آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اکتوبر ۲۰–۲۶: ”اَے خُدا، تُو کہاں ہے؟“: عقائد اور عہُود ۱۲۱–۱۲۳


”اکتوبر ۲۰–۲۶: ’اَے خُدا تُو کہاں ہے؟‘: عقائد اور عہُو د ۱۲۱–۱۲۳“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۲۱–۱۲۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

جوزف سمِتھ لبرٹی جیل میں

لِبرٹی جیل، از ویلڈن اینڈرسن

اکتوبر ۲۰–۲۶: ”اَے خُدا، کہاں ہے تُو؟“

عقائد اور عہُود ۱۲۱‏–۱۲۳

میزوری کی لِبرٹی جیل کی نِچلی منزل ”کال کوٹھری“ کے نام سے جانی جاتی تھی۔ دیواریں موٹی موٹی تھیں، پتھر کا فرش ٹھنڈا اور گندا تھا، کھانا قلِیل اور باسی ہوتا تھا، اور چھت کے قریب دو چھوٹی چھوٹی، لوہے کی سُلاخوں والی کھڑکیاں تھیں، جِن سے بُہت کم روشنی اندر آتی تھی۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں جوزف سمِتھ اور چند دیگر ساتھیوں نے ۱۸۳۸–۳۹ میں موسمِ سرما کے چار شدِید جاڑے کے مہِینے گُزارے تھے۔ اِس عرصہ کے دوران میں، جوزف کو مُقدّسِین کی دُکھ بھری خبریں تسلسل سے مِل رہی تھیں۔ فار ویسٹ میں اِطمِینان اور آسُودگی نے صِرف چند مہینے قیام کِیا تھا، اور اَب مُقدّسِین ایک بار پِھر بے گھر ہو گئے تھے، نئے سِرے سے کسی دُوسرے مقام کی تلاش میں اُنھیں بِیابان میں دھکیل دِیا گیا تھا—اِس بار اُن کا نبی قید خانہ میں بند تھا۔

اور اِس کے باوجُود، یعنی اِس الم ناک قید میں ”آسمان سے عِلم“ اُن پر ”اُنڈیلا گیا“ (عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۳)۔ جوزف کے سوال ”اَے خُدا، کہاں ہے تُو؟“ کا جواب واضح اور پُرجوش دِیا گیا تھا: ”خَوف نہ کھا… ، پَس خُدا تیرے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہو گا“ (عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۱؛ ۱۲۲:‏۹

مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱:‏۳۲۳–۹۶؛ ”لِبرٹی جیل کی دِیواروں کے اندر،“ سیاق و سباق میں مُکاشفے، ۲۵۶–۶۳۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۱–۱۰، ۲۳–۳۳؛ ۱۲۲

خُدا کے ساتھ، مُصِیبت ”[میری] بھلائی کے لیے ہو سکتی ہے۔“

جب ہم یا وہ لوگ جِن سے ہم پیار کرتے ہیں تکلِیف میں مُبتلا ہوتے ہیں، تو یہ سوچنا معمول کی بات ہے کہ آیا خُدا ہمارے بارے میں جانتا ہے۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۱–۶ پڑھتے ہیں، تو اُن لمحوں کے بارے میں سوچیں جب آپ نے جوزف سمِتھ کی طرح کے سوالات یا اَحساسات کا تجربہ پایا ہو۔ آپ خُداوند کے جواب میں سے ایسا کیا ڈھوندتے ہیں جو آپ کی مدد کر سکتا ہے جب آپ کے پاس اَیسے سوالات یا اَحساسات ہوتے ہیں؟ مثلاً، آیات ۷–۱۰، ۲۶–۳۳، میں اُن نعمتوں پر غَور کریں جِن کا وہ وعدہ کرتا ہے۔ آپ کے خیال میں ”خُوب … برداشت کرنے“ سے کیا مُراد ہے؟ نجات دہندہ آپ کی اَیسا کرنے میں کیسے مدد کرتا ہے؟

جب آپ فصل ۱۲۲، پڑھیں تو اِس بات پر غَور کریں کہ خُداوند کیسے چاہتا ہے کہ آپ اپنی مُصِیبتوں کا جائزہ لیں۔ آپ اِن تجربات پر غَور کر سکتے ہیں جو آپ کی آزمایشوں سے آتے ہیں اور وہ کیسے ” [آپ کی] بھلائی کے واسطے ہو سکتے ہیں“ (آیت ۷

