آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اکتوبر ۱۳–۱۹: ”اُس کی قُربانی میرے حُضُور اُس کی کامیابی سے زیادہ مُقَدَّس ہو گی“: عقائد اور عہُود ۱۱۵–۱۲۰


اکتوبر ۱۳–۱۹: ”اُس کی قُربانی میرے حُضُور اُس کی کامیابی سے زیادہ مُقَدَّس ہو گی“: عقائد اور عہُود ۱۱۵–۱۲۰،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر و کلیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۱۵–۱۲۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

دُور مغرب، میزوری کی تصویر

دُور مغرب، میزوری، اَز ال راؤنڈز

اکتوبر ۱۳–۱۹: ”اُس کی قُربانی میرے حُضُور اُس کی کامیابی سے زیادہ مُقَدَّس ہو گی“

عقائد اور عہُود ۱۱۵–۱۲۰

مُقدّسین کے لیے اپنی نئی ترین اجتماعی جگہ، دُور مغرب، میزوری کے بارے میں پُراُمید ہونے کی وجہ موجود تھی۔ شہر تیزی سے ترقی کر رہا تھا، سرزمین بہت زیادہ ذرخیز دکھائی دے رہی تھی، اور قریب ہی آدم عون دایامن تھا، جو ماضی اور مستقبل میں عظیم رُوحانی اہمیت کا مقام ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۵۳–۵۶؛ ۱۱۶)۔ پھر بھی، مُقدّسین کے لیے یہ مشکل ضرور رہا ہو گا کہ وہ اُس کے بارے میں نہ سوچیں کہ اُنھوں نے کیا کھویا ہے۔ آزادی سے نکالے جانے کے علاوہ، صیون کا مرکزی مقام، مُقدّسین کو بھی صرف دو سال کے بعد اپنی پیاری ہَیکل کو چھوڑ کر کرٹ لینڈ سے بھاگنا تھا۔ اور اِس بار یہ صرف کلیسیا کے باہر کے دشمن ہی نہیں تھے جو پریشانی کا باعث بن رہے تھے—بہت سے نمایاں اراکین جوزف سمتھ کے خلاف ہو گئے تھے، بشمول بارہ رَسُولوں کی جماعت کے چار اراکین کے۔

جو کچھ اُنھوں نے کھویا اُس پر توجہ دینے کی بجائے، ایمان داروں نے صیون کی تعمیر جاری رکھی، اِس بار دُور مغرب میں۔ اُنھوں نے نئی ہَیکل کی منصوبہ بندی کی۔ چار نئے رَسُولوں کو بلاہٹ دی گئی۔ وہ سمجھ گئے کہ خُدا کا کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کبھی نہیں گریں گے، اِس کا مطلب ہے کہ آپ ”دوبارہ اُٹھیں۔“ اور اگرچہ آپ کو قربانیاں دینی ہوں گی، وہ قربانیاں خُدا کے لیے مُقدّس ہیں، حتیٰ کہ ”[آپ کی] کامیابی سے … زیادہ مُقَدَّس“ (عقائد اور عہُود ۱۱۷:‏۱۳

دیکھیں مُقدّسین، ۱:‏۲۹۶–۹۹۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۳–۶

کلِیسیا کا نام خُداوند کے لیے اہم ہے۔

صدر رسل ایم نیلسن نے کہا کہ کلِیسیا کا نام ”بڑی اہمیت کا حامل ہے“ (”کلِیسیا کا دُرست نام،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۸۷)۔ عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۴–۶ کو پڑھتے ہُوئے یہ کیوں سچ ہے اِس کے بارے میں سوچیں۔ کلِیسیا کے نام کا اِس کے کام اور مقصد کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

