آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اکتوبر ۲۷–نومبر ۲: ”میرے نام کی خاطِر گھر“: عقائد اور عہُود ۱۲۴


”اکتوبر ۲۷–نومبر ۲: ’میرے نام کی خاطِر گھر‘: عقائد اور عہُود ۱۲۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۲۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

ناووہ، ایلانوئے کی پینٹنگ

خُوب صُورت ناووہ، اَز لیری سی وِن بورگ۔ کاپی رائٹ ۲۰۲۵

اکتوبر ۲۷–نومبر ۲: ”میرے نام کی خاطِر گھر“

عقائد اور عہُود ۱۲۴

مُقدّسِین کے لیے پِچھلے چھ سال اِنتہائی شدِید مُصِیبت زدہ تھے، حالات ۱۸۳۹ کے موسمِ بہار میں بہتر نظر آنے لگے: پناہ گُزین مُقدّسِین کو کوئنسی، ایلانوئے کے شہریوں کے ہاں ہم دردی کا احساس ہُوا۔ پہرہ داروں نے جوزف سمِتھ اور کلِیسیا کے دیگر قائدین کو میزوری کی قید سے فرار ہونے کی اِجازت دے دی تھی۔ اور کلِیسیا نے اَبھی اَبھی ایلانوئے میں زمین خریدی تھی جہاں مُقدّسِین دوبارہ جمع ہو سکتے تھے۔ جی ہاں، یہ دَلدلی، مچھروں سے مُتاثرہ زدہ زمِین تھی، لیکن اِن مسائل کے مُقابلے میں جِن کا مُقدّسِین پہلے ہی سامنا کر چُکے تھے، اور یہ مُمکنہ طور پر قابلِ برداشت تھا۔ چُناں چہ دَلدل کو صاف کِیا گیا اور ایک نئے شہر کے لیے ایک چارٹر تیار کِیا گیا، جِس کا نام اُنھوں نے ناووہ رکھا۔ عِبرانی زبان میں اِس مطلب ”خُوب صُورت“ ہے، حالاں کہ یہ کم اَز کم پہلے تو دُرست وضاحت سے زیادہ اِیمان کا اِظہار تھا۔ اِس دوران میں، خُداوند اپنے نبی میں فوری ضرُورتِ تکمِیل کے احساس کو پَیدا کر رہا تھا۔ اُس کو مزید سچّائیوں اور رُسُوم کو بحال کرنا تھا، اور اُس کو مُقدّس ہَیکل کی ضرُورت تھی جہاں وہ ”[اپنے مُقدّسِین] کو عزت، لافانی زِندگی، اور اَبَدی زِندگی کا تاج پہنا سکے“ (عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۵۵)۔ بُہت سے حوالوں سے، فوری ضرُورتِ تکمِیل اور اِیمان کا ویسا ہی جذبہ آج بھی کارِ خُداوندی میں عیاں ہے۔

دیکھیے مُقدّسین، ۱:‏۳۹۹–۴۲۷؛ ”ناووہ میں کلِیسیا کا قائم ہونا،“ میں سیاق و سباق میں مُکاشفے، ۲۶۴–۷۱۔

اِیلانوئے میں کلِیسیا کے تارِیخی مقامات کے بارے میں مزید جانیں۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۲–۱۱

مَیں دُوسروں کو مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دے سکتا ہُوں۔

خُداوند نے نبی جوزف سمِتھ سے فرمایا کہ ”دُنیا کی تمام بادِشاہوں“ میں ”[اُس کی] اِنجِیل کی متانت کے ساتھ مُنادی کی جائے“ (دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۲–۱۱)۔ اگر آپ کو یہ فرض سونپا گیا ہے، تو یِسُوع مسِیح اور اُس کی بحال شُدہ اِنجِیل کی بابت آپ کی مُنادی کیا ہو گی؟ اِس کے علاوہ غور کریں کہ آپ اپنی گواہی کو عمُومی اور فطری طور پر لوگوں کے سامنے کیسے بیان کر سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ روزانہ بات چیت کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے ”یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کی بحالی: دُنیا کے لِیے دو صد سالہ فرمان،“ گاسپل لائبریری۔

