ہَیکلوں سے مختلف تھی جن کو ہم آج جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اِس میں کوئی مذبح اور کوئی بپتِسما دینے والا حوض موجود نہیں تھا۔ لیکن فصل ۱۰۹ میں بیان کردہ برکات، کرٹ لینڈ ہَیکل کے لیے تقدیسی دُعا، آج بھی خُداوند کے گھر میں دستیاب ہے۔ اِن میں سے کچھ برکات تلاش کرنے کے لیے درج ذیل آیات کا جائزہ لیں، اور غور کریں کہ وہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ آپ کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں کیسے مدد کر سکتی ہیں۔

آیات ۵، ۱۲–۱۳ (مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۶–۸): خُداوند کے گھر میں، وہ خُود کو مُجھ پر ظاہر کر سکتا ہے، اور مَیں اُس کی قُدرت کو محسوس کر سکتا ہُوں۔

آیات ۹، ۱۵–۱۹، ۲۶، ۷۸–۷۹:

آیات ۲۱–۲۳:

آیات ۲۴–۳۳، ۴۲–۴۶:

آیات ۳۵–۳۹:

دیگر برکات:

اگر آپ خُداوند کے گھر گئے ہیں، تو سوچیں کہ یہ وعدے آپ کی زندگی میں کیسے پُورے ہُوئے ہیں۔

گیت ”خُدا کا رُوح“ (گیت، نمبر ۲) کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس کے لیے لکھا گیا تھا—اور تب سے ہر ہَیکل کی تقدیس پر یہ گیت گایا گیا ہے۔ اِسے اپنے مُطالعہ اور پرستش کے حصّہ کے طور پر گانے یا سُننے پر غور کریں۔ اِس گیت میں آپ کو ہَیکل کی کون سی برکات بیان کی گئی ہیں؟

عقائد اور عہُود ۱۰۹

دُعا آسمانی باپ کے ساتھ بات چیت ہے۔

فصل ۱۰۹ تقدیسی دُعا ہے جو نبی جوزف سمتھ کو مُکاشفہ کے ذریعے دی گئی تھی (دیکھیں فصل کی سرخی)۔ آپ اِس فصل سے دُعا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ مثال کے طور پر، آپ اِس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ نبی نے کس چیز کا شکریہ ادا کِیا اور اُس نے کون سی برکات مانگی تھیں۔ اِس دُعا میں اُس نے اور کیا کہا؟ جب آپ مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ آسمانی باپ کے ساتھ اپنی بات چیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ آپ اِس دُعا سے اُس کے اور اُس کے بیٹے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟

اگر آپ دیگر ہَیکلوں کی تقدیسی دُعائیں پڑھنا چاہتے ہیں، بشمول اپنے قریب ترین ہَیکل کی، تو ہَیکل کے صفحے پر جائیں temples.ChurchofJesusChrist.org۔

عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱–۱۰

خُداوند اپنے گھر میں خُود کو مُجھ پر ظاہر کر سکتا ہے۔

جب آپ عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱–۱۰ میں مُنّجی کے بارے تحریری بیانات پڑھتے ہیں، بشمول فصل کی سرخی کے، تو غور کریں کہ یہ آیات اُس کے بارے میں کیا تجویز کرتی ہیں۔

یِسُوع مسِیح اپنے آپ کو کیسے ظاہر کرتا ہے—یا خُود کو آپ پر—اُس کے گھر میں کیسے ظاہر کرتا ہے؟ وہ آپ کی یہ جاننے میں کیسے مدد کرتا ہے کہ وہ آپ کی قُربانیوں کو قبول کرتا ہے؟

