انجُمنِ خواتین اور بُزرگوں کی جماعت
مجلِسِ عامہ کے پیغامات کو سِکھانا، سیکھنا اور اِطلاق کرنا


آ، میرے پِیچھے ہو لے

مجلِسِ عامہ کے پیغامات کو سِکھانا، سیکھنا اور اِطلاق کرنا

بُزرگوں اور اَنجُمنِ خواتین کی جماعتیں کارِ نَجات اور سرفرازی میں اہم کِردار ادا کرتی ہیں ۔ اپنی اتوار کی عبادات کے دوران، وہ اس کام میں اپنی کوششوں پر حالیہ مجلِسِ عامہ کے پیغامات میں دی گئی تعلیمات کا اطلاق کرنے کے بارے میں گُفتگو کرتے ہیں۔ بُزرگوں کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں،اراکین کی ضروریات اور رُوح کی ہدایت کی بُنیاد پر، ہر اتوار کی عبادت کے دوران سیکھنے کے لئے مجلِسِ عامہ کے ایک پیغام کا انتخاب کرتی ہیں۔ کبھی کبھار، اُسقف یا صدرِ میخ بھی انتخابِ پیغام کی تجویز دے سکتے ہیں۔ عام طور پر، قائدین کو صدارتِ اوّل اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کے ارکان کی طرف سے دیے گئے پیغامات کا انتخاب کرنا چاہیے۔ البتّہ، سب سے حالیہ مجلِسِ عامہ کے کسی بھی پیغام پر تبادلۂ خیال کِیا جا سکتا ہے۔

مُعلمین اِس بات پر توجّہ مرکُوز کرتے ہیں کہ اراکین کو اپنی زِندگیوں میں مجلِسِ عامہ کے پیغامات میں دی گئی تعلیمات کا اِطلاق کرنے میں کیسے مدد کرنی ہے۔ قائدین اور مُعلمین کو اراکین کی حوصلہ افزائی کرنے کے راستے تلاش کرنے چاہیے کہ وہ مُنتخب شُدہ پیغام کا مُطالعہ قبل از عبادت کر کے آئیں۔

بُزرگوں اور اَنجُمنِ خواتین کی مجالِس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، دیکھیں کِتابچہ عمُومی: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خدمت کرنا، ۸۔۲۔۱۔۲، ۹۔۲۔۱۔۲، ChurchofJesusChrist.org.

سِکھانے کی منصُوبہ بندی

درج ذیل سوالات مجلِسِ عامہ کا پیغام استعمال کرتے ہوئے سِکھانے کی منصُوبہ بندی کرنے میں مُعلمین کی مدد کرسکتے ہیں۔ حسبِ ضرورت، مُعلمین, بُزرگوں کی جماعت یا اَنجُمنِ خواتین کی صدارت سے مشورت کرتے ہیں جب وہ اِن سوالات پر غور کرتے ہیں۔

  • بُزرگوں کی جماعت یا اَنجُمنِ خواتین کی صدارت نے اِس پیغام پر تبادلۂ خیال کرنے کا انتخاب کیوں کِیا؟ وہ کیا اُمید کرتے ہیں کہ اراکین اِس پیغام پر تبادلۂ خیال کرنے کے بعد کیا سیکھیں اور کیا کریں گے؟

  • مُقرر اراکین کو کیا سمجھانا چاہتا ہے؟ وہ کون سے اِنجِیلی اُصولوں کی تعلیم دے رہا یا رہی ہے؟ اِن اُصولوں کا اِطلاق میری بُزرگوں کی جماعت یا اَنجُمنِ خواتین پر کیسے ہوتا ہے؟

  • مُقرر نے اپنے پیغام کی تائید کے لیے کون سے صحائف کا استعمال کِیا تھا؟ کیا اراکین دیگر صحائف پڑھ سکتے ہیں جو اُن کے فہم کو وسعت عطا فرمائیں گے؟ (آپ کچھ حوالہ جات کو پیغامات کے اختتامی حاشیہ یا راہ نُما برائے صحائف میں تلاش کرسکتے ہیں [scriptures.ChurchofJesusChrist.org]۔)

  • مَیں کون سے سوالات پوچھ سکتا/سکتی ہوں جن سے اراکین کو پیغام پر غور کرنے اور اِس میں دی گئی تعلیمات کا اِطلاق کرنے میں مدد ملے گی؟ کِن سوالات سے اُن کو اپنی زِندگیوں، اپنے خاندانوں، اور خُداوند کے کام میں اِن تعلیمات کی مطابقت کو دیکھنے میں مدد ملے گی؟

  • اپنے اجلاس میں رُوح کو مدعو کرنے کے لیے مَیں کیا کر سکتا/سکتی ہوں؟ گُفتگو کو مزید بہتربنانے کے لیے مَیں کہانیوں، تمثیلوں، موسیقی، یا تصاویر سمیت کیا استعمال کرسکتا/سکتی ہوں؟ مُقرر نے اراکین کو اپنے پیغام کو سمجھنے میں مدد کے لیے کیا کِیا؟

  • کیا مُقرر نے کوئی دعوت پیش کی تھی؟ مَیں اراکین کو اُن دعوتوں پر عمل کرنے کی خواہش محسوس کروانے میں کیسے مدد کر سکتا/سکتی ہوں؟

تجاویز برائے سرگرمی

مُعلمین بہت سے طریقوں سے اراکین کی مجلِسِ عامہ کے پیغامات کو سیکھنے اور اِن کا اِطلاق کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ یہاں چند مثالیں پیش کی گئی ہیں؛ مُعلمین کے پاس دیگر تجاویز بھی ہوسکتی ہیں جو اُن کی بُزرگوں کی جماعت یا اَنجُمنِ خواتین میں بہتر کام کریں گی۔