مزید دیکھیں کوئنٹن ایل کُک ”مُشکل لمحات میں شخصی اِطمِینان،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۸۹–۹۲؛ ”اِطمِینان پانے کے لِیے مَیں کہاں جاؤں؟،“ گِیت، ۱۲۹۔

عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۴–۴۶

سیمینری کا آئکن
حقِیقی قُدرت اور اَثر و رُسُوخ ”راست بازی کے اُصُولوں“ پر مبنی ہوتے ہیں۔

دُنیاوی طاقت نے مُقدّسِین کو میزوری سے نکال دِیا اور جوزف سمِتھ کو جیل میں ڈال دیا۔ لیکن جب جوزف قید میں تھا، خُداوند نے اُس کو مُختلف قِسم کی طاقت کی بابت سِکھایا: خُداوند کی قُدرت، ”آسمان کی قُدرت۔“ اُس کی قُدرت کی بابت عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۴–۴۶ کا مُطالعہ آپ کو یہ سِیکھنے میں مدد دے سکتا ہے کہ اِس قُدرت کو کیسے پایا جائے—اور اِسے دُوسروں کو برکت دینے کے لیے کیسے اِستعمال کِیا جائے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ جو کُچھ سِیکھتے ہیں اُسے جدول میں بنام آسمان کی قُدرت اور دُنیاوی طاقت کے کالموں میں قلم بند کریں۔ دونوں قِسم کی یہ طاقتیں کیسے مُختلف ہیں؟ خُداوند کی قُدرت کی یہ وضاحتیں آپ کو اُس کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟

آپ آیت ۴۱ میں لفظ رُسُوخ پر غَوروفکر بھی کر سکتے ہیں۔ بعض اَیسے حالات کون کون سے ہیں جِن میں آپ بھلائی کے لیے اثر انداز ہونا چاہتے ہیں—شاید خاندانی تعلقات میں، سکول میں، کام پر، یا کلِیسیائی ذِمہ داری میں؟ آپ آیات ۴۱–۴۶ سے کیا سِیکھتے ہیں کہ خُدا اپنی اُمّت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟ آپ اِس طرح کے جُملے کو مُکمل کرکے خلاصہ بیان کر سکتے ہیں: ”بھلائی کی خاطر رُسُوخ کا مُظاہرہ کرنے کے واسطے، مَیں کرُوں گا۔“

مزید دیکھیں جیفری آر ہالینڈ، ”اُس طرح نہیں جِس طرح دُنیا دیتی ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۳۵–۳۸؛ ڈیوڈ اے بیڈنار، ”آسمان کی قُوتیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۲، ۴۸–۵۱؛ ”آسمان کی قُوتیں“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

9:13

"The Powers of Heaven"

(D&C 121:34-46) The components and processes involved in providing electricity to a home are compared to the principles the Lord outlined in section 121 for those who would exercise His priesthood in power.

کوئی فقرہ چُنیں اور اِس کا گہرائی سے مُطالعہ کریں۔ آیات ۴۵–۴۶ میں بیان کردہ افضل برکات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، آپ کسی اَیسے فقرہ کو چُن سکتے ہیں جو آپ کے لیے نمایاں ہو اور اِس کا گہرائی سے مُطالعہ کریں۔ مثال کے طور پر، لفظ سَنوارنا کا کیا مطلب ہے، اور کیسے نیکی آپ کے خیالوں کو سَنوار سکتی ہے؟ یا شاید آپ شبنم کے قطروں کی تصویر ڈھُونڈ سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ پودوں پر شبنم کیسے پڑتی ہے۔ یہ خُداوند کی تعلیم کے طریقہِ تعلیم سے کس طرح مُطابقت رکھتی ہے؟ جو کُچھ آپ دریافت کرتے ہیں اُس کا تذکرہ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کریں، بشمول کلِیسیا میں اپنے دوستوں کے ساتھ۔

عقائد اور عہُود ۱۲۲:‏۸

یِسُوع مسِیح اِن سب چِیزوں سے نِیچے اُترا ہے، تاکہ وہ مُجھے اُوپر اُٹھا سکے۔

آپ کے خیال میں اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ یِسُوع مسِیح ”اِن سب [چِیزوں] … نِیچے اُترا ہے“؟ حسبِ ذیل میں چند مزید آیات ہیں جو اِس فقرہ کو سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں: یسعیاہ ۵۳:‏۳–۴؛ عِبرانیوں ۲:‏۱۷–۱۸؛ ۱ نِیفی ۱۱:‏۱۶–۳۳؛ ایلما ۷:‏۱۱–۱۳۔ آپ نے جو سِیکھا ہے اُس کی بُنیاد پر، عقائد اور عہُود ۱۲۲:‏۸ کو اپنے اَلفاظ میں بیان کر کے اِس پر غوروفکر کریں۔ آپ یِسُوع مسِیح کے لیے اِن سب چِیزوں سے نیچے اُترنے کے لیے اپنی شُکرگُزاری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟

صدر ڈیلن ایچ اوکس کا یہ اِدراک آپ کے فہم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟ ”ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اِن سب کے نیچے اُترنے کے بعد، [یِسُوع مسِیح] ہمیں اُٹھانے اور ہمیں اپنی مُصِیبتوں کو برداشت کرنے کے لیے ہمت فراہم کرنے کے لیے کامِل حیثیت میں ہے“ (”یِسُوع مسِیح کے کفارہ کے وسِیلے سے ہم تقوِیّت پاتے ہیں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۶۴)۔

گتسمنی میں یِسُوع مسِیح اذیت کی حالت میں

تفصِیل میری مرضی نہِیں، بلکہ تیری ہی مرضی پُوری ہو، اَز والٹر رین

عقائد اور عہُود ۱۲۳

”ہم خُوشی سے وہ تمام چِیزیں کریں جو ہمارے اِختیار میں ہیں۔“

بمُطابق عقائد اور عہُود ۱۲۳:‏۷–۸، جوزف سمِتھ نے ایسے باطِل عقائد کا حوالہ دیا جو مصیبتوں کا باعث بنے، بشمول مُقدّسِین پر ڈھایا گیا ظُلم و سِتم۔ مارچ ۱۸۳۹میں، اَیسا لگتا تھا کہ مُقدّسِین اِس مُعاملہ میں کُچھ زیادہ نہیں کر سکتے تھے۔ لیکن لبرٹی جیل سے لکھے گئے اپنے خطُوط میں، جوزف نے اُنھیں بتایا کہ وہ کیا کر سکتے ہیں: ”حقائق پر مبنی تمام معلُومات [اِکٹھی] کریں“ اور ”بے حد یقین سے پُرسکون رہیں تاکہ خُدا کی نجات دیکھیں“ (عقائد اور عہُود ۱۲۳:‏۱، ۱۷)۔ جب آپ آج کی دُنیا کے مسائل پر غَور کرتے ہیں، تو اُن کو حل کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچیں جو ”[آپ کے] اِختیار میں ہیں“ (آیات ۱۲، ۱۷)۔ اور بظاہر ”چھوٹی چِیزوں“ کو نظر انداز نہ کریں (آیت ۱۵)۔ اِن چیزوں کو ”خُوشی کے ساتھ“ انجام دینا کیوں اہم ہے؟ (آیت ۱۷

جوزف نے اِس خط میں جن واقعات کا مُطالبہ کیا تھا اُن میں سے بُہت سے حُکُومت کو جمع کرائے گئے تھے اور ناووہ اخبار، ٹائمز اینڈ سیزنز میں ۱۱ حِصُوں کی سیریز کے طور پر شائع کیے گئے تھے، (دیکھیے ”دسمبر ۱۸۳۹–اکتوبر ۱۸۴۰، میزوری میں، کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِین پر ڈھائے گئے، ظُلم و سِتم کی تارِیخ،“ [josephsmithpapers.org])۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّے کا آئکن ۳

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۱–۹؛ ۱۲۲:‏۷–۹

خُدا کے ساتھ، میری آزمایشیں میری بھلائی کے لیے ہو سکتی ہے۔

  • جوزف سِمتھ اور اُس کے دوست لبرٹی جیل میں کیسے رہے ہوں گے، اپنے بچّوں کی یہ تصّور کرنے میں مدد کرنے کے لیے کہ آپ اِسے مِل کر پڑھیں ”باب ۴۶: جوزف سِمتھ لبرٹی جیل میں“ (بمُطابق عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۱۷۲–۷۴) یا ”بحالی کی صدائیں: لِبرٹی جیل“ یا ویڈیو کا کُچھ حصّہ دیکھیں ”جوزف سِمتھ: بحالی کا نبی“ (گاسپل لائبریری، شُروع ہوتی ہے ۳۰:‏۴۱)۔ پِھر، جب آپ عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۱–۹ مِل جُل کر پڑھتے ہیں، تو وہ اِس کی بابت بات کریں کہ کیسے نجات دہندہ نے جوزف کی امن و اِطمینان محسُوس کرنے میں مدد کی۔ آپ کس طرح سے نجات دہندہ میں اِطمِینان پاتے ہیں حتیٰ کہ مُشکل وقت کے دوران میں بھی؟

    1:51

    Chapter 46: Joseph Smith in Liberty Jail: November 1838–April 1839

    62:4

    Joseph Smith: The Prophet of the Restoration

    A motion picture about the life and legacy of Joseph Smith, the founding prophet of The Church of Jesus Christ of Latter-day Saints.