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۱۲–۲۱

مَیں اَیسا شاگِرد بن سکتا ہُوں جِس پر خُداوند اعتماد کرتا ہے۔

دُوسرے کے سامنے ذِکرِ خیر کرنے پر غَور کریں، جِس طرح خُداوند نے عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۱۲–۲۱ میں کِیا، مسِیح جیسی صفات جو آپ اُن میں دیکھتے ہیں۔ خُداوند نے آپ سے اپنی محبّت اور اعتماد کا اِظہار کیسے کِیا؟

مزید دیکھیے رچرڈ جے مینز، ”اپنے خاندان اور خُداوند کا اعتماد کمانا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۷۵–۷۷۔

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۲۲–۲۴، ۶۰–۶۱

خُداوند چاہتا ہے کہ مَیں دُوسروں کا خیر مقدم کرُوں اور اُنھیں قبُول کرُوں۔

جب آپ عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۲۲–۲۴، ۶۰–۶۱ میں خُداوند کی دی گئی ہدایات پر غَور کرتے ہیں، تو سوچیں کہ آپ اپنے گھر اور اپنی وارڈ کو اَیسی جگہ کیسے بنا سکتے ہیں جِس کا خُداوند نے ناووہ کے لیے تصُّور کِیا تھا۔

مزید دیکھیے ”سب سے دوستی“ (وِیڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

4:0

A Friend to All

Elder Ulisses Soares talks of the need for kindness and acceptance.

زیرِ تعمیر ناووہ کی ہَیکل

تفصیل کا ماخذ جوزف سمِتھ ناووہ کی ہَیکل میں، اَز گیری ای سمتھ

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۲۵–۴۵، ۵۵

ہم پاک رُسُوم کو پانے کی خاطر خُداوند کے واسطے ہَیکلیں تعمیر کرتے ہیں۔

آپ کو اَیسا کیوں محسُوس ہوتا ہے کہ خُداوند نے، ”ہمیشہ حُکم دِیا“ کہ اُس کی اُمّت ”[اُس کے] مُقدّس نام کی خاطر [ہَیکلیں] تعمیر کرے“؟ اِن وجوہات کی فہرست بنانے پر غَور کریں جو آپ کو عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۲۵–۴۵، ۵۵ میں مِلتی ہیں۔ اِس گِیت کی طرح آپ دُوسرے بھی ڈھُونڈ سکتے ہیں ”اَے خُداوند، ہمیں تیرے گھر سے پیار ہے“ (گِیت، نمبر ۲۴۷) یا وِیڈیو ”ہَیکل کیا ہے؟“ (گاسپل لائبریری)۔ ہَیکلوں کی تعمیر کا کام آپ کے لیے خُداوند کی محبّت کی علامت کیسے ہے؟

5:40

What Is a Temple?

The difference between chapels, where Latter-day Saints meet for regular Sunday worship, and temples is also explained.

جب سے ناووہ کی ہَیکل ۱۸۴۰ کی دہائی میں بنائی گئی تھی، ۳۰۰ سے زیادہ ہَیکلیں بنائی گئی ہیں یا اُن کا اِعلان کِیا گیا ہے۔ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا: ”ہم جانتے ہیں کہ ہماری نجات اور سرفرازی کے لیے اور ہمارے خاندانوں کے لیے ہَیکل میں وقت گزارنا نہایت اہم ہے۔ … دُشمن کے حملوں کی شرحِ شِدت میں اور اِقسام میں اِضافہ ہو رہا ہے۔ باقاعدگی سے ہَیکلوں میں جانے کی ضرُورت اِس سے زیادہ کبھی نہ تھی“ (”آخِری ایّام کے مُقدّسِین کو مثالی بننا ہے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۱۴)۔ ہَیکل نے آپ کی ”دُشمن کے حملوں“ کا مُقابلہ کرنے میں کیسے مدد کی ہے؟ صدر نیلسن کی ہدایت پر عمل کرنے کے لیے آپ کو کس ترغیب کا احساس ہوتا ہے؟

مزید دیکھیے ”آخِری ایّام کے مُقدّسِین ہَیکلیں کیوں تعمیر کرتے ہیں،“ temples.ChurchofJesusChrist.org.