مزید دیکھیں ۳ نیفی ۲۷:‏۱–۱۱۔

عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۵–۶

صیون اور اُس کی سٹیکس ”طوفانوں سے پناہ“ پیش کرتی ہیں۔

جب آپ عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۵–۶ میں قوی منظر نامے کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو اُس کردار پر غور کریں جو خُداوند چاہتا ہے کہ آپ، اپنی کلیسیا کے رُکن کی حیثیت سے، پُورا کریں۔ مثال کے طور پر، آپ ”اُٹھنے اور چمکنے“ یا ”قوموں کے لیے معیار بننے“ کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ (آیت ۵)۔ آپ اپنے ارد گرد کون سے رُوحانی طوفانوں کا مشاہدہ کرتے ہیں؟ آپ اکٹھا ہونے کے ذریعے کیسے ”پناہ“ پاتے ہیں؟ (آیت ۶

مزید دیکھیں ”ہمارے باپ کے رحم کی چمکتی شمعیں،“ گیت، نمبر ۳۳۵۔

روشنی کا مینار

نجات دہندہ کی کلِیسیا طوفان میں نُور اور پناہ گاہ ہو سکتی ہے۔

عقائد اور عہُود ۱۱۷

میری قربانیاں خُداوند کے لیے مُقّدس ہیں۔

تصوّر کریں آپ نیویل کے وٹنی یا اُس کی اہلیہ، الزبتھ تھیں، جو کرٹ لینڈ میں خوش حال زندگی کا تجربہ کر رہے تھے اور پھر اُنھیں اِسے چھوڑنے کو کہا جائے۔ آپ کو عقائد اور عہُود ۱۱۷:‏۱–۱۱ میں کیا ملتا ہے جس نے آپ کو یہ قربانی دینے میں مدد کی ہو؟ آپ خُدا کے لیے کون سی قربانیاں دیتے ہیں؟ یہ آیات آپ کو اِس بارے کیا سِکھاتی ہیں کہ خُدا کون ہے اور وہ کیا کرتا ہے؟

اولیور گرینجیر کی قربانی وٹنیس سے مختلف تھی: خُداوند نے اُسے کرٹ لینڈ میں رہنے اور کلیسیا کے مالی امور کو آباد کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ اگرچہ اُس نے دیانت داری سے کلیسیا کی نمایندگی کی تھی، وہ بالآخر بہت کامیاب نہیں ہُوا تھا۔ غور کریں کہ عقائد اور عہُود ۱۱۷:‏۱۲–۱۵ میں خُداوند کے الفاظ اُن چیزوں پر کیسے لاگو ہوتے ہیں جن کی وہ آپ سے توقع کرتا ہے۔

مزید دیکھیں ”دُور مغرب اور آدم عون دایامن،“ سیاق و سباق میں مُکاشفات میں، ۲۳۹–۴۰۔

عقائد اور عہُود ۱۱۹–۲۰

سیمینری کا آئکن
میری دہ یکی خُدا کی بادشاہی کی تعمیر میں مدد کرتی ہے۔

فصُول ۱۱۹ اور ۱۲۰ کی ہدایات واضح کرتی ہیں کہ دہ یکی کیا ہے: ہم ہر سال اپنے مُنافع (یا آمدنی) کا ”دسواں حصہ“ ڈالتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۱۹:‏۴)۔ لیکن یہ مُکاشفات محض تعریف بیان کرنے سے زیادہ مؤثر ہیں۔ خُداوند نے مُقدّسین کو بتایا کہ دہ یکی ”صیون کی سرزمین کو پاک کرے گی۔“ اور اِس قانون کے بغیر، اُس نے کہا، ”یہ تمہارے لیے … صیون نہیں ہو گا“ (آیت ۶)۔ کیا آپ نے کبھی اِس طریقے سے دہ یکی کے بارے میں سوچا ہے؟ دہ یکی ادا کرنا آپ کو زیادہ پاک محسُوس کرنے، اور صیون کے لیے مزید تیار ہونے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے؟

آپ اِن مُکاشفوں سے اِس بارے میں کیا سیکھتے ہیں کہ خُداوند کے خادم دہ یکی کیسے استعمال کرتے ہیں؟ عقائد اور عہُود ۱۲۰ میں ”میری اپنی آواز سے اُن کے لیے“ کے فقرے کے بارے میں آپ کے لیے کیا اہم ہے؟

ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار نے ”آسمان کے دریچوں“ میں دہ یکی کو کیسے استعمال کِیا جاتا ہے اور وہ برکات جو اِس قانون کی فرماں برداری سے حاصل ہوتی ہیں کی ایک مفید تفصیل دی ہے (لیحونا، نومبر ۲۰۱۳، ۱۹–۲۰)۔ اُن کے پیغام کا مُطالعہ کرتے ہُوئے درج ذیل سوالات آپ کی مدد کر سکتے ہیں:

16:55

The Windows of Heaven

Spiritual and temporal blessings come into our lives as we live the law of tithing.

  • کون طے کرتا ہے کہ کلیسیا کو ادا کرنے کے بعد دہ یکی کس طرح استعمال کی جاتی ہے؟

  • دہ یکی کِس چیز کے لیے اِستعمال کی جاتی ہے؟

  • دہ یکی ادا کرنے کے نتیجے میں کون سی برکات حاصل کی جاتی ہیں؟ مثال کے طور پر، دہ یکی کی ادائیگی کن طریقوں سے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ آپ کے تعلقات کو مضبوط کرتی ہے؟

  • آپ ایلڈر بیڈنار کی دعوت سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

  • آپ خُداوند کے دہ یکی کے قانون پر اُن کے ایمان کو بڑھانے میں دوسروں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ملاکی ۳:‏۸–۱۲؛ ”میرے لوگوں کی دہ یکی،“ سیاق و سباق کے مُکاشفوں میں، ۲۵۰–۵۵۔

جو کچھ وہ سیکھ رہے ہیں اُس کو لاگو کرنے میں دوسروں کی مدد کریں۔ حتیٰ کہ جب کوئی شخص دہ یکی ادا کرنا چاہتا ہے، تو بعض اوقات وہ نہیں جانتے کہ کیسے ادا کرنی ہے۔ اگر آپ اپنے خاندان یا جماعت کو تعلیم دے رہے ہیں، تو وضاحت دینے کے لیے کچھ وقت نکالنے پر غور کریں کہ دہ یکی آن لائن یا دہ یکی اور دیگر ہدیہ جات کی پرچی کے ذریعے، کیسے ادا کرنی ہے۔ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۲۷۔)

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کا آئکن ۰۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۴–۵

میرا تعلق کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام سے ہے۔

  • اپنے بچّوں کو کلیسیا کا نام سیکھنے اور سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے کہ یہ کیوں اہم ہے، یہ پوچھنے پر غور کریں کہ کیا اُن میں سے کوئی کلیسیا کا پورا نام بول سکتا ہے۔ پھر آپ اُنھیں عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۴ میں سے نام دکھا سکتے ہیں اور اُنھیں اپنے ساتھ دہرانے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو اہم الفاظ کی نشان دہی کرنے پر غور کریں اور وہ کیوں اہم ہیں۔ آپ مزید ”باب ۴۳: یِسُوع مسِیح اپنی کلیسیا کا نام رکھتا ہے“ میں جائزہ لے سکتے ہیں (عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۱۶۴، یا گاسپل لائبریری کی متعلقہ ویڈیو میں) یا ”یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۷) گا سکتے ہیں۔

0:37

Chapter 43: Jesus Christ Names His Church: April 1838

عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۴–۶

میری مثال دوسروں کو مسِیح کے پاس آنے اور تحفظ پانے میں مدد دے سکتی ہے۔

  • آپ کے بچّے ایسے لوگوں کو جان سکتے ہیں جو مشکل میں ہیں اور ”زندگی کے طوفانوں“ سے پناہ کی ضرورت میں ہیں (آیت ۶)۔ وہ اُن لوگوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ جب آپ لفظ اُٹھو کو عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۵ میں پڑھتے ہیں تو اپنے بچّوں کو کھڑے ہونے کی دعوت دینے پر غور کریں۔ وہ اپنی انگلیاں سورج کی روشنی کی کرنوں کی مانند بڑھا سکتے ہیں جب آپ لفظ چمکتے ہُوئے پڑھتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو یاد دِلائیں کہ ہمارا نُور یِسُوع مسِیح کی طرف سے آتا ہے، اور اُن کی اِن طریقوں کے بارے سوچنے میں مدد کریں جن سے وہ ”چمک“ سکتے ہیں جیسے وہ چکمتا ہے۔

