آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
دسمبر ۱۵–۲۱: ”خالق کے منصُوبہ میں خاندان مرکزی ہے“: خاندان: دُنیا کے لیے ایک اِعلان


”دسمبر ۱۵–۲۱: ’خالق کے منصُوبہ میں خاندان مرکزی ہے‘:خاندان: دُنیا کے لیے ایک اِعلان،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

ایک خاندان

دسمبر ۱۵–۲۱: ”خالق کے منصُوبہ میں خاندان مرکزی ہے“

خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان

حتیٰ کہ ہمارے جنم لینے سے قبل، ہم ایک خاندان کا حصہ تھے—ہمارے آسمانی والدین کا خاندان۔ وہی نمونہ زمین پر جاری ہے۔ یہاں خاندان، اپنی بہترین کاوش میں، آسمان کے نمونہ کی کامل پرچھائی ہے۔

یقیناً، کوئی ضمانت نہیں ہے کہ زمینی خاندان مِثالی یا حتیٰ کہ کارآمد ہیوں۔ مگر جیسے صدر ہینری بی آئرنگ نے سِکھایا، خاندان، ”خُدا کے بچّوں کا اِس دُنیا میں اِستقبال کرتے ہیں فقط اُس واحد محبّت کے ساتھ جِس کو ہم نے آسمان پر محسُوس کِیا تھا—یعنی والدین کی محبّت“ (”خُدا کے خاندان کو اِکٹھا کرنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۲۰)۔ یہ جانتے ہُوئے کہ خاندان ناکامل اور دشمن کے حملوں کے تحت ہیں، خُدا نے اپنے پیارے بیٹے کو ہمیں مُخلصی دینے اور ہمارے خاندانوں کو شِفا دینے کے لیے بھیجا۔ اور اُس نے ایامِ آخر کے انبیا کو خاندانوں کا دِفاع اور مضبوط کرنے کے اِعلان کے ساتھ بھیجا ہے۔ اگر ہم انبیا کی پیروی کریں اور نجات دہندہ پر ایمان رکھیں، اگرچہ فانی خاندان الہٰی مِثالی پر پُورا نہیں اُترتے، خاندانوں کے لیے—زمین اور آسمان پر اُمید ہے۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

سیمینری کا آئکن
”خالق کے منصوبہ میں خاندان مرکزی ہے۔“

خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان“ واضح طور پر خاندانوں کے بارے میں ہے۔ لیکن یہ مساوی طور پر خُدا کے نجات کے منصُوبے کے متعلق بھی ہے۔ اعلامیہ کو پڑھنے کا ایک طریقہ فقرے قبل اَز فانی زندگی، فانی زندگی، اور بعد اَز فانی زندگی کو ایک کاغذ کے ٹکڑے لکھنا ہے اور اِن موضوعات کے متعلق اعلامیہ کیا سِکھاتا ہے اُن کی فہرست بنانا ہے۔ جب آپ اِس طریقہ سے اعلامیہ کا مُطالعہ کرتے ہیں تو آپ کیا سیکھتے ہیں؟ یہ کِس طرح آپ کی سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ خُدا کے منصوبہ میں شادی اور خاندان کیوں اشد ضروری ہیں؟ اِس اعلامیہ میں سچّائیاں کیسے آپ کے انتخابات پر اَثر انداز ہوتی ہیں؟

بہت سے ایسے لوگ ہیں جو، مُختلف وجوہات کی بِنا پر، شادی یا بچّوں کی پرورش کرنے کے متعلق خوف زدہ ہوتے ہیں۔ اگر کوئی دوست آپ سے کہے، ”مَیں کبھی شادی کرنا یا خاندان نہیں رکھنا چاہتا،“ آپ کیا کہیں گے؟ شاید آپ اعلامیہ میں سے کچھ تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کے دوست کی خُدا کے منصُوبہ پر اُمید رکھنے میں مدد کرے۔

ایک اور سوال جو آپ سے پُوچھا جا سکتا ہے—یا آپ خُود سے پُوچھ سکتے ہیں—کچھ یُوں ہے: ”اگر میرے خاندان کی حالت اُس سے میل نہیں کھاتی جو خاندانی اعلان میں بیان کی گئی ہے تو کیا ہو؟“ یہاں دو جگہیں ہیں جہاں آپ نبیانہ مشورت کے بارے دیکھ سکتے ہیں: ایلڈر ڈئیٹر ایف اُوکڈرف کے پیغام ”یسُوع مسِیح والدین کی مضبُوطی ہے“ میں حصہ ”بڑی تبدیلی“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۵۵–۵۹) اور ایلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن کے پیغام ”کیوں شادی، کیوں خاندان“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۵۲) کے آخری چار حصّے۔