کرٹ لینڈ ہَیکل کے اندر

کرٹ لینڈ ہَیکل کے اندر

عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۰–۱۶

نجات دہندہ کہانتی کُنجیوں کے ذریعے اپنے کام کی ہدایت کرتا ہے۔

کہانتی کُنجیوں کو بحال کرنے کے لیے مُوسیٰ، الیاس، اور ایلیاہ کے ہَیکل میں ظاہر ہونے سے پہلے، یِسُوع مسِیح نے کہا، ”یہ اُس برکت کا آغاز ہے جو میرے لوگوں کے سروں پر اُنڈیلی جائے گی“ (عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۰)۔ جب آپ آیات ۱۱–۱۶ پڑھتے ہیں، تو اُن برکات کے بارے میں سوچیں جو نجات دہندہ اِن کُنجیوں کی ہدایت کے کام کے ذریعے آپ پر اُنڈیل رہا ہے۔ مِثال کے طور پر:

  • آیت ۱۱: مُوسیٰ اور اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کی کُنجیاں (یا فریضہِ مُنادی)۔ خُداوند نے آپ کو اور آپ کے خاندان کو اپنی کلیسیا کی مُںادی کی کاوشوں کے ذریعے کیسے برکت دی ہے؟

  • آیت ۱۲: الیاس اور ابرہام کی اِنجِیل کی کُنجیاں، بشمول ابرہامی عہد کے۔ خُداوند آپ کو اور ”[آپ] کے بعد کی نسلوں“ کو آپ کے عہُود کی وجہ سے کیسے برکت دے سکتا ہے؟ (دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”اَبَدی عہد،“ لیحونا، اکتوبر ۲۰۲۲، ۴–۱۱؛ راہ نُمائے صحائف، ”الیاس،“ گاسپل لائبریری۔)

  • آیات ۱۳–۱۶: ایلیاہ اور مُہربندی کی قُدرت، ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے کام سے ظاہر ہوئی۔ آپ کے خیال میں آسمانی باپ کیوں چاہتا ہے کہ آپ ہَیکل کی رسومات کے ذریعے اپنے آباؤاجداد سے مُنسلک ہوں؟ دیکھیں گیرٹ ڈبلیو گانگ، ”خُوش اور ہمیشہ کے لیے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۸۳–۸۶۔)

خُدا کے کار نجات اور سرفرازی میں اِن کُنجیوں اور ہماری ذمہ داریوں کے درمیان آپ کو کیا تعلق نظر آتا ہے (اِنجِیل پر عمل پیرا ہونا، ضرورت مندوں کی پرواہ کرنا، اِنجِیل کو قبول کرنے کے لیے سب کو دعوت دینا، اور خاندانوں کو اَبَدیت کے لیے مُتحد کرنا)؟

خُدا کی نجات اور سرفرازی کے کام کے آپ کو کیا تجربات ہوئے ہیں؟ یہ تجربات آپ کو مُنّجی، اُس کی کلیسیا، اور اُس کے کام کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں؟

دُوسروں کو شامل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ اگر آپ عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۱–۱۶ کے بارے میں تعلیم دے رہے ہیں، تو آپ ہر سیکھنے والے کو مُوسیٰ، الیاس، یا ایلیاہ اور بحال شُدہ کُنجیوں کے بارے میں مُطالعہ کرنے کی ذمے داری دینے پر غور کر سکتے ہیں۔ پھر سیکھنے والے ایک دُوسرے کو بتا سکتے ہیں جو اُںھوں نے دریافت کِیا۔ اِس طرح کا طریقہ سیکھنے اور سِکھانے میں سب کو شامل کرتا ہے۔ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۲۴–۲۷).

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کا آئکن ۳

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۰۹:‏۱۲–۱۳؛ ۱۱۰:‏۱–۷

ہَیکل خُداوند کا گھر ہے۔

  • آپ اور آپ کے بچّے گھر کی کسی اِیسی چیز کے بارے بات کر سکتے ہیں جس سے آپ پیار کرتے ہیں۔ اِس بارے بات کرنے کے لیے کہ کیسے ہَیکل کی تقدیس کی گئی اور خُداوند کا گھر بن گیا، پھر آپ کرٹ لینڈ ہَیکل کی تصویر دیکھ سکتے ہیں اور عقائد اور عہُود ۱۰۹:‏۱۲–۱۳؛ ۱۱۰:‏۱–۷ استعمال کر سکتے ہیں (مزید دیکھیں ”باب ۳۹: کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدیس کی جاتی ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۱۵۴، یا گاسپل لائبریری کی مُتعلقہ ویڈیو میں)۔ خُداوند کے گھر میں پائی جانے والی اپنی پسندیدہ چیز کی بابت ایک دُوسرے کے ساتھ ذِکر کریں۔

