”ضمیمہ د: برائے ہارُونی کہانت، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں—مجلِس کا منشُور“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”ضمیہ د،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
ضمیمہ د
برائے ہارُونی کہانت، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں—مجلِس کا منشُور
مجلِس کی تاریخ:
نظامت (کلاس یا صدارتی جماعت کا رُکن):
اِفتتاحی
گیت (حسبِ منشا):
دُعا:
اَنجُمنِ دُختران کا موضوع یا ہارُونی کہانت کا موضوع دہرائیں۔
باہم مشاورت کریں
نظامت کرنے والا شخص مجلِس کی راہ نُمائی کرتا ہے، کلاس یا کورم کارِ نجات اور سرفرازی میں اپنی ذمّہ داریوں کی بابت ۵ سے ۱۰ منٹ باہم مشاورت کرنے میں صَرف کرتے ہیں۔ یہ کلاس یا صدارتی کورم کے لیے صدارتی مجلِس یا وارڈ کی نوجوانوں کی مشاورتی مجلِس میں زیرِ بحث چیزوں پر عمل پیرا ہونے کا موقع ہے۔
نظامت کرنے والا شخص اِن میں سے ایک یا زائد سوال اِستعمال کر سکتا ہے:
اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کریں
-
یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی بابت کون سے حالیہ تجربوں نے ہماری گواہیوں کو تقویت بخشی ہے؟
-
نجات دہندہ کے پاس آنے کے لیے ہم کیا کر رہے ہیں؟ اُس کی مانِند بننے کے لیے ہم مزید کیا کوشش کر رہے ہیں؟
-
خُداوند کی ہدایت کو ہم اپنی زِندگیوں میں کیسے محسُوس کِرتے ہیں؟
ضرورت مندوں کا خیال رکھیں
-
ہمیں کِس کی مدد یا خِدمت کرنے کے لیے ہدایت محسُوس ہُوئی ہے؟ کِسی ضرورت مند کی مدد کرنے کے لیے صدارتِ بشپ سے ہمیں کیا ذمہ داری سونپی گئی ہے؟
-
ہماری کلاس یا کورم کے ارکان کون سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں؟ جِس صُورتِ حال سے ہم گُزر رہے ہیں ہم ایک دُوسرے کی کِس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
-
کیا حال ہی میں ہماری وارڈ میں کوئی مُنتقل ہُوا ہے یا کلِیسیا میں شامِل ہُوا ہے؟ ہم اُن کی خیر مقدم محسُوس کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دیں
-
ہم دُوسروں کو خُدا کا پیار محسُوس کرنے میں مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
-
کون کون سی سرگرمیاں آ رہی ہیں جِن میں ہم اپنے دوستوں کو شریک ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں؟
-
وارڈ کے نوجوانان کی مشاورتی مجلِس میں اِنجِیل کے اِشتراک کے لیے کون سے منصُوبوں پر تبادلہِ خیال کِیا گیا ہے؟ ہماری کلاس اور کورم کیسے شامِل ہوں؟
خاندانوں کو اَبدیت کے لیے مُتحد کریں
-
وہ کون سے طریقے ہیں جِن سے ہم خاندان کے ارکان بشمول دادا دادی نانا نانی اور کزن کے ساتھ بہتر طور پر مُنسلک ہو سکتے ہیں؟
-
ہم ہَیکل کی رسُوم کے لیے اپنے آباؤاجداد کے نام تلاش کرنے کی کیا کاوِشیں کر رہے ہیں؟ ہم دُوسروں کی اُن کے آباؤاجداد کے نام تلاش کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
-
ہم کارِ ہیکل میں اِنفرادی اور کلاس یا کورم میں—مزید شرکت کیسے کریں؟
مل کر سیکھیں
کوئی ایک بالغ راہ نُما یا کورم یا کلاس کا رُکن اِس ہفتہ کے آ، میرے پیچھے ہو لے کے بارے میں ہدایات کو پڑھے۔ وہ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا میں سے مُطالعہ کی تجاویز کا اِستعمال کریں۔ مُطالعہ کے ساتھ یہ سیمینری کے آئکن کے ساتھ مُنسلک ہے اور خاص طور پر نوجوانوں سے مُتعلقہ ہے۔ تاہم، مُطالعہ کے لیے کِسی بھی تجویز کو اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مجلِس کے اِس حِصّے پر عام طور پر تقریباً ۳۵ سے ۴۰ منٹ لگتے ہیں۔
اِختتام
مجلِس کی نظامت کرنے والا شخص:
-
سِکھائے گئے اصُولوں کی گواہی دیتا ہے۔
-
تبادلہِ خیال کریں کہ اِنفرادی یا گروہی طور پر—اُنھوں نے جو سِیکھا ہے اُس پر کلاس یا کورم کیسے عمل پیرا ہو گی۔
دُعا: