”32۔ تَوبہ اور کلِیسیائی رُکنِیّتی مجالِس عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا (2020)۔
”32۔ تَوبہ اور کلِیسیائی رُکنِیّتی مجالِس،“ عمُومی راہ نُما کِتاب۔
”32۔
تَوبہ اور کلِیسیائی رُکنیتی مجالس
32.0
تعارُف
تَوبہ زیادہ تر کسی فرد، خُدا، اور اُن لوگوں کے مابین انجام پاتی ہے جو کسی شخص کے گُناہوں سے مُتاثر ہوتے ہیں۔ اِس کے باوجُود، بعض اوقات بشپ یا سٹیک کے صدر کو کلِیسیائی اَرکان کی تَوبہ کی کوششوں میں مدد کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔
جب بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور اَرکان کی تَوبہ میں مدد کرتے ہیں، تو وہ مہربانی اور شفقت سے ایسا کرتے ہیں۔ وہ نجات دہندہ کی مثال کی تقلِید کرتے ہیں، جِس نے لوگوں کو اُٹھایا اور اُن کی مدد فرمائی کہ وہ گُناہ سے مُنہ موڑیں اور خُدا کی طرف رُجُوع لائیں (دیکھیں متّی ۹:۱۰–۱۳؛ یُوحنّا ۸:۳–۱۱)۔
جیسا کہ ذیل میں خلاصہ بیان کِیا گیا ہے، اِس باب کو اہم فیصلوں اور اقدامات کے ذریعے سے قائدین کی ہدایت کے لیے ترتِیب دِیا گیا ہے جو کسی کو سنگِین گُناہ سے توبہ کرنے اور دُوسروں کو تحُفظ فراہم کرنے میں مدد کے لیے ضرُوری ہے۔
-
کسی شخص کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے کلِیسیا کا کِردار۔ سیکشنز 32.1–32.4 تَوبہ اور مُعافی کی تعلیمِ خُداوندی کی وضاحت کرتے ہیں۔ یہ سیکشنز کلِیسیائی رُکنِیّتی پابندیوں یا دست برداری کے تین مقاصد کی بھی وضاحت کرتے ہیں۔ مزید برآں، وہ تَوبہ کے حوالے سے مدد کرنے میں بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور کے کِردار کی وضاحت کرتے ہیں۔
-
کسی شخص کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے ماحول کا تعین کرنا۔ سیکشنز 32.5–32.7 فیصلہ کرنے کے لیے راہ نما خُطوط فراہم کرتے ہیں کہ آیا رُکنِیّتی مجالِس یا ذاتی مشاورت کسی کو توبہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے مناسب لائحہِ عمل ہے۔
-
ذاتی مشاورت کا اِنعقاد کرنا۔ سیکشن 32.8 بعض اوقات یہ بشپ یا سٹیک کے صدر کی وساطت سے ذاتی مشاورت کے لیے ہدایت فراہم کرتا ہے۔ یہ کلِیسیا کی غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیوں کی بھی وضاحت کرتا ہے۔
-
کلِیسیائی رُکنِیّتی مجالِس کا اِنعقاد کرنا۔ سیکشنز 32.9–32.14 رُکنِیّتی مجالِس کی ذمہ داری کس کی ہے، اُن کا اِنعقاد کیسے کِیا جائے، اور مُمکنہ فیصلوں کی وضاحت بھی کرتے ہیں۔ اُن فیصلوں کے نتائج بھی بیان کیے گئے ہیں۔
-
کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات واپس کرنا۔ سیکشنز 32.15–32.17 وضاحت کرتے ہیں کہ کس طرح کسی شخص کی تَوبہ کے ذریعے سے کلِیسائی رُکنِیّت کی مراعات بحال ہو سکتے ہیں۔
بصُورتِ دیگر جب تک اِطلاع نہ دی جائے، سٹیک کے صدُور کو بھیجی گئی سفارشات کا اِطلاق مشن کے صدُور پر بھی ہوتا ہے۔ بشپ صاحبان کو بھیجی گئی سفارشات کا اِطلاق برانچ کے صدُور پر بھی ہوتا ہے۔
صدارتِ اَوّل سنگین گُناہ سے تَوبہ کی پالیسیوں اور کارروائیوں کی وضاحت کرتی ہے۔ صدارتِ اَوّل کو کلِیسیا کی خُفیہ دستاویز کے دفتر کی معاونت حاصل ہوتی ہے۔ سٹیک کا صدر یا بشپ اِنتظامی یا پالیسی سوالات کے حوالے سے اُس دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پھر وہ دفتر اِس کے حوالے سے ہدایات بھی فراہم کر سکتا ہے کہ کس طرح صدارتِ اَوّل کو درخواستیں بھیجی جائیں۔ رابطے کے لیے معلُومات ذیل میں بتائی گئی ہے:
ٹیلی فون: 1-801-240-2053 یا 1-800-453-3860، ایکسٹینشن 2-2053
ٹول فری (جی ایس ڈی فون): 855-537-4357
کسی شخص کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے کلِیسیا کا کِردار
32.1
تَوبہ اور مُعافی
خُداوند نے فرمایا کہ ”کوئی ناپاک چِیز آسمان کی بادِشاہی کی وارِث نہیں ہو سکتی“ (ایلما ۱۱:۳۷؛ مزید دیکھیں ۳ نِیفی ۲۷:۱۹)۔ ہمارے گُناہ ہمیں ناپاک بنا دیتے ہیں—ہم آسمانی باپ کی حُضُوری میں قیام کے لائق نہیں رہتے۔ وہ ہمیں اِس زِندگی میں بھی رَنج و اَلَم پُہنچاتے ہیں۔
جب ہم گُناہ کے مُرتکب ہوتے ہیں تو خُدا کا اِنصاف خمیازہ بُھگتنے کا تقاضا کرتا ہے (دیکھیں ایلما ۴۲:۱۴، ۱۷–۱۸)۔ البتہ، اُس کا عظِیم اُلشان نظامِ رحم ”اِنصاف کے تقاضے پُورے کر سکتا ہے، اور [ہمیں] حِفظ و امان کی بانھوں میں جکڑ لیتا ہے“ (ایلما ۳۴:۱۶؛ مزید دیکھیں مضایاہ ۱۵:۹)۔
اپنے رحم کے منصُوبے کو پُورا کرنے کے لیے، آسمانی باپ نے اپنے اِکلوتے بیٹے، یِسُوع مسِیح کو ہمارے گُناہوں کا کَفّارہ دینے کے لیے بھیجا (دیکھیں ایلما ۴۲:۱۵)۔ یِسُوع نے ہمارے گُناہوں کی خاطِر اِنصاف کے تقاضوں کو پُورا کرنے کے لیے سزا کو برداشت کِیا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۹:۱۵–۱۹؛ مزید دیکھیں ایلما ۴۲:۲۴–۲۵)۔ اِس قُربانی کے وسِیلے سے، باپ اور بیٹے دونوں نے ہمارے لیے اپنی لامحدود محبّت کا اِظہار کِیا (دیکھیں یُوحنّا ۳:۱۶)۔
جب ہم ”تَوبہ پر اِیمان“ کا عملی مُظاہرہ کرتے ہیں، تو یِسُوع مسِیح کے کَفّارہ کے وسِیلے سے رحم عطا کر کے، آسمانی باپ ہمیں مُعاف کرتا ہے (ایلما ۳۴:۱۵؛ مزید دیکھیں ایلما ۴۲:۱۳)۔ جب ہم پاک صاف اور مُعاف کیے جاتے ہیں، تو ہم خُدا کی بادِشاہی کے بالآخِر وارِث ہو سکتے ہیں (دیکھیں یسعیاہ ۱:۱۸؛ عقائد اور عہُود ۵۸:۴۲)۔
تَوبہ طرزِ عمل کو بدلنے سے بڑھ کر ہے۔ یہ گُناہ سے مُنہ موڑ کر آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی طرف مُڑنا ہے۔ یہ دِل و دماغ کی تبدیلی کی طرف لے جاتی ہے (دیکھیں مضایاہ ۵:۲؛ ایلما ۵:۱۲–۱۴؛ ہیلیمن ۱۵:۷)۔ تَوبہ کے ذریعے سے، ہم نئے اِنسان بنتے ہیں، خُدا سے میل ملاپ کرتے ہیں (دیکھیں ۲ کُرِنتھِیوں ۵:۱۷–۱۸؛ مضایاہ ۲۷:۲۵–۲۶)۔
”تَوبہ کرنے کا موقع سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے جو آسمانی باپ نے اپنے بیٹے کی نعمت کی بدولت ہمیں عطا کیا ہے۔
32.2
کلِیسیائی رُکنیت پر پابندی یا دست برداری کے مقاصد
جب کوئی شخص بپتِسما پاتا ہے، تو وہ ”خُدا کے گھرانے“ کا ہو جاتا ہے (اِفِسیوں ۲:۱۹)۔ بپتِسما کے عہد میں مسِیح کی تعلیم اور حُکموں کے مُطابق زِندگی بسر کرنے کے لیے کوشاں رہنے کا وعدہ شامِل ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص اُس مقام تک نہیں پُہنچ پاتا، تو وہ یِسُوع مسِیح پر اِیمان کا عملی مُظاہرہ کرتا اور تَوبہ کرتا ہے، مُعافی اور تقویت پانے کے واسطے اُس کے رحم و کرم پر توّکل کرتا ہے۔
اگر کوئی رُکن سنگِین گُناہ کا مُرتکب ہوتا ہے تو سٹیک کا صدر اُس کی تَوبہ میں مدد کرتا ہے۔ اِس عمل کے حِصّے کے طور پر، اُس کو کُچھ وقت کے لیے کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات سے محرُوم کرنے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔ بعض حالات میں، اُس کو تھوڑے عرصہ کے لیے شخصی رُکنِیّت سے دست بردار کرنے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔
کسی شخص کی رُکنِیّت کو محدود کرنے یا اُس سے دست بردار کرنے کا مقصد سزا دینا نہیں ہے۔ بلکہ، اَیسے اِقدامات بعض اوقات کسی شخص کو تَوبہ کرنے اور قلب کی تبدیلی کا تجربہ پانے میں مدد دینے کے لیے ضرُوری ہوتے ہیں۔ وہ کسی شخص کو اپنے عہد کی تجدید اور دوبارہ برقرار رکھنے کے لیے رُوحانی طور پر تیار ہونے کا وقت بھی دیتے ہیں۔
بشپ یا سٹیک کا صدر رُکنِیّتی پابندیوں یا دست برداری کی نگرانی کرتا ہے جِس طرح کہ 32.5–32.14.میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ اَمُور تَوبہ کی شرائط کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں۔ جب کوئی شخص سچّے دِل سے تَوبہ کرتا ہے، اُس کے لیے کلِیسائی رُکنِیّت کی مراعات بحال ہو سکتی ہیں۔
جب رُکنِیّتی پابندیاں یا دست برداری ضرُوری ہو، تو بشپ یا سٹیک کا صدر رُوحُ القُدس کی راہ نُمائی اور اِس باب میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔ وہ محبّت کی رُوح سے عمل درآمد کرتا ہے (دیکھیں 32.3)۔
کلِیسیائی رُکنِیّتی پابندیاں کلِیسیائی ہیں، دیوانی یا مُجرمانہ نہیں۔ وہ صرف کلِیسیا میں کسی شخص کی حیثیت پر اَثر انداز ہوتی ہیں۔ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳۴:۱۰۔)
رُکنِیّتی پابندی یا دست برداری کے تین مقاصد درج ذیل ہیں۔
32.2.1
دُوسروں کی حِفاظت میں مدد کرنا
پہلا مقصد دُوسروں کی حِفاظت میں مدد کرنا ہے۔ بعض اوقات کوئی ایک شخص جسمانی یا رُوحانی خطرہ بنتا ہے۔ سفاک چال چلن، جسمانی نُقصان، جِنسی زیادتی، نشے کی لَت، دغابازی، اور برگشتگی چند اَیسے طریقے ہیں جِن سے یہ خطرہ جنم لے سکتا ہے۔ اِلہام کے ساتھ، بشپ یا سٹیک کا صدر دُوسروں کی حفاظت کے فرائض انجام دیتا ہے جب کوئی فرد اِن اور دیگر سنگِین طریقوں سے خطرہ بنتا ہے (دیکھیے ایلما ۵:۵۹–۶۰)۔
32.2.2
تَوبہ کے ذریعے سے یِسُوع مسِیح کی نجات بخش قُدرت تک رسائی پانے میں کسی شخص کی مدد کرنا
دُوسرا مقصد تَوبہ کے ذریعے سے یِسُوع مسِیح کی نجات بخش قُدرت تک رسائی پانے میں کسی شخص کی مدد کرنا ہے۔ اِس عمل کے ذریعے سے، وہ دوبارہ پاک و صاف اور خُدا کی ساری نعمتیں حاصل کرنے کے لائق بن سکتا ہے۔
نجات دہندہ نے سِکھایا کہ ”شِکستہ دِل اور پشیمان رُوح“ کی قُربانی گُناہ کی مُعافی کے لیے شرط ہے (۳ نِیفی ۹:۲۰)۔ اِس میں گُناہوں کا سچّا پچھتاوا اور اُن کا خمیازہ بُھگتنا شامِل ہوتے ہیں (دیکھیں ۲ کُرِنتھِیوں ۷:۹–۱۰)۔
جب کوئی شخص کسی سنگین گُناہ کا مرتکب ہوتا ہے تو رُکنِیّت کی پابندیاں یا دست برداری شِکستہ دِل اور پشیمان رُوح کو پروان چڑھانے میں مدد کر سکتی ہے جو تَوبہ کرنے، واقعی گُناہ کو ترک کرنے، اور گُناہ کے خمیازہ کو سمجھنے کے لیے درکار ہے۔ یہ سمجھ لوگوں کی مدد کر سکتی ہے کہ وہ خُدا کے ساتھ اپنے عہُود کو زیادہ گہرائی سے اہمیت دیں اور مُستقبل میں اُن عہُود کو برقرار رکھنے کے آرزُومند ہوں۔
32.2.3
کلِیسیائی سالمیت کی حِفاظت کرنا
تِیسرا مقصد کلِیسیائی سالمیت کی حِفاظت کرنا ہے۔ کسی شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّت پر پابندی لگانا یا دست بردار ہونا لازم ہو سکتا ہے اگر اُس کے طرزِ عمل سے کلِیسیا کو اِنتہائی نُقصان پُہنچتا ہے (دیکھیں ایلما ۳۹:۱۱)۔ گناہوں کو چھپانے یاصرفِ نظر کرنے سے کلِیسیائی سالمیت کا تحفظ نہیں ہوتا—بلکہ اُنھیں حل کرنے سے ہوتا ہے۔
32.3
اِسرائیل میں مُنصفِین کا کِردار
بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور کو اِسرائیل میں مُنصفِین مُقرّر ہونے کے لیے بُلائے اور مخصُوص کِیے گئے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:۷۲–۷۴)۔ اُن کے پاس خُداوند کی نمایندگی کرنے کے لیے کہانت کی کُنجیاں ہیں تاکہ کلِیسیا کے اَرکان کی تَوبہ کرنے میں مدد کریں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳:۱؛ ۱۰۷:۱۶–۱۸)۔
اکثر بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور شخصی مشاورت کے ذریعے سے تَوبہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اِس معاونت میں کلِیسیائی رُکنِیّت کی چند مراعات کو ایک عرصہ کے لیے غیر رسمی طور پر محدود کرنا شامِل ہو سکتا ہے۔ (دیکھیں 32.8۔)
بعض سنگِین گُناہوں کے واسطے، قائدین رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کے ذریعے سے تَوبہ کرنے میں مدد کرتے ہیں (دیکھیں 32.6 اور 32.9–32.14)۔ اِس معاونت میں کلِیسیائی رُکنِیّت کی چند مراعات کو ایک عرصہ کے لیے باضابطہ ممنوع قرار دینا یا کسی شخص کو کچھ عرصہ کے لیے رکنیت سے دست بردار کیا جانا شامِل ہو سکتا ہے (دیکھیں 32.11.3 اور 32.11.4)۔
بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور کلِیسیا کے اَرکان کو یہ باور کرانے میں مدد کرتے ہیں کہ خُدا اپنی اُمّت سے پیار کرتا ہے۔ کیوں کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ خُوش رہیں اور برکتیں پائیں، وہ اُن کی فرمان برداری اور تَوبہ کا بھی بُہت خیال رکھتا ہے۔
بشپ اور سٹیک کے صُدور اَرکان کی تَوبہ کرنے میں مدد کرتے وقت محبت اور فکر کا اظہار کرتے ہیں۔ عین فعل میں پکڑی گئی عَورت کے ساتھ نجات دہندہ کا سلُوک شمعِ ہدایت ہے (دیکھیں یُوحںّا ۸:۳–۱۱)۔ اگرچہ اُس نے یہ نہیں کہا کہ اُس کے گُناہ مُعاف ہو گئے، مگر اُس نے اُس پر الزام نہیں لگایا۔ اِس کے بجائے، یِسُوع نے اُس کو کہا، ”پِھر گُناہ نہ کرنا“–تَوبہ کرنا اور اپنی زِندگی بدلنا۔
یہ قائدین سِکھاتے ہیں کہ ”کسی ایک … تَوبہ کرنے والے گُناہ گار کے باعث آسمان پر زیادہ خُوشی ہوگی“ (لُوقا ۱۵:۷)۔ وہ صابر، مددگار، اور مُثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ اُمِید دِلاتے ہیں۔ وہ سِکھاتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں کہ نجات دہندہ کی کَفارہ بخش قُربانی کی بدولت، سب تَوبہ کر سکتے اور پاک صاف ہو سکتے ہیں۔
بشپ صاحبان اور سٹیک کے صُدور رُوح سے ہدایت پاتے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ ہر شخص کی تَوبہ کرنے میں کس طرح مدد کی جائے۔ صرف اِنتہائی سنگِین گُناہوں کے لیے کلِیسیا کے پاس مُقررہ معیار ہے کہ اِس کے قائدین کو کون کون سے اقدامات اُٹھانے چاہئیں (دیکھیں 32.6 اور 32.11)۔ کوئی بھی دو صُورتیں یکساں نہیں ہوتیں۔ قائدین جو مشورت دیتے ہیں اور وہ تَوبہ کے عمل کو جِس میں وہ مدد فراہم کرتے ہیں پُرتاثِیر ہونی چاہیے اور ہر فرد کے لیے مُختلف ہو سکتی ہے۔
خُداوند ہر شخص کے حالات، صلاحیت اور رُوحانی پختگی کو جانتا ہے۔ رُوحُ القُدس راہ نماؤں کی یہ سمجھ پانے میں مدد کرے گا کہ اَرکان کی ضرُوری تبدیلیاں کرنے میں کس طرح مدد کی جائے تاکہ وہ شفا یاب ہو سکیں اور گُناہ کے دوبارہ مُرتکب ہونے کی آزمایش کا مقابلہ کر سکیں۔
کسی شخص کو تَوبہ کرنے، خُدا کی طرف رُجُوع لانے، اور یِسُوع مسِیح کے کَفارہ کے وسِیلے سے شِفا پانے میں مدد کرنا کسی بھی شخص کے لیے سب سے زیادہ خُوش گوار تجربات میں سے ایک ہوتا ہے۔ عقائد اور عہُود ۱۸:۱۰–۱۳ بیان کرتا ہے:
”یاد رکھو جانوں کی قدر و قِیمت خُدا کی نظر میں بڑی عظیم ہے؛
”پَس، دیکھو، خُداوند تُمھارے نجات دہندہ نے جِسم میں ہوتے ہُوئے موت برداشت کی؛ پَس اُس نے سب لوگوں کے درد کو برداشت کِیا، تاکہ تمام لوگ توبہ کریں اور اُس کے پاس آئیں۔
”اور وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تاکہ وہ تمام آدمیوں کو توبہ کی شرائط پر اپنے پاس لائے۔
”اور اُس کی خُوشی کتنی زیادہ ہوتی ہے جب کوئی جان توبہ کرتی ہے!“
32.4
اِعِتراف، رازداری، اور سرکاری حُکام کو مطلع کرنا
32.4.1
اِعِتراف
مُعافی تقاضا کرتی ہے کہ آسمانی باپ کے سامنے گُناہوں کا اِعِتراف کِیا جائے۔ ”اِس سبب سے تُم جانو گے کہ اگر کوئی آدمی اپنے گُناہوں سے تَوبہ کرتا ہے—دیکھ، وہ اُن کا اِقرار کرے گا اور اُن کو ترک کرے گا“ (عقائد اور عہُود ۵۸:۴۳؛ مزید دیکھیں مضایاہ ۲۶:۲۹)۔
جب کلِیسیا کے اَرکان سنگین گُناہ کا اِرتکاب کرتے ہیں، تو اُن کی تَوبہ میں اپنے بشپ یا صدرِ سٹیک کے سامنے اِعِتراف بھی شامل ہوتا ہے۔ پھر وہ اُن کی طرف سے تَوبہ کی اِنجِیل کی کُنجیوں کو اِستعمال کرنے کے لائق ہوتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳:۱؛ ۸۴:۲۶–۲۷؛ ۱۰۷:۱۸، ۲۰)۔ یہ اُن کی نجات دہندہ کے کَفارہ کی قُدرت کے وسِیلے سے شِفایاب ہونے اور اِنجِیل کے راستے پر واپس آنے میں مدد کرتا ہے۔
اِعِتراف کا مقصد اَرکان کو حوصلہ دینا ہے کہ وہ خُود پر سے بوجھ اُتاریں تاکہ وہ تبدیلی اور شِفایابی میں مُکمل طور پر خُداوند کی مدد تک رسائی پا سکیں۔ اِعِتراف کرنے سے ”شکستہ دِل اور پشیمان رُوح “ کو تقویّت مِلتی ہے (۲ نِیفی ۲:۷)۔ رضا کارانہ اِعِتراف ظاہر کرتا ہے کہ وہ شخص تَوبہ کرنے کا طلب گار ہے۔
جب کوئی رُکن اِعِتراف کرتا ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر اِصلاح کے لیے 32.8 کی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔ وہ سنجِیدگی کے ساتھ کسی رُکن کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے مناسب ترتیب و ترغِیب کے حوالے سے ہدایت کا طلب گار ہوتا ہے (دیکھیں 32.5)۔ وہ اِس بات پر غَور کرتا ہے کہ آیا رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد مددگار ثابت ہوگا۔ اگر کلِیسیائی لائحہِ عمل رُکنِیّتی مجلِس کا تقاضا کرتا ہے، تو وہ اِس کی وضاحت کرتا ہے (دیکھیں 32.6 اور 32.10)۔