    2:17

    Chapter 39: The Kirtland Temple Is Dedicated: January–March 1836

  • شاید آپ اور آپ کے بچّے تصور کر سکتے ہیں کہ ایک دوست آپ کے گھر کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم اپنے دوست کی یہ جاننے میں کیسے مدد کریں گے کہ ہمارا گھر کون سا ہے؟ ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ ہَیکل خُداوند کا گھر ہے؟ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۹:‏۱۲–۱۳

روم اٹلی کی ہَیکل کے قریب مسِیح کا مجسمہ

عقائد اور عہُود ۱۱۰

نجات دہندہ اپنے لوگوں کو کہانتی کُنجیوں کے ذریعے برکت دے رہا ہے۔

  • آپ اِس ہفتے کے عملی سرگرمی کے صفحے یا ”باب ۴۰: کرٹ لینڈ ہَیکل میں رویا“ (عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۱۵۵–۵۷، یا گاسپل لائبریری میں متعلقہ ویڈیو میں) بچّوں کو ہَیکل میں ظاہر ہونے والی آسمانی ہستیوں کے بارے بتانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اِس خاکہ کے آخر میں اِس تصویر کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

    1:17

    The Kirtland Temple

  • کرٹ لینڈ ہَیکل میں جو کچھ ہُوا اُس کی اہمیت کے بارے میں جاننے کے لیے، آپ اور آپ کے بچّے اِس بارے بات کر سکتے ہیں کہ کنُجیاں کیا کرتی ہیں۔ شاید آپ کے بچّے باری باری کُنجیاں اُٹھائے بند دروازے کھولنے کے لیے دکھاوا کر سکتے ہیں۔ لفظ کُنجیاں عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۱–۱۶ میں تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں، اور اُن برکات کے بارے بات کریں جن کو یہ کُنجیاں کھولتی ہیں۔ آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ کہانتی کُنجیاں خُدا کی طرف سے اُس کی کلیسیا کی راہ نمائی کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اپنی شُکر گزاری کا اظہار کریں کہ خُداوند نے ہمیں کہانتی کُنجیاں عطا کی ہیں۔

عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۵

مُنّجی چاہتا ہے کہ مَیں اپنے دِل کو اپنے آباؤاجداد کی طرف موڑُوں۔

  • عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۵ کو اکٹھے پڑھنے کے بعد، اپنے بچّوں کو ایک ایسے تجربے کے بارے بتائیں جس نے آپ کے دل کو اپنے آباؤاجداد کی طرف مُڑنے میں مدد کی۔ آپ اکٹھے گیت بھی گا سکتے ہیں جیسا کہ ”خاندانی تاریخ—مَیں اِسے کر رہا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۹۴)۔

  • اُن کے آباؤاجداد کی طرف آپ کے بچّوں کے ”دلوں کو مائل کرنے“ میں کون سی چیز مدد کر سکتی ہے؟ آپ FamilySearch.org/discovery کچھ تفریحی تجاویز تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ اکٹھے مل کر اُن آباؤاجداد کی شناخت کر سکتے ہیں جنھیں ہَیکل کی رسومات کی ضرورت ہے۔ یِسُوع کیوں چاہتا ہے کہ ہم یہ کام کریں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

مُوسیٰ، الیاس، اور ایلیاہ کرٹ لینڈ ہَیکل میں ظاہر ہُوئے

کرٹ لینڈ ہَیکل کی رویا، اَز گیری ای سمتھ

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