”دسمبر ۸–۱۴: ’ہم اِیمان لاتے ہیں‘: اِیمان کے اَرکان اور باضابطا اِعلانات ۱ اور ۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”اِیمان کے اَرکان اور باضابطا اِعلانات ۱ اور ۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
دسمبر ۸–۱۴: ”ہم اِیمان لاتے ہیں“
اِیمان کے اَرکان اور باضابطا اِعلانات ۱ اور ۲
جوزف سمتھ کی پہلی رویا سے خُدا نے مُکاشفہ کے وسِیلے سے اپنی کلیسیا کی راہ نمائی کرنا جاری رکھا ہے۔ کچھ معاملات میں، اُس مکاشفہ میں حکمتِ عملیوں اور اطوار میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ باضابطا اِعلانات ۱ اور ۲ نے اِس قسم کے مُکاشفہ کا اِعلان کیا—ایک کثرتِ اَزدواج کے خاتمے کا باعث بنا، اور دُوسرے نے کہانت کی برکات کو تمام نسلوں کے لیے مُہیا کِیا۔ ایسی تبدیلیاں اُس کا حصہ ہیں جس کا مطلب، زندہ اور سچّے نبی کے ہم راہ، زندہ اور سچّے خُدا کی راہ نمائی میں ”سچّی اور زندہ کلیِسیا“ ہونا ہے (عقائد اور عہُود ۱:۳۰)۔
مگر اَبَدی سچّائی کبھی نہیں بدلتی، حالاں کہ اُن کے بارے ہمارا فہم بدل سکتا ہے۔ اور بعض اوقات مُکاشفہ سچّائی کی اضافی بصیرت بخشتا ہے۔ اِیمان کے اَرکان اِس واضع مقصد کو پُورا کرتے ہیں۔ کلِیسیا مضبوطی سے اَبَدی سچّائی پر اُستوار ہے تاہم اِس کی پیش رفت اور تبدیلی اُس مُوافِق ہو سکتی ہے جیسا کہ لکھا ہے، ”خُداوند جِس طرح چاہتا ہے، اپنی رحمتوں کو بنی نوع اِنسان کی ضرورتوں کے مُوافِق بخشتا ہے“ (عقائد اور عہُود ۴۶:۱۵)۔ با الفاظِ دیگر، ”ہم اِیمان لاتے ہیں ہر اُس بات پر جو خُدا نے آشکارا کی ہے، ہر اُس بات پر جو وہ اب آشکار کرتا ہے، اور ہم اِیمان لاتے ہیں کہ وہ ہنوز خُدا کی بادِشاہی کے مُتعلّق کئی عظیم اُلشان اور اَہم باتیں آشکار کرے گا“ (ایمان کے اَرکان ۱:۹)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
اِیمان کے اَرکان بحال شُدہ اِنجِیل کی بُنیادی سچّائیوں پر مشتمل ہیں۔
ایمان کے اَرکان کا مُطالعہ کرنے کے لیے اِس نُقطہِ نظر پر غور کریں: ایمان کے ہر رُکن کے لیے، آپ جو ایمان رکھتے ہیں اُس کی وضاحت کرنے کے لیے ایک ”مُختصر سبق“ بنائیں۔ آپ کے مُختصر سبق میں متعلقہ صحیفہ، تصویر، گیت یا بچّوں کے گیت، یا کسی سچّائی پر عمل کرنے کا ذاتی تجربہ شامل ہو سکتا ہے جو ایمان کا رُکن سِکھاتا ہے۔
یہ سچّائیاں آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ آپ کے تعلقات پر کیا اَثر ڈالتی ہیں؟ ایمان کے اَرکان نے کیسے آپ کے مُطالعہِ اِنجِیل کوبہتر بنایا ہے یا دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل کا اشتراک کرنے میں مدد کی ہے؟
مزید دیکھیں راہ نُمائے صحائف، ”ایمان کے اَرکان،“ گاسپل لائبریری ؛ ایل ٹام پیری، ”ایمان کے اَرکان میں موجود عقائد اور اصُول،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۳، ۴۶–۴۸؛ ”باب ۳۸:ونٹ ورتھ کا خط،“ کلیِسیا کے صدور کی تعلیمات:جوزف سمتھ (۲۰۱۱)، ۴۳۵–۴۷۔
اِیمان کے اَرکان ۱:۹؛ باضابطا اِعلانات ۱ اور ۲
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی راہ نُمائی مُکاشفہ سے ہوتی ہے۔
