ہدایات برائے نصاب
ہدایات برائے نصاب ۲۰۲۱


”ہدایات برائے نصاب ۲۰۲۱،“ ہدایات برائے نصاب ۲۰۲۱ (۲۰۲۰)

”ہدایات برائے نصاب ۲۰۲۱،“ ہدایات برائے نصاب ۲۰۲۱

شبیہ
خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

ہدایات برائے نصاب ۲۰۲۱

اِس دستاویز میں ۲۰۲۱ میں استعمال ہونے والے کلیسیائی نصاب کے مواد کی فہرست شامل ہے۔ زیادہ تر زبانوں میں، یہ مواد گاسپل لائبریری ایپ میں اور ComeFollowMe.ChurchofJesusChrist.org پر ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہے۔ ۲۰۲۱ کے نئے اندراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

افراد و خاندان

نیا آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: عقائد اور عہود ۲۰۲۱ (۱۶۵۸۷)

اگر آپ کی اکائی کے اَرکان ایلے گینان، سنگھلا، تُرکی، ہندی، تامل، تلیگو، یا اُردو بولتے ہیں تو درج ذیل ملاحظہ کریں آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۱ (۱۶۸۹۹)۔

پرائمری

نرسری کلاس (عمر ۱۸ ماہ–۲ سال تک)

اپنے چھوٹے بچّوں پر نظر کرو: کتابچہ برائے نرسری (۳۷۱۰۸)

گیت گانے کا وقت اور پرائمری کی تمام کلاسیں (عمر ۳–۱۱)

نیا آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری: عقائد اور عہود ۲۰۲۱ (۱۶۵۸۸)

اگر آپ کی کلیسیائی اکائی کے اَرکان امہاری، ایلے گینان، ہندی، ہمانگ، آیس لینڈ، لاٰو، لنگالا، سربیائی، شونا، سنگھلا، سلواکی، سلوانی، تامل، تلیگو، تُرکی، اُردو، ہاوسا، یا زولو زبان بولتے ہیں، تو پرائمری میں استعمال کے لیے درج ذیل میں دی گئی تجاویز کا استعمال کریں ٓآ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان یا بچوں کے لیے دیگر کلیسیائی کتابچے استعمال کریں۔

سنڈے سکول

سنڈے سکول برائے بالغین و نوجوان

نیا آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے سنڈے سکول: عقائد اور عہود ۲۰۲۱ (۱۶۵۸۹)

اگر آپ کی کلیسیائی اکائی کے ارکان امہاری، ایلے گینان، ہندی، ہمانگ، آیس لینڈ، لاٰو، لنگالا، سربیائی، شونا، سنگھلا، سلواکی، سلوانی، تامل، تلیگو، تُرکی، اُردو، ہاوسا، یا زولو زبان بولتے ہیں تو سنڈے سکول میں استعمال کے لیے درج ذیل میں دی گئی تجاویز کا استعمال کریں ٓ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان یا دیگر کلیسیائی کتابچے استعمال کریں۔

بُزرگوں کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین

مجلسِ عامہ کے پیغامات سے سیکھنا“ (مجلسِ عامہ کے انزائن یا لیحونا کے شماروں میں اشاعت شدہ دستیاب ہے۔)

اگر آپ کی کلیسیائی اکائی کے ارکان امہاری، ایلے گینان، ہندی، ہمانگ، آیس لینڈ، لاٰو، لنگالا، سربیائی، شونا، سنگھلا، سلواکی، سلوانی، تامل، تلیگو، تُرکی، اُردو، ہاوسا، یا زولو زبان بولتے ہیں، تو مجلسِ عامہ کے حالیہ پیغامات کا استعمال کریں جو آپ کی بُزرگوں کی جماعت اور انجمنِ خواتین کی ضرورتوں کے مطابق ہوں یا دیگر کلیسیائی کتابچے استعمال کریں۔

ہارونی کہانت اور انجمنِ دختران

نیا آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے ہارونی کہانت اور انجمنِ دختران کی جماعتیں:عقائدی موضوعات ۲۰۲۱ (۱۶۶۳۹)