بعض اوقات کسی رُکن نے شریکِ حیات یا کسی دُوسرے بالغ سے بدسلوکی کی ہوتی ہے۔ جُزوی تَوبہ کے طور پر، اِس کو عام طور پر اِس شخص کے سامنے اِعِتراف کرنا چاہیے اور مُعافی مانگنی چاہیے۔ کوئی نوجوان جو سنگِین گُناہ کرتا ہے اُس کو عموماً اپنے والدین سے صلاح و مشورہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
32.4.2
سنگین گُناہ جن کا اِعِتراف نہیں کیا جاتا یا اِنکار کیا جاتا ہے۔
بشپ یا سٹیک کے صدر عام طور پر اِعِتراف کے ذریعے سے یا کسی دُوسرے شخص کے وسِیلے سے سنگین گُناہ کے بارے میں جان پاتے ہیں۔ وہ رُوحُ القُدس کے وسیلے سے مُمکنہ سنگین گُناہ کے حوالے سے بھی اِلہام پا سکتے ہیں۔ اگر وہ رُوح کی طرف سے احساسِ ترغِیب پاتا ہے کہ کوئی شخص گُناہ کی آزمایش سے دوچار ہے، تو وہ انٹرویو کا تعین کر سکتا ہے۔ انٹرویو کے دوران، وہ شفقت اور احترام کے ساتھ اپنے خدشات کا اِظہار کرتا ہے۔ وہ کسی بھی قسم کے الزامات سے گریز کرتا ہے۔
اگر کوئی رُکن کسی سنگِین گُناہ کے اِرتکاب سے اِنکار کرتا ہے جس کی حمایت کے لیے بشپ یا سٹیک کے صدر کے پاس معلُومات موجُود ہوتی ہیں، تب بھی رُکنِیتی مجلِس رکھی جا سکتی ہے۔ البتہ، صرف ایک رُوحانی تاثر مجلِس کے اِنعقاد کے لیے کافی نہیں ہوتا عقائد اور عہُود ۱۰:۳۷)۔ ضرُورت پڑنے پر قائد مزید معلُومات اِکٹھی کر سکتا ہے۔ وہ 32.4.3 اور 32.10.2 کی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔
32.4.3
معلُومات اِکٹھا کرنا
رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد سے پہلے، بشپ یا سٹیک کا صدر اتنی معلُومات اکٹھی کرتا ہے جتنی اُس کو ضرُورت ہوتی ہے۔ کسی رُکن کے اِعِتراف سے مِلنے والی معلُومات اکثر کافی ہوتی ہیں۔ معلُومات خاندان کے کسی رُکن، کلِیسیا کے دُوسرے راہ نُما، متاثرہ شخص، یا گُناہ میں شریک فرد سے بھی حاصل ہو سکتی ہیں۔
معلُومات اِکٹھی کرتے وقت، بشپ یا سٹیک کے صدر کو صرف وہی طریقے اِستعمال کرنے چاہئیں جو کسی رُوحانی راہ نما کے لیے مُناسب ہوں۔ اُس کو کسی شخص کے گھر پر پہرہ نہیں بٹھانا چاہیے یا اُس کی اِجازت کے بغیر اُس کی ریکارڈنگ نہیں کرنا چاہیے۔ اور نہ ہی اُس کو کوئی ایسی کارروائی کرنی چاہیے جو قانُون کے خِلاف ہو۔
جُھوٹے اِلزامات کا اشتراک شاذ و نادر ہوتا ہے لیکن ایسا ہو سکتا ہے۔ کہانتی راہ نماؤں کو مُحتاط رہنا ہو گا جب کسی ایک شخص کی باتوں کے سِوا معلُومات محدُود ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، کوئی رُکن جِس پر زنا کا اِلزام ہے اِس اِلزام سے اِنکار کر سکتا ہے۔ صحائف واضح کرتے ہیں کہ ”کلِیسیا کے دو گواہوں کے وسِیلے سے، اُن کے خِلاف ہر بات ثابت کی جائے“ (عقائد اور عہُود ۴۲:۸۰)۔ ”دو گواہوں“ سے مُراد معلُومات کے دو الگ الگ ذرائع ہیں۔ اِس میں کسی ملوث شخص کا اقرار و اعتراف پر مشتمل بیان اور کوئی دُوسرا قابلِ اعتماد ذریعہ شامِل ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات کہانتی راہ نُما کو مزید معلُومات مِلنے تک عمل داری کے لیے اِنتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
جب کلِیسیائی راہ نُما رُکنِیّتی مجلِس کے لیے معلُومات اِکٹھی کر رہا ہوتا ہے، اگر اُسے معلوم ہو جائے کہ قانُون نافذ کرنے والے اِدارے فعال انداز میں رُکن سے تفتیش کر رہے ہیں تو وہ فوراً رُک جائے۔ اَیسا اِس لیے کِیا جاتا ہے کہ کسی قائد کو اِنصاف میں رُکاوٹ پَیدا کرنے کے مُمکنہ اِلزامات سے بچایا جا سکے۔ ریاستہائے مُتحدہ اور کینیڈا میں اِن حالات کے حوالے سے قانُونی مشوروں کے لیے، سٹیک کا صدر کلِیسیا کی عمُومی مشاورتی مجلِس کے دفتر سے رابطہ کرتا ہے:
1-800-453-3860، ایکسٹنشن 2-6301
1-801-240-6301
ریاستہائے مُتحدہ اور کینیڈا سے باہر، سٹیک کا صدر علاقے کے دفتر میں علاقے کے قانونی مُشیر سے رابطہ کرتا ہے۔
عام طور پر رُکنِیّتی مجلِس کو دیوانی یا فوج داری عدالتی سماعت کے ذریعے سے جانچنے پر غَور و فکر کرنے کے لیے نہیں رکھا جاتا جب تک کہ عدالت حتمی فیصلہ نہ کر لے۔ بعض صُورتوں میں قانُونی اپیل کی مُدت ختم ہونے یا اپیل مُسترد ہونے تک رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد میں تاخیر کرنا بھی مُناسب ہو سکتا ہے۔
32.4.4
رازداری
بشپ صاحبان، سٹیک کے صدُور، اور اِن کے مُشِیروں کا مُقدّس فرِیضہ ہے کہ وہ اُن کو بتائی گئی ساری خُفیہ معلُومات کا تحفظ کریں۔ یہ معلُومات اِنٹرویوز، مشاورت اور اِعِترافات سے مِل سکتی ہیں۔ اُن تمام لوگوں پر رازداری کا فرض یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے جو رُکنِیّتی مجالِس میں حِصّہ لیتے ہیں۔ رازداری ضرُوری ہے کیوں کہ اَرکان گُناہوں کا اِعِتراف نہیں کر پائیں گے یا ہدایت حاصل نہیں کر پائیں گے اگر جِن باتوں کا وہ ذِکر کرتے ہیں اُنھیں صِیغہِ راز میں نہیں رکھا جائے گا۔ رازداری کی خلاف ورزی اَرکان کے اعتماد کو ٹھیس پُہنچاتی ہے اور اُن کا اپنے قائدین سے اعتماد اُٹھ جاتا ہے۔
رازداری کے اپنے فرض سے مُطابقت رکھتے ہوئے، بشپ، سٹیک کے صدر، یا اُن کے مُشیر اِس طرح کی معلُومات کا ذِکر صرف اِس صُورت میں کر سکتے ہیں:
-
اُنھیں سٹیک کی صدارت کے رُکن، مشن کے صدر، یا بشپ سے رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد یا مُتعلقہ مُعاملات کے بارے میں بات کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔ سٹیک کا صدر اپنے تقرر شُدہ علاقائی ستر کو بھی بیان دے سکتا ہے۔ اگر ضرُورت ہو تو، علاقائی ستر، سٹیک کے صدر کو علاقائی صدارت کی طرف بھیج سکتا ہے۔ صرف سٹیک کا صدر فیصلہ کرتا ہے کہ آیا مجلِس کا اِنعقاد ہونا چاہیے یا اِس کو کیسے انجام دینا ہے۔
-
فرد کسی نئے حلقے میں ہجرت کر جاتا ہے (یا کہانتی راہ نُما کو سُبکدوش کر دیا جاتا ہے) جب کہ رُکنِیّتی مُجلِس کی کارروائی یا دیگر سنگین خدشات زیرِ التوا ہوتے ہیں۔ اِن مُعاملات میں، راہ نُما نئے بشپ یا سٹیک کے صدر کو خدشات یا زیرِ التوا کارروائی کے بارے میں مُطلع کرتا ہے (دیکھیں 32.14.7)۔ وہ قائد کو بھی آگاہ کرتا ہے اگر رُکن دُوسروں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
-
بشپ یا سٹیک کے صدر کو معلُوم ہوتا ہے کہ کلِیسیا کا کوئی رُکن جو وارڈ یا سٹیک سے باہر رہتا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ کسی سنگین گُناہ میں ملوث رہا ہو۔ اِس صُورت میں، وہ خفیہ طور پر اِس رُکن کے بشپ سے رابطہ کرتا ہے۔
-
رُکنِیّتی مجلِس کے دوران معلُومات کا عیاں کرنا ضرُوری ہوتا ہے۔ اِکٹھی کی گئی اور بتائی گئی تمام معلُومات خُفیہ ہوتی ہیں جو رُکنِیّتی مجلِس کا حِصّہ ہے۔
-
رُکن کسی راہ نما کو مخصُوص افراد کے ساتھ معلُومات کا تذکرہ کرنے کی اِجازت دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اِن میں والدین، کلِیسیائی قائدین، یا دیگر شامل ہوسکتے ہیں جو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ قائدین رُکن کی طرف سے دی گئی اِجازت سے بڑھ کر معلومات کا ذِکر نہیں کرتے۔
-
رُکنِیّتی مجلِس کے فیصلے کے بارے میں محدُود معلومات کا ذِکر کرنا ضرُوری ہو سکتا ہے (دیکھیں 32.12.2)۔
دیگر تمام حالات میں، قائد کو 32.4.5 کا حوالہ دینا چاہیے۔ اِن معاملات میں وہ مُعاملہ جب قانون اِس کو جُرم قرار دیتا ہے، مثلاً بچّوں کے ساتھ بدسلوکی، تو اِس کی اِطلاع سرکاری حُکام کو دی جائے۔
دُوسروں کی حفاظت اور قانون کی تعمیل میں قائدین کی مدد کرنے کے لیے، کلِیسیا تربیت یافتہ پیشہ ور افراد سے مدد کی درخواست کرتی ہے۔ اِس ہدایت کو پانے کے لیے، قائدین فوری طور پر کلِیسیا کی ہراسانی کی ہیلپ لائن پر کال کریں جہاں یہ دستیاب ہو (دیکھیں 32.4.5 اور 38.6.2.1)۔ جہاں اَیسی سہولت مُیّسر نہیں ہے، سٹیک کا صدر علاقائی دفتر میں علاقائی قانونی مُشیر سے رابطہ کرتا ہے۔
صرف ایک صُورت میں بشپ یا سٹیک کے صدر کو پہلے ایسی ہدایت حاصل کیے بغیر خفیہ معلومات کا انکشاف کرنا چاہیے۔ اَیسا تب ہوتا ہے جب جان لیوا نقصان یا سنگین حادثہ سے بچنے کے لیے انکشاف ضرُوری ہوتا ہے اور ہدایت پانے کے لیے وقت نہیں ہوتا ہے۔ ایسے مُعاملات میں، دُوسروں کی حفاظت کا فرض رازداری کے فرض سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ قائدین فوری طور پر سرکاری حکام سے رابطہ کریں۔
اگر قائدین بیانات رقم کرتے ہیں یا برقی طریقے سے ایک دُوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، تو وہ اِن معلُومات کو محفوظ رکھیں تاکہ کسی اور کی اِن تک رسائی نہ ہوسکے۔ وہ معلُومات کو حذف یا مِٹا بھی سکتے ہیں جب اُنھیں مزید ضرُورت نہیں ہوتی۔ وہ بِلا ضرُورت نجی معلومات کی تشہِیر نہیں کرتے ہیں۔
سرکاری حُکام کہانتی قائد سے پوشِیدہ معلُومات کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ اگر یہ ریاستہائے مُتحدہ اور کینیڈا میں وقوع پذیر ہوتا ہے، تو سٹیک کا صدر کلِیسیا کے دفتر برائے عمومی مشاورت سے قانونی مشورہ طلب کرتا ہے:
1-800-453-3860، ایکسٹنشن 2-6301
1-801-240-6301
ریاستہائے مُتحدہ اور کینیڈا سے باہر، سٹیک کا صدر علاقے کے دفتر میں علاقے کے قانونی مُشیر سے رابطہ کرتا ہے۔
32.4.5
سرکاری حُکام کو اِطلاع دینا
بعض توبہ کرنے والے لوگوں نے دیوانی یا فوج داری قوانین کو توڑا ہوتا ہے۔ بعض مُعاملات میں، سرکاری حُکام اِس سے آگاہ نہیں ہوتے ہیں۔ بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدور اَرکان کو قانون کی پیروی کرنے اور ضرُورت پڑنے پر اَیسے مُعاملات کی اِطلاع دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اِطلاع دیتے وقت قائدین اَرکان کو بھی نصیحت کرتے ہیں کہ مُستند قانُونی مشورت حاصل کریں۔ کلِیسیا کی پالیسی یہ ہے کہ قانون کی پابندی کی جائے۔
بہت سی جگہوں پر، قانون کے مُطابق کہانتی قائدین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ جب وہ کسی غیر قانونی طرزِ عمل سے آگاہ ہوتے ہیں تو اِس کی اِطلاع دیں۔ مثال کے طور پر، بعض ریاستوں اور ممالک کا تقاضا ہے کہ بچّوں کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے حُکام کو دی جائے۔
بعض ممالک میں، کلِیسیا نے بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدور کی مدد کے لیے زیادتی کی خُفیہ ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ اِن قائدین کو ہر اُس صُورتِ حال کے مُتعلق فوری طور پر ہیلپ لائن پر کال کرنی چاہیے جس میں کسی شخص کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو—یا اُس کے ساتھ زیادتی کا خطرہ ہو (دیکھیں 38.6.2.1)۔ یہ دِن میں 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن دستیاب ہوتی ہے۔
ایسے ممالک میں جِن کے پاس ہیلپ لائن کی سہولت نہیں ہوتی، کوئی بشپ جو زیادتی کے مُتعلق جانتا ہے اُس کو اپنے سٹیک کے صدر سے رابطہ کرنا چاہیے، جِس کو علاقائی دفتر میں علاقائی قانونی مُشیر سے ہدایت حاصل کرنی چاہیے۔
زیادتی کی اِطلاع دینے کے حوالے سے مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں 38.6.2.1 اور 38.6.2.7۔
کسی شخص کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے ماحول کا تعیُّن کرنا
32.5
کسی شخص کی تَوبہ میں مدد کرنے کا ماحول
یہ معلُوم ہونے کے بعد کہ کسی رُکن نے سِنگین گُناہ کِیا ہے، بشپ یا سٹیک کا صدر دُوسروں کے تحفظ کے لیے اقدامات اُٹھاتا ہے۔ وہ شخص کو تَوبہ کرنے اور نجات دہندہ کے قریب آنے میں مدد دینے کے لیے ماحول کا تعیُّن کرنے کے واسطے بھی رُوحُ القُدس کی ہدایت پاتا ہے۔
32.5.1
ماحول کا جائزہ
درج ذیل جدول میں کسی شخص کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے تین قِسم کے ساز گار ماحول کی فہرست دی گئی ہے۔ فیصلہ کرتے وقت یہ قائدین کے لیے چند غَور طلب پہلوؤں کا بھی خلاصہ کرتا ہے کہ کون سا ماحول بروے کار لانا ہوگا۔
کسی شخص کی تَوبہ میں مدد کرنے کا ماحول
ساز گار ماحول |
چند غَور طلب پہلو (مزید دیکھیں 32.7) |
---|---|
ساز گار ماحول رُکنِیّتی مجلِسِ سٹیک | چند غَور طلب پہلو (مزید دیکھیں 32.7) |
ساز گار ماحول رُکنیّتی مجلِس برائے وارڈ | چند غَور طلب پہلو (مزید دیکھیں 32.7)
|
ساز گار ماحول شخصی مشاورت (دیکھیں 32.8) | چند غَور طلب پہلو (مزید دیکھیں 32.7)
|
بشپ یا سٹیک کے صدر کی طرف سے شخصی مشاورت اور غیر رسمی پابندیاں بعض اوقات سنگِین گُناہوں سے تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتیں۔ خُداوند نے اِن حالات میں اِسرائیل میں منصف کی مدد کے لیے رُکنِیّتی مجالس فراہم کی ہیں۔ (دیکھیں خرُوج ۱۸:۱۲–۲۷؛ مضایاہ ۲۶:۲۹–۳۶؛ عقائد اور عہُود ۴۲:۸۰–۸۳؛ ۱۰۲۔) بعض سنگِین گُناہوں کے لیے، کلِیسیا کی پالیسی کے تحت کسی ایک مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1)۔ ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کرنے سے رُکنِیّتی مجلِس کے لازِم اِنعقاد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں (دیکھیں 32.7.4)۔
کسی وارڈ میں، بشپ کے مشیران رُکنِیّتی مجالس میں مدد کرتے ہیں۔ کسی سٹیک میں، سٹیک کے صدر کے مشیران مدد کرتے ہیں۔ بعض سٹیک کی رُکنِیّتی مجالس میں، مجلِسِ اعلیٰ بھی شرکت کرتی ہے (دیکھیں 32.9.2)۔ رُکنِیّتی مجلِس میں، بشپ صاحبان کی صدارت یا سٹیک کی صدارت شفقت و محبت کے جذبے کے ساتھ اُس شخص سے مُلاقات کرتی ہے۔
32.5.2
وقت اور ماحول کا تعین کرنا
یہ فیصلہ کرتے وقت کہ اِن میں سے کون سا ماحول کسی شخص کے لیے توبہ کرنے میں بہترین ساز گار ہوگا، قائدین رُوحُ القُدس سے ہدایت پاتے ہیں۔ وہ درج ذیل عوامل پر بھی غور کرتے ہیں:
-
گُناہ کی سنگِینی اور کلِیسیائی لائحہِ عمل کہ آیا مجلِس کی ضرُورت ہے (دیکھیں 32.6)
-
شخص کے حالات (دیکھیں 32.7)
بشپ صدرِ سٹیک کے ساتھ مخصُوص حالات کے حوالے سے مشورت کرتا ہے۔ رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد سے پہلے اُس کو سٹیک کے صدر سے منظوری لینا لازم ہوگا۔
پیچیدہ مُعاملات پر، سٹیک کا صدر اپنے مُجاز علاقائی ستر سے مشورت لے سکتا ہے۔ سٹیک کے صدر کو 32.6.3 میں بیان کردہ مُعاملات پر علاقائی صدارت کے ساتھ مشاورت کرنا لازِم ہوتا ہے۔ البتہ، صرف صدرِ سٹیک فیصلہ کرتا ہے کہ آیا اِس طرزِ عمل کو حل کرنے کے لیے مجلِس کا انعقاد کرنا چاہیے۔ اگر کوئی مجلِس مُنعقد کی جاتی ہے، تو صدرِ سٹیک یا بشپ نتیجہ کا فیصلہ کرتے ہیں۔
اگر کوئی بشپ یا سٹیک کا صدر اِس بات کا تعیُّن کرتا ہے کہ ذاتی مشاورت کافی ہے، تو وہ 32.8 میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔ اگر وہ اِس بات کا تعین کرتا ہے کہ رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہے، یا اگر کلِیسیائی لائحہِ عمل کے تحت مجلِس کی ضرُورت ہے، تو اِس کا اِنعقاد کرنے والا 32.9–32.14 میں دِیے گئے طریقہِ کار پر عمل کرتا ہے۔
مجلِس کے اِنعقاد سے پہلے، بشپ یا صدرِ سٹیک اِس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ غیر رسمی رُکنِیت کی پابندیاں اِس وقت کے لیے موزُوں ہوں گی۔ وہ مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے جب یہ رُکن کی پُرخلُوص توبہ کے لیے اِنتہائی حوصلہ افزا ہوگی۔ اَلبتہ، اگر دُوسروں کا تحفُظ مقصود ہو تو اُس کو مجلِس بُلانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
32.6
گُناہ کی سنگِینی اور کلِیسیائی لائحہِ عمل
ساز گار ماحول کا تعیُّن کرتے وقت گُناہ کی سنگِینی پر اہم غَور و فکر کیا جاتا ہے جو (۱) دُوسروں کے تحفُظ میں مدد دے گا اور (۲) کسی شخص کی تَوبہ کرنے میں مدد کرے گا۔ خُداوند نے فرمایا ہے کہ وہ ”رتی برابر گُناہ کو برداشت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا“ (عقائد اور عہُود ۱:۳۱؛ مزید دیکھیں مضایاہ ۲۶:۲۹)۔ اُس کے خادِموں کو سنگِین گُناہ کے ثبوت نظر انداز نہیں کرنے چاہیے۔
سنگِین گُناہ ایسے افعال ہیں جِن کا اِرتکاب جان بُوجھ کر کیا جاتا ہے جو خُدا کے آئِین و قوانین کے خِلاف سنگِین جُرم ہے۔ سنگِین گُناہوں کے زمرے ذیل میں درج ہیں۔
-
پُرتشدد کارروائیاں اور ہراسانی (دیکھیں 32.6.1.1 اور 32.6.2.1)
-
بھروسا و اعتماد کی خِلاف ورزیاں (دیکھیں 32.6.1.4 اور 32.6.2.4)
درجہ ذیل حِصّے بیان کرتے ہیں کہ کب رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے، کب یہ ضرُوری ہو سکتی ہے، اور کب یہ ضرُوری نہیں ہے۔
32.6.1
رُکنیّتی مجلِس کی ضرُورت کب پڑتی ہے
بشپ یا صدرِ سٹیک کو رُکنیّتی مجلِس کا انعقاد کرنا چاہیے جب معلُومات اِس بات کی نِشان دہی کرتی ہیں کہ کسی رُکن نے اِس حِصّہ میں بیان شُدہ گُناہوں میں سے کسی ایک کا اِرتکاب کِیا ہے۔ اِن گُناہوں کے لیے، کسی رُکن کی رُوحانی پُختگی اور اِنجِیل کے فہم سے قطع نظر، مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔
اِس حِصّے میں درج گُناہوں کے حوالے سے بُلائی گئی مجالس کے ممکنہ نتائج کے لیے 32.11 دیکھیں۔ غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیاں اِن مجالس کی مُتبادل نہیں ہیں۔
32.6.1.1
پُرتشدُد کارروائیاں اور ہراسانی
قتل۔ اگر کوئی رُکن کسی کو قتل کرتا ہے تو رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے۔ اِس کی تشریح یُوں کی گئی ہے، قتل اِنسانی جان کا جان بوجھ کر، بلاجواز خُون کرنا ہے۔ اَیسے شخص کو کلِیسیائی رُکنِیّت سے دست بردار کرنا ضرُوری ہے۔
پولِیس یا فوج کی دورانِ فرض کارروائیوں کو قتل میں شامِل نہیں کِیا جاتا۔ اِس تناظر میں اِسقاطِ حمل کو قتل سے تعبیر نہیں کیا گیا ہے۔ اگر موت حادثاتی طور پر یا اپنے یا دُوسروں کے دفاع کی وجہ سے ہُوئی ہے، تو اِنسانی جان کے ضائع ہونے کو قتل سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دِیگر حالات میں بھی لاگُو ہو سکتا ہے، مثلاً جب کسی شخص کی ذہنی صلاحیت محدُود ہوتی ہے۔
زنا بالجبر۔ زنا بالجبر کے مُعاملے پر رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے۔ اِس کی تشریح یُوں کی گئی ہے، زنا بالجبر کسی شخص سے جبری جِنسی تعلق یا کسی اَیسے شخص سے ارتباطِ باہمی رکھنا ہے جو ذہنی یا جسمانی صلاحیت سے معذور ہونے کی وجہ سے قانونی طور پر رضامندی کا اِظہار نہیں کر سکتا۔ اِس کی تشریح یُوں کی گئی ہے، زنا بالجبر میں دو نابالغوں کے مابین رضامندی سے جِنسی ملاپ شامِل نہیں ہے جو تقریباً ہم عمر ہیں۔
جبری جِنسی زیادتی کی سزا۔ اگر کوئی رُکن کسی جبری جِنسی زیادتی کا مُجرم ہے تو رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے۔
بچّوں یا نوجوانوں کے ساتھ زیادتی۔ اگر کوئی رُکن کسی بچّے یا نوجوان کو زیادتی کا شِکار بناتا ہے تو جَیسے 38.6.2.3 میں بیان کِیا گیا ہے رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے۔
شریکِ حیات یا کسی دُوسرے بالغ کے ساتھ زیادتی۔ ہراسانی کے روّیے میں شِدت کا بتدریج سِلسِلہ ہوتا ہے۔ جب شریکِ حیات یا کسی دُوسرے بالغ کے ساتھ زیادتی کے مُرتکب ہونے کی صُورت میں رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے تو اُس کے لیے 38.6.2.4 دیکھیں۔
پُرتشدُد سفاکانہ چال چلن۔ رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے اگر کوئی بالغ فرد بار بار تشدُد آمیز رویے کے ذریعے سے لوگوں کو جسمانی طور پر نقصان پہنچاتا ہے اور دُوسروں کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔
32.6.1.2
جِنسی بے حیائی
زنائے محرم۔ 38.6.10 میں بیان شُدہ زنائے محرم کی صُورت میں رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔ کسی شخص کو کلِیسیائی رُکنِیّت سے دست بردار کرنا عموماً ہمیشہ درکار ہوتا ہے۔
بچّوں کی فُحش نگاری۔ اگر کوئی شخص بچّوں کی فُحش نگاری میں ملوث ہے جیسا کہ 38.6.6 میں بیان کِیا گیا ہے تو رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑے گی۔
کثِیر الزواج۔ رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے اگر کوئی شخص جان بُوجھ کر کثیر الزواج کا مُرتکب ہوتا ہے۔ چند کثِیر الزواج بیاہ خفیہ طور پر انجام پا سکتے ہیں، جِس میں شریک حیات کو ایک یا ایک سے زیادہ زواج کے بارے میں علم نہ ہو۔ کسی اَیسے شخص کو کلِیسیائی رُکنِیّت سے دست بردار کرنا لازِم قرار پاتا ہے اگر وہ جان بُوجھ کر کثِیر الزواج کا مُرتکب ہوتا ہے۔
سفاک جِنسی چال چلن۔ رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے اگر کوئی بالغ فرد بار بار لوگوں کو جِنسی طور پر نقصان پہنچاتا ہے اور دُوسروں کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔
32.6.1.3
دغا بازی کی کارروائیاں
مالی لُوٹ مار کا چال چلن۔ رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے اگر کوئی بالغ فرد بار بار جان بُوجھ کر لوگوں کو مالی طور پر نقصان پہنچاتا ہے اور دُوسروں کے لیے خطرہ ہوتا ہے (دیکھیں 38.6.2.4)۔ اِس میں سرمایہ کاری کا فریب اور اِسی طرح کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ معاشی حالات کی وجہ سے غیر ارادی مالی نقصانات کو مالی لُوٹ مار تصُّور نہیں کِیا جاتا ہے۔ اگر قانونی کارروائی کی گئی ہے تو، کہانتی راہ نُما حتمی نتیجہ کے آنے تک اِنتظار کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ دیکھیں 32.6.3.3 اگر کوئی رُکن کلِیسیائی فنڈز یا جائیداد کے غبن میں ملوث تھا۔
32.6.1.4
اعتماد کی خِلاف ورزیاں
کلِیسیا کے کسی نمایاں عہدے پر فائز ہوتے ہوئے سنگِین گُناہ۔ رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے اگر کوئی رُکن کسی اہم عہدے پر فائز ہوتے ہُوئے سنگِین گُناہ کا اِرتکاب کرتا ہے۔ اِن میں اعلیٰ عہدہ دار، عمومی کلِیسیائی افسر، علاقائی ستر، ہَیکل کا صدر یا میٹرن، مشن کا صدر یا اُس کا رفِیقِ کار، صدرِ سٹیک، بطرِیق، یا بشپ شامِل ہیں۔ اِس کا اِطلاق برانچ کے صدر پر نہیں ہوتا۔ البتہ، برانچ کے صدر کی کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات کو محدود یا دیگر اَرکان کی طرح دست بردار کیا جا سکتا ہے۔
32.6.1.5
بعض دِیگر افعال
سنگِین جُرم کی سزا۔ جب کوئی شخص کسی سنگِین جُرم کا مُرتکب ہوتا ہے تو زیادہ تر صُورتوں میں رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔
32.6.2
کب رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے
درج ذیل صُورتوں میں رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔
32.6.2.1
پُرتشدُد کارروائیاں اور ہراسانی
خُداوند نے حُکم دِیا، ”تُو خُون … نہ کرنا، نہ ہی اِس طرح کا کوئی اور کام کرنا“ (عقائد اور عہُود ۵۹:۶؛ ترچھا پن اِضافی ہے)۔ پُرتشدُد کارروائیاں اور ہراسانی جِن کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے (اَلبتہ اِن تک محدود نہیں) ذیل میں درج ہیں۔
قاتلانہ حملہ۔ قصداً کسی کی جان لینے کی کوشش کرنا۔
جنسی زیادتی، بشمول حملہ آور ہونا اور ہراساں کرنا۔ جنسی زیادتی کارروائیوں کے ایک وسیع دائرے کا احاطہ کرتی ہے (دیکھیں 38.6.18)۔ کسی ایسے شخص کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے جِس نے کسی کی عصِمت دری کی ہو یا کسی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہو۔ اگر کسی رُکن نے ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کی ہے یا اگر بار بار گُناہ کِیا ہے تو تَوبہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے مجلِس کی اشد ضرُورت پڑ سکتی ہے۔ دیکھیں 38.6.18.3 کہ کب مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔
شریکِ حیات یا کسی دُوسرے بالغ کے ساتھ زیادتی۔ ہراسانی کے روّیے میں شدّت کا بتدریج سِلسِلہ ہوتا ہے (دیکھیں 38.6.2.4)۔ اَیسے شخص کے لیے جو شریکِ حیات یا کسی دُوسرے بالغ کے ساتھ زیادتی کا مُرتکب ہوتا ہے اُس کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے۔ اگر کسی رُکن نے ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کی ہے یا اگر بار بار گُناہ کِیا ہے تو تَوبہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے مجلِس کی اشد ضرُورت پڑ سکتی ہے۔ دیکھیں 38.6.2.4 کہ کب مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔
32.6.2.2
جِنسی بے حیائی
خُداوند کا پاکیزگی کا قانون مرد اور عورت کے درمیان قانونی بیاہ کے علاوہ جِنسی تعلقات سے منع کرتا ہے (دیکھیں خُروج ۲۰:۱۴؛ عقائد اور عہُود ۶۳:۱۶)۔ جنسی بے حیائی کے لیے رُکنِیّتی مجلِس ضرُوری ہو سکتی ہے جیسا کہ 38.6.5 میں بیان کیا گیا ہے۔ اِن حالات میں، کسی رُکن نے ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کی ہے یا اگر وہ لگاتار گُناہ کا مُرتکب ہُوا ہے تو تَوبہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے مجلِس کی ضرُورت اور زیادہ لازِم ہو جاتی ہے۔ دیکھیں 32.6.1.2 کہ کب مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔
32.6.2.3
دغا بازی کی کارروائیاں
دس حُکم سِکھاتے ہیں، ”تُو چوری نہ کرنا“ یا ”جھُوٹی گواہی نہ دینا“ (خُروج ۲۰:۱۵–۱۶)۔ ڈکیتی، نقب زنی، چوری، غبن، دروغ گوئی، اور دغا بازی جَیسے افعال کے لِیے رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔ دغا بازی کی بابت 38.8.2 دیکھیں۔ اِن حالات میں، کسی رُکن نے ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کی ہے یا اگر وہ لگاتار گُناہ کا مُرتکب ہُوا ہے تو تَوبہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے مجلِس کی ضرُورت اور زیادہ لازِم ہو جاتی ہے۔
دغا بازی کی بابت 38.8.2 دیکھیں۔ دیکھیں 32.6.1.3 کہ دغا بازی کی کارروائیوں کی بابت کب رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔ دیکھیں 32.6.3.3 اگر کوئی رُکن کلِیسیائی فنڈز یا جائیداد کے غبن میں ملوث تھا۔
32.6.2.4
اعتماد کی خِلاف ورزیاں
رُکنِیّتی مجلِس ضرُوری ہو سکتی ہے اگر کوئی رُکن:
-
کلِیسیا یا برادری میں اِختیار یا اعتماد کا عُہدہ رکھتے ہُوئے سنگِین گُناہ کا اِرتکاب کرتا ہے۔
-
کسی سنگین گُناہ کا اِرتکاب کرتا ہے جِس کا وسیع پیمانے پر چرچا ہو۔
اِن حالات میں، کسی رُکن نے ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کی ہے یا اگر وہ لگاتار گُناہ کا مُرتکب ہُوا ہے تو تَوبہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے مجلِس کی ضرُورت اور زیادہ لازِم ہو جاتی ہے۔
دیکھیں 32.6.1.4 کہ کب مجلِس کی ضرُورت پڑتی ہے۔ دیکھیں 32.6.3.3 اگر کوئی رُکن کلِیسیائی فنڈز یا جائیداد کے غبن میں ملوث تھا۔
32.6.2.5
بعض دِیگر افعال
بِنیامین بادِشاہ نے سِکھایا، ”مَیں تُمھیں وہ سب باتیں نہیں بتا سکتا جِن سے تُم گُناہ کے مُرتکِب ہو سکتے ہو؛ کیوں کہ بے شُمار طریقے اور ذریعے ہیں، حتیٰ کہ اِتنے زیادہ کہ مَیں اُنھیں شُمار نہیں کر سکتا“ (مضایاہ ۴:۲۹)۔ مجلِس ضرُوری ہو سکتی ہے اگر کوئی شخص:
-
سنگِین گُناہوں کے اِرتکاب کا طرزِ عمل دکھاتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۲:۷)۔
-
قصداً خاندانی ذمہ داریوں کو ترک کر دیتا ہے، بشمول بچّوں کی کفالت اور بیوی کے گزارہِ خرچ کی عدم ادائیگی۔
-
جسمانی تشدُد کی دھمکی دیتا ہے، چاہے وہ رُوبرُو ہو یا آن لائن (دیکھیں 32.2.1)۔
-
غیر قانونی منشیات فروخت کرتا ہے۔
-
دیگر سنگِین مُجرمانہ کارروائیوں کا اِرتکاب کرتا ہے۔
اِن حالات میں، کسی رُکن نے ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کی ہے یا اگر وہ لگاتار گُناہ کا مُرتکب ہُوا ہے تو تَوبہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے مجلِس کی ضرُورت اور زیادہ لازِم ہو جاتی ہے۔
رُکنِیّتی مجلِس ضرُوری ہو سکتی ہے اگر کوئی رُکن اِسقاطِ حمل کی حمایت کرتا ہے، انجام دیتا ہے، اِنتظام کرتا ہے، معاوضہ ادا کرتا ہے یا اِس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ہدایات کے لیے 38.6.1 دیکھیں۔
کب رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے یا یہ لازِم ہوتی ہے
گُناہ کی نوعیّت |
رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1) |
رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے (دیکھیں 32.6.2) |
---|---|---|
گُناہ کی نوعیّت پُرتشدُد کارروائیاں اور زیادتی | رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1)
| رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے (دیکھیں 32.6.2)
|
گُناہ کی نوعیّت جِنسی بے حیائی | رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1)
| رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے (دیکھیں 32.6.2)
|
گُناہ کی نوعیّت دغا بازی کی کارروائیاں | رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1)
| رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے (دیکھیں 32.6.2)
|
گُناہ کی نوعیّت اعتماد کی خِلاف ورزیاں | رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1)
| رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے (دیکھیں 32.6.2)
|
گُناہ کی نوعیّت بعض دِیگر افعال | رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1)
| رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑ سکتی ہے (دیکھیں 32.6.2)
|
32.6.3
جب سٹیک کا صدر علاقائی صدارت کے ساتھ اِس حوالے سے مشاورت کرتا ہے کہ آیا رُکنِیّتی مجلِس یا دیگر کارروائی ضرُوری ہے۔
بعض مُعاملات میں حدِ معمول سے زیادہ حساسیت اور ہدایت کی ضرُورت ہوتی ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ موّثر انداز میں مدد کیسے کی جائے، سٹیک کے صدر کو اِس حِصّے کی کئی صُورتوں کے حوالے سے علاقائی صدارت سے صلاح و مشورہ کرنا چاہیے۔ البتہ، صرف صدرِ سٹیک فیصلہ کرتا ہے کہ آیا اِس طرزِ عمل کو حل کرنے کے لیے مجلِس کا انعقاد کرنا چاہیے۔ اگر کوئی مجلِس مُنعقد کی جاتی ہے، تو صدرِ سٹیک یا بشپ نتیجہ کا فیصلہ کرتے ہیں۔
اگر اِس حِصّے میں بیان کردہ مُعاملات میں سے کسی ایک کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کِیا جاتا ہے، تو مجلِس کا فیصلہ ”نیک نامی کا برقرار رہنا،“ ”رسمی رُکنِیّتی پابندیاں،“ یا ”رُکنِیّتی دست برداری“ ہونا چاہیے۔ رسمی پابندیوں کو ہٹانے یا شخص کو دوبارہ کلِیسیا میں داخل کرنے کے لیے صدارتِ اَوّل کی منظُوری درکار ہوتی ہے (دیکھیں 32.16.1، نمبر ۹)۔
32.6.3.1
دیگر کارروائی
اگر رُکنِیّتی مجلِس مُنعقد نہیں کی جاتی ہے تو، دیگر کارروائیوں میں شامل ہوسکتا ہے:
-
غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیاں (دیکھیں 32.8.3)۔
-
رُکنِیّتی اندارج کی تشریح (دیکھیں 32.14.5)۔
-
رُسُوم کی پابندیاں، جو کسی شخص کو کہانت کا درجہ پانے یا اِس کو بروے کار لانے یا اِجازت نامہِ ہَیکل پانے یا اِستعمال کرنے سے روکتی ہیں۔
اِن میں سے کوئی ایک کارروائی کرنے سے پہلے سٹیک کا صدر علاقائی صدارت کے ساتھ مشاورت کرتا ہے۔
32.6.3.2
برگشتگی
برگشتگی کے مسائل کا اثر اکثر وارڈ یا سٹیک کی حدود سے تجاوز کر جاتا ہے۔ دُوسروں کی حفاظت کے لیے اُنھیں فوری طور پر سُلجھانے کی ضرُورت پڑتی ہے۔
بشپ سٹیک کے صدر کے ساتھ مشورہ کرتا ہے اگر اُس کو لگتا ہے کہ کسی رُکن کا عمل برگشتگی بن سکتا ہے۔ بشپ یا سٹیک کا صدر کسی رُکن پر غیر رسمی رُکنِیّت کی پابندیاں لگا سکتے ہیں (دیکھیں 32.8.3)۔ سٹیک کا صدر فوری طور پر علاقائی صدارت کے ساتھ مشاورت کرتا ہے۔ البتہ، صرف سٹیک کا صدر فیصلہ کرتا ہے کہ آیا رُکنِیّتی مجلِس یا دِیگر کارروائی ضرُوری ہے۔
جَیسا کہ یہاں اِستعمال کِیا گیا ہے، برگشتگی سے مُراد وہ رُکن ہے جو درج ذیل میں سے کسی میں ملوّث ہو:
-
کلِیسیا، اِس کی تعلیم، اِس کی پالیسیوں، یا اِس کے راہ نماؤں کی واضح اور جان بوجھ کر کھُلم کھُلا مخالفت میں بار بار کام کرنا
-
بشپ یا صدرِ سٹیک کے اِصلاح و دُرستی کیے جانے کے باوجود جو کلِیسیا کی تعلیم نہیں ہے اُسے کلِیسیائی عقائد کے طور پر سِکھانا جاری رکھنا۔
-
کلِیسیا کے اَرکان کے اِیمان اور سرگرمی کو کمزور کرنے کے لیے جان بُوجھ کر طرزِ عمل دِکھانا
-
بشپ یا سٹیک کے صدر کی طرف سے اِصلاح کیے جانے کے بعد برگشتہ فرقوں کی تعلیمات پر عمل کرنا جاری رکھنا
-
باضابطہ طور پر کسی دُوسری کلِیسیا میں شامِل ہونا اور اُس کی تعلیمات کو فروغ دینا (کلِیسیا میں مکمل غیرفعالیت یا کسی دُوسری کلِیسیا کی عِبادت میں شرکت کرنا برگشتگی کے زُمرے میں نہیں آتا۔ بہرحال، اگر کوئی رُکن رسمی طور پر کسی دُوسری کلِیسیا میں شامِل ہوتا ہے، اور اُس کی تعلیمات کی وکالت کرتا ہے، تو اُس کی رُکنِیّت واپس لینا ضرُوری ہو سکتا ہے۔)
نجات دہندہ نے نِیفیوں کو سِکھایا کہ وہ اَیسے شخص کی خِدمت کرتے رہیں جِو خطا کار ہے۔ ”اَلبتہ اگر وہ تَوبہ نہ کرے تو وہ میری اُمّت میں شُمار نہیں کِیا جائے گا، تاکہ وہ میری اُمّت کو تباہ و برباد نہ کرے“ (۳ نِیفی ۱۸:۳۱)۔
32.6.3.3
کلِیسیائی فنڈز میں غبن کرنا
اگر کوئی رُکن کلِیسیا کے فنڈز میں غبن کرتا ہے یا کلِیسیا کی قیمتی ملکیت کی چوری کرتا ہے، تو سٹیک کا صدر علاقائی صدارت سے مشورہ کرتا ہے کہ آیا رُکنِیّتی مجلِس یا دیگر کارروائی ضرُوری ہو سکتی ہے۔ قائدین غَور و فِکر کرتے ہیں:
-
غبن یا چوری کی گئی رقم۔
-