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۴۵–۵۵

خُداوند اُن لوگوں کو برکت دیتا ہے جو اُس کے حُکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مُقدّسین کو جیکسن کاؤنٹی، میزوری میں ہَیکل بنانے کا حُکم دِیا گیا تھا، لیکن ”اُن کے دُشمنوں کی طرف سے رکاوٹ پَیدا کی گئی تھی“ (عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۵۱آیات ۴۹–۵۵ میں اُن لوگوں کے لیے تسلی بخش پیغام ہے جو خُدا کے حُکموں پر عمل کرنا چاہتے ہیں لیکن اُنھیں خاندانی یا دیگر حالات کی وجہ سے اَیسا کرنے سے روکا جاتا ہے۔ آپ کو اِن آیات میں کون سی نصیحت ملتی ہے جو اَیسی صُورتِ حال میں کسی کی مدد کر سکتی ہے؟

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۹۱–۹۲

سیمینری کا آئکن
خُداوند میری بطریقی برکت کے وسِیلہ سے مُجھے ہدایت دے سکتا ہے۔

نبی کے والد، جوزف سمِتھ سینئر کے انتقال کے فوراً بعد، خُداوند نے حائرم سمِتھ کو اِس بُلاہٹ کے لِیے چُنا جِس پر اُس کے والد مامُور تھے—کلِیسیا کے واسطے بطریق۔ آپ اِس کی بابت عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۹۱–۹۲ میں پڑھ سکتے ہیں۔

بطریق صاحبان کی تارِیخ اور بطریقی برکات کی بابت مزید جاننے کے لِیے یہاں کلِک کریں۔

آپ کسی اَیسے شخص کے لیے بطریقی برکت کیسے بیان کریں گے جِس نے اِس کے بارے میں کبھی نہیں سنا؟ کسی شخص کو اِسے پانے کی ترغیب دینے کے لیے آپ کیا کہیں گے؟ اِن سوالات کے جوابات پانے کے لِیے ایلڈر رینڈل کے بینٹ کے پیغام پر نظر ڈالیں ”آپ کی بطریقی برکت—آسمانی باپ کی طرف سے اِلہامی ہدایت ہے“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۴۲–۴۳) یا موضُوعات اور سوالات، ”بطریقی برکات“ (گاسپل لائبریری)۔

آپ نے جو مُطالعہ کِیا ہے اور تجربہ پایا ہے اُس کی بُنیاد پر، غَور کریں کہ اِس جُملہ کو آپ کیسے مُکمل کریں گے: ”بطریقی برکت اَیسے ہے ۔“ آسمانی باپ کیوں چاہتا ہے کہ اُس کی اُمّت بطریقی برکت پائے؟

اگر آپ کو بطریقی برکت نہیں مِلی، تو آپ اِس کی تیاری کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اگر آپ بطریقی برکت پا چُکے ہیں، تو آپ خُدا کو کیسے دِکھا سکتے ہیں کہ آپ اِس نعمت کی بڑی قدر کرتے ہیں؟

مزید دیکھیے کازُوہیکو یاماشیٹا، ”اپنی بطریقی برکت کب پانی چاہیے،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۸۸–۹۰؛ راہ نما کِتاب، 18.17، گاسپل لائبریری۔

دِل سے سِکھائیں۔ تدریس سب سے زیادہ معنی خیز ہے جب اِس میں ذاتی تجربات اور گواہی شامِل ہوں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو بطریقی برکت مِل چُکی ہے، تو جب آپ اِن خصُوصی نعمتوں کے مُتعلق تعلیم دینے کے لیے تیاری کرتے ہیں تو اِس کا جائزہ لیں۔ آپ اپنی نعمتوں کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں؟ آپ دُوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے کہ وہ اپنی بطریقی برکت کو پانے کے لیے تیار ہوں یا زیادہ کثرت سے بطریقی برکات کا مُطالعہ کریں؟

بچّوں کے حِصّے کا آئکن ۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۱۵، ۲۰

یِسُوع مسِیح یک جہتی کو پسند کرتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کو یہ یاد رکھنے میں مدد دینے کے لیے کہ وہ عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۱۵، ۲۰ سے جو سِیکھتے ہیں، آپ اُنھیں کاغذ پر دِل کا خاکہ بنانے اور کاغذ کو دِل کی صُورت پر کاٹنے میں مدد دیں۔ اُن دِلوں پر، آپ اِن آیات کے کلیدی فقرے لِکھنے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ گیت ”حق کے لیے کھڑا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۵۹) خُداوند کی باتوں کو تقویت دینے میں مدد کر سکتا ہے۔