اگر آپ کی کلیسیائی اکائی کے ارکان امہاری، ایلے گینان، ہندی، ہمانگ، آیس لینڈ، لاٰو، لنگالا، سربیائی، شونا، سنگھلا، سلواکی، سلوانی، تامل، تلیگو، تُرکی، اُردو، ہاوسا، یا زولو زبان بولتے ہیں، تو میری انجیل کا پرچار کرو کے باب ۳، میں سے اسباق کا استعمال کریں (۱۶۲۲۹)۔ آپ حالیہ مجلسِ عامہ کے پیغامات میں سے بھی تعلیم دے سکتے ہیں، جو آپ کے نوجوانوں کی ضرورت کے مطابق ہوں۔

تمام تنظیمات

مشاورتی مجلس برائے معلمین

نِجات دہندہ کی طریق پر تعلیم دینا

دیگر نصاب (اگر کتابچے دستیاب ہیں)

شادی اور خاندان کی مضبوطی، ہَیکل کی تیاری، اور تبلیغی تیاری کے کورسز دوسرے گھنٹے کے دوران منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ البتہ، اُسقف کی زیرِ ہدایت اور مقامی ضروریات کی بِنا پر، اِس نصاب کو دوسرے اوقات میں افراد، خاندانوں یا گروہوں کو سِکھایا جا سکتا ہے۔

شادی اور خاندانی تعلقات

شادی اور خاندانی تعلقات کتابچہ برائے معلمین (۳۵۸۶۵) اور شرکا کے لیے مُطالعاتی ہدایت نامہ برائے شادی اور خاندانی تعلقات (۳۶۳۵۷)

ہَیکل کی تیاری

آسمان سے ودیعت یافتہ: ہَیکل کی تیاری کا سیمنار، کتابچہ برائے معلیمن (۳۶۸۵۴) اور مُقدّس ہَیکل میں داخل ہونے کی تیاری کرنا (۳۶۷۹۳)

اکائی کے لیے سالانہ نصاب کا آرڈر بھیجنے کے لیے ہدایات

۲۰۲۱ کے لیے، اُسقف صاحبان اور شاخوں کے صدور کو اپنی اکائیوں کے اَرکان میں تقسیم کرنے کے لیے آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان کی چھپی ہوئی نقول موصول ہوں گی۔ اُنہیں اُن کی اکائی کے ہر سرگرم خاندان کے حساب سے ایک نقل فراہم کی جائے گی۔ اِن نقول کی قیمت مقامی اکائیوں سے موصول نہیں کی جائے گی۔ تاہم، پرائمری، سنڈے سکول، ہارونی کہانت اور انجمنِ دختران کی جماعتوں میں استعمال ہونے والے کتابچوں کے لیے اکائی کو آرڈر بھیجنا اور قیمت چُکانی ہو گی۔

آپ ۳۰ جون، ۲۰۲۰، سے اکائی کے لیے اِس مواد کا آرڈر بھیج سکتے ہیں۔ مہربانی سے اپنے آرڈر کو ۳۱ اکست، ۲۰۲۰، سے پہلے بھیج دیں۔ ممکن ہے کہ اِس تاریخ کے بعد آرڈر کیا جانے والا مواد ۱ جنوری، ۲۰۲۱، تک آپ کو موصول نہ ہو۔ چھپا ہوا مواد آرڈر کرنے کے لیے، store.ChurchofJesusChrist.org پر جائیں، Units and Callingsچنیں، اور پھر Annual Curriculumکا چناؤ کریں۔

ضرورت سے زیادہ چھپا ہوا مواد آرڈر کرنے سے بچنے کے لیے درج ذیل سوالات کو سامنے رکھیں:

  • آپ کی اکائی میں ہر چیز کی چھَپی ہوئی نقول کی کتنی تعداد پہلے سے ہی دستیاب ہے؟

  • کتنے معلمین چھَپی ہوئی نقول کی بچائے ڈیجیٹل ورژن استعمال کرتے ہیں؟

معذوروں کے لیے مواد

سمعی، بریلی اور بڑے حروف میں چھپا مواد بھی store.ChurchofJesusChrist.org پر دستیاب ہے۔

شائع کرنا