  • آپ کے بچّے عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۶ کی تصویر بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ کلیسیائی عمارت میں پناہ لینے والے لوگوں کے ساتھ طوفان بنا سکتے ہیں۔ طوفان کس چیز کی نمایندگی کر سکتا ہے؟ نجات دہندہ کی کلیسیا کیسے مدد فراہم کرتی ہے؟ اپنے بچّوں کی کسی دوست، خاندان کے رُکن، یا پڑوسی کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں۔ ہم اُنھیں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح میں کیسے مدد پانے کی دعوت دے سکتے ہیں؟

عقائد اور عہُود ۱۱۷

میری قربانیاں خُداوند کے لیے مُقدّس ہیں۔

  • اپنے بچّوں کو یہ تصور کرنے کی دعوت دیں کہ وہ نیوئیل کے وٹنی ہیں۔ اگر خُداوند نے اُنھیں اپنی کامیاب ملازمت چھوڑنے اور کسی نئی جگہ منتقل کرنے کو کہا تو وہ کیسا محسوس کریں گے؟ (یہ ”باب ۴۱: کرٹ لینڈ میں مصیبت،“ عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۱۵۸–۶۰، یا گاسپل لائبریری میں متعلقہ ویڈیو کا جائزہ لینے میں مدد کر سکتا ہے۔) جب آپ عقائد اور عہُود ۱۱۷:‏۱–۱۱ اکٹھے پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں سے کہیں کہ وہ آپ کو روکیں جب وہ کوئی ایسی بات سُنیں جس سے اُنھیں خُداوند کی فرماں برداری کرنے میں ایمان لانے میں مدد ملے۔ ہم خُداوند کی فرماں برداری کے لیے کون سی قربانیاں دیتے ہیں؟ وہ ہمیں کیسے برکت بخشتا ہے؟

2:20

Chapter 41: Trouble in Kirtland: 1837–1838

عقائد اور عہُود ۱۱۹–۲۰

آسمانی باپ اپنے بچّوں کو برکت دینے کے لیے دہ یکی کا استعمال کرتا ہے۔

  • بہت سے بچّے جن کو آپ تعلیم دیتے ہیں وہ پیسے کمانے اور دہ یکی ادا کرنے کے لیے بہت چھوٹے ہو سکتے ہیں، لیکن اُن کے لیے یہ سمجھنا اچھا ہے کہ پُوری دُنیا میں خُداوند کے کام میں دہ یکی کس طرح حصہ ڈالتی ہے۔ اِس خاکہ کے آخر میں تصاویر اور عملی سرگرمی کا صفحہ اِستعمال کرنے پر غور کریں تاکہ اُن کو یہ سمجھنے میں مُعاونت ملے کہ دہ یکی کیا ہے۔ (مزید دیکھیں ”باب ۴۴: دہ یکی،“ عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۱۶۵–۶۶، یا گاسپل لائبریری میں متعلقہ ویڈیو۔) آسمانی باپ اپنے بچّوں کو برکت دینے کے لیے دہ یکی کیسے استعمال کرتا ہے؟ دہ یکی کے قانون کے بارے میں اپنے احساسات کا اشتراک کریں اور اُس نے آپ کو کیسے برکت دی ہے۔

1:33

Chapter 44: Tithing: July 1838

بچّہ دہ یکی ادا کرتے ہُوئے

جب ہم دہ یکی ادا کرتے ہیں، تو ہم یِسُوع مسِیح پر اپنے ایمان کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