”نومبر ۲۴–۳۰: ’اُس نے ”اپنی پیغمبری اور اپنے فرض کو اپنے ہی خُون سے مُہربند کِیا“‘: عقائد اور عہُود ۱۳۵–۱۳۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۱۳۵–۱۳۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
نومبر ۲۴–۳۰: اُس نے ”اپنی پیغمبری اور اپنے فرض کو اپنے ہی خُون سے مُہربند کِیا“
عقائد اور عہُود ۱۳۵–۱۳۶
۲۷ جُون ۱۸۴۴ کی سہ پہر، جوزف اور حائرم سمِتھ کو ایک بار پھر، جان ٹیلر اور وِلرڈ رچرڈز کے ساتھ جیل میں ڈال دِیا گیا۔ اُنھیں یقین تھا کہ وہ کسی بھی جُرم سے برّی ہیں، لیکن اُنھوں نے ناووہ میں مُقدّسِین کو تحفُظ فراہم کرنے کی اُمِّید میں خود کو گرفتاری کے لیے پیش کِیا۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ کلِیسیا کے دُشمنوں نے نبی جوزف کو قید میں ڈالا ہو، لیکن اِس بار وہ جانتا تھا کہ وہ زِندہ واپس نہیں آئے گا۔ اُس نے اور اُس کے رُفقا نے مورمن کی کِتاب کی تِلاوت کر کے اور گِیت گا کر ایک دُوسرے کو تسلّی دینے کی کوشش کی تھی۔ پھر گولیوں کی آوازیں سُنائی دیں، اور چند ہی لمحوں میں جوزف سمتھ اور اُس کے بھائی حائرم کی فانی زِندگیاں ختم ہُو گئیں۔
اور اِس کے باوجُود وہ کارِ اِلہٰی ختم نہیں ہُوا تھا جِس کو اُنھوں نے قبُول کِیا تھا۔ اور نہ یہ یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل کا خاتمہ تھا۔ انجام دینے کے لیے مزید کام اور مزید مُکاشفہ درکار تھا جو کلِیسیا کو آگے بڑھنے میں راہ نُمائی کریں گے۔ نبی کی زِندگی کا خاتمہ کارِ اِلہٰی کا خاتمہ نہیں تھا۔
دیکھیے مُقدّسِین، ۱:۵۲۱–۵۲۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
عقائد اور عہُود ۱۳۵؛ ۱۳۶:۳۷–۳۹
جوزف اور حائرم سمِتھ نے اپنی اپنی گواہیوں کو اپنے اپنے خُون سے مُہربند کِیا۔
تصُّور کریں کہ آپ کو کیسا محسُوس ہوتا اگر آپ ناووہ میں رہ رہے ہوتے جب جوزف اور حائرم سمِتھ کو قتل کِیا گیا تھا (دیکھیے مُقدّسِین، ۱:۵۵۴–۵۵)۔ آپ کو اِس المناک واقعہ کا احساس کیسے ہو گا؟ عقائد اور عہُود ۱۳۵، جو تین ماہ بعد شائع ہُوا، نے شاید مدد کی ہو۔ جب آپ اِس فصل کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو غَور کریں کہ آپ کو اِدراک اور یقین دہانی کس چِیز سے مِلی ہو گی۔ آپ کسی اَیسے شخص کو کیا کہیں گے جو یہ پُوچھے کہ ”خُدا اپنے نبی کو ہلاک کیوں ہونے دے گا؟“ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳۶:۳۷–۳۹)۔
آپ فصل ۱۳۵ میں اَیسے اَلفاظ یا فقرے بھی تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کو مسِیح کے ساتھ آخِر تک وفادار رہنے کی ترغیب دیتے ہیں، جوزف اور حائرم کی مانند۔
مزید دیکھیے عقائد اور عہُود ۵:۲۱–۲۲؛ “شہادت کو یاد رکھنا، ” بمُطابق سیاق و سباق میں مُکاشفات، ۲۹۹–۳۰۶؛ کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: جوزف سمِتھ (۲۰۱۱)، ۵۲۲–۲۳، ۵۲۹–۴۰؛ ”مورمن کی کِتاب کی گواہی“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
جوزف سمِتھ یِسُوع مسِیح کا نبی اور گواہ تھا۔
عقائد اور عہُود ۱۳۵:۳ بعض ایسے کاموں کا ذکر کرتی ہے جو جوزف سمتھ نے ”بِیس برس کے مُختصَر عرصے میں“ مُکمل کیں۔ اِن کاموں نے آپ پر اور آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے تعلقات کو کیسے مُتاثر کِیا ہے؟ غَور کریں کہ آپ اِس طرح کے ایک جملے کو کیسے مُکمل کریں گے: جوزف سمتھ کے وسِیلے سے خُداوند نے جو کُچھ کِیا اِس کی وجہ سے، مَیں … آپ نبی جوزف سمِتھ کی بابت اپنی گواہی کو قلم بند کر کے دُوسروں کے ساتھ اِس کا اِظہار بھی کر سکتے ہیں۔