آپ نے جو سیکھا ہے اُس کی بدولت آپ نے کیا کرنے کی تحریک محسُوس کی ہے؟

مزید دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”منصُوبہ اور اعلامیہ،“ لیحونا؛ نومبر ۲۰۱۷، ۲۸–۳۱؛ موضُوعات اور سوالات، ”خاندان،“ گاسپل لائبریری۔

”ہر [شخص] آسمانی والدین کا پیارا بیٹا یا بیٹی ہے۔“

ہم اکثر خاندانی اعلان کو خاندانی زندگی کے بارے میں ہدایت تصور کرتے ہیں۔ مگر یہ ہمیں ہمارے آسمانی خاندان اور ہماری اَبَدی پہچان کے متعلق اہم سچّائیاں سِکھاتی ہے۔ آپ کے لیے جاننا کیوں ضرُوری ہے کہ ہم سب اِس خاندان کا حصہ ہیں؟ یہ سچّائی آپ جو انتخابات کرتے ہیں اُنھیں کیسے متاثر کرتی ہے؟

مزید دیکھیں ”مَیں ہُوں طفلِ خُدا،“ گیت، نمبر ۳۰۱۔

”خاندانی زندگی میں خُوشی تب ہی حاصل کی جا سکتی ہے، جب بُنیاد یِسُوع مسِیح کی تعلیمات پر ہو۔“

”خاندان میں خُوشی کے نمونہ کے لیے“ خاندانی اعلان کے پیراگراف ۶ اور ۷ پر غور کریں۔ جیسے آپ یہ پیراگراف پڑھتے ہیں، کامیاب ”شادی اور خاندانوں“ کے اصُولوں کی نشان دہی کریں۔ آپ اِن اصُولوں کی مثالوں کے بارے سوچ سکتے ہیں جو آپ نے اپنے خاندان یا دُوسروں کے خاندانوں میں دیکھی ہیں۔ یہ اُصول کیسے خاندانی زندگی میں یِسُوع مِسیح کو بُنیاد بنانے میں مدد دیتے ہیں؟

پھر آپ ایسے خاندانی رشتے کے بارے سوچ سکتے ہیں جِسے آپ تقویت دینا چاہتے ہیں۔ مُنّجی کی مدد سے، اُن تاثرات پر عمل کرنے کا منصُوبہ بنائیں جو آپ پاتے ہیں۔

مزید دیکھیں ایل وٹنی کلیٹن، ”بہترین گھر،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۱۰۷–۹۔

والد اپنے بچّوں کے لیے پڑھتے ہُوئے

والدین کو اپنے بچّوں کی راست بازی اور محبّت کے ساتھ پرورِش کرنی چاہیے۔

”ہم ہر جگہ کے ذمہ دار شہریوں کو … خاندانوں کو مضبُوط اور قائم رکھنے کا کہتے ہیں۔“

خاندانی اعلان کے آخری پیراگراف میں دعوتِ عمل شامل ہے۔ جب آپ سوچیں آپ اِس بُلاہٹ کا جواب کیسے دیں گے، اعلامیہ کا عنوان پڑھنا مدد دے سکتا ہے۔ مثلاً، اعلامیہ کیا ہے؟ اِس دستاویز کے پیغام کے بارے میں آپ کے لیے یہ لفظ کیا معنی رکھتا ہے؟ صدارتِ اوّل اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کو خاندان کے متعلق یہ اعلامیہ جاری کرنے کے کون لائق بنتا ہے؟ آپ اعلامیہ کے جن پیغامات کو بُنیادی تصور کرتے ہیں اُن کی فہرست بھی بنا سکتے ہیں۔ آپ اِن پیغامات کو اپنی زندگی میں، اپنے گھر میں، اور اپنے معاشرے میں کیسے فروغ دے سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں بونی ایل آسکرسن، ”محافظِ خاندانی اعلامیہ،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۱۴–۱۷؛ ”محافظِ ایمان “ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

6:56

Defenders of the Faith

Marie Madeline Cardon and her family were holding a Church service in their home in Italy when an angry mob of men gathered and began shouting for the missionaries to be brought outside. It was Marie who marched out of the house to confront the mob.

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کے حِصّہ کا آئکن ۰۲

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

آسمانی باپ کے منصُوبہ میں خاندان اہم ہیں۔

  • اپنے بچّوں کی وہ باتیں سوچنے میں مدد کریں جو اتنی اہم ہیں کہ وہ اُن کے بارے میں ہر کسی کو بتانا چاہیں گے۔ بچّوں کو ”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان،“ کی ایک نقل دِکھائیں، اور وضاحت کریں کہ انبیا اور رَسُولوں نے ہم سب کو بتانے کے لیے کہ آسمانی باپ کے لیے خاندان کتنے اہم ہیں اِسے تحریر کِیا۔ اُس کے لیے خاندان کیوں اتنے اہم ہیں؟ (ویڈیو بھی دیکھیں ”خاندان کا کیا مقصد ہے؟“ [ChurchofJesusChrist.org])۔

    2:3

    What Is the Purpose of Family?