خواہ غبن ایک دفعہ کا واقعہ تھا یا پھر بار بار۔
-
آیا اَثاثوں کی واپسی ہو گئی ہے۔
-
اُس شخص کے پچھتاوے کی گہرائی۔
-
رُکن کا عُہدہ کیا تھا (دیکھیں 32.6.1.4 اَرکان کے واسطے جو کلِیسیا کے اہم عُہدے پر فائز ہیں)۔
صدرِ سٹیک لیڈر اینڈ کلرک ریسورسز میں درج ذیل میں سے ایک کی اِطلاع دیتا ہے:
-
رُکنِیّتی مجلِس کے فیصلے
-
کہ اُس نے علاقائی صدارت کے ساتھ مشاورت کی ہے اور فیصلہ کِیا ہے کہ رُکنِیّتی مجلِس ضرُوری نہیں تھی
اگر کلِیسیا کا آڈیٹنگ ڈیپارٹمنٹ اِس بات کا تعین کرتا ہے کہ کسی راہ نُما یا کلِیسیا کے ملازم نے کلِیسیا کے فنڈز یا جائیداد میں غبن کِیا ہے، تو صدارتِ اَوّل عام طور پر ہدایت دیتی ہے کہ اُس شخص کے رُکنِیّتی ریکارڈ میں تفسِیر لکھی جائے گی۔ ”راہ نُما“ سے مُراد اَیسا شخص ہے جو کلِیسیا کے کسی اہم عہدے پر فائز ہوتا ہے، نیز مُشیر، کلرک، اور برانچ کی صدارت۔ جب تَوبہ مکمل ہو جاتی ہے، تو سٹیک کا صدر تفسِیر کو ہٹانے کی درخواست کر سکتا ہے (دیکھیں 32.14.5 اور 34.7.5)۔ کسی تفسِیرکا مطلب یہ نہیں ہے کہ رُکنِیّتی مجلِس یا کوئی اور کارروائی وقوع پذیر ہُوئی ہے۔
32.6.3.4
مُخنث اَفراد
بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدور جو اَیسے اَفراد کے ساتھ کام کرتے ہیں جو خُود کو مُخنث بتاتے ہیں اُنھیں 38.6.23 میں درج ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔
32.6.4
عام طور پر جب رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت نہیں ہوتی
عام طور پردرج ذیل صُورتوں میں رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت نہیں ہوتی۔
32.6.4.1
کلِیسیاکے بعض اِقدار و معیارات کی تعمیل کرنے میں ناکامی
ذیل میں درج کارروائیوں کے لیے رُکنِیّتی مجلِس مُنعقد نہیں کی جاتی۔ بہرحال، گُزشتہ عُنصر میں اِستثنا پر غَور کریں۔
-
کلِیسیا میں غیرفعالیت
-
کلِیسیائی فرائض پُورے نہ کرنا
-
دہ یکی ادا نہ کرنا
-
ترکِ فعل کے گُناہ
-
مُشت زنی
-
حِکمت کے کلام کی تعمِیل نہ کرنا
-
فحش نگاری کا اِستعمال، بچّوں کی فُحش نگاری کے سِوا (جَیسا کہ 38.6.6 میں بیان کِیا گیا) یا فحش نگاری کا شدِید یا جبراً اِستعمال جِس سے کسی رُکن کی ازدواجی زِندگی یا خاندان کو خاصا نقصان پہنچتا ہو (جیسا کہ 38.6.13 میں بیان کِیا گیا ہے)۔
32.6.4.2
کاروباری ناکامیاں یا قرضوں کی عدم اَدائیگی
قائدین کو کاروباری تنازعات کے حل کے لیے رُکنِیّتی مجالِس کا اِستعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کاروباری ناکامیاں اور قرضوں کی عدم ادائیگی رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کی وجوہات نہیں ہیں۔ اَلبتہ، سنگین دغا بازی کی کارروائیوں یا دیگر سنگِین مکارانہ مالی ڈھکوسلوں کے لیے مجلِس کا اِنعقاد ضرُوری ہے (دیکھیں 32.6.1.3)۔
32.6.4.3
دِیوانی تنازعات
رُکنِیّتی مجالِس دِیوانی تنازعات کو حل کرنے کے لیے نہیں طلب کی جاتیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳۴:۱۱)۔
32.7
کسی شخص کے حالات
خُداوند نے فرمایا، ”دیکھ، میرے رحم کا بازُو تیری طرف بڑھا ہُوا ہے، اور جو کوئی میرے پاس آئے گا، اُس کو مَیں قبُول کرُوں گا؛ اور مُبارک ہیں وہ جو میرے پاس آتے ہیں“ (۳ نیفی ۹:۱۴)۔ کسی شخص کے حالات پر غَور و فکر فیصلہ کرنے میں اہم ہیں:
-
سنگِین گُناہوں سے تَوبہ کرنے میں مدد دینے کے لیے سازگار ماحول (دیکھیں 32.5 اور 32.6)۔
-
شخصی مشاورت یا رُکنیّتی مجلِس میں کیے گئے فیصلے (دیکھیں 32.8 اور 32.11)۔
بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور ہر صُورتِ حال کے لیے خُداوند کی منشا اور رضا کے طالب رہیں۔ وہ درج ذیل عوامل پر غور و فِکر کرتے ہیں اِس بات کا تعیُّن کرنے میں کہ کون سی ترتیب اِستعمال کرنی ہے اور اِس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ یہ عوامل کسی خاص فیصلے پر اَثر انداز نہیں ہوتے۔ بلکہ، وہ ایسے فیصلے میں معاون ہیں جو قائدین کو دُعا کے ساتھ اور رُوح کی ہدایت کے مُطابق کرنا چاہیے۔
32.7.1
گُناہ کی شِدت و سنگِینی
گُناہ کی سنگِینی کا اندازہ اِس کی شدّت سے ہوتا ہے۔ اِس میں گُناہوں کی تعداد اور تعدد، اُن کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی شدّت اور اُن سے مُتاثر ہونے والے افراد کی تعداد شامل ہو سکتی ہے۔
32.7.2
مُتاثرین کے مفادات
قائدین مُتاثرین اور دِیگر افراد کے مفادات کی فِکر کرتے ہیں۔ اِن میں کسی شخص کی شریکِ حیات اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہو سکتے ہیں۔ قائدین نقصانات کی شدّت پر بھی غَور کرتے ہیں۔
32.7.3
تَوبہ کا ثبُوت
اِس بات کا اِدراک پانے کے لیے رُوحانی ہدایت کی ضرُورت ہے کہ آیا کسی شخص نے سچّے دِل سے تَوبہ کی ہے۔ اِس طرح کی تَوبہ ایک انٹرویو کے دوران میں شدِید غم کی بجائے وقت کے ساتھ ساتھ نیک اعمال سے زیادہ مُعتبر طریقے سے ظاہر ہوتی ہے۔ غَور کرنے والے عوامل میں شامِل ہیں:
-
یِسُوع مسِیح پر اِیمان کی پُختگی۔
-
اعتراف کی نوعیت۔
-
گُناہ کے سبب سے غم کی گہرائی۔
-
مُتاثرہ افراد کے نقصان کی تلافی۔
-
قانونی تقاضوں کی تعمیل۔
-
گُناہوں کو ترک کرنے میں کامیابی۔
-
گُناہ سرزد ہونے کے بعد حُکموں کی فرماں برداری میں ایمان داری۔
-
کلِیسیا کے راہ نماؤں اور دُوسروں کے ساتھ دیانت داری۔
-
کلِیسیا کے راہ نماؤں کی نصیحت پر عمل کرنے کی رضا مندی۔
32.7.4
ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی
خُداوند نے فرمایا، ”پَس جِسے بُہت زیادہ دِیا جاتا ہے اُس سے بُہت زیادہ طلب کِیا جاتا ہے“ (عقائد اور عہُود ۸۲:۳)۔ وہ شخص جِس نے ہیکل میں ودیعت پائی ہے اُس نے اعلیٰ معیار پر مبنی زِندگی گُزارنے کے لیے عہُود باندھے ہیں۔ اِن عہُود کی خِلاف ورزی گُناہ کی سنگِینی کو بڑھا دیتی ہے۔ اِس سے رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کی ضرُورت کے اَمکانات بڑھ جاتے ہیں۔
32.7.5
اِعتبار یا اِختیار کا عُہدہ
گُناہ کی سنگِینی اِس صُورت میں بڑھ جاتی ہے جب کسی ایسے شخص نے اِس کا اِرتکاب کِیا ہے جو اِعتبار یا اِختیار کے عُہدہ پر فائز ہے، مثلاً والدین، قائد، یا مُعلم۔
32.7.6
دُہرانے کا عمل
ایک ہی سنگِین گُناہ کو دُہرانے کی عادت کے پختہ روّیے یا لت کی نِشان دہی کر سکتا ہے جو سچّی تَوبہ کی طرف پیش رفت کو روکتا ہے۔ رُکنِیّت کی پابندیوں کے علاوہ جو چیزیں ضرُوری ہو سکتی ہیں، نشے سے نجات کے پروگرام اور پیشہ ورانہ مشاورت مددگار ثابت ہو سکتی ہیں (دیکھیں 32.8.2)۔
32.7.7
عُمر، بلُوغت، اور تجربہ
قائدین کسی رُکن کو مشورہ دیتے وقت یا رُکنِیّتی مجلِس کے نتائج کا فیصلہ کرتے وقت عُمر، بلُوغت اور تجربے کو زیرِ غَور لاتے ہیں۔ نرمی اکثر اُن لوگوں کے لیے موزوں ہوتی ہے جو اِنجِیل میں ناپُختہ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، نرمی اُن نوجوان اَرکان کے لیے موزوں ہو سکتی ہے جو بداَخلاقی میں ملوث ہوتے ہیں اگر وہ گُناہ کو ترک کر دیں اور پُرخلُوص تَوبہ کریں۔ اَلبتہ، اگر وہ اِس طرز عمل پر قائم رہتے ہیں تو مزید سنگِین کارروائی کی ضرُورت ہو سکتی ہے۔
32.7.8
ذہنی لِیاقت
دماغی بیماری، لت، یا محدُود ذہنی لِیاقت کسی ایسے شخص کو مُعاف نہیں کرتی جِس نے سنگِین گُناہ کا اِرتکاب کِیا ہو۔ اَلبتہ، یہ عوامل غَور طلب ہوتے ہیں۔ کسی شخص کی تَوبہ میں معاونت کے حِصّے کے طور پر، قائدین اِنجِیل کی سچّائیوں اور جواب دہی کی سطح کے حوالے سے اِس شخص کی سمجھ بُوجھ کی بابت خُداوند کی ہدایت کے طالب رہتے ہیں۔
32.7.9
اِرادی طور پر اِعِتراف
اِرادی طور پر اِعِتراف اور اپنے اعمال کے واسطے دِلی پچھتاوا تَوبہ کرنے کی نِیّت کو ظاہر کرتا ہے۔
32.7.10
گُناہ اور اِعِتراف کا درمیانی وقفہ
اِعِتراف تَوبہ کا حِصّہ ہے اور اِس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ کبھی کبھار گُناہ کے بعد ایک طویل عرصے تک تلافی اور اِیمان دار زِندگی گُزاری جاتی ہے۔ اگر کوئی رُکن کسی گُناہ کا اِعِتراف کرتا ہے اور دوبارہ اِس کا مُرتکب نہیں ہُوا ہے، تو اِس سے یہ ظاہر ہو سکتا ہے کہ اُس شخص نے اِسے ترک کر دیا ہے۔ اِس صُورت میں، اِعِتراف پُورا ہو گیا غالباً اِسی لیے تَوبہ کا لائحہ عمل شُروع کریں۔
32.7.11
گُناہ کے مُرتکب اَرکان جو مُخِتلف وارڈز یا سٹیکوں میں رہتے ہیں۔
بعض اوقات کسی سنگِین گُناہ میں ملوّث اَرکان مُخِتلف وارڈز یا سٹیکوں میں رہ سکتے ہیں۔ اِس صُورتِ حال میں، سٹیک کے صدُور رُکنِیّتی پابندیوں یا مجالِس کی ضرُورت کے حوالے سے باہمی مشاورت کرتے ہیں۔ وہ اِس بات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہیں کہ آیا پابندیوں یا مجالِس کے فیصلوں کی یکساں اَہمیت ہے یا کُچھ اِیسے دیگر مُعاملات بھی ہیں جو مخُتلف نتائج کی ضرُورت کی نِشان دہی کر سکتے ہیں۔
ذاتی مشاورت کا انتظام کرنا
32.8
ذاتی مشاورت اور غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیاں
ذاتی مشاورت اکثر دُوسروں کی حفاظت میں مدد کے لیے کافی ہوتی ہے اور کسی شخص کو تَوبہ کے ذریعے سے یِسُوع مسِیح کی نجات بخش قُدرت تک رسائی پانے میں مدد کرتی ہے۔ اِس طرح کی مشاورت اَرکان کو مزید سنگِین گُناہوں سے بچانے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ ذاتی مشاورت میں، راہ نما غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیاں بھی عائد کر سکتے ہیں تاکہ کسی رُکن کو بعض سنگِین گُناہوں سے تَوبہ کرنے میں مدد مِلے (دیکھیں 32.8.3)۔
سنگِین گُناہوں کو ہلکا نہیں سمجھنا چاہیے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱:۳۱)۔ ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی کرنے سے رُکنِیّتی مجلِس کے لازِم اِنعقاد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں (دیکھیں 32.7.4)۔
قائدین کو یہ جاننے میں مدد دینے کے لیے ہدایات کہ کب مشاورت اور غیر رسمی پابندیاں کافی ہو سکتی ہیں ذیل میں درج ہیں (مزید دیکھیں 32.7):
-
کسی شخص نے اَیسا گُناہ نہیں کِیا ہے جِس کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت پڑے گی (دیکھیں 32.6.1)۔
-
کسی شخص نے اپنی مرضی سے اِعِتراف کِیا ہے اور وہ سچّی تَوبہ کرتا ہے۔
-
کوئی شخص کسی اَیسے سنگِین گُناہ سے تَوبہ مانگ رہا ہے جِس کا وہ پہلے کبھی مُرتکب نہیں ہُوا تھا۔
-
کسی شخص کے گُناہ نے ہَیکل کے عہُود کی خِلاف ورزی نہیں کی ہے۔
-
کوئی شخص اِنتہائی خُوش اسلوبی سے حالات میں بہتری لا رہا ہے۔
32.8.1
ذاتی مشاورت
درج ذیل ہدایات اُس وقت لاگو ہوتی ہیں جب کوئی بشپ یا سٹیک کا صدر کسی رُکن کو اُس کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے مشاورت دے رہا ہوتا ہے۔
-
(1) گُناہ آلُودہ چال چلن کے حوالے سے رُکن کا رویّہ اور (2) اَیسے چال چلن کی نوعیت، تواتر اور مُدّت کا تعیُّن کرنے کے لیے صرف اِسی حد تک معلُومات طلب کریں۔ صُورتِ حال کو سمجھنے کے لیے جو ضرُوری ہے اِس سے زیادہ تفصیلات نہ پوچھیں۔ ذاتی تجسس سے پَیدا ہونے والے سوالات نہ پوچھیں۔
-
پوچھیں کہ اِس طرزِ عمل نے دُوسروں پر کیسا اَثر ڈالا ہے۔
-
مثبت حالات پر توجہ مرکوز کریں جو رُکن کی تبدیلی اور خُداوند سے قُربت کو گہرا کرتے ہیں۔ طرزِ عمل میں تبدیلی لانے اور دِلی طور پر تَوبہ کرنے کے لیے اُس رُکن کی مخصُوص اقدامات اُٹھانے میں حوصلہ افزائی کریں۔ اُن کو دعوت دیں کہ وہ نجات دہندہ کے قریب آئیں، اُس کی قُدرت کے طالب ہوں اور اُس کی مُخلصی بخش محبّت کو محسُوس کریں۔
-
رُوحانی ترقی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں مثلاً دُعا کرنا، صحائف کا مُطالعہ کرنا، اور کلِیسیائی عِبادات میں شرکت کرنا۔ سِکھائیں کہ خاندان کی تاریخ مرتب کرنے اور ہَیکل کے فرائض ادا کرنے سے شَیطان کے غلبہ کو کم کِیا جا سکتا ہے۔ دُوسروں کی خِدمت کرنے اور اِنجِیل کو پھیلانے کی حوصلہ افزائی کریں۔
-
گُناہوں کے سبب سے جِن کا نقصان ہُوا ہے اُس کی تلافی کرنے اور اُن سے مُعافی مانگنے کی حوصلہ افزائی کریں
-
بُرے اثرات سے منہ موڑنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ مخصُوص آزمایشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات اُٹھانے میں اَرکان کی مدد کریں۔
-
تسلیم کریں کہ آپ کلِیسیائی راہ نُما ہیں، پیشہ ور صلاح کار نہیں ہیں۔ آپ کی فراہم کردہ مشاورت کے علاوہ، بعض اَرکان ماہرِ نفسیات کے صلاح کارانہ علاج سے مُستفِید ہوں گے۔ بعض ذہنی اَمراض میں مُبتلا ہوتے ہیں۔ حسبِ ضرُورت، اَرکان کو طبی اور دماغی صحت کے اہل پیشہ ور افراد سے مدد لینے کا مشورہ دیں (دیکھیں 31.3.6)۔
-
غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیاں عائد کرنے سے پہلے دُعا میں مشغُول ہوں اور رُوح سے ہدایت کے طالب ہوں۔ بعض اَرکان کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات کو محدُود رکھنے کے بجائے زیادہ فعال طور پر اِستعمال کرنے سے اِستفادہ کر سکتے ہیں۔
-
حوصلہ افزائی کرنے، رُوحانی قُوت کو تقویت دینے، اور پیش رفت کی نگرانی کا جائزہ لیں۔
کسی رُکن کے بشپ یا سٹیک کے صدر کے سامنے اِعِتراف کرنے کے بعد، صلاح کارانہ علاج کے کئی طریقوں کا جائزہ لیں۔ قائد خُود اِسے فراہم کر سکتا ہے۔ یا، رُکن کی اِجازت سے، وہ اپنے مُشیروں میں سے کسی ایک کو اِسے فراہم کرنے کے لیے تفویض کر سکتا ہے۔
رُکن کی رضامندی سے، بشپ یا سٹیک کا صدر ایلڈرز کی جماعت یا اَنجمنِ خواتین کے اَرکان کو مخصُوص طریقوں سے مدد کے لیے ذمہ داری سوںپ سکتا ہے۔ نوجوانوں کے لیے، وہ مدد کرنے کے واسطے اَنجمنِ دُختران کی صدارت یا ہارُونی جماعت کے صلاح کاروں کو ذمہ داری سوںپ سکتا ہے۔ جِن لوگوں کو مدد کے لیے ذمہ داری سوںپی جاتی ہے وہ اِس فرض کو پُورا کرنے کے لیے اِلہام پانے کے مُجاز ہوتے ہیں (دیکھیں 4.2.6)۔
صلاح کارانہ علاج میں مدد کے لیے کسی کو ذمہ داری سوںپتے وقت، قائد صرف اُتنی معلومات دیتا ہے جِتنی رُکن کی مدد کے لیے ضرُوری ہوتی ہے۔ ذمہ دار شخص کو رازداری برقرار رکھنی چاہیے۔ وہ بشپ کو رُکن کی ترقی اور ضروریات سے بھی آگاہ کرتا ہے۔
32.8.2
نشے کی لت میں مُبتلا لوگوں کی مدد کرنا
ذاتی مشاورت میں بعض اوقات اَرکان کی مدد کرنا شامل ہوتا ہے کہ وہ نشے سے وابستہ یا اِس کی وجہ سے سرزد ہونے والے گُناہوں سے تَوبہ کریں۔ اِن علتوں میں نشہ آور منشیات یا طرزِ چلن کا وسیع حلقہ شامِل ہو سکتا ہے۔ نشہ افراد، ازدواجی زِندگیوں، اور خاندانوں کو تباہ و برباد کرتا ہے۔ بشپ صاحبان اَرکان کو مشورہ دے سکتے ہیں کہ وہ کلِیسیا کے نشے سے بچاؤ کے پروگراموں اور قابل طبی اور ذہنی امراض کے پیشہ ور ماہرِ نفسیات سے مدد حاصل کریں۔
فُحش مواد کا اِستعمال تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے۔ بےجا اِستعمال مجبُوری یا، بہت کم صُورتوں میں، علت بن سکتا ہے۔ چاہے فُحش مواد کا اِستعمال شدِید ہو یا شاذ و نادِر، یہ نقصان دہ ہے۔ اِس سےرُوح رُوٹھ جاتا ہے۔ یہ اُس قُوّت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرتا ہے جو عہُود پر قائم رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ قیمتی رِشتوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
ذاتی مشاورت اور غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیاں عام طور پر کسی شخص کو فحش مواد اِستعمال کرنے سے تَوبہ کرنے میں مدد دینے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ رُکنِیّتی مجالِس عام طور پر مُنعقد نہیں کی جاتی ہیں۔ مستثنیات کے لیے، دیکھیں 38.6.6 اور 38.6.13۔ ماہرانہ صلاح کاری مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
سٹیک کے صدُور اور بشپ صاحبان حسبِ ضرُورت خاندان کے اَرکان کی مدد کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو فُحش مواد کی روک تھام کے بارے میں صلاح کاری کے وقت والدین کو شامل کِیا جا سکتا ہے۔ شادی شُدہ شخص کی صلاح کاری کے دوران میں شریکِ حیات کو شامِل کِیا جا سکتا ہے۔
اِرکان جو فحش نگاری میں ملوث ہیں اُن کی صلاح کاری کرنے سے مُتعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیں 38.6.13۔
32.8.3
غیر رسمی رُکنِیّتی پابندیاں
صلاح کارانہ علاج کے دوران میں مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ، بشپ یا سٹیک کا صدر غیر رسمی طور پر تھوڑے عرصہ کے لیے کلِیسیا کی رُکنِیّتی مراعات پر پابندی لگا سکتا ہے۔ دانش مندی کے ساتھ نِبھائی گئی یہ پابندیاں، تَوبہ اور رُوحانی ترقی میں مدد کر سکتی ہیں۔ اُنھیں غیر رسمی تصُّور کِیا جاتا ہے کیوں کہ وہ رُکنِیّت کے ریکارڈ پر درج نہیں ہوتی ہیں۔