  • مِل کر پڑھنے کے بعد عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۱۵، ۲۰، شاید آپ اپنے بچّوں کی یہ جاننے میں مدد کر سکتے ہیں کہ یک جہتی کے ساتھ زِندگی گُزارنے کا کیا مطلب ہے جو صفحہ ۳۱ پر برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلے کرنے کا ہدایت نامہ میں ہے۔ خُداوند نے آیت ۲۰ میں جارج مِلر کے حوالے سے خاص طور پر ”[جارج کے] خلُوصِ دِل کے باعث“ کیا کہا؟ آپ اپنے تجربے سے یا فرینڈ رسالہ سے یک جہتی ظاہر کرنے والے بچّوں کی مثالیں بھی بیان کر سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو مدعو کریں کہ وہ اِس ہفتے یک جہتی ظاہر کرنے کا ہدف طے کریں اور آپ کو بتائیں کہ جب وہ اَیسا کرتے ہیں تو وہ کیسا محسُوس کرتے ہیں۔

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۲۸–۲۹، ۳۹

یِسُوع اپنی اُمّت کو ہَیکلیں تعمیر کرنے کا حُکم دیتا ہے۔

  • آپ کے بچّے ہَیکلوں کی تصویریں دیکھ کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بشمول کوئی ایک قدیم ہَیکل اور وہ ہَیکل جِس کے قریب وہ رہتے ہیں (دیکھیں ChurchofJesusChrist.org/temples/list)۔ آپ اِن تصویروں اور عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۳۹ کو یہ سمجھانے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح نے ہمیشہ اپنے لوگوں کو ہَیکلیں تعمیر کرنے کا حُکم دِیا ہے—قدیم زمانے میں اور ہمارے زمانے میں (اِس ہفتہ کا عملی سرگرمی کا صفحہ بھی دیکھیے)۔

  • اگر آپ کسی ہَیکل کے کافی قریب رہتے ہیں، تو اپنے بچّوں کو وہاں لے جانے اور ہَیکل کے حاطہ میں ادب و احترام کے ساتھ چہل قدمی پر غَور کریں۔ آپ اُنھیں دعوت دیں کہ ہَیکل کے بیرونی حاطہ میں”خُداوند کے لیے قُدوسِیّت—خُداوند کا گھر“ کے اَلفاظ ڈھُونڈیں۔ اپنے بچّوں سے بات چِیت کریں کہ اِن اَلفاظ کے معنی کیا ہیں۔

  • اپنے بچّوں کو اُس دِن کا اِنتظار کرنے میں مدد دینے کے لیے ضمیمہ اے سے ماخُوذ ”آباؤاجداد کے لیے بپتِسما اور استحکام پانا“ تجاویز کو اِستعمال کرنے پر غَور کریں (مزید دیکھیے ”ہَیکل اور خُوشی کا منصُوبہ“ ضمیمہ بی میں)۔

سُلیمان کی ہَیکل

سُلیمان کی ہَیکل، اَز سام لالور

عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۹۱–۹۲

خُداوند میری بطریقی برکت کے وسِیلہ سے مُجھے برکت دے گا۔

  • جب آپ مِل کر عقائد اور عہُود ۱۲۴:‏۹۱–۹۲ پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں کو یہ تلاش کرنے میں مدد دیں کہ خُداوند نے حائرم سمِتھ کو کون سا فرض انجام دینے کے لِیے بُلایا تھا۔ اِس حوالے سے بات کریں کہ بطریقی برکت کیا ہے: اَیسی خاص نعمت جِس میں خُداوند ہمیں ہمارے بارے میں سِکھاتا ہے اور اُس کی مرضی کے مُطابق ہمیں کیا کرنا اور بننا ہے۔ اپنے بچّوں کو بطریقی برکت پانے کے لیے تیار کرنے میں مدد دینے کے لیے ضمیمہ ا میں حِصّہ ”بطریقی برکت پانا“ کو اِستعمال کرنے پر غَور کریں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

ناووہ ہَیکل کی پینٹنگ

ناووہ ہَیکل، اَز جارج ڈی ڈیورنٹ

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