    The family is the divine building block of society.

  • اپنے بچّوں کو اعلامیہ میں سے کچھ بتائیں جو آپ محسُوس کرتے ہیں ہم سب کو جاننے کی ضرورت ہے۔ بچّوں کو اِن سچّائیوں کے متعلق اپنے جذبات بتانے کی دعوت دیں۔ اگر ہم اِن باتوں کو نہ جانتے تو ہماری زندگیاں کیسے مختلف ہوں گی؟ آپ اِکٹھے گیت گا سکتے ہیں جو اعلامیہ میں پائی جانے والی سچّائیوں سے تعلق رکھتے ہیں، جیسا کہ ”مَیں خُدا کے منصُوبہ کی پیروی کرُوں گا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۴–۶۵)۔

  • اپنے پیغام ”منصُوبہ اور اعلامیہ“ میں حصہ چہارم میں (لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۳۰)، صدر ڈیلن ایچ اوکس نے بیان کِیا خاندانی اعلان کیسے لکھا گیا۔ شاید آپ اور آپ کے بچّے اکٹھے اُس بیان کا جائزہ لے سکتے اور بات کر سکتے ہیں آپ کیوں شُکر گُزار ہیں کہ خُداوند نے اپنے خُدّام کو ہمیں خاندانوں کے متعلق اِن سچّائیوں کو سِکھانے کا الہام بخشا۔

  • آپ اپنے بچّوں کو خاندانی اعلان میں پائی جانے والی سچّائیوں کو ظاہر کرنے والی تصاویر دِکھا (یا بنانے کی دعوت دے) سکتے ہیں۔ یہ تصاویر ہَیکَل، خاندان دُعا کرتے ہُوئے یا اکٹھے کھیلتے ہُوئے، یا جوڑا شادی کرتے ہُوئے، کی ہو سکتی ہیں۔ پھر آپ کے بچّے خاندانی اعلان میں سے ایسے جملے ڈھونڈ سکتے ہیں جو تصاویر سے متعلقہ ہوں۔ خُداوند نے ہمیں اعلامیہ میں اِن باتوں کے بارے کیا سِکھایا ہے؟

خاتون بچّے کے ساتھ

آسمانی باپ چاہتا ہے خاندان خُوش ہوں۔

حساس بنیں۔ جب آپ خاندانی اعلان، میں سِکھائی گئی سچّائیاں سِکھاتے ہیں براہِ کرم خبردار رہیں کہ بہت سے بچّے ایسے خاندانوں میں رہتے ہیں جو اعلامیہ میں بیان کردہ تجاویز سے میل نہیں کھاتے ہیں۔ غور کریں کہ آپ اُنھیں کیسے حوصلہ اور تحریک دے سکتے ہیں۔

مَیں، ”آسمانی والدین کا پیارا بیٹا یا بیٹی ہُوں۔“

  • جب آپ اکٹھے ”مَیں ہُوں طفلِ خُدا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲–۳) گاتے ہیں، آپ بچّے کی طرف گیند اُچھال سکتے ہیں جب آپ کہیں، ”مَیں [بچّے کا نام] نامی خُدا کے بچّے کو جانتا ہُوں۔“ پھر وہ بچّہ، وہی الفاظ دہراتے ہُوئے اور کسی دوسرے شخص کا نام لیتے ہُوئے اُس چیز کو اُس شخص کی طرف اُچھال سکتا ہے۔ اپنے بچّوں کی خاندانی اعلان میں سے فقرہ ”آسمانی والدین کا پیارا رُوحانی بیٹا یا بیٹی“ ڈھونڈنے میں مدد کریں، اور اِس سچّائی کی اپنی گواہی دیں۔

خاندان نہایت شادمان ہوتے ہیں جب وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرتے ہیں۔

  • اپنے خاندان کو مضبوط کرنے کے بارے میں گُفتگُو کا آغاز کرنے کے لیے، آپ اور آپ کے بچّے اِس بارے بات کر سکتے ہیں ہم دیگر اشیا کو مضبوط بنانے کے لیے کیا کرتے ہیں—جیسے کہ ہمارے دانت، ہمارے اجسام، یا عمارت۔ پھر آپ اِس کا موازنہ مضبُوط خاندان تعمیر کرنے سے کر سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کی مانندِ مسِیح اصُول ڈھونڈنے میں مدد کریں جو خاندانی زندگی کو خُوشی کی جانب لے جاتے ہیں جو خاندانی اعلان کے پیراگراف ۷ میں پائے جاتے ہیں (اِس ہفتہ کا عملی سرگرمی کا صفحہ بھی دیکھیں)۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