  • اپنے بچّوں کی یہ پہچاننے میں مدد کرنے کے لیے کہ آزمایشیں ”[ہماری] بھلائی کے لیے ہوتی ہیں“ (عقائد اور عہُود ۱۲۲:‏۷)، آپ اُن سے بات کریں کہ جب ہم کوئی بھاری بھر کم چیز اُٹھاتے ہیں تو ہمارے اعصاب کیسے بڑھتے ہیں۔ آپ اُنھیں بھاری چِیز اُٹھانے کے لیے بُلائیں۔ پھر آپ اِس بارے میں بات کریں کہ کیسے مُشکل وقت سے گُزرنا ہماری جانوں کی بڑھوتی میں مددگار ثابت ہوتا ہے—جب ہم مدد کے لیے خُداوند کی طرف رجُوع کرتے ہیں۔ اپنی زِندگی سے کُچھ تجربے بتائیں۔

عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۴–۴۶

راست بازی ”آسمان کی قُدرت“ لاتی ہے۔

  • شاید ایک آدھ مُشابہت آپ کے بچّوں کو ”آسمان کی قُدرت“ کو سمجھنے میں مدد دے۔ مثال کے طور پر، آپ خُدا کی قُوت کا برقی قُوت سے موازنہ کر سکتے ہیں۔ بجلی سے چلنے والے آلے کو بجلی حاصل کرنے سے کون سی چِیز روکتی ہے؟ ہماری رُوحانی قُوت کو کون سی چِیز کم کرتی ہے؟ کون سی چیز اِس کو بڑھاتی ہے؟ (اَلفاظ اور فِقرات دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۴–۴۶؛ مزید دیکھیں راہ نُما کِتاب، 3.5، 3.6، گاسپل لائبریری)۔

عقائد اور عہُود ۱۲۲:‏۷–۹

یِسُوع مسِیح جانتا ہے کہ مَیں کِن حالات سے گُزر رہا ہُوں۔

  • عقائد اور عہُود ۱۲۲:‏۷–۹ پڑھنے کے بعد، اپنے بچّوں کو کوئی ایسا تجربہ بتائیں کہ جب آپ نے محسُوس کِیا ہو کہ اُس مُشکل وقت کے دوران میں نجات دہندہ آپ کے ساتھ تھا۔ آپ اِکٹھے مِل کر گِیت بھی گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”یِسُوع بھی چھوٹا بچّہ ہوتا تھا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۵۵)، اور گواہی دیں کہ یِسُوع مسِیح ہماری مدد کر سکتا ہے کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ ہم کَیسا محسُوس کرتے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۱۲۳:‏۱۵–۱۷

حتٰی کہ چھوٹے چھوٹے کاموں سے خُدا کی خِدمت میں بُہت بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کی عقائد اور عہُود ۱۲۳:‏۱۵–۱۷ کو سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے، آپ اُن کو کسی بڑے بحری جہاز اور چھوٹی پتوار کی تصویر دِکھائیں، یا اُن کے ساتھ بزُرگ ڈیوڈ اے بیڈنار کی وضاحت کا بیان کریں ”میری اِنجِیل کے اُصُول“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۱۲۵–۲۶)۔ پھر آپ اِن چھوٹے چھوٹے طریقوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جِن سے ہم خُوشی سے اپنے خاندان اور دوستوں کی خِدمت کر سکتے ہیں۔

15:0

“The Principles of My Gospel”

Elder Bednar teaches that correct gospel principles help us make wise choices and stay on the covenant path.

سَمُندر میں جہاز کی تصُّویر

بڑے جہاز کی چھوٹی سی پتوار کی مانند، ہم اپنی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے بُہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

جوزف سمتھ لبرٹی جیل میں مُکاشفہ قلم بند کرتے ہُوئے

جوزف سمتھ لبرٹی جیل میں، اَز گریگ اولسن

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