  • سچائیوں کا اِطلاق اپنی زِندگیوں پر کریں۔ اراکین کو دعوت دیں کہ وہ مجلِسِ عامہ کے پیغام کا جائزہ لیں اُن سچائیوں کو ڈھونڈیں جو اُن کو اُس کام کی تکمیل میں مدد دے سکتی ہیں جو خُدا نے اُنھیں افراد یا بُزرگوں کی جماعت یا اَنجُمنِ خواتین کے طور پر دِیا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم کیا سیکھتے ہیں جو بطور خدمت گُزار ہماری مدد کر سکتا ہے؟ بطور والدین ؟ بطور رُکن مُبلغین؟ یہ پیغام ہمارے خیالات، احساسات، اور اعمال پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

  • گروہوں کی صورت میں گُفتگو کریں۔ اراکین کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کریں، اور ہر گروہ کو پڑھنے اور گُفتگو کرنے کے لیے مجلِسِ عامہ کے پیغام کا ایک مُختلف حِصّہ تفویض کریں۔ پھر ہر گروہ سے کہیں کہ وہ اُس سچائی کا اِشتراک کریں جو اُنھوں نے حاصل کی اور اِس کا اِطلاق اُن پر کیسے ہوتا ہے۔ یا آپ پیغام کے مُختلف حِصّوں کا مُطالعہ کرنے والے اراکین کے گروہ بنا سکتے ہیں اور جو اُنھوں نے حاصل کِیا اُنھیں ایک دُوسرے کے ساتھ اِشتراک کرنے دیں۔

  • سوالات کے جوابات تلاش کریں ۔ مجلِسِ عامہ کے پیغام کے بارے میں درج ذیل سوالات کا جواب دینے کے لیے اراکین کو مدعو کریں: ہم اِس پیغام میں سے کون سی اِنجِیلی سچائیاں حاصل کرتے ہیں؟ ہم اِن سچائیوں کا کیسے اِطلاق کرسکتے ہیں؟ کون سی دعوتیں اور موعُودہ برکات پیش کی گئی ہیں؟ یہ پیغام ہمیں اُس کام کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے جو خُدا ہم سے کروانا چاہتا ہے؟ یا اپنے چند سوالات تخلیق کریں جو اراکین کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ پیغام کے بارے میں گہرائی سے سوچیں یا اُن سچائیوں کا اِطلاق کریں جو یہ سِکھاتا ہے۔ اراکین کو اِن میں سے ایک سوال مُنتخب کرنے اور پیغام میں سے جوابات تلاش کرنے کی اجازت دیں۔

  • پیغام میں سے بیانات کا اِشتراک کریں۔ مجلِسِ عامہ کے پیغام سے اُن بیانات کا اِشتراک کرنے کے لیے اراکین کو مدعو کریں جنھوں نے کارِ نجات اور سرفرازی میں اپنی ذمّہ داریوں کو پُورا کرنے میں اُن کی حوصلہ افزائی کی ہو۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کسی کو برکت دینے کے لیے ان بیانات کا اشتراک کیسے کرسکتے ہیں ، بشمول ان عزیزوں اور لوگوں کے جن کی وہ خدمت گزاری کرتے ہیں.

  • عملی سبق کا اِشتراک کریں۔ پیشگی، چند اراکین کو گھر سے ایسی چیزیں لانے کی دعوت دیں جن کا اِستعمال وہ مجلِسِ عامہ کے پیغام کے بارے میں سِکھانے کے لیے کرسکتے ہیں۔ دورانِ عبادت، اراکین سے پوچھیں کہ وہ چیزیں کس طرح پیغام سے مطابقت رکھتی ہیں اور یہ پیغام اُن کی زِندگیوں پر کیسے لاگُو ہوتا ہے۔

  • گھر پہ سِکھانے کے لیے ایک سبق تیار کریں۔ مجلِسِ عامہ کے پیغام پر مبنی خاندانی شام کے سبق کی منصُوبہ بندی کرنے کے لیے اراکین کو جوڑوں کی صُورت میں کام کرنے کا کہیں۔ وہ اِس طرح کے سوالات کے جواب دے سکتے ہیں: ہم پیغام کو اپنے خاندانوں سے متعلقہ کیسے بنا سکتے ہیں؟ ہم اِس پیغام کا اُن لوگوں کے ساتھ کس طرح اِشتراک کرسکتے ہیں جن کی ہم خدمت گُزاری کرتے ہیں؟

  • تجّربات کا اِشتراک کریں۔ اکٹھے مِل کر مجلِسِ عامہ کے پیغام میں سے کئی بیانات پڑھیں۔ اراکین سے کہیں کہ صحائف اور اپنی زِندگیوں میں سے ایسی مثالوں کا اِشتراک کریں جو اِن بیانات میں سِکھائے گئے عقیدے کی وضاحت کرتی یا اُنھیں مزید تقویت بخشتی ہیں۔

  • پُر معنی قول تلاش کریں۔ اراکین کو دعوت دیں کہ وہ مجلِسِ عامہ کے پیغام میں سے اپنے لیے پُر معنی قول تلاش کریں۔ اُنھیں پُر معنی اقوال اور سیکھے گئے نکات کا اِشتراک کرنے کی دعوت دیں۔ اُنھیں اِشتراک کرنے کا کہیں کہ یہ تعلیمات خُداوند کے کام کی تکمیل میں اُن کی کس طرح مدد کرتی ہیں۔

مجلِسِ عامہ کے پیغامات کا مُطالعہ اور سِکھانے کے بارے میں مزید تجاویز کے لئے، دیکھیں ” مجلِسِ عامہ سے سیکھنے