آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
نومبر ۱۷–۲۳: ”دُولھا کے اِستقبال کے لِیے خُود کو تیار کرو“: عقائد اور عہُود ۱۳۳–۱۳۴


”نومبر ۱۷–۲۳: ’دُولھا کے اِستقبال کے لِیے خُود کو تیار کرو‘: عقائد اور عہُود ۱۳۳–۱۳۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۳۳–۱۳۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

دس کنواریوں کی پینٹنگ

دس کنواریاں، اَز خورخے کوکو

نومبر ۱۷–۲۳: ”دُولھا کے اِستقبال کے لِیے خُود کو تیار کرو“

عقائد اور عہُود ۱۳۳–۱۳۴

۱۸۳۳ میں، بلوائیوں نے کلِیسیا کے پرنٹنگ پریس پر دھاوا بول کر تباہ و برباد کر دِیا۔ اُس وقت جو اشاعت کے لِیے کام جاری تھے اُن میں احکام کی کِتاب تھی—جو کلِیسیا کی پہلی کاوِش تھی کہ خُدا کے آخِری ایّام کے مُکاشفوں کو ایک جلد کی صُورت میں مُرتب کِیا جائے۔ بلوائیوں نے ایسے صفحات کو بکھیر دِیا جو بندھے ہوئے نہ تھے، اور اگرچہ بہادر مُقدّسِین نے اُن میں سے چند کو محفُوظ کر لیا، لہٰذا اَحکام کی کِتاب کی صِرف چند نامُکمل کاپیاں بچائی جا سکی تھیں۔

جِسے اَب ہم فصل ۱۳۳ عقائد اور عہُود کی حیثیت سے جانتے ہیں جِس کا مقصد اَحکام کی کِتاب کا ضمیمہ ہونا تھا، مثلاً خُداوند کے شائع شُدہ مُکاشفات کے آخِر میں ندائیہ نقطہ کی مانند تھا۔ یہ روزِ محشر سے خبردار کرتا ہے اور جدید مُکاشفہ میں پائی جانے والی بُلاہٹ کو دُہراتا ہے: دُنیا پرستی سے بھاگیں، چُوں کہ یہ بابل کی علامت ہے۔ صِیُّون کو تعمیر کریں۔ آمدِ ثانی کی تیاری کریں۔ اِس پیغام کو ”ہر قَوم، اور قبِیلہ، اور اہلِ زبان، اور اُمّت“ تک پُہنچائیں (آیت ۳۷)۔ اَحکام کی کِتاب کے اصل مقاصد پورے نہ ہُوئے تھے، لہٰذا یہ مُکاشفہ ایک یاد دہانی اور گواہ ہے کہ خُداوند کا کام آگے بڑھے گا، ”پَس وہ اپنا پاک بازُو تمام قَوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کرے گا … اور زمِین سراسر ہمارے خُدا کی نجات کو دیکھے گی“ (آیت ۳

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۴–۱۴

یِسُوع مسِیح مُجھے بابل کو رَدّ کرنے اور صِیُّون میں آنے کے لیے بُلاتا ہے۔

صِیُّون کا رُوحانی مُخالف بابل ہے—وہ قدیم شہر جو پُورے کلامِ مُقدّس میں بدکاری اور رُوحانی اسِیری کی علامت ہے۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۴–۱۴ پڑھتے ہیں، غَور کریں کہ نجات دہندہ آپ کو کِس طرح بُلا رہا ہے کہ ”بابل … سے نِکل جاؤ“ (آیت ۵) اور ”صِیُّون کے مُلک میں جاؤ“ (آیت ۹)۔ آپ اُس کی بُلاہٹ کا جواب کیسے دے رہے ہیں؟ آپ ایلڈر ڈی ٹاڈ کرِسٹوفرسن کے پیغام ”صِیُّون میں آؤ“ سے صِیُّون کے مُتعلق مزید کیا سِیکھتے ہیں؟ (لیحونا، نومبر ۲۰۰۸، ۳۷–۴۰)۔

عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۱–۱۹، ۳۷–۳۹

سیمینری کا آئکن
مَیں اَبھی سے نجات دہندہ کی دُوسری آمد کے لیے تیاری کر سکتا ہُوں۔

دونوں فصل ۱، عقائد اور عہُود کے لِیے خُداوند کا دِیباچہ، اور فصل ۱۳۳، اَحکام کی کِتاب کے لِیے اَصلّی ضمیمہ، خُداوند کی اُسی ایک پُکار کے ساتھ شُروع ہوتے ہیں: ”سُنو، اَے میری کلِیسیا کے لوگو“ (عقائد اور عہُود ۱:‏۱؛ ۱۳۳:‏۱)۔ شاید آپ عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۱–۱۹، ۳۷–۳۹ مُطالعہ کر سکیں اور اُن پیغامات کی فہرست بنا سکیں جِن کی خاطر خُداوند آپ کو ”سُننے“ (سُننے اور ماننے) کی دعوت دیتا ہے جب آپ اُس کی آمدِ ثانی کی تیاری کرتے ہیں۔ خاص طور پر، آپ اُن چِیزوں کی فہرست بنائیں جو وہ چاہتا ہے کہ آپ انجام دیں (۱) خُود کو تیار کریں اور (۲) اُس کی واپسی کے لِیے دُنیا کو تیار کرنے میں مدد کریں۔ آپ اِن فہرستوں سے کیا سِیکھتے ہیں؟

رسل ایم نیلسن نے اہم سچّائیوں کو بیان کِیا کہ جب نجات دہندہ واپس آئے گا تو دُنیا کیسی ہوگی—اور تیاری کیسے کی جائے گی۔ اِن سچّائیوں کو اُس کے پیغام میں تلاش کریں ”کلِیسیا کا مستقبل: دُنیا کو مُنّجی کی آمدِ ثانی کے لیے تیار کرنا،“ (لیحونا، اپریل ۲۰۲۰، ۶–۱۱)۔ ”دُنیا کو نجات دہندہ کی واپسی کے لیے تیار کرنے“ کے لیے آپ کیا کرنے کی ترغِیب محسُوس کرتے ہیں—یا کرتے رہتے ہیں؟ (”موضوعِ ہارُونی کہانتی جماعت،“ گاسپل لائبریری)۔

مزید دیکھیں متّی ۲۵:‏۱–۱۳؛ رسل ایم نیلسن، ”اِیمان میں آگے بڑھیں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۷۳–۷۶؛ ”آؤ، تُم خُداوند کے بچّو،“ گیت، نمبر ۵۸؛ موضُوعات و سوالات، ”یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی،“ گاسپل لائبریری۔

عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۱۹–۵۶

یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی راست بازوں کے لیے شادمانی کا باعث ہو گی۔

جب آپ آیات ‏۱۹–۵۶ میں نجات دہندہ کی واپسی کا حال پڑھتے ہیں، تو آپ کو کیا فہم مِلتا ہے جِس کے آپ مُنتظر ہیں؟ کون سے اَلفاظ یا فقرے اپنے لوگوں کے لیے خُداوند کی محبّت کو بیان کرتے ہیں؟ اپنے ذاتی تجربات کو ”[تُمھارے] خُداوند کی شفیق اُلفت، اور ہر اُس شَے کے لیے جو اُس نے اپنی بڑائی کے مُطابق، اور اپنی شفیق اُلفت کے مُطابق [تُمھیں] بخشی ہے“ (آیت ۵۲) کے ساتھ تحریر کرنے کے بارے میں سوچیں۔