جوزف سمِتھ کے فرض کے بارے میں جاننے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اُس کے لیے مُختصر مرثیہ یا نوحہ لِکھنے کی کوشش کریں۔ آپ مسِیح اور اُس کی بحال شُدہ اِنجِیل میں اِیمان پَیدا کرنے کے لیے کیا کہیں گے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ عقائد اور عہُود ۱۳۵ میں پائے جانے والے اہم واقعات یا کامیابیوں کو شامِل کرنا چاہیں یا جو ذیل کے ذرائع میں مذکُور ہوں۔
یِسُوع مسِیح نے ہمیں جوزف سمتھ کے ذریعے سے اپنے اور اپنے کَفارہ کی بابت بُہت سی سچّائیاں ظاہر کیں۔ اِس برس عقائد اور عہُود کا مُطالعہ کرنے کے دوران میں آپ کو جو تجربہ ہُوا ہے اِس پر غَور کرنے کا سوچیں۔ کون سی سچّائیاں ہیں جو آپ کو نمایاں نظر آئی ہیں۔ اِس ہفتہ مُطالعہ کرتے ہوئے آپ اِن کا اپنے خاندان، کلاس یا کورم کے اَرکان، یا دُوسروں کے ساتھ تذکرہ کرنا چاہیں گے۔ یہ سچائیاں نجات دہندہ کے قریب آنے اور اُس کو سمجھنے میں کس طرح آپ کی مدد کرتی ہیں؟
مزید دیکھیے ”جوزف سمِتھ: بحالی کا نبی“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ ٹاڈ آر کالِیسٹر، “جوزف سمِتھ—بحالی کا نبی،” لیحونا، نومبر ۲۰۰۹، ۳۵–۳۷؛ ”تمجید ہو اُس جوان کی،“ گِیت، نمبر ۲۷؛ موضُوعات و سوالات، “جوزف سمِتھ،” گاسپل لائبریری۔
مُتعلقہ حمد و ثنا
درج ذیل گِیت گانے یا ویڈیوز دیکھنے سے رُوح اُلقُدس کو مدعو کِیا جا سکتا ہے یا نبی جوزف سمِتھ کی پیغمبری اور اُن کے بعد جاری رہنے والی مُقدّسِین کی قُربانیوں کے بارے میں گُفت گُو کی ترغیب مل سکتی ہے۔
”A Poor Wayfaring Man of Grief“ (گِیت، نمبر ۲۹)۔ کارتھیج جیل میں، جان ٹیلر نے یہ گِیت گایا۔
”تمجید ہو اُس جوان کی“ (گیت، نمبر ۲۷؛ مزید دیکھیے ویڈیو)۔ اِس گِیت کا متن جوزف سمِتھ کو خراجِ تحسین دینے کے لِیے لِکھا گیا تھا۔
”آؤ، آؤ، اے، مُقدّسو“ (گِیت، نمبر ۳۰؛ مزید دیکھیے ویڈیو)۔
”ہر قدم پر اِیمان“ (ویڈیو دیکھیے)۔
مَیں خُداوند کی مرضی کو پُورا کرنے میں مدد کر سکتا ہُوں جب مَیں اُس کی ہدایت پر عمل کرتا ہُوں۔
جوزف سمِتھ کی وفات کے بعد، مُقدّسِین کو ناووہ سے نِکال دِیا گیا۔ اب اُنھیں اِنتہائی دُشوار گُزار بیابان میں ۱۳۰۰ میل (۲۱۰۰ کلومیٹر) کا سفر کرنا پڑا۔ بریگھم ینگ، بارہ رَسُولوں کی جماعت کے صدر، اِس بات سے پریشان تھے کہ مُقدّسِین اِس سفر میں کیسے محفُوظ رہیں گے۔ ونٹر کوارٹرز نامی عارضی بستی میں، اُس نے قیادت کے لِیے اِلتجا کی تھی۔ خُداوند کا جواب فصل ۱۳۶ میں مرقُوم ہے۔ ”مُقدّسِین کی مدد کر کے یاد رکھیں کہ سفر میں اُن کا طرز عمل اتنا ہی اہم تھا جتنا کہ اُن کی منزل، مُکاشفہ نے مغرب کی طرف ہجرت کو بدقسمتی سے اہم مشترکہ رُوحانی تجربے میں تبدیل کرنے میں مدد کی تھی“ (”یہ ہمارا عہد ہو گا،“ بمُطابق سیاق و سباق میں مُکاشفات، ۳۰۸)۔
جب آپ فصل ۱۳۶ کا مُطالعہ کریں تو اِس بات کو ذہن میں رکھیں۔ آپ کیا ہدایت پاتے ہیں جو آپ کی زِندگی میں کسی کٹھن آزمایش کو ”اہم … رُوحانی تجربے“ میں بدلنے میں مدد کر سکتی ہے؟ آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ ہدایت آپ کی اپنی زِندگی میں خُداوند کی مرضی کو پُورا کرنے میں کس طرح مدد کر سکتی ہے۔
مزید دیکھیے ”یہ ہمارا عہد ہوگا،“ بمُطابق سیاق و سباق میں مُکاشفات، ۳۰۷–۱۴؛ ”آؤ، آؤ، تُم مُقدّسو،“ گِیت، نمبر ۳۰؛ کلیِسیائی تارِیخ کے موضُوعات، ”کلِیسیا کی قیادت کی جانشِینی،“ گاسپل لائبریری۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
جوزف اور حائرم سمتھ نے یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے لیے اپنی جانیں دیں۔
-
اپنے بچّوں کے لِیے عقائد اور عہُود ۱۳۵:۱ کا خلاصہ بیان کریں یا ”باب ۵۷: نبی قتل کر دِیا گیا“ کا تذکرہ کریں (بمُطابق عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۲۰۱–۵، یا گاسپل لائبریری میں مُتعلقہ ویڈیو)۔ یہ آپ اور آپ کے بچّوں کے لیے نجات دہندہ اور اُس کی اِنجِیل کے لیے جوزف اور حائرم کی قُربانی کے بارے میں اپنے جذبات کا اِظہار کرنے کا اچھا موقع ہو سکتا ہے۔
-
عقائد اور عہُود ۱۳۵:۴–۵ بیان کرتا ہے کہ حائرم سمِتھ نے کارتھیج جیل جانے سے پہلے مورمن کی کِتاب میں سے حوالہ پڑھا۔ آپ اور آپ کے بچّے اِس حوالہ کو ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں (دیکھیے عِیتر ۱۲:۳۶–۳۸)۔ اِن آیات نے حائرم کو کیسے تسلّی دی؟ آپ اُن صحیفوں کو بھی بیان کر سکتے ہیں جو آپ کو پریشان یا غمگین ہونے پر اِطمِینان فراہم کرتے ہیں۔
-
آپ اور آپ کے بچّے نبیوں کی تصویریں دیکھ سکتے ہیں (دیکھیے اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب، نمبرز ۷، ۱۴، ۶۷) اور بعض باتوں کے مُتعلق گُفت گُو کریں جو خُدا نبیوں سے انجام دینے کو کہتا ہے۔ اِن نبیوں نے نجات دہندہ کے لیے کیا کیا قُربانی دی؟
جوزف سمِتھ یِسُوع مسِیح کا نبی اور گواہ تھا۔
-
اپنے بچّوں کو یاد رکھنے اور اُس کی تعریف کرنے میں مدد کرنے کے لیے کہ جوزف سمتھ کی پیغمبری کے ذریعے سے خُداوند نے ہمیں کیسے برکت دی ہے، آپ ایسی چیزیں دکھا سکتے ہیں جو جوزف کے فرائض کی نمایندگی کرتی ہیں، مثلاً مورمن کی کِتاب، عقائد اور عہُود، یا کسی ہَیکل کی تصویر (مزید دیکھیے اِس ہفتہ کی عملی سرگرمی کا صفحہ)۔ پِھر آپ کے بچّے عقائد اور عہُود ۱۳۵:۳ میں دیکھ سکتے ہیں کہ بعض فرائض جوزف سمِتھ نے ہمیں آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے قریب آنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے انجام دِیے ہیں۔ اپنے بچّوں کو یہ بتانے کے لیے مدعو کریں کہ وہ اِن فرائض کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں۔
جب مَیں مُشکل میں ہوتا ہُوں تو خُداوند مُجھے برکت دے سکتا ہے۔
-
کمرے کے ایک طرف ناووہ ہَیکل کی تصویر لگانے اور دُوسری طرف سادہ پناہ گاہ بنانے پر غَور کریں۔ اپنے بچّوں کو تصویر کے قریب جمع ہونے کی دعوت دیں، اور اُنھیں اُن مُقدّسِین کے بارے میں بتائیں جِنھیں جوزف سمِتھ کی وفات کے بعد ناووہ سے نِکلنا پڑا (دیکھیے ابواب ۵۸، ۶۰، اور ۶۲ بمُطابق عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۲۰۶–۸، ۲۱۱–۱۶، ۲۲۲–۲۴، یا گاسپل لائبریری میں مُتعلقہ ویڈیوز)۔ یِسُوع مسِیح پر اِن مُقدّسِین کے اِیمان پر زور دیں، اور اپنے بچّوں کو وِنٹر کوارٹرز کے سفر کی نمایندگی کرنے کے لیے پناہ گاہ میں چلنے کی دعوت دیں۔ وہ گیت گا سکتے ہیں مثلاً ”علم بردار بننے کے لِیے“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۲۱۸–۱۹) جب وہ چلتے ہیں۔
-
وضاحت کریں کہ عقائد اور عہُود ۱۳۶ میں، خُداوند نے مُقدّسِین کو سالٹ لیک ویلی کے سفر کے دوران میں اُن کی مدد کرنے کے لِیے ہدایت دی۔ اپنے بچّوں کی اِس مُکاشفہ میں کُچھ تلاش کرنے میں مدد کریں جو اُنھیں اِس سفر کے لیے ہمت دے سکے (دیکھیے آیات ۴، ۱۰–۱۱، ۱۸–۳۰)۔ یہ ہدایت آپ کی اُن مسائل میں کیسے مدد کر سکتی ہیں جن کا آپ آج سامنا کرتے ہیں؟