غیر رسمی پابندیاں چند ہفتے، کئی مہینے، یا اِس سے زیادہ عرصہ تک عائد کی جا سکتی ہیں اگر ضرُوری ہو کہ وہ شخص پُوری طرح تَوبہ کرے۔ غیر معمولی حالات میں، یہ عرصہ ایک سال سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔
قائدین رُوح کی ہدایت کے طالب ہوتے ہیں کہ کون سی پابندیاں کسی شخص کی تَوبہ کرنے میں مدد کے لیے اِنتہائی مُفِید ثابت ہوں گی۔ اِن میں شامِل ہو سکتی ہیں (لیکن اِن تک محدُود نہیں ہیں) کلِیسیا میں خدمت کرنے کے اِختیار کو معطل کرنا، کہانتی فرائض، یا ہَیکل میں داخل ہونے پر پابندی۔ قائدین اِس شخص کو کلِیسیا کی سطح پر وعظ دینے، سبق پڑھانے، یا دُعا کرنے سے بھی روک سکتا ہے۔ اگر قائدین کسی کو ہَیکل میں داخل ہونے سے محرُوم کرتے ہیں، تو وہ لیڈر اینڈ کلرک ریسورسز (ایل سی آر) میں اِجازت نامہِ ہَیکل کی تنسیخ بھی کرتے ہیں۔
عِشائے ربانی میں شِرکت تَوبہ کا اہم حِصّہ ہے۔ کوئی توبہ کرنے والا شخص جِس کا دِل شِکستہ اور رُوح پشیمان ہو اُس پر یہ پہلی پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے۔ اَلبتہ، اگر کوئی شخص سنگِین گُناہ کا مُرتکب ہُوا ہے، تو راہ نُما اُس حق کو تھوڑے عرصہ کے لیے مُعطل کر سکتا ہے۔
قائدین عام طور پر کسی اور کو غیر رسمی پابندیوں کے بارے میں نہیں بتاتے جب تک کہ بتانے کی ضرُورت نہ ہو (دیکھیں 32.12.2)۔
بشپ یا سٹیک کا صدر رُوح کی ہدایت کے مطابق غیر رسمی پابندیوں کو ہٹا سکتا ہے جب کوئی شخص سچّی توبہ کے ساتھ مخصُوص پیش رفت کرتا ہے۔ اگر کوئی رُکن گُناہ پر قائم رہتا ہے تو رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد مددگار یا ضرُوری ہو سکتا ہے۔
رُکنِیّتی مجالِس کا نظم و نسق
کلِیسیائی رُکنِیّتی مجالِس کا اِنعقاد اِس وقت کِیا جاتا ہے جب بشپ یا صدر سٹیک اِس بات کا تعیُّن کرتے ہیں کہ وہ مددگار ثابت ہوں گی یا جب کلِیسیا کی پالیسی کے تحت اُن کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں 32.6)۔ وہ وارڈ، سٹیک، برانچ، ڈسٹرکٹ، یا مشن کی سطح پر مُنعقد کی جاتی ہیں۔ یہ حِصّہ اِن کے نظم و نسق کے مُتعلق معلُومات فراہم کرتا ہے۔
32.9
شِرکت اور ذِمہ داری
درج ذیل جدول سے معلُوم ہوتا ہے کہ عام طور پر رُکنِیّتی مجالِس میں کون کون حِصّہ لیتا ہے۔
رُکنِیّتی مجالِس کے شُرکا | |
---|---|
رُکنیّتی مجلِس برائے وارڈ | رُکنِیّتی مجالِس کے شُرکا
|
رُکنِیّتی مجلِسِ سٹیک | رُکنِیّتی مجالِس کے شُرکا
|
32.9.1
صدرِ سٹیک
سٹیک کا صدر:
-
سٹیک میں مُنعقد ہونے والی رُکنِیّتی مجالِس پر اِختیار رکھتا ہے؛ اَلبتہ، اِن میں سے زیادہ تر مجالِس کا اِنعقاد بشپ صاحبان کرتے ہیں۔
-
اِس سے پہلے کہ بشپ رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کر سکے منظوری دینا ضرُوری ہوتا ہے۔
-
رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک کا اِنعقاد کرتا ہے اگر کوئی مرد یا عورت جِس نے ہَیکل کی ودیعت پائی ہے اُس کی کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لے لی جائے گی۔
-
اگر کوئی رُکن رُکنِیّتی مجلِس برائے وارڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرتا ہے تو مجلِس کا اِنعقاد کر سکتا ہے۔
-
کسی غیر ودیعت یافتہ شخص کی رُکنِیّت کو حتمی طور پر ختم کرنے سے پہلے رُکنِیّتی مجلِس برائے وارڈ کو لازِم منظوری دیتا ہے۔
32.9.2
مجلِسِ اعلیٰ
مجلِسِ اعلیٰ کے اَرکان عموماً رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں شِرکت نہیں کرتے۔ البتہ، مجلِسِ اعلیٰ مُشکل صُورتِ حال میں حِصّہ لے سکتی ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۲:۲)۔ مثال کے طور پر، صدارتِ سٹیک مجلِسِ اعلیٰ کو شرکت کے لیے دعوت دے سکتی ہے جب:
-
حقائق مُتضاد ہوں۔
-
وہ قدر اور توازن میں اِضافہ کریں گے۔
-
کوئی رُکن اُن کی شِرکت کی درخواست کرتا ہے۔
-
سٹیک کی صدارت کا کوئی رُکن یا اُس کا خاندان ملوّث ہے (دیکھیں 32.9.7)۔
32.9.3
بشپ (یا سٹیک میں برانچ کا صدر)
بشپ صاحبان:
-
رُکنِیّتی مجالِس برائے حلقہ پر اِختیار ہے۔
-
سٹیک کے صدر کے ساتھ بات چیت کرتا ہے اور مجلِس کے اِنعقاد سے پہلے اُس کی منظوری لیتا ہے۔
-
اگر کوئی مرد یا عورت جِس نے ہَیکل کی ودیعت پائی ہے تو اُس کی کلِیسیا کی رُکنِیّت واپس لے لی جائے گی تو مجلِس کا اِنعقاد نہیں کر سکتا۔ اِن حالات میں رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک کا اِنعقاد ضرُوری ہوتا ہے۔
-
کسی وارڈ کے رُکن کو رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں شِرکت کے لیے دعوت دی جا سکتی ہے جِس کی رُکنِیّت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اُس کی حاضری کو سٹیک کے صدر اور اُس شخص کی طرف سے منظوری مِلنی چاہیے۔
کسی وارڈ یا برانچ کی رُکنِیّتی مجلِس کسی شخص کی کلِیسیا کی رُکنِیّت واپس لینے کی تجویز کر سکتی ہے اگر اُس کو ودیعت عطا نہیں کی گئی ہے۔ اَلبتہ، فیصلہ حتمی ہونے سے پہلے سٹیک کے صدر کی منظوری ضرُوری ہے۔
بعض اوقات رُکنِیّتی مجلِس برائے وارڈ کا انعقاد کسی ودیعت یافتہ رُکن کے لیے کِیا جاتا ہے اور کارروائی سے معلُوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر اُس رُکن کی رُکنِیّت واپس لے لی جائے گی۔ اِن حالات میں، بشپ مُعاملے کو سٹیک کے صدر کے حوالے کرتا ہے۔
32.9.4
صدرِ مشن
مشن کا صدر:
-
مشن کی برانچوں اور ڈسٹرکٹس میں رُکنِیّتی مجالِس پر اِختیار رکھتا ہے۔
-
اِس سے پہلے کہ ڈسٹرکٹ یا برانچ کا صدر رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کر سکے اُس کو منظوری دینی چاہیے۔
-
رُکنِیّتی مجلِس مُنعقد کرتا ہے اگر کوئی مرد یا عورت جس نے ہَیکل کی ودیعت پائی ہے اُس کی کلِیسیائی رُکنِیّت ممکنہ طور پر واپس لے لی جائے گی۔ اگر وقت یا فاصلہ رکاوٹ بنے، تو وہ اپنے مُشِیروں میں سے کسی کو مجلِس کی صدارت کی ذمہ داری سوںپ سکتا ہے۔ وہ شرکت کرنے کے لیے دو مزید ملکِ صِدق کہانت کے حاملین کو مُقرر کرتا ہے۔
-
جہاں ممکن ہو، اُن لوگوں کے لیے رُکنِیّتی مجالِس کا اِنعقاد کرتا ہے جِنھیں ودیعت عطا نہیں کی گئی ہے۔ اگر وقت یا فاصلہ رکاوٹ بنے، تو وہ تین ملکِ صِدق کہانت کے حاملین کو مجلِس کے اِنعقاد کا اِختیار دے سکتا ہے۔ اِس صُورت میں، ڈسٹرکٹ صدر یا برانچ کا صدر عام طور پر مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے۔
-
اگر کوئی رُکن ڈسٹرکٹ یا برانچ کی رُکنِیّتی مجلِس کے فیصلے کے خلاف اپیل کرتا ہے تو مجلِس کا انعقاد کر سکتا ہے۔
-
مشنری ڈیپارٹمنٹ سے اعلیٰ افسر کی منظوری کے ساتھ، اگر کوئی مُناد دورانِ مُنادی کسی سنگِین گُناہ کا اِرتکاب کرتا ہے تو رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے (دیکھیں 32.9.8)۔ وہ علاقائی صدارت کے رُکن کے ساتھ مِل کر مُعاملے کا جائزہ بھی لیتا ہے اور مُناد کی مقامی سٹیک کے صدر کے ساتھ مشاورت کرتا ہے۔
-
کسی برانچ یا ڈسٹرکٹ کی رُکنِیّتی مجلِس کی جانب سے غیر ودیعت یافتہ شخص کی رُکنِیّت ختم کرنے کی تجویز سے پہلے منظوری دینا ضرُوری ہے۔
اگر کوئی مُناد کسی سنگِین گُناہ کا اِعِتراف کرتا ہے جس کا اِرتکاب اُس نے مشنری خدمت پر آنے سے پہلے کِیا تھا، تو مشن کا صدر مشنری ڈیپارٹمنٹ میں اپنے علاقے کے نمایندے سے ہدایت کے لیے رابطہ کرتا ہے۔
جب مشن کا صدر رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے، تو وہ اپنی معاونت کے لیے دو ملکِ صِدق کہانت کے حاملین کو مُقرر کرتا ہے۔ صرف غیر معمولی حالات میں اُس کو اپنی معاونت کے لیے نوجوان مُنادوں کو مُقرر کرنا چاہیے۔ وہ اُنہی طریقہِ ہائے کار پر عمل کرتا ہے جیسا کہ رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں ہوتا ہے (دیکھیں 32.10)۔ بہرحال، کوئی مجلِسِ اعلیٰ یا مجلِسِ ڈسٹرکٹ شِریک نہیں ہوتے۔
32.9.5
کسی مشن میں ڈسٹرکٹ یا برانچ کا صدر
کسی مشن میں ڈسٹرکٹ یا برانچ کا صدر جب مشن کے صدر کی طرف سے اِختیار پاتا ہے تو رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کر سکتا ہے۔ مجلِسِ ڈسٹرکٹ شِریک نہیں ہوتی۔
کسی برانچ یا ڈسٹرکٹ کی رُکنِیّتی مجلِس کی جانب سے اُس شخص کی رُکنِیّت ختم کرنے کی تجویز پیش کی جا سکتی ہے جِس نے ہَیکل میں ودیعت نہ پائی ہو۔ اَلبتہ، فیصلہ حتمی ہونے سے پہلے مشن کے صدر کی منظوری ضرُوری ہوتی ہے۔
32.9.6
سٹیک یا وارڈ کا کلرک
کسی سٹیک یا وارڈ کا کلرک:
-
مجلِس کی کارروائی کا تحریری متن صرف اُس وقت تک رکھتا ہے جب تک کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس فارم کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
-
مجلِس کی نظامت کرنے والے قائد کے کہنے پر فارم تیار کرتا ہے۔
-
مجلِس کی گفتگو یا فیصلے میں حِصّہ نہیں لیتا ہے۔
32.9.7
غیر معمولی حالات میں شِرکت
اگر سٹیک کی صدارت میں کوئی مُشِیر رُکنِیّتی مجلِس میں شِرکت کرنے سے قاصِر ہے تو، سٹیک کا صدر اعلیٰ مجلِس کے رُکن یا کسی اور اعلیٰ کہانت کے حامِل کو اِس کی جگہ لینے کے لیے کہتا ہے۔ اگر سٹیک کا صدر شرکت کرنے سے قاصِر ہے، تو صدارتِ اَوّل اپنے مُشیروں میں سے کسی ایک کو اُس کی جگہ صدارت کرنے کا اِختیار دے سکتی ہے۔
اگر بشپ صاحبان کی صدارت میں کوئی مُشیر رُکنِیّتی مجلِس میں شرکت کرنے سے قاصر ہے، تو بشپ وارڈ میں سے کسی اعلیٰ کاہن کو اُس کی جگہ بھیجنےکے لیے کہہ سکتا ہے۔ اگر بشپ شرکت کرنے سے قاصر ہے، تو وہ اِس معاملے کو سٹیک کے صدر کے پاس بھیجتا ہے، جو رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک کو بُلاتا ہے۔ بشپ صاحبان کی رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کے لیے کسی مُشِیر کو ذِمہ داری نہیں سوںپ سکتا ہے۔
اگر بشپ کے خاندان کے کسی رُکن یا اُس کے مُشیروں میں سے کسی کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تو اِس کا اِنعقاد سٹیک کی سطح پر کِیا جاتا ہے۔ اگر یہ سٹیک کے صدر کے مُشِیروں میں سے کسی ایک کے خاندان کے کسی فرد کے لیے مُنعقد کی جا رہی ہے، تو سٹیک کا صدر مُشِیر کی جگہ کسی دُوسرے اعلیٰ کاہن کو اِس کی ذمہ داری سوںپتا ہے۔ اگر سٹیک کے صدر کے خاندان کے کسی فرد کے لیے مجلِس کا اِنعقاد کِیا جا رہا ہے، تو وہ صدارتِ اَوّل کے دفتر سے مشاورت کرتا ہے۔
اگر کوئی رُکن بشپ یا اُس کے مُشِیروں کی شرکت پر اعتراض کرتا ہے، تو رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد سٹیک کی سطح پر کِیا جاتا ہے۔ اگر کوئی رُکن سٹیک کے صدر کے مُشِیروں میں سے کسی ایک کی شرکت پر اعتراض کرتا ہے، تو سٹیک کا صدر کسی دُوسرے اعلیٰ کاہن کو مُشِیر کی جگہ لینے کی ذمہ داری سوںپتا ہے۔ اگر کوئی رُکن سٹیک کے صدر کی شرکت پر اعتراض کرتا ہے، یا اگر سٹیک کے صدر کو لگتا ہے کہ وہ غیر جانب دار نہیں ہو سکتا، تو وہ صدارتِ اَوّل کے دفتر سے مشاورت کرتا ہے۔
32.9.8
اِس بات کا تعیُّن کرنا کہ کون سا راہ نُما خصُوصی حالات میں مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے
رُکنِیّتی مجالِس غالباً ہمیشہ کلِیسیا کی جغرافیائی آکائیوں میں مُنعقد ہوتی ہیں جہاں کسی فرد کی رُکنِیّت کا اَندراج ہوتا ہے۔
بعض اوقات کسی ایسے شخص کے لیے رُکنِیّتی مجلِس ضرُوری ہوتی ہے جو ہجرت کر جاتا ہے۔ اگر ہجرت ایک ہی سٹیک کے اندر ہے تو، سٹیک کا صدر دونوں وارڈز کے بشپ صاحبان کے ساتھ بات چیت کرتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے کہ مجلِس کا اِنعقاد کہاں ہونا چاہیے۔
اگر رُکن سٹیک سے باہر ہجرت کر جاتا ہے، تو دونوں سٹیکوں کے صدور آپس میں بات چِیت کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ مجلِس کا اِنعقاد کہاں ہونا چاہیے۔ اگر وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اِس کو سابق وارڈ یا سٹیک میں مُنعقد ہونا چاہیے، تو رُکنِیّت کا اندراج اُس وارڈ میں اُس وقت تک برقرار رکھا جاتا ہے جب تک کہ مجلِس کا عمل مکمل نہ ہو جائے۔ بصُورتِ دیگر، اندراج نئی وارڈ میں مُنتقل کر دیا جاتا ہے۔ بشپ یا سٹیک کا صدر رازداری سے رُکن کے موجودہ بشپ یا سٹیک کے صدر کو مُطلع کرتا ہے کہ مجلِس کی ضرُورت کیوں ہے۔
بعض اوقات رُکنِیّتی مجلِس کسی ایسے رُکن کے لیے ضرُوری ہوتی ہے جو عارضی طور پر گھر سے دُور مُقِیم ہو۔ مثال کے طور پر، کسی طالب عِلم یا فَوج میں کسی رُکن کے لیے مجلِس کی ضرُورت ہو سکتی ہے۔ بشپ جہاں رُکن عارضی طور پر مُقیم ہے وہ مشاورت اور معاونت فراہم کر سکتا ہے۔ بہرحال، اُس کو رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ رُکنِیّت کا اندراج اِس کی مقامی اَکائی میں نہ ہو اور اُس نے مقامی وارڈ کے بشپ سے مشاورت نہ کی ہو۔
بعض اوقات کوئی مُناد مُنادی کے میدان میں کسی سنگِین گُناہ کا اِرتکاب کرتا ہے جو اُس کی سُبکدوشی کے بعد تک ظاہر نہیں ہوتا ہے۔ بشپ اور سٹیک کا صدر اِس بارے میں بتاتے ہیں کہ ایسی صورت میں اُن میں سے کس کو رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کرنا چاہیے۔ اُن میں سے ایک اُس کے اِنعقاد سے پہلے مشن کے سابق صدر سے بات کرتا ہے۔
32.10
طریقہِ کار برائے رُکنِیّتی مجالِس
32.10.1
اِطلاع دیں اور مجلِس کی تیاری کریں
بشپ یا سٹیک کا صدر کسی رُکن کو رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کا تحریری خط بھیجتا ہے جو اُس کی طرف سے منعقد کی جائے گی۔ وہ خط پر دستخط کرتا ہے۔ اِس میں درج ذیل معلُومات شامل ہوتی ہیں:
”[بشپ صاحبان کی صدارت یا سٹیک کی صدارت] آپ کی طرف سے رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کر رہی ہے۔ مجلِس کی [تاریخ اور وقت] کس [جگہ] پر منعقد ہوگی۔
”یہ مجلِس غَور کرے گی [عام نکات کا خلاصہ بیان کریں، لیکن خطاؤں کی تفصیل یا ثبوت نہ دیں]۔
”آپ کو اپنا جواب دینے کے لیے مجلِس میں شِرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آپ اِن لوگوں سے تحریری بیانات فراہم کر سکتے ہیں جو مُتعلقہ معلُومات فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ اَیسے افراد کو اپنی طرف سے مجلِس سے بات چِیت کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں اگر سٹیک کے صدر یا بشپ نے پیشگی منظوری دی ہے۔ آپ [اَنجمنِ خواتِین برائے وارڈ کی صدر یا ایلڈرز کی جماعت کے صدر] کو بھی حاضر ہونے اور معاونت فراہم کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔
”جو کوئی بھی شرکت کرتا ہے اُس کو مجلِس کے طریقہ کار اور رازداری سمیت اِس کی قابل احترام نوعیت کی تعمیل کرنے کے لیے رضامند ہونا چاہیے۔ اُوپر جِن لوگوں کا حوالہ دیا گیا ہے اِن کے علاوہ کسی قانونی صلاح کار اور حامیوں کو شریک ہونے کی اِجازت نہ ہو گی۔“
آخِری پیراگراف میں محبّت، اُمِید اور ہمدردانہ جذبات کا اِظہار شامل ہو سکتا ہے۔
ہدایات جن کے تحت وہ شخص کسی کو مجلِس سے بات چِیت کرنے کی دعوت دے سکتا ہے 32.10.3، نمبر 4 میں فراہم کی گئی ہیں۔
اگر خط ذاتی طور پر نہیں پہنچایا جا سکتا ہے، تو اِس کو رجسٹرڈ یا تصدیق شدہ ڈاک کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے، جِس میں واپسی کی درخواست کی جائے۔
بشپ یا سٹیک کا صدر رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کا ایسا وقت طے کرتا ہے جو اُس شخص کے لیے آسان ہو۔ وہ اِس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ بداعمالی کے متاثرہ اَفراد سے بیانات لینے کا وقت دِیا گیا ہے اگر وہ بیانات دینا پسند کرتے ہیں (دیکھیں 32.10.2)۔
بشپ یا سٹیک کا صدر رُکن کو مجلِس کے مقصد اور طریقہِ کار کی وضاحت کرتا اور تیاری کرتا ہے۔ وہ مجلِس کے فیصلوں اور اُن کے نتائج کی بھی وضاحت کرتا ہے۔ اگر کسی رُکن نے اِعِتراف کِیا ہے، تو قائد وضاحت کرتا ہے کہ اِعِتراف کو رُکنِیّتی مجلِس میں اِستعمال کرنے کی ضرُورت ہوگی۔
32.10.2
مُتاثرین کے بیانات حاصل کریں
جب کلِیسیا کا رُکن مُتاثر ہوتا ہے (جیسے کہ بےحیائی، بچّوں کے ساتھ زیادتی، شریک حیات کے ساتھ بدسلوکی، یا دھوکا دہی)، تو بشپ یا سٹیک کا صدر اِس شخص کے موجودہ بشپ یا سٹیک کے صدر سے رابطہ کرتا ہے۔ یہ قائدین اِس بات کا تعیُّن کرتے ہیں کہ آیا مُتاثرہ فرد کو بداعمالی اور اُس کے اثرات کے بارے میں تحریری بیان فراہم کرنے کا موقع دینا مددگار ثابت ہوگا۔ یہ بیانات رُکنِیّتی مجلِس میں پڑھے جا سکتے ہیں (دیکھیں 32.10.3، نمبر 3)۔ کلِیسیا کے قائدین کو اُن مُتاثرین سے رابطہ شُروع کرنے کا اِختیار نہیں ہے جو کلِیسیا کے رُکن نہیں ہیں۔
اِس مقصد کے لیے مُتاثرہ فرد کے ساتھ کوئی بھی رابطہ اُس کے موجودہ بشپ یا سٹیک کے صدر کے ذریعے سے کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی مُتاثرہ شخص بیان فراہم کرتا ہے، تو یہ قائد اِس کو بشپ یا سٹیک کے صدر کو دیتا ہے جو رُکنِیّتی مجلِس کو مُنعقد کرتا ہے۔ مزید صدمے کا باعث بننے سے بچنے کے لیے قائدین کو بہت احتیاط برتنی چاہیے۔ احتیاط کی دیگر صُورتوں کے لیے 32.4.3 دیکھیں۔
18 سے کم عُمر کے مُتاثرہ فرد کے بارے میں کوئی بھی تفتِیش بچّے کے والدین یا قانونی سرپرستوں کے ذریعے سے کی جاتی ہے، بشرطیکہ ایسا کرنے سے مُتاثرہ نابالغ کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔
ہراسانی کے مُعاملات میں ہدایت پانے والے بشپ اور سٹیک کے صدور کے بارے میں معلومات کے لیے،دیکھیں 32.4.5 اور 38.6.2.1۔
32.10.3
مجلِس کا اِنعقاد کریں
مجلِس کا آغاز ہونے سے فوراً پہلے، بشپ یا سٹیک کا صدر شُرکا کو بتاتا ہے کہ مجلِس کس کے لیے مُنعقد کی گئی ہے اور بداعمالی کی نوعیت جِس کی اِطلاع دی گئی ہے۔ اگر ضرُوری ہو تو وہ مجلِس کے طریقہِ کار کی وضاحت کرتا ہے۔
وہ شخص، اگر موجُود ہے، تو کمرہِ مجلِس میں خُوش آمدید کہیں۔ اگر بشپ کو رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تو اُس کو بھی اُسی وقت کمرے میں مدعو کیا جاتا ہے۔ اگر اُس شخص نے حلقہ کی اَنجمنِ خواتین کی صدر یا ایلڈرز کی جماعت کے صدر کو تشریف لانے اور مدد فراہم کرنے کی دعوت دی ہے، تو اُن کا بھی کمرے میں خیرمقدم کیا جائے گا۔
بشپ یا سٹیک کا صدر مجلِس کی نظامت محبّت و احترام کے جذبے سے کرتا ہے، جیسا کہ ذیل میں بیان کِیا گیا ہے۔
-
وہ کسی شخص کو اِبتدائی دُعا مانگنے کی دعوت دیتا ہے۔
-
وہ درج کی گئی بداعمالی کی شکایت بیان کرتا ہے۔ وہ اُس شخص (اگر موجُود ہو) کو اِس بیان کی تصدیق، تردید، یا وضاحت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
-
اگر رُکن بداعمالی کی تصدیق کرتا ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر نیچے شِق نمبر ۵ پر جاتا ہے۔ اگر رُکن اِس سے اِنکار کرتا ہے تو بشپ یا سٹیک کا صدر اِس کے بارے میں معلُومات پیش کرتا ہے۔ اِس میں ٹھوس ثبُوت پیش کرنا اور مُتاثرین کے تحریری بیانات کو بلند آواز سے پڑھنا شامِل ہوسکتا ہے (دیکھیں 32.10.2)۔ ایسا بیان پڑھتے ہوئے، وہ مُتاثرہ افراد کی شناخت کی حفاظت کرتا ہے۔
-
اگر رُکن اپنی بداعمالی کا اِنکار کرتا ہے، تو وہ مجلِس کو معلُومات پیش کر سکتا ہے۔ اِس کو قلم بند کِیا جا سکتا ہے۔ یا رُکن اِن لوگوں سے درخواست کر سکتا ہے کہ باری باری مجلِس کے سامنے مُتعلقہ معلُومات پیش کریں۔ اَیسے افراد کو کلِیسیا کے رُکن ہونا چاہیے بشرطیکہ بشپ یا سٹیک کے صدر نے پہلے سے یہ طے نہ کر لِیا ہو کہ کوئی غیر رُکن شِرکت کر سکتا ہے۔ وہ ایک علیحدہ کمرے میں اِنتظار کرتے ہیں جب تک کہ اُنھیں بولنے کے لیے نہیں کہا جاتا۔ ہر شخص اپنا اپنا بیان درج کرانے کے بعد مجلِس کے کمرے سے نِکل جاتا ہے۔ اُنھیں مجلِس کے طریقہِ کار اور رازداری سمیت اِس کی قابلِ احترام نوعیت کو برقرار رکھنے کے لیے رضامند ہونا چاہیے۔ اَرکان کے ساتھ کوئی قانونی مُشیر موجُود نہیں ہوسکتا ہے۔ اور نہ اُن کے حمایتی وہاں ہوں گے سِوا اُن حامیوں کے جو اِس حِصّے کے دُوسرے پیراگراف میں بیان کیے گئے ہیں۔
-
بشپ یا سٹیک کا صدر شائستگی اور احترام کے ساتھ رُکن سے سوال پُوچھ سکتا ہے۔ وہ دُوسرے افراد سے بھی سوال پُوچھ سکتا ہے جِن سے رُکن نے معلُومات فراہم کرنے کے لیے کہا ہو۔ بشپ صاحبان کی مجلِس یا سٹیک کی صدارت کے مُشیر بھی سوال پُوچھ سکتے ہیں۔ ہر سوال مُختصر اور ضرُوری حقائق تک محدود ہونا چاہیے۔
-
ساری مُتعلقہ معلُومات کے پیش کیے جانے کے بعد، بشپ یا صدرِ سٹیک رُکن کو کمرے سے باہر بھیج دیتے ہیں۔ اگر وہ رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں مجلِسِ اعلیٰ کے طور پر شریک نہ ہو تو، کلرک کو بھی باہر جانے کے لیے کہا جاتا ہے۔ اگر رُکن کا بشپ رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں موجُود ہے تو اُس کو بھی باہر جانے کا کہا جاتا ہے۔ اگر اَنجمنِ خواتین کی صدر یا ایلڈرز کی جماعت کے صدر معاونت فراہم کرنے کے لیے حاضر ہو رہے ہیں، تو اُنھیں بھی باہر جانے کا کہا جاتا ہے۔
-
بشپ یا سٹیک کا صدر اپنے مُشیروں سے تبصرے یا رائے طلب کرتا ہے۔ اگر مجلِسِ اعلیٰ نے رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں شِرکت کی ہے، تو وہ اُن کے تبصرے اور رائے سُنتا ہے۔
-
اپنے مُشیروں کے ساتھ، بشپ یا سٹیک کا صدر دُعا گو ہو کر اِس مُعاملے کی بابت خُداوند کی مرضی کا طالب ہوتا ہے۔ اِس وقت کے دوران میں صرف سٹیک کا صدر اور اُس کے مُشیر یا بشپ اور اُس کے مُشیروں کو کمرے میں ہونا چاہیے۔ اگر رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں مجلِسِ اعلیٰ شِریک ہوتی ہے، تو صدارتِ سٹیک عام طور پر صدرِ سٹیک کے دفتر میں جاتی ہے۔
-
بشپ یا سٹیک کا صدر اپنے مُشیروں کو اپنے فیصلے کے بارے میں بتاتا ہے اور اُن سے اِس کی تائید کے لیے کہتا ہے۔ اگر رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک میں مجلسِ اعلیٰ شامِل ہوتی ہے تو سٹیک کی صدارت کمرے میں واپس آ جاتی ہے اور مجلِسِ اعلیٰ سے اِس کی تائید کرنے کے لیے کہتی ہے۔ اگر کسی مُشِیر یا مجلِسِ اعلیٰ کے رُکن کی رائے مُختلف ہو، تو بشپ یا سٹیک کا صدر سُنتا ہے اور اِختلافات کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فیصلے کی ذِمہ داری صدارت کرنے والے عہدے دار پر عائد ہوتی ہے۔
-
وہ اُس شخص کو واپس کمرے میں بُلاتا ہے۔ اگر کلرک کو بھیج دِیا گیا تھا تو اِس کو بھی کمرے میں بُلایا جاتا ہے۔ اگر رُکن کا بشپ رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک کے لیے موجُود ہو تو اُس کو بھی کمرے میں مدعو کیا جاتا ہے۔ اگر اَنجمنِ خواتین کی صدر یا ایلڈرز کی جماعت کے صدر مدد فراہم کرنے کے لیے حاضر ہو رہے ہیں، تو اُن کا بھی خیر مقدم کیا جاتا ہے۔
-
بشپ یا سٹیک کا صدر مجلِس کے فیصلے کا اِعلان محبّت کے جذبے سے کرتا ہے۔ اگر فیصلہ باضابطہ طور پر شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّت کی مراعات کو محدُود کرنے یا رُکنِیّت واپس لینے کا ہے، تو وہ شرائط کی وضاحت کرتا ہے (دیکھیں 32.11.3 اور 32.11.4)۔ وہ پابندیوں پر غالب آنے کا طریقہ بھی بتاتا ہے اور دیگر ہدایات اور مشورت دیتا ہے۔ بشپ یا سٹیک کا صدر کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے مزید ہدایت یا معلُومات حاصل کرنے کے لیے مجلِس کو تھوڑے وقت کے لیے مُلتوی کر سکتا ہے۔ اَیسی صُورت میں، وہ اِس بات کی وضاحت کرتا ہے۔
-
وہ اُس شخص کے اپیل کرنے کے حق کی وضاحت کرتا ہے (دیکھیں 32.13)۔
-
وہ کسی شخص کو اِختتامی دُعا کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
چاہے وہ شخص موجُود ہے یا نہیں، بشپ یا سٹیک کا صدر اُس کو فیصلے کی بابت مُطلع کرتا ہے جیسا کہ 32.12.1 میں وضاحت کی گئی ہے۔
رُکنِیّتی مجلِس میں کسی بھی شریک کو آڈیو، ویڈیو یا تحریری ریکارڈنگ کرنے کی اِجازت نہیں ہوتی ہے۔ کلرک کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس کی رپورٹ تیار کرنے کے اِرادہ سے کارروائی کو قلم بند کر سکتا ہے۔ اَلبتہ، اَیسی تحریر لفظ بہ لفظ قلم بند یا نقل نہیں کی جاتی۔ رپورٹ تیار ہونے کے بعد، وہ فوری طور پر ہر قلم بند تحریر کو ضائع کر دیتا ہے۔
32.11
رُکنِیّتی مجالِس کے فیصلے
رُکنِیّتی مجالِس کے فیصلے رُوح سے ہدایت پا کر کِیے جانے چاہیے۔ وہ نجات دہندہ کی طرف سے توبہ کرنے والے کے لیے عطا کی گئی محبّت اور اُمِید کے عکاس ہوں۔ ممکنہ فیصلے ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔ اَیسے فیصلے کرتے وقت، قائدین اِن حالات پر غَور کرتے ہیں جو 32.7 میں بیان کیے گئے ہیں۔
کسی بھی رُکنِیّتی مجلِس کے بعد، بشپ یا سٹیک کا صدر فوری طور پر ایل سی آر کے ذریعے سے کلِیسیا کے رُکنِیّتی مجلِس کے فارم کی رپورٹ جمع کراتے ہیں (دیکھیں 32.14.1)۔
رُکنِیّتی مجالِس کے ممکنہ فیصلوں کا خاکہ درج ذیل حِصّوں میں دِیا گیا ہے۔
32.11.1
نیک نامی برقرار رہے
بعض اوقات، کوئی شخص بےگُناہ ہوتا ہے اور اُس کی نیک نامی برقرار رہتی ہے۔ بعض اوقات، کوئی شخص گُناہ کا مُرتکب ہُوا تھا، سچّی نِیّت سے توبہ کی، اور اُس کی نیک نامی برقرار رہے۔ بشپ یا سٹیک کا صدر مستقبل کے اقدامات کے بارے میں مشورت دیتا اور احتیاط برتنے کا کہہ سکتا ہے۔ مجلِس کے بعد، وہ ضرُورت کے مُطابق مدد فراہم کرنا جاری رکھتا ہے۔
32.11.2
بشپ یا صدرِ سٹیک سے ذاتی مشاورت
بعض رُکنِیّتی مجالِس میں، قائدین اِس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ رُکن کی نیک نامی برقرار نہیں رہی ہے—لیکن یہ کہ رُکنِیّت کی رسمی پابندیوں کی توثیق نہیں کی جاتی ہے۔ اَیسی صُورتوں میں، مجلِس فیصلہ دے سکتی ہے کہ اُس شخص کو بشپ یا سٹیک کے صدر سے ذاتی مشاورت اور اِصلاح سے اِستفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ اِس مشاورت میں رُکنِیّت کی غیر رسمی پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں جیسا کہ 32.8.3 میں بیان کِیا گیا ہے۔
جب 32.6.1 میں درج گُناہوں کے لیے مجلِس کا اِنعقاد کِیا جاتا ہے تو ذاتی مشاورت اور غیر رسمی رُکنِیّت کی پابندیوں کی کوئی گُنجایش نہیں ہوتی۔
32.11.3
باضابطہ کلِیسیائی رُکنِیّتی پابندیاں
بعض رُکنِیّتی مجالِس میں، قائدین اِس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ کسی شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات کو تھوڑے عرصہ کے لیے باضابطہ طور پر مُعطل کرنا بہتر ہے۔ باضابطہ پابندیاں سب کے لیے موّثر ہو سکتی ہیں مگر سنگِین ترین گُناہوں یا صُورتِ حال کے واسطے رُکنِیّت سے دست بردار کِیا جاتا ہے (دیکھیں 32.11.4)۔
جِن کی رُکنِیّت پر باضابطہ پابندیوں کا اِطلاق ہوتا ہے وہ اب بھی کلِیسیا کے رُکن رہتے ہیں۔ البتہ، اُن کی کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات حسبِ ذیل طریقے سے مُعطل ہوں گی:
-
وہ ہَیکل میں داخل نہیں ہو سکتے۔ بہرحال، اگر وہ ودیعت یافتہ ہیں تو وہ ہَیکل کا لباس زیبِ تن کر سکتے ہیں۔ اگر رُکن کے پاس اِجازت نامہِ ہَیکل ہے، تو قائد اِس کو ایل سی آر میں مُنسوخ کرتا ہے۔
-
وہ کہانت کا اِستعمال نہیں کر سکتے۔
-
وہ عِشائے ربانی نہیں پا سکتے یا کلِیسیائی افسران کی رسمِ تائید میں شامِل نہیں ہو سکتے۔
-
وہ کلِیسیائی سطح پر وعظ نہیں دے سکتے، سبق نہیں پڑھا سکتے، یا دُعا نہیں کر سکتے۔ نہ ہی وہ کلِیسیائی بُلاہٹ میں خِدمت انجام دے سکتے ہیں۔
اگر اُن کا طرزِ عمل شائستہ ہو تو اُنھیں کلِیسیائی عِبادات اور سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اُنھیں دہ یکی اور ہدیے ادا کرنے کی بھی ترغیب دی جاتی ہے۔
بشپ یا سٹیک کا صدر دیگر شرائط شامِل کر سکتے ہیں، جَیسا کہ فُحش مواد اور دیگر بُرے اثرات سے دُور رہنا۔ وہ عام طور پر مثبت شرائط کا اِضافہ کرتا ہے۔ اِن میں کلِیسیائی عِبادات میں باقاعدگی سے حاضری، باقاعدگی سے دُعا کرنا، اور پاک کلام کا مُطالعہ اور کلِیسیا کے دیگر مواد شامِل ہو سکتے ہیں۔
اگر کسی شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات باضابطہ طور پر مُعطل ہیں، تو یہ رُکنِیّت کے اندراج پر درج ہوتی ہیں۔
باضابطہ پابندی کا عرصہ عام طور پر کم از کم ایک سال کا ہوتا ہے اور یہ عرصہ زیادہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔ جب کوئی رُکن سچّی تَوبہ کے عمل میں مخصوص پیش رفت کرتا ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر پابندیوں کو ہٹانے پر غور کرنے کے لیے ایک اور مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے (دیکھیں 32.16.1)۔ اگر کوئی رُکن گناہ کی روِش پر قائم رہتا ہے، قائدین دُوسرے اقدامات پر غور کرنے کے لیے ایک اور مجلِس کا اِنعقاد کرسکتے ہیں۔
32.11.4
رُکنِیّت سے دست برداری
بعض رُکنِیّتی مجالِس میں، قائدین اِس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ کسی شخص کو کچھ وقت کے لیے کلِیسیائی رُکنِیّتی سے دست بردار کرنا بہتر ہے (دیکھیں مضایاہ ۲۶:۳۶؛ ایلما ۶:۳؛ مرونی ۶:۷؛ عقائد اور عہُود ۲۰:۸۳)۔
قتل (جیسا کہ 32.6.1.1 میں بیان کیا گیا ہے) اور کثیر الزواج (جیسا کہ 32.6.1.2 میں وضاحت کی گئی ہے) کے لیے کسی شخص کو کلِیسیائی رُکنِیّت سے دست بردار کرنا ضرُوری ہوتا ہے۔ 32.6.1.2 اور 38.6.10 میں بیان کِیا گیا ہے کہ یہ غالباً ہمیشہ بے حیائی کے مُعاملے میں لازم ہوتا ہے۔
جَیسا کہ رُوح کی ہدایت ہے، کسی شخص کو رُکنِیّت سے دست بردار کرنا بھی درج ذیل کے لیے ضرُوری ہو سکتا ہے:
-
اُن لوگوں کے لیے جن کا طرزِ عمل اُنھیں دُوسروں کے لیے سنگِین خطرہ بناتا ہے۔
-
اُن لوگوں کے لیے جِنھوں نے خاص طور پر گھناؤنے اور سنگِین گُناہوں کا اِرتکاب کِیا ہے۔
-
اُن لوگوں کے لیے جو سنگِین گُناہوں سے تَوبہ کا مُظاہرہ نہیں کرتے (غَور و فکر کے لیے، دیکھیں 32.7)۔
-
اُن لوگوں کے لیے جو سنگِین گُناہوں کے مُرتکب ہوتے ہوئے کلِیسیا کو نقصان پہنچائیں۔
کسی وارڈ، برانچ، یا ڈسٹرکٹ کی رُکنِیّتی مجلِس کسی ایسے شخص سے کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لینے کی سفارش کر سکتی ہے جِس کو ہَیکل کی ودیعت عطا نہیں ہُوئی ہے۔ البتہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سٹیک یا مشن کے صدر کی منظوری لازم ہوتی ہے۔
وہ لوگ جِن کی کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لے لی گئی ہے وہ رُکنِیّت کی کسی ایک نعمت کو پانے کے مُجاز نہیں ہو سکتے۔
-
وہ ہَیکل میں داخل نہیں ہو سکتے اور نہ ہَیکل کا لباس زیبِ تن کر سکتے ہیں۔ اگر رُکن کے پاس اِجازت نامہِ ہَیکل ہے، تو قائد اِس کو ایل آر سی.میں مُنسوخ کر دیتا ہے۔
-
وہ کہانت کا اِستعمال نہیں کر سکتے۔
-
وہ عِشائے ربانی نہیں پا سکتے یا کلِیسیائی افسران کی رسمِ تائید میں شامِل نہیں ہو سکتے۔
-
وہ کلِیسیائی سطح پر وعظ نہیں دے سکتے، سبق نہیں سِکھا سکتے، یا دُعا نہیں کر سکتے۔ نہ ہی وہ کلِیسیائی بُلاہٹ میں خِدمت انجام دے سکتے ہیں۔
-
وہ دہ یکی اور ہدیے ادا نہیں کر سکتے۔
اگر اُن کا طرز عمل شائستہ ہو تو اُنھیں کلِیسیائی عِبادات اور سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دی جاتی ہے۔
جِن افراد کی کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لے لی گئی ہے اُن کو بپتسما اور اِستحکام کے ذریعے سے دوبارہ داخل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر، اُنھیں پہلے کم از کم ایک سال کے لیے سچّی تَوبہ کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔ بشپ یا سٹیک کا صدر دوبارہ داخلے پر غَور کرنے کے لیے ایک اور رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے (دیکھیں 32.16.1)۔
رُکنیّتی مجلِس کے فیصلے اور نتائج
فیصلے |
نتائج |
---|---|
فیصلے نیک نامی برقرار رہے (دیکھیں 32.11.1) | نتائج
|
فیصلے بشپ یا صدرِ سٹیک سے ذاتی مشاورت (دیکھیں 32.11.2) | نتائج
|
فیصلے باضابطہ رُکنِیّتی پابندیاں (دیکھیں 32.11.3) | نتائج
|
فیصلے رُکنِیّت سے دست برداری (دیکھیں 32.11.4) | نتائج
|
32.11.5
مُشکل مُعاملات کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے سوالات
بشپ صاحبان رُکنیتی مجالِس کے لیے راہ نُما کِتاب کی ہدایات کے بارے میں سوالات سٹیک کے صدر کو بھیجتے ہیں۔
پیچیدہ مُعاملات پر، سٹیک کا صدر اپنے مُجاز علاقائی ستر سے مشورہ لے سکتا ہے۔ سٹیک کے صدر کو 32.6.3 میں بیان کردہ مُعاملات پر علاقائی صدارت کے ساتھ مشاورت کرنا لازِم ہے۔ اَلبتہ، سٹیک کے صدر کو علاقائی ستر یا اعلیٰ عہدیدار سے یہ نہیں پُوچھنا چاہیے کہ مُشکل مُعاملات کا فیصلہ کیسے کیا جائے۔ صدرِ سٹیک فیصلہ کرتا ہے کہ آیا اَیسے طرز عمل کو بہتر بنانے کے لیے مجلِس کا اِنعقاد کیا جانا چاہیے۔ اگر کوئی مجلِس مُنعقد کی جاتی ہے، تو صدرِ سٹیک یا بشپ نتیجہ کا فیصلہ کرتے ہیں۔
32.11.6
صدارتِ اَوّل کا اِختیار
صدارتِ اَوّل کو کلِیسیائی رُکنِیّت کی تمام پابندیوں اور دست برداریوں پر حتمی اِختیار حاصل ہوتا ہے۔
32.12
اِطلاعات و اِعلانات
رُکنِیّتی مجلِس کے فیصلے سے اُس شخص کو—اور دُوسروں کو بھی حسبِ ضرورت آگاہ کِیا جاتا ہے جیسا کہ ذیل میں وضاحت کی گئی ہے۔
32.12.1
فیصلے کی بابت کسی شخص کو اِطلاع دیں
بشپ یا سٹیک کا صدر عام طور پر رُکن کو مجلِس کے نتائج کی بابت بتاتا ہے جب وہ اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اَلبتہ، وہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے مزید ہدایت یا معلُومات حاصل کرنے کے لیے مجلِس کو تھوڑے وقت کے لیے مُلتوی کر سکتا ہے۔
کسی وارڈ، برانچ، یا ڈسٹرکٹ کی رُکنِیّتی مجلِس کسی ایسے شخص سے کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لینے کی سفارش کر سکتی ہے جِس کو ہَیکل کی ودیعت عطا نہیں ہُوئی ہے۔ البتہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سٹیک یا مشن کے صدر کی منظوری لازم ہوتی ہے۔
بشپ یا سٹیک کا صدر فیصلے کے اثرات کی وضاحت کرتا ہے جیسا کہ 32.11 میں بیان کِیا گیا ہے۔ عام طور پر وہ توبہ کی شرائط پر بھی مشورہ دیتا ہے تاکہ پابندیاں ہٹائی جا سکیں یا اُس شخص کو کلِیسیا میں دوبارہ داخل کِیا جا سکے۔
بشپ یا سٹیک کا صدر اُس شخص کو فیصلے اور اُس کے اثرات کا فوری تحریری نوٹس دیتا ہے۔ یہ نوٹس ایک عمومی بیان پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی کلِیسیا کے قوانین اور نظام کے خلاف کارروائی کے جواب میں کی گئی ہے۔ اِس میں رُکنِیّتی پابندیوں کو ہٹانے یا کلِیسیا میں دوبارہ داخل کیے جانے کے بارے میں اِصلاح بھی شامل ہو سکتی ہے۔ یہ اُس شخص کو مُطلع کرتا ہے کہ وہ فیصلے کے خِلاف اپیل کر سکتا ہے (دیکھیں 32.13)۔
اگر وہ شخص مجلِس میں حاضر نہیں ہوتا ہے، تو تحریری نوٹس اُس کو فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ بشپ یا صدرِ سٹیک اُس شخص سے مُلاقات بھی کر سکتے ہیں۔
بشپ یا سٹیک کا صدر اُس شخص کو رُکنِیّتی مجلِس کی کارروائی کی رپورٹ کے فارم کی نقل نہیں دیتا ہے۔
32.12.2
کسی فیصلے کی بابت دُوسروں کو آگاہ کرنا
اگر کوئی بشپ یا سٹیک کا صدر ذاتی مشاورت میں غیر رسمی طور پر کسی شخص کی رُکنِیّتی مراعات کو مُعطل کرتا ہے، تو وہ عام طور پر کسی اور کو مُطلع نہیں کرتا (دیکھیں 32.8.3)۔ بہرحال، یہ قائدین ایک دُوسرے سے غیر رسمی پابندیوں کے بارے میں بات چِیت کرتے ہیں چُوں کہ وہ اَرکان کی مدد کرتے ہیں۔
اگر کسی شخص کی رُکنِّیتی مراعات کو رُکنِیّتی مجلِس میں باضابطہ طور پر مُعطل یا واپس لے لیا جاتا ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر فیصلہ صِرف اُن لوگوں تک پہنچاتا ہے جِنھیں جاننے کی ضرُورت ہوتی ہے۔ حسبِ ذیل ہدایات کا اِطلاق ہوتا ہے۔
-
وہ مُتاثرین اور ممکنہ مُتاثرین کی ضرُوریات اور اُس شخص کے خاندان کے جذبات و احساسات پر غَور و فکر کرتا ہے۔
-
اگر وہ شخص اِس کے خِلاف اپیل کر رہا ہے تو وہ اُس فیصلے کو نہیں بتاتا۔ اَلبتہ، وہ یہ بتا سکتا ہے کہ اِس کی اپیل کی جا رہی ہے اگر وہ محسُوس کرتا ہے کہ مُمکنہ مُتاثرین کی حفاظت کرنا ضرُوری ہے۔ وہ مُتاثرین کی شفایابی میں مدد کے لیے (حالاں کہ وہ مُتاثرین کے نام نہیں بتاتا) یا کلِیسیا کی سالمیت کی حفاظت کے لیے بھی اِس کا اشتراک کر سکتا ہے۔
-
ضرُورت کے مُطابق، بشپ اِس فیصلے کو وارڈ کی مجلِس کے اَرکان کو رازداری کی صُورت میں بتاتا ہے۔ یہ اُن قائدین کو مُطلع کرنا ہے جو اُس شخص کو بُلاہٹ دینے، سبق پڑھانے، دُعا کرنے یا وعظ دینے کا اِرادہ رکھتے ہیں۔ یہ قائدین کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے کہ وہ رُکن اور اُس کے خاندان کی دیکھ بھال کریں اور مدد فراہم کریں۔
-
سٹیک کے صدر کی توثِیق کے ساتھ، بشپ اپنی وارڈ کے ایلڈرز کی جماعت اور اَنجمنِ خواتین کے اجلاسوں میں اِس فیصلے کی اطلاع دے سکتا ہے اگر صُورتِ حال اِجازت دیتی ہے:
-
سفاک چال چلن جو دُوسروں کو خَوف زدہ کر سکتا ہے۔
-
غلط تعلیم یا برگشتگی کی دُوسری قِسموں کی تعلیم دینا۔
-
گھناؤنے گُناہوں مثلاً کثرت الزواج پر عمل کرنا یا لوگوں کو اپنے پِیچھے لگانے کے لیے بِدعتی تعلیم کا پرچار کرنا۔
-
عوامی سطح پر اعلیٰ یا مقامی کلِیسیائی قائدین کے اعمال یا تعلیم کی مُخالفت کرنا۔
-
-
اَیسی صُورتوں میں، سٹیک کے صدر کو سٹیک میں دُوسری وارڈز کے اَرکان کے ساتھ رابطے کرنے کی اِجازت دینے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔
-
بعض مُعاملات میں، بشپ یا سٹیک کے صدر محسوس کر سکتے ہیں کہ بعض یا سب مُتاثرین اور اُن کے خاندانوں کو مُطلع کرنا مددگار ثابت ہو گا کہ اُس شخص کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کِیا گیا ہے۔ وہ اَیسا اُن کے بشپ یا صدرِ سٹیک کے ذریعے سے کرتا ہے۔
-
اگر کسی شخص کے سفاکانہ رُجحانات دُوسروں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، تو بشپ یا سٹیک کا صدر دُوسروں کے تحفظ کی خاطر اِنتبا کر سکتا ہے۔ وہ پوشِیدہ معلُومات کو ظاہر نہیں کرتا اور قیاس آرائیاں نہیں کرتا۔
-
دیگر تمام مُعاملات میں، بشپ یا صدرِ سٹیک کسی بھی پیغام کو عام نہ کرنے کا خیال رکھتا ہے۔ وہ صرف یہ کہتا ہے کہ اِس شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّت کی مراعات کو اِس طرز عمل کی وجہ سے محدود یا واپس لے لیا گیا ہے جو کلِیسیا کے قوانین اور نظم و نسق کے خِلاف ہے۔ وہ حاضرین سے کہتا ہے کہ اِس پر چرچا نہ کریں۔ وہ یہ نہیں پُوچھتا کہ آیا وہ کارروائی کی تائید کرتے ہیں یا مُخالفت کرتے ہیں۔
-
اگر کسی رُکن کی رُکنِیّتی مجلِس کے بعد نیک نامی برقرار رہتی ہے تو (دیکھیں 32.11.1)، بشپ یا سٹیک کا صدر افواہوں کو دُور کرنے کے لیے اِس پر بات کر سکتے ہیں۔
32.12.3
رُکنیت سے مُستعفیٰ ہونے کی خبر دینا
بعض صُورتوں میں، بشپ کو کسی شخص کے حوالے سے کلِیسیا میں اُس کی رُکنیت سے مُستعفیٰ ہونے کی خبر دینی پڑتی ہے (دیکھیں 32.14.9)۔ بشپ کوئی اور تفصیل فراہم نہیں کرتا ہے۔
32.13
فیصلے کی اپیل
رُکن رُکنِیّتی مجلِس برائے وارڈ کے فیصلے کے خلاف ۳۰ روز کے اندر سٹیک کے صدر کے سامنے اپیل کر سکتا ہے۔ سٹیک کا صدر اپِیل پر غَور کرنے کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے۔ وہ بشپ سے مجلِس کو دوبارہ بُلانے اور کسی فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لیے بھی کہہ سکتا ہے، خاص طور پر اگر کوئی نئی معلومات ملیں۔
رُکن ۳۰ روز کے اندر صدارتِ اَوّل کو خط لکھ کر رُکنِیّتی مجلِس برائے سٹیک کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔ رُکن سٹیک کے صدر کو خط دیتا ہے کہ وہ صدارتِ اَوّل کو ارسال کر دے۔
مشن میں، رُکن برانچ یا ڈسٹرکٹ کی رُکنِیّتی مجلِس کے فیصلے کے خلاف ۳۰ روز کے اندر مشن کے صدر سے اِپیل کر سکتا ہے۔ سٹیک کا صدر اپیل پر غَور کرنے کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے۔ اگر وقت یا فاصلہ رکاوٹ بنے، تو وہ 32.9.4 میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔
اگر کسی صدرِ مشن نے مجلِس کا اِنعقاد کِیا، تو رُکن ۳۰ روز کے اندر صدارتِ اَوّل کو خط لکھ کر فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔ رُکن صدرِ مشن کو خط دیتا ہے کہ وہ صدارتِ اَوّل کو ارسال کر دے۔
اَیسا شخص جو فیصلے کی اپیل کرتا ہے وہ تحریری کارروائی میں مُبینہ غلطیوں یا غیر مُنصفانہ فیصلے یا طریقہ کار ہونے کی وضاحت کرتا ہے۔
اگر رُکنِیّتی مجلِس کسی اپیل پر غور کرنے کے لیے مُنعقد کی جاتی ہے، تو دو میں سے ایک فیصلہ ممکن ہوتا ہے:
-
اِبتدائی فیصلے کو قائم رہنے دیں۔
-
اِبتدائی فیصلے میں ترمیم کریں۔
صدارتِ اَوّل کے فیصلے حتمی ہوتے ہیں اور دوبارہ اپیل نہیں کی جا سکتی۔
32.14
رپورٹس اور رُکنِیّتی اندراج
32.14.1
کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس کی رپورٹ
کسی بھی رُکنِیّتی مجلِس کے بعد، بشپ یا سٹیک کا صدر فوری طور پر ایل سی آر کے ذریعے سے کلِیسیا کے رُکنِیّتی مجلِس کے فارم کی رپورٹ جمع کراتے ہیں۔ وہ کلرک سے رپورٹ تیار کرنے کو کہہ سکتا ہے۔ وہ اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فارم کی کوئی نقل یا الیکٹرانک کاپی مقامی طور پر محفوظ نہ رکھی جائے۔ وہ اِس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے اِستعمال ہونے والے کسی بھی تحریری متن کو فوری طور پر تلف کر دیا جائے۔
32.14.2
باضابطہ کلِیسیائی رُکنِیّتی پابندیاں
باضابطہ کلِیسیائی رُکنِیّتی پابندیاں اُس شخص کے رُکنِیّتی اندراج میں قلم بند کی جاتی ہیں۔ کلِیسیا کا ہیڈکوارٹر کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد یہ تفسِیر قلم بند کرتا ہے۔ جب کوئی رُکن سچّی تَوبہ کر لیتا ہے، تو قائدیں اِن پابندیوں کو ہٹانے پر غور کرنے کے لیے ایک اور مجلِس کا اِنعقاد کرتے ہیں (دیکھیں 32.16.1)۔
32.14.3
کسی شخص کا کلِیسیائی رُکنِیّت سے دست بردار ہونے کے بعد کی معلُومات
اگر کسی شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لے لی جاتی ہے، کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کلِیسیائی ہیڈ کوارٹر رُکنِیّت کا اندراج ہٹا دیتا ہے۔ اگر وہ شخص چاہتا ہے، تو قائدین بپتسما اور اِستحکام کے ذریعے سے کلِیسیا میں دوبارہ داخل ہونے کی تیاری میں مدد کرتے ہیں (دیکھیں 32.16.1)۔
32.14.4
کلِیسیا میں دوبارہ آنے کے بعد کی معلُومات
کلِیسیا میں دوبارہ داخل ہونے کے بعد، بشپ کلِیسیا کے رُکنِیّتی مجلِس کے فارم کی رپورٹ جمع کراتا ہے۔ بپتسما اور اِستحکام کا سرٹیفیکٹ تیار نہیں کِیا جاتا۔ بلکہ، بپتسما اور اِستحکام کا اندراج کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس کے فارم کی رپورٹ پر کر دِیا جاتا ہے۔
اگر رُکن ودیعت یافتہ نہیں تھا، تو کلِیسیا کا ہیڈ کوارٹر رُکنِیّت کا اندراج تفویض کرتا ہے جو اُس کے اصل بپتسما کی تاریخوں اور دیگر قوانین کو ظاہر کرتا ہے۔ اندراج کرتے وقت کلِیسیائی رُکنِیّتی دست برداری کا کوئی حوالہ نہیں دِیا جاتا۔
اگر رُکن ودیعت یافتہ تھا، تو کلِیسیا کا ہیڈ کوارٹر نئے بپتسما اور اِستحکام کی تاریخوں کو دِکھانے کے لیے رُکنِیّتی اندراج میں ترامیم کرتا ہے۔ اِس اندراج میں یہ پیغام ”برکات کی بحالی لازم ہے“ بھی شامِل کِیا جاتا ہے۔ رُکن کی برکات بحال کِیے جانے کے بعد (دیکھیں 32.17.2)، رُکنِیّتی اندراج میں ترامیم کی جاتی ہیں تاکہ اصل بپتسما کی تاریخوں اور دیگر رسُوم کو ظاہر کِیا جائے۔ اِس میں کلِیسیائی رُکنِیّتی دست برداری کا کوئی حوالہ نہیں دِیا جاتا۔
32.14.5
رُکنِیّتی معلُومات بمع تفاسِیر
جب صدارتِ اَوّل سے منظُوری مِل جاتی ہے تو، کلِیسیا کا ہیڈ کوارٹر نیچے دی گئی کسی بھی صُورتِ حال میں شخص کے رُکنِیّتی اندراج میں تفسِیر قلم بند کرتا ہے۔
-
بشپ یا سٹیک کا صدر کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس کے فارم کی رپورٹ جمع کراتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ درج ذیل طرزِ عمل میں سے کسی ایک کے سبب سے اِس شخص کی رُکنِّیت باضابطہ طور پر مُعطل کر دی گئی تھی یا واپس لے لی گئی تھی۔
-
بےحیائی
-
کسی بچّے یا نوجوان کی جنسی زیادتی، کسی بچّے یا نوجوان کی جنسی ہراسانی، یا کسی بچّے یا نوجوان کے ساتھ سنگِین جسمانی یا جذباتی زیادتی
-
بچّوں کی فُحش نِگاری میں ملوّث ہونا جَیسا کہ 38.6.6 میں بیان کِیا گیا ہے
-
کثیر الزواج
-
بالغانہ سفاک جِنسی چال چلن
-
مُخنث—پیدایش کے وقت کسی شخص کی حیاتیاتی جِنس کے برعکس منتقلی کی کارروائیاں (دیکھیں 38.6.23)۔
-
کلِیسیائی فنڈز میں غبن کرنا یا کلِیسیائی ملکیت کی چوری کرنا (دیکھیں 32.6.3.3)
-
کلِیسیائی فلاح و بہبود کا ناجائز اِستعمال
-
دھمکی آمیز رویہ (جیسے جنسی، پُرتشدد، یا مالی) یا طرزِ عمل جو کلِیسیا کو نقصان پہنچاتا ہے
-
-
بشپ یا صدرِ سٹیک تحریری اطلاع جمع کراتے ہیں کہ اُس شخص نے:
-
اُوپر دی گئی کارروائیوں میں سے کسی ایک جُرم کا اِعِتراف کِیا ہے یا اُس کا مُجرم قرار دِیا گیا ہے۔
-
دھوکا دہی یا دیگر غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ہے جس میں اُوپر دی گئی کارروائیوں میں سے ایک شامِل ہے۔
-
جب کسی بشپ کو تفسِیر شدہ رُکنِیّتی اندراج مِلتا ہے، تو وہ تفسِیر میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔
صرف صدارتِ اَوّل رُکنِیتی اندراج سے تفسِیر ہٹانے کی اِجازت دے سکتی ہے۔ اگر سٹیک کا صدر کسی تفسِیر کو ہٹانے کی سفارش کرتا ہے، تو وہ ایل آر سی کا استعمال کرتا ہے (دیکھیں 6.2.3)۔ صدارتِ اَوّل کا دفتر مُطلع کرتا ہے کہ آیا سفارش منظُور ہُوئی یا نہیں۔
32.14.6
کلِیسیائی فنڈز کی چوری کی اطلاع دینا
اگر کلِیسیا کے فنڈز میں غبن کرنے کی وجہ سے کسی شخص کی رُکنِیّت پر پابندی لگائی جاتی ہے یا واپس لے لی جاتی ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر اِس کی اِطلاع دیتے ہیں جیسا کہ 34.7.5 میں بیان کیا گیا ہے۔
32.14.7
رُکنِیّتی اندراج میں پابندیاں قلم بند کریں
بعض اوقات رُکن ہجرت کر جاتا ہے جب کہ رُکنِیّتی کارروائی یا دیگر سنگِین خدشات زیرِ التوا ہوتے ہیں۔ بعض اوقات بشپ کو رُکنِیّت کے اندراج کو نئی اکائی میں منتقل کرنے سے پہلے نئے بشپ کے ساتھ معلُومات کا تبادلہ کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔ اَیسی صُورتوں میں، بشپ (یا اگر مجاز ہو تو کلرک) رُکنِیّت کے اندراج کی منتقلی پر پابندی لگا سکتا ہے۔ اندراج اکائی میں اُس وقت تک رہتا ہے جب تک بشپ (یا کلرک اگر مجاز ہو) پابندی کو ہٹا نہیں دیتا۔ اِس سے بشپ کو خدشات اور معلُومات کے بارے میں بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔
32.14.8
اُن افراد کی معلُومات جو قیدی ہیں
بعض اَرکان کو جُرم کا مرُتکب ٹھہرایا گیا ہے اور اُنھیں قید ہو گئی ہے۔ اِس اکائی کا بشپ یا سٹیک کا صدر جہاں وہ شخص رہتا تھا جب جُرم کا اِرتکاب کِیا گیا تھا وہ باضابطہ رُکنِیّت کی پابندیوں یا دست برداری کے لیے کسی ضرُوری کارروائی کو آگے بڑھتا ہے۔ اگر رُکنِیّتی مراعات پر پابندی تھی، قائدین (یا کلرک اگر مجاز ہو تو) رُکنِیّت کا اندراج اُس اکائی کو بھیج دیتا ہے جہاں وہ شخص قید میں ہو۔ اگر رُکنِیّت واپس لے لی گئی تھی تو بشپ یا سٹیک کا صدر اُس اکائی کے قائد سے رابطہ کرتا ہے۔ (دیکھیں 32.15۔)
32.14.9
رُکنِیّت سے مُستعفی ہونے کی درخواست کرنا
اگر کوئی رُکن کلِیسیا میں اپنی رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے کو کہتا ہے، تو بشپ یہ دیکھنے کے لیے اُس سے رابطہ کرتا ہے کہ آیا وہ خدشات پر بات کرنے اور اُنھیں حل کرنے کی کوشش کے لیے تیار ہے۔ بشپ اور رُکن صدرِ سٹیک سے مُشاورت بھی کر سکتے ہیں۔ قائد اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ رُکن کلِیسیا کی رُکنِیّت سے مُستعفی ہونے کے درج ذیل نتائج کو سمجھتا ہے:
-
یہ ساری رسُوم کو منسوخ کرتا ہے۔
-
یہ رُکنیت کی ساری مراعات سے محرُوم کر دیتا ہے۔
-
بپتسما اور اِستحکام کے ذریعے سے دوبارہ داخلہ صرف جامع اِنٹرویو کے بعد، اور بُہت ساری صُورتوں میں، رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کے بعد عمل میں آ سکتا ہے (دیکھیں 32.16.2)۔
-
پہلے سے ودیعت یافتہ شخص صرف صدارتِ اَوّل کی توثِیق کے ساتھ اور دوبارہ داخلے کے کم از کم پُورے ایک سال کے بعد کہانت اور ہَیکل کی برکتوں کی بحالی پانے کے لائق ہوتا ہے (دیکھیں 32.17.2)۔
اگر رُکن پھر بھی کلِیسیا کی رُکنِیّت سے استعفیٰ دینا چاہتا ہے، تو وہ بشپ کو تحریری، دستخط شُدہ درخواست دیتا ہے۔ بشپ بذریعہ ایل آر سی سٹیک کے صدر کو درخواست بھیجتا ہے۔ اِس کے بعد صدر سٹیک اِسی نظام کے ذریعے سے درخواست کا جائزہ لے کر جمع کراتا ہے۔ قائدین کو درخواستوں پر فوری عمل کرنا چاہیے۔
کوئی شخص کلِیسیائی ہیڈ کوارٹر کو دستخط شُدہ، مُصَدَّقَہ درخواست بھیج کر بھی رُکنِیّت سے استعفیٰ دے سکتا ہے۔
کوئی نابالغ جو اپنی کلِیسیائی رُکنِیّت سے استعفیٰ دینا چاہتا ہے وہی طریقہ کار اِختیار کرتا ہے جیسا کہ کوئی بالغ کی حیثیت سے، ایک اِستثنا کے ساتھ: درخواست پر نابالغ (اگر عُمر 8 سال سے زیادہ ہے) اور والدین یا سرپرست (سرپرستوں) کے دستخط کیے جائیں جو نابالغ کی تحویل رکھتا ہے۔
اگر رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے والا رُکن کلِیسیا یا اِس کے قائدین کے خِلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دیتا ہے تو سٹیک کا صدر 38.8.23 میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔
رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے کی درخواست پر کارروائی ہونی چاہیے اگرچہ کہانتی قائدین کو کسی سنگِین گُناہ کی اِطلاع ہو۔ حل طلب گُناہوں کے بارے میں کوئی بھی معلُومات اِس وقت قلمبند کی جاتی ہے جب درخواست ایل آر سی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔ یہ کہانتی قائدین کو مستقبل میں اَیسے مُعاملات کو حل کرنے کی اِجازت دیتا ہے جب کوئی شخص کلِیسیا میں دوبارہ داخلے کے لیے درخواست دیتا ہے (دیکھیں 32.16.2)۔
کہانتی قائد کو رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد سے بچنے کے لیے کلِیسیا کی رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے کی سفارش نہیں کرنی چاہیے۔
قائدین اِن لوگوں کی خِدمت کرتے رہتے ہیں جو اپنی رُکنِیّت سے استعفیٰ دیتے ہیں جب تک کہ وہ مزید رابطہ نہ کرنے کی درخواست کریں۔
کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات کو پھر سے پانا۔
اگر کسی شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّت کی مراعات کو مُعطل یا واپس لے لیا گیا ہے، تو قائد اِس شخص کی رفاقت، مشاورت اور حمایت کرتے ہیں جِس قدر وہ اِجازت دیتا ہے۔ یہ حِصّہ بتاتا ہے کہ یہ مراعات کیسے واپس مِل سکتی ہیں۔
32.15
خِدمت کرنا جاری رکھیں
بشپ یا صدرِ سٹیک کا صدر عوامی منصف کے طور پر کردار اُس وقت ختم نہیں ہوتا جب کسی رُکن پر رُکنِیّتی پابندیاں عائد ہوتی ہیں یا اُس کی کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لے لی جاتی ہے۔ وہ خِدمت کرنا جاری رکھتا ہے، جِس قدر وہ شخص اِجازت دیتا ہے، ہو سکتا ہے وہ دوبارہ کلِیسائی رُکنِیّت کی مراعات سے شادمان ہو۔ بشپ باقاعدگی سے اِس شخص سے اور، جب مدد مقصُود اور قابلِ اِطلاق ہوتی ہے، اُس کے شریکِ حیات سے مُلاقات کرتا ہے۔ نجات دہندہ نے نِیفیوں کو تعلیم دی:
”تُو اُس کو … اپنی عِبادت گاہوں سے نہ نِکالنا، پَس تُو اَیسوں کی خِدمت کرتے رہنا؛ پَس تُو نہیں جانتا کہ کب وہ واپس آئیں گے اور تَوبہ کریں گے، اور اپنے پُورے دِل کے ساتھ میرے پاس آئیں گے، اور مَیں اُنھیں شِفا دُوں گا؛ اور تُو اُن کے لیے نجات لانے کا وسِیلہ بنے گا“ (۳ نِیفی ۱۸:۳۲)۔
کسی شخص کی رُکنِیّت کو مُعطل یا واپس لینے کے بعد کا وقت اُس کے خاندان کے لیے مُشکل اور نازک ہوتا ہے۔ قائدین کو اُن ضرُوریات کے بارے میں حساس ہونا چاہیے اور خاندان کے اَرکان کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنی چاہیے۔
بشپ اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شفِیق اَرکان کو کسی اَیسے شخص کی خِدمت گُزاری کے لیے مامُور کِیا جائے جِس کی کلِیسیائی رُکنِیّت محدود یا واپس لے لی گئی ہو، اگر وہ شخص اِجازت دیتا ہے۔ وہ خاندان کے دیگر اَفراد کی بھی خِدمت گُزاری کرتے ہیں۔ رُکنِیّت کی پابندیوں کے تحت اَفراد فہرست سازی میں حِصّہ لینے سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں (دیکھیں 25.4.3)۔
اگر شخص اپنی وارڈ سے ہجرت کر جاتا ہے، تو بشپ نئے بشپ کو مُطلع کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ کلِیسیائی رُکنِیّت کی پابندیوں کو ہٹائے جانے سے پہلے کِس کارروائی کا ہونا ابھی باقی ہے۔ اگر کلِیسیا سے کسی شخص کی رُکنِیّت واپس لے لی گئی ہے یا اُس شخص نے رُکنِیّت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اگر اُس شخص نے کلِیسیائی قائدین سے مدد کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے تو بشپ اُسی طرح مدد فراہم کرنے کے لیے رابطہ کرتا ہے۔
32.16
باضابطہ پابندیوں کو ہٹانا یا کلِیسیا میں دوبارہ داخل کیا جانا
32.16.1
باضابطہ پابندیوں کو ہٹانے یا کسی شخص کو دوبارہ داخل کرنے کے لیے رُکنِیّتی مجالِس
اگر کسی شخص کی رُکنِّیتی مراعات کو رُکنِیّتی مجلِس میں باضابطہ طور پر مُعطل یا واپس لے لیا جاتا ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر فیصلہ صِرف اُن لوگوں تک پہنچاتا ہے جِنھیں جاننے کی ضرُورت ہے۔ اِس مجلِس کے پاس بھی اِسی سطح کا (یا اِس سے زیادہ) اِختیار ہونا چاہیے جَیسا اِبتدائی مجلِس کے پاس تھا۔ مثال کے طور پر، اگر سٹیک یا مشن کا صدر اِبتدائی مجلِس کی صدارت کرتا ہے، تو سٹیک یا مشن کا صدر پابندیوں کو ہٹانے یا اِس شخص کو دوبارہ قبُول کرنے پر غَور و فکر کے لیے مجلِس کی صدارت کرتا ہے۔
موجُودہ بشپ یا سٹیک کا صدر مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے۔ وہ پہلے اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اُس شخص نے تَوبہ کر لی ہے اور وہ کلِیسیائی رُکنِیّت کی برکات سے شادمان ہونے کے لیے تیار اور لائق ہے۔
جِن لوگوں کی کلِیسیائی رُکنِیّت پر باضابطہ طریقے سے پابندی لگائی گئی تھی اُنھیں عام طور پر کم از کم ایک سال کے لیے پُرخلُوص تَوبہ کا مُظاہرہ کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے اِس سے پہلے کہ پابندیوں کو ہٹانے پر غور کِیا جائے۔ جِن لوگوں کی کلِیسیائی رُکنِیّت واپس لے لی گئی تھی اُنھیں غالباً ہمیشہ کم از کم ایک سال کے لیے پُرخلُوص تَوبہ کا مُظاہرہ کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے اِس سے پہلے کہ اُنھیں دوبارہ قبُول کرنے پر غور کِیا جائے۔ کسی اَیسے رُکن کے لیے جو سنگِین گُناہ کے اِرتکاب کے وقت کلِیسیا کے اہم عہدے پر فائز تھا، اُس کی مُدّت عام طور پر طویل ہوتی ہے (دیکھیں 32.6.1.4)۔
پابندیوں کو ہٹانے یا کسی شخص کو دوبارہ کلِیسیا میں قبُول کرنے پر غَور کرنے کے لیے مجلِس اُنھی ہدایات پر عمل کرتی ہے جِس طرح دیگر رُکنِیّتی مجالِس۔ بشپ کو مجلِس کے اِنعقاد سے پہلے سٹیک کے صدر سے منظُوری لینا لازم ہوتا ہے۔ کسی مشن میں، برانچ یا ڈسٹرکٹ صدر کو مشن کے صدر سے منظُوری کی ضرُورت ہوتی ہے۔
کلِیسیائی رُکنِیّتی پابندیوں کو ہٹانے یا کسی شخص کو دوبارہ قبُول کرنے پر غَور و فکر کے لیے رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد پر درج ذیل ہدایات کا اِطلاق ہوتا ہے۔ اِن تمام ہدایات کا اِطلاق ہر معاملے پر نہیں ہو سکتا۔
-
اِبتدائی رُکنِیّتی مجلِس کا جائزہ لیں بشپ یا سٹیک کا صدر رُکنِیّتی مجلِس کی رپورٹ کے فارم کا جائزہ لیتا ہے۔ وہ بذریعہ ایل سی آر اِس کی نقل کی درخواست کرتا ہے۔ فارم کا جائزہ لینے کے بعد، وہ وضاحت کی غرض سے بشپ یا سٹیک کے صدر سے رابطہ کر سکتا ہے جہاں اِبتدائی مجلِس کا اِنعقاد کیا گیا تھا۔
-
اُس شخص کا انٹرویو کریں۔ بشپ یا سٹیک کا صدر یِسُوع مسِیح پر اُس کے اِیمان کی پُختگی اور تَوبہ کی گہرائی کو جاننے کے لیے اُس شخص کا جامع و موّثر انداز میں انٹرویو کرتا ہے۔ وہ یہ بھی تعین کرتا ہے کہ آیا اُس شخص نے اِبتدائی کارروائی میں بیان کردہ شرائط کو پُورا کر لِیا ہے۔
-
فوج داری یا دیوانی عدالت کی کارروائی کی حیثیت کا تعین کریں۔ بعض اوقات شخص نے کسی جُرم کا اِعِتراف کِیا ہے یا اُس کو سزا سُنائی جا چُکی ہے۔ کبھی کبھی کوئی شخص دھوکا دہی یا دیگر غیر قانونی کاموں کی سول کارروائی میں ذمہ دار پایا جاتا ہے۔ اِن صُورتوں میں، قائد عام طور پر اُس وقت تک مجلِس کا اِنعقاد نہیں کرتا جب تک کہ وہ شخص قانونی حکام کی طرف سے دی گئی کسی بھی سزا، حُکم یا فیصلے کی ساری شرائط پُوری نہ کر لے۔ اِن شرائط میں قید، عبُوری ضمانت، ضمانت، اور جرمانہ یا معاوضہ ادا کرنا شامِل ہوسکتا ہے۔ مُستثنیات صدارتِ اَوّل کی منظُوری کا تقاضا کرتی ہیں اِس سے پہلے کہ رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کِیا جائے۔ اِن مُستثنیات میں وہ شخص شامِل ہو سکتا ہے جِس نے قانونی تقاضے پُورے کر لیے ہیں اور سچّی تَوبہ کا مُظاہرہ کِیا ہے لیکن وہ تاحیات عبُوری ضمانت پر ہے یا اُس پر کافی بڑا جُرمانہ عائد ہُوا ہے۔
-
مُتاثرین کے کہانتی قائدین سے رابطہ کریں۔ بشپ یا سٹیک کا صدر دوبارہ داخلے پر غَور کرنے کے لیے ایک اور رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کرتا ہے (دیکھیں 32.10.2)۔
-
مجلِس کی اِطلاع دیں۔ وہ اُس شخص کو مجلِس کی تاریخ، وقت اور جگہ کے بارے میں اِطلاع دیتا ہے۔
-
مجلِس کا اِنعقاد کریں۔ وہ 32.10.3 میں دی گئی ہدایات کے مُطابق مجلِس مُنعقد کرتا ہے۔ وہ اُس شخص سے پُوچھتا ہے کہ اُس نے تَوبہ کرنے کے لیے کیا کِیا ہے۔ وہ یِسُوع مسِیح اور کلِیسیا سے اُس کی عقِیدت کی بابت بھی پُوچھتا ہے۔ جب سب مُتعلقہ مُعاملات پیش کر دیے جاتے ہیں تو، وہ اُس رُکن کو باہر جانے کو کہتا ہے۔ اپنے مُشیروں کے ساتھ، وہ اِس بات پر غور کرنے کے لیے دُعا کرتا ہے کہ کیا کارروائی کرنی چاہیے۔ تین ممکنہ فیصلے یہ ہیں:
-
رُکنیتی پابندیاں یا دست برداری جاری رکھیں۔
-
پابندیاں ہٹائیں یا دوبارہ داخلے کی اجازت دیں۔
-
صدارتِ اَوّل کو سفارش کریں کہ پابندیاں ہٹا دی جائیں یا دوبارہ داخلے کی اِجازت دی جائے (اگر ضرُوری ہو تو ”صدارتِ اَوّل کو منظُوری کے لیے درخواست دیں“ ذیل کے مُطابق)۔
-
-
فیصلے کا اِعلان کریں۔ جب مجلِس فیصلہ کر لیتی ہے تو، صدرِ مجلِس اُس شخص کو بتاتا ہے۔ اگر صدارتِ اَوّل سے منظوُری درکار ہو، تو وہ وضاحت کرتا ہے کہ یہ فیصلہ صدارتِ اَوّل کی منظُوری کے لیے بھیج دِیا گیا ہے۔
-
رپورٹ جمع کرائیں۔ بشپ یا سٹیک کا صدر ایل سی آر کے ذریعے سے کلِیسیائی رُکنِیّتی مجلِس کے فارم کی رپورٹ جمع کراتے ہیں۔ وہ کلرک سے یہ رپورٹ تیار کرنے کو کہہ سکتا ہے۔ وہ اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فارم کی کوئی نقل یا الیکٹرانک کاپی مقامی طور پر محفوظ نہ رکھی جائے۔ وہ اِس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے اِستعمال ہونے والے کسی بھی تحریری متن کو فوری طور پر تلف کر دیا جائے۔
-
صدارتِ اَوّل کی منظُوری کے لیے درخواست دیں (اگر ضرُوری ہے)۔ حسبِ ذیل حالات میں، رُکنِیّت کی باضابطہ پابندیوں کو ہٹانے یا کلِیسیا میں فرد کو دوبارہ قبُول کرنے کے لیے صدارتِ اَوّل کی منظُوری ضرُوری ہوتی ہے۔ اِس منظُوری کی ضرُورت ہے یہاں تک کہ اگر یہ طرزِ عمل کلِیسیائی رُکنِیّت کو باضابطہ طور پر مُعطل کرنے یا واپس لینے کے بعد پیش آیا ہو۔
سٹیک کا صدر صرف اِس صُورت میں صدارتِ اَوّل کو درخواست جمع کراتا ہے جب وہ منظُوری کی سفارش کرتا ہے (دیکھیں 6.2.3)۔
-
قتل
-
بےحیائی
-
کسی بچّے یا نوجوان کی جنسی زیادتی، کسی بچّے یا نوجوان کی جنسی ہراسانی، یا کسی بچّے یا نوجوان کے ساتھ کسی بالغ یا نوجوان کی سنگِین جسمانی یا جذباتی زیادتی جِس کی عُمر چند برس زیادہ ہے
-
بچّوں کی فُحش نِگاری میں ملوّث ہونا جب کوئی قانونی سزا ہوتی ہے
-
برگشتگی
-
کثیر الزواج
-
کلِیسیا کے نمایاں عہدے پر فائز ہوتے ہوئے سنگِین گُناہ
-
مُخنث—پیدایش کے وقت کسی شخص کی حیاتیاتی جِنس کے برعکس منتقلی کی کارروائیاں (دیکھیں 38.6.23)۔
-
کلِیسیائی فنڈز یا ملکِیت میں غبن کرنا
-
-
فیصلے کی بابت کسی شخص کو تحریری اِطلاع دیں۔ بشپ یا سٹیک کا صدر شخص کو یقینی طور پر فیصلے اور اُس کے اثرات کا فوری تحریری نوٹس دیتا ہے۔
-
بپتسما اور اِستحکام۔ اگر کسی شخص کی کلِیسیا کی رُکنِیّت اِبتدائی مجلِس میں واپس لے لی گئی تھی، تو اُس کا بپتسما لینا اور دوبارہ اِستحکام پانا لازم ہو گا۔ اگر صدارتِ اَوّل کی منظُوری ضروری ہے، تو یہ رسُوم اِس منظوری کے مِلنے کے بعد ہی ادا کی جا سکتی ہیں۔ بپتسما اور اِستحکام کا سرٹیفکیٹ نہیں تیار کِیا جاتا (دیکھیں 32.14.4)۔
32.16.2
کلِیسیا کی رُکنِیّت سے مُستعفی ہونے کے بعد دوبارہ قبُول کِیا جانا
اگر کوئی شخص باضابطہ طور پر کلِیسیا کی رُکنِیّت سے استعفیٰ دیتا ہے، تو اُس کو کلِیسیا میں دوبارہ قبولیت پانے کے لیے بپتسما لینا ہوگا اور اِستحکام پانا ہوگا۔ بالغوں کے لیے، رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے کے کم از کم ایک سال بعد تک عام طور پر دوبارہ قبولیت پر غَور نہیں کیا جاتا ہے۔
جب کوئی شخص دوبارہ قبُولیت کی درخواست کرتا ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر رپورٹ آف ایڈمنسٹریٹو ایکشن فارم کی نقل حاصل کرتا ہے جو استعفیٰ کی درخواست کے ساتھ ہوتی ہے۔ وہ بذریعہ ایل سی آر اِسے لے سکتا ہے۔
بشپ یا صدرِ سٹیک پھر اُس شخص کا جامع اِنٹرویو کرتے ہیں۔ وہ اصل درخواست کی وجوہات اور دوبارہ قبولیت کی خواہش کے بارے میں پُوچھتا ہے۔ محبّت کے جذبے کے ساتھ، وہ اِن سنگِین گُناہوں کے مُتعلق پُوچھتا ہے جو اُس شخص نے رُکنِیّت ترک کرنے سے پہلے یا بعد میں کیے ہوں گے۔ قائد اِس وقت تک دوبارہ قبولیت کے عمل کو آگے نہیں بڑھاتا جب تک کہ وہ اِس بات کی تسلی نہیں کر لیتا ہے کہ اُس شخص نے تَوبہ کر لی ہے اور وہ کلِیسیائی رُکنِیّت کی برکات سے شادمان ہونے کے لیے تیار اور لائق ہے۔
مُستعفی ہونے کے بعد دوبارہ قبولیت پانے کے لیے ہدایات حسبِ ذیل ہیں:
-
رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کِیا جاتا ہے اگر استعفیٰ کے وقت اُس شخص کی رُکنِیّت باضابطہ طور پر مُعطل کر دی گئی تھی۔
-
رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد کِیا جاتا ہے اگر اُس شخص نے رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے سے پہلے کوئی سنگِین گُناہ کِیا ہوتا ہے، بشمول برگشتگی۔
دیگر صُورتوں میں، رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد نہیں کیا جاتا جب تک بشپ یا سٹیک کا صدر اِس کی ضرورت کا تعیُّن نہیں کر لیتے۔
جب رُکنِیّتی مجلِس کسی ایسے رکن کے لیے ضرُوری ہوتی ہے جِس نے ہَیکل ودیعت پائی ہے، تو سٹیک کا صدر اِس کا اِنعقاد کرتا ہے۔ جب مجلِس کسی ایسے رکن کے لیے ضرُوری ہوتی ہے جو ودیعت یافتہ نہیں ہے، تو بشپ سٹیک کے صدر کی اِجازت سے اِس کا اِنعقاد کرتا ہے۔
اگر کلِیسیائی رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے سے پہلے یا بعد میں کوئی شخص کسی بھی طرزِ عمل میں ملوث ہے بمُطابق 32.16.1, نمبر 9، تو دوبارہ قبولیت کے لیے صدارتِ اَوّل کی منظُوری درکار ہوتی ہے۔ اگر رُکنِیّت سے استعفیٰ دینے سے پہلے یا بعد میں کوئی شخص کسی بھی طرزِ عمل میں ملوث ہے بمُطابق 32.14.5, نمبر 1، تو رُکنِیّتی اندراج پر تفسِیر قلمبند کی جائے گی۔
کوئی شخص جو دوبارہ داخلے کی درخواست کرتا ہے اُس کو بپتسما لینے والے دُوسرے لوگوں کی طرح شرائط کو پُورا کرنا ہوگا۔ جب بشپ یا سٹیک کا صدر اِس بات کی تسلی کر لیتا ہے کہ وہ شخص لائق اور مُخلص ہے کہ وہ دوبارہ قبولیت پانا چاہتا ہے، تو اُس شخص کو بپتسما دیا جا سکتا ہے اور اُس کو اِستحکام بھی دِیا جا سکتا ہے۔ بپتسما اور اِستحکام کا سرٹیفکیٹ نہیں تیار کِیا جاتا (دیکھیں 32.14.4)۔
32.17
دوبارہ قبولیت کے بعد کلِیسیائی سرگرمی، تقرّری، اور بحالیِ برکات
32.17.1
کلِیسیائی سرگرمی اور تقرّری
درج ذیل چارٹ اِس شخص کے لیے کلِیسیا کی سرگرمی کی مناسب سطح کی نِشان دہی کرتا ہے جِس کو بپتسما اور اِستحکام کے ذریعے سے دوبارہ قبول کِیا گیا ہے۔
پہلے سے ودیعت یافتہ نہیں |
پہلے سے ودیعت یافتہ | |
---|---|---|
سابقہ کہانتی حاملین | پہلے سے ودیعت یافتہ نہیں
| پہلے سے ودیعت یافتہ
|
دیگر اَرکان | پہلے سے ودیعت یافتہ نہیں
| پہلے سے ودیعت یافتہ
|
32.17.2
برکات کی بحالی
جن افراد کو پہلے ہَیکل کی ودیعت عطا ہُوئی تھی اور بپتسما اور اِستحکام کے ذریعہ سے دوبارہ قبُول کِیے گئے تھے وہ صِرف برکات کی بحالی کی رُسُوم کے ذریعہ سے اپنی کہانتی اور ہَیکل کی برکات پا سکتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۹:۲۱)۔ وہ دوبارہ کہانت کے عہدوں پر تقرر نہیں ہُوئے یا ودیعت نہیں پائی۔ اِن برکات کی بحالی رُسُوم کے وسیلے سے ہوتی ہے۔ بھائیوں کو ستر، بشپ، یا بطریق کے عہدے کے سِوا اُن کے سابقہ کہانتی عہدے پر بحال کیا جاتا ہے۔
بحالیِ برکات کی رسُوم کی منظوری صرف صدارتِ اَوّل دے سکتی ہے۔ وہ اِس رسم کی درخواست پر ایک سال سے پہلے غور نہیں کریں گے جب اُس شخص کو بپتسما اور اِستحکام کے ذریعے سے دوبارہ قبول نہ کیا گیا جائے۔
بشپ یا سٹیک کا صدر اُس شخص کی تیاری اور لیاقت کا تعیُّن کرنے کے لیے جامع اِنٹرویو کرتا ہے۔ جب سٹیک کے صدر کو لگتا ہے کہ وہ شخص تیار ہے، تو وہ ایل آر سی کا اِستعمال کرتے ہُوئے برکتوں کی بحالی کے لیے درخواست دیتا ہے۔ صدراتِ اَوّل کو درخواستیں جمع کراتے وقت سٹیک کے صدر کی ذمہ داری کے مُتعلق 6.2.3 دیکھیں۔
اگر صدارتِ اَوّل بحالیِ برکات کو منظُور کرتی ہے، تو وہ کسی اعلیٰ عہدیدار یا سٹیک کے صدر کو اِس شخص کا انٹرویو کرنے کے لیے ذمہ داری سوںپتے ہیں۔ اگر وہ شخص لائق ہے، تو یہ راہ نُما اُس شخص کی برکتوں کو بحال کرنے کے لیے رسوم انجام دیتا ہے۔
رُکنِیّتی اندراج اور برکات کی بحالی کے مُتعلق معلُومات کے لیے، دیکھیں 32.14.4۔