یِسُوع خاتون پر مہربانی کرتے ہُوئے

تفصِیل شافی سے ماخُوذ، اَز کیلسی اور جیسی لائٹ ویو

عقائد اور عہُود ۱۳۴

”حُکُومتیں، اِنسان کی بھلائی کے لیے خُدا کی قائم کردہ تھیں۔“

حُکُومت کے ساتھ اِبتدائی مُقدّسِین کے تعلُقات پیچیدہ تھے۔ جب مُقدّسِین کو ۱۸۳۳ میں جیکسن کاؤنٹی، میزوری سے زبردستی نِکالا گیا، تو اُنھوں نے مقامی اور قَومی حُکُومت سے مدد مانگی اور کوئی جواب نہ مِلا۔ اِسی دَور میں، کلِیسیا سے باہر کے بعض افراد نے صِیُّون کے بارے میں تعلیمات کی تشریح یُوں سمجھ لِیا کہ مُقدّسِین نے زمِینی حُکُومتوں کے اِختیار کو مُسترد کر دِیا۔ عقائد اور عہُود ۱۳۴ جُزوی طور پر، حُکُومت کے حوالے سے کلِیسیا کے موقف کو واضح کرنے کے لِیے لِکھا گیا تھا۔ یہ فصل اِس کی بابت کیا تجویز کرتی ہے کہ خُداوند کے مُقدّسِین کو حُکُومت کے بارے میں کیسا محسُوس کرنا چاہیے؟

جب آپ فصل ۱۳۴ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو حُکُومت کے اُصُولوں اور شہریوں کی ذمہ داریوں کو تلاش کرنے پر غَور کریں۔ یہ خیالات اِبتدائی مُقدّسِین کے لیے کیسے مددگار ثابت ہُوئے ہوں گے؟ جہاں آپ رہتے ہیں اُن کا اِطلاق کیسے ہوتا ہے؟

مزید دیکھیے اِیمان کے اَرکان ۱:‏۱۱–۱۲؛ موضُوعات و سوالات، ”مذہبی آزادی،“ گاسپل لائبریری۔

بچّوں کے حِصّے کا آئکن ۳

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۴–۵، ۱۴

خُداوند چاہتا ہے کہ مَیں دُنیا کی بُرائیوں سے دُور رہُوں۔

  • آپ اور آپ کے بچّے بعض اَیسی جگہوں اور اَیسے حالات کی فہرست بنا سکتے ہیں جِن سے خُداوند چاہتا ہے کہ ہم دُور رہیں۔ پھر آپ اُن جگہوں اور حالات کا موازنہ ”بابل، کسدستان“ کی تعریف سے کر سکتے ہیں جو راہ نُمائے صحائف میں ہے (گاسپل لائبریری)۔ پھر وہ عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۴–۵، ۱۴ پڑھ سکتے ہیں۔ ”بابل سے … نِکل جاؤ“ کا کیا مطلب ہے؟ (آیت ۵)۔ آپ اَیسی جگہوں اور اَیسے حالات کی بھی اِسی طرح کی فہرست بنا سکتے ہیں جِن کے لیے خُداوند ہمیں دعوت دیتا ہے اور اِس فہرست کا موازنہ راہ نُمائے صحائف میں ”صِیُّون“ کی تعریف سے کِیا جا سکتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۱۹–۲۱، ۲۵

یِسُوع مسِیح دوبارہ آئے گا۔

  • آپ کے بچّے کسی چیز کے لیے تیاری کرنے کے لیے کہ کیسا لگتا ہے ڈرامائی خاکہ تیار کر کے اِس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، مثلاً کھیلوں کا ٹورنامنٹ، کوئی اہم مہمان، یا پسندیدہ چھٹی۔ تیاری اِس قدر اہم کیوں ہے؟ آپ عقائد اور عہُود ۱۳۳‏:۱۷–۱۹، ۲۱ کو ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور اپنے بچّوں کو یہ دیکھنے کی دعوت دے سکتے ہیں کہ خُداوند ہمیں کس چیز کی تیاری کے لیے دعوت دیتا ہے۔ آپ اُنھیں اِس ہفتہ کے خاکہ سے تصُّویر دِکھا سکتے ہیں اور اپنے بچّوں سے پُوچھ سکتے ہیں کہ وہ یِسُوع مسِیح کی دُوسری آمد کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ ہم آیات ۱۹–۲۵، ۴۶–۵۲ میں سے مزید کیا سِیکھتے ہیں؟ ہم اِس خُوشی کے تہوار کی تیاری کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