”ہم اِیمان لاتے ہیں کہ [خُدا] ہنوز خُدا کی بادِشاہی کے مُتعلّق کئی عظیم اُلشان اور اَہم باتیں آشکار کرے گا“ (اِیمان کے اَرکان ۱:۹)۔ اِس اصُول کو ذہن میں رکھتے ہُوئے، باضابطا اِعلانات ۱ اور ۲ کا جائزہ لیں، اور اُن الفاظ، فقرات کو تلاش کریں جو جاری مُکاشفہ پر آپ کے ایمان کو تقویت بخشتے ہیں۔ اِن مُکاشفات نے کیسے ہماری زندگیوں کو متاثر کِیا ہے؟ اِنھوں نے آسمانی باپ کی بادشاہی کی پیش رفت میں کیسے مدد کی ہے؟
آپ اِس کے کیا ثبوت دیکھتے ہیں کہ کلِیسیا ”آج قادرِ مُطلق خُدا کے الہام سے“ راہ نُمائی پاتی ہے۔ (باضابطا اِعلان ۱)۔ شاید آپ یہ دیکھنے کے لیے ایک یا زائد حالیہ مجلسِ عامہ کے پیغامات کا جائزہ لے سکتے ہیں، کہ خُداوند اپنی کلِیسیا—اور آپ کی زندگی کی کیسے راہبری کر رہا ہے۔ صدرِ کلِیسیا کے حالیہ ترین پیغام سے آغاز کرنا بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔
آپ کیا کر سکتے ہیں اگر کوئی شخص جسے آپ محبت كرتے ہیں وہ سمجھنا یا قبول كرنا مُشكل پاتا ہے جو خُداوند اپنے نبی کی وساطت سے سِکھاتا ہے؟ آپ نبی كے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں؟
مزید دیکھیں عاموس۳:۷؛ ۲ نِیفی ۲۸:۳۰؛ ایلن ڈی حینی، ”ایامِ آخر کے لیے زندہ نبی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۲۵–۲۸؛ عنوانات اور سوالات، ”انبیا،“ گاسپل لائبریری؛ ”مشکور ہیں، اَے خُدا ہم، بنی کے لیے،“ گیت، نمبر ۱۹۔
کارِ خُداوند لازماً آگے بڑھنا ہے۔
منشور سے متعلقہ صدر وِلفورڈ وُڈرف کے دیے گئے تین خطابات سے اقتباسات (باضابطا اِعلان ۱) میں، خُداوند نے کثرتِ اَزدواج کے خاتمہ کی نبی کو کیا وجوہات بیان کیں ہیں۔ یہ آپ کو کارِ خُدا کے بارے میں کیا تعلیم دیتی ہیں؟
باضابطااِعلان ۱ کے تاریخی پسِ منظر كی بابت مزید معلومات كے لیے دیكھیں مُقدّسین، ۲:۶۰۲–۱۵؛ ”پیام بر اور منشور،“ سیاق و سباق میں مُکاشفات، ۳۲۳–۳۱؛ عنوانات اور سوالات، ”کثرتِ اَزدواج اور یُوٹاہ میں خاندان،“ گاسپل لائبریری۔
اگرچہ مَیں کامل فہم نہیں بھی رکھتا، تب بھی مَیں خُداوند پر بھروسا کر سکتا ہُوں۔
ہم نہیں جانتے کہ کیوں افریقی نسل کے اَرکانِ کلِیسیا کو کہانتی تقرری اور ہَیکَل کی رسومات میسر نہیں تھیں۔ یہاں تک کہ جب اِس پالیسی کے بارے میں مشکل جواب طلب سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تب بھی بہت سے سیاہ فام مُقدّسینِ ایامِ آخر نے خُداوند پر اعتماد کِیا (دیکھیں امثال ۳:۵) اور جیون بھر اُس سے وفادار رہے۔ اُن کے ایمان اور تجربات کے بارے جاننا آپ کے لیے تحریک بخش ہو سکتا ہے۔ یہاں اُن کی چند کہانیاں ہیں، جو کہ history.ChurchofJesusChrist.org پر پائی جا سکتی ہیں:
-
”جین الزبیتھ ماننگ جیمس“
-
”میرے باپ کے گھر میں کافی مکان ہیں“ (گرین فلیک کی کہانی)
-
”آخر کار تُم پہنچ گئے ہو“ (ایتھونی اُبنیا کی کہانی)
-
”دھرتیِ کی تلخی توڑ دو“ (جولیا ماویمبیلا کی کہانی)
-
”مَیں اِسے اِیمان سے پاؤں گا“(جارج رِکفورڈ کی کہانی)
-
”طویل موعُودہ دِن“ (جوزف ڈبلیو بی جانسن کی کہانی)
جب آپ باضابطا اِعلان ۲ پڑھتے ہیں، تو آپ خُداوند کے اپنی کلِیسیا کی ہدایت کرنے کے عمل کے بارے کیا سیکھتے ہیں؟ غور کریں کہ آپ نے خُداوند پر بھروسا کرنا کیسے سیکھا ہے حتیٰ کہ جب آپ کامل فہم بھی نہیں رکھتے تھے۔
مزید دیکھیں ۲ نِیفی۲۶:۳۳؛ ”وفاداری کا شاہد ہونا،“ سیاق و سباق میں مُکاشفات میں، ۳۳۲–۴۱؛ عنوانات ور سوالات، ”نسل اور کہانت،“ گاسپل لائبریری؛ احمد کوربِٹ، ”نسل اور کہانت پر ذاتی مضمون،“ حصے ۱–۴، history.ChurchofJesusChrist.org؛ BeOne.ChurchofJesusChrist.org۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
مَیں یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر ایمان لاتا ہُوں۔
-
ایسے گیتوں یا بچّوں کے گیتوں کو ڈھونڈنے اور گانے کا سوچیں کہ جو آپ کے بچّوں کی ایک یا زائد اِیمان کے اَرکان کو سمجھنے میں مدد دیں۔ شاید وہ آپ کی گیتوں یا رُوحانی گانوں کو منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کی دیکھنے میں مدد کریں کہ کیسے اِیمان کے اَرکان گیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
-
آپ اور آپ کے بچّے اُن سوالات کو اکٹھے تحریر کر سکتے ہیں جو لوگ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل یا اُس کی کلِیسیا کے بارے رکھتے ہیں۔ پھر آپ اُن سوالات کے ایمان کے اَرکان کو استعمال کر کے اکٹھے جواب دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ جب ہم اِنجِیل کے بارے میں سوالات رکھتے ہیں تو ہم اور کہاں جا سکتے ہیں؟
ایمان کے ارکان ۱:۹؛ باضابطا اِعلانات ۱ اور ۲
خُداوند اپنے نبی کے ذریعے اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتا ہے۔
-
اپنے بچّوں کی اِیمان کے نویں رُکن کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے، آپ اُنھیں صحائف کا ایک سیٹ اور زندہ نبی کی تصویر (یا حالیہ مجلسِ عامہ کا شمارہ لیحونا) دے سکتے ہیں۔ جب آپ یہ الفاظ پڑھیں ”وہ سب جو خُدا نے ظاہر کِیا ہے“ اور تصویر یا رسالہ اُٹھانے کو کہیں جب آپ پڑھیں ”اور وہ سب جو وہ اَبھی ظاہر کر رہا ہے“ (ایمان کے ارکان ۱:۹)۔ ہمیں دونوں قدیم اور جدید انبیا کی ضرورت کیوں ہے؟
-
آپ کے بچّے کچھ بنانے کی ہدایات کی پیروری کر کے جان سکتے ہیں، جیسے کہ کھانا یا کھلونا، کیسے انبیا کا کلام ہماری راہ نمائی کر سکتا ہے۔ آپ اِس کا موازنہ انبیا کے ذریعے ہمیں دی گئی یِسُوع مسِیح کی ہداہات سے کر سکتے ہیں۔ وہ کون سی چند باتیں ہیں جو خُداوند نے ہمیں آج اپنے زندہ نبی کے ذریعے سِکھائی ہیں؟
باضابطا اِعلان ۱ اور ۲
انبیا ہمیں آسمانی باپ کی مرضی جاننے میں مدد کرتے ہیں۔
-
شاید یہ دیکھنا کہ قدیم صحیفوں کا جدید مُکاشفہ سے کس طرح تعلق ہے آپ کے بچّوں کو باضابطا اَعلانات کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ آپ اُنھیں اعمال ۱۰:۳۴–۳۵ اور یعقُوب ۲:۲۷–۳۰ پڑھنے کو کہہ سکتے ہیں یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ باضابطا اِعلان ۱ (جو کثرتِ اَزدواج کے خاتمہ کا سبب بنا) اور باضابطا اِعلان ۲ (جو اعلان کرتا ہے کہ کہانتی تقرری اور ہَیکَل کی رسومات تمام نسل کے لوگوں کے لیے دستیاب ہیں) سے کون سے صحائف تعلق رکھتے ہیں۔ اپنی گواہی دیں کہ خُداوند اپنی مرضی قدیم اور جدید انبیا پر آشکارا کرتا ہے۔