  • آپ مُختلف تصُّویروں یا چِیزوں کو چھپا سکتے ہیں جو اُن چیزوں کی عکاسی کرتی ہیں جو ہم یِسُوع مسِیح کی دُوسری آمد کی تیاری کے لیے کر سکتے ہیں (مثلاً پاک کلام پڑھنا، اِنجِیل پھیلانا، یا اپنے خاندانوں کی خِدمت کرنا)۔ اپنے بچّوں کو تصاویر یا چیزیں تلاش کرنے دیں اور اِس بارے میں بات کریں کہ اَیسا کرنے سے ہمیں نجات دہندہ سے ملنے کے لیے تیار ہونے میں مدد ملتی ہے جب وہ واپس آتا ہے۔

  • آپ آمدِ ثانی کے مُتعلق مِل کر گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”جب وہ دوبارہ آتا ہے“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۸۲–۸۳)۔ ایک دُوسرے کے ساتھ نجات دہندہ کے لیے اپنی محبّت اور اُس کی واپسی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اِظہار کریں۔

عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۵۲–۵۳

یِسُوع مسِیح محبّت کرنے والا اور مہربان ہے۔

  • آپ اور آپ کے بچّے ایسی تصویریں دیکھ سکتے ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ یِسُوع مسِیح محبّت کرنے والا اور مہربان ہے۔ (مثال کے طور پر، دیکھیے اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب، نمبر ۴۲، ۴۷۔) یِسُوع نے اپنی محبّت اور مہربانی ظاہر کرنے کے لِیے اور کیا کیا کِیا ہے؟ عقائد اورعہُود ۱۳۳:‏۵۲ کو اکٹھے پڑھیں، اور اپنے بچّوں کی اُن طریقوں کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں جِن سے وہ دُوسروں کے سامنے ”اپنے خُداوند کی شفیق اُلفت کا ذِکر“ کر سکیں۔

    Christ Healing the Sick at Bethesda
یِسُوع اور ایک بچّہ

گریگ اولسن کی طرف سے، اُس کے نُور سے تفصیل

واضح اور آسان عقیدے کی تعلیم دیں۔ خُداوند اپنی اِنجِیل ”وضاحت اور سادگی“ سے سِکھاتا ہے (عقائد اور عہُود ۱۳۳:‏۵۷)۔ یہ اَلفاظ آپ کو اپنے خاندان یا طبقے کو اِنجِیل سِکھانے کے بارے میں کیا تجویز دیتے ہیں؟

عقائد اور عہُود ۱۳۴:‏۱–۲

خُداوند چاہتا ہے کہ مَیں شریعت کو مانُوں۔

  • آپ کے بچّے قواعد یا قوانین کی فہرست بنا سکتے ہیں جن کی وہ فرماں برداری کرتے ہیں۔ زِندگی کیسی ہو گی اگر کوئی بھی اِن قوانین کو نہ مانے؟ پِھر آپ اُن کے ساتھ عقائد اور عہُود ۱۳۴:‏۱–۲ پڑھیں، اور کسی اَیسے الفاظ یا جملے کو سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں جو شاید وہ نہ سمجھ سکیں۔ خُداوند کیوں ہم سے شریعت کی فرماں برداری چاہتا ہے؟ (مزید دیکھیں اِیمان کے اَرکان ۱:‏۱۲

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے فرینڈ رسالہ کو دیکھیے۔

یِسُوع مسِیح سُرخ چُغہ پہنے ہُوئے

مسِیح سُرخ چُغہ میں، اَز مینروا ٹیکرٹ

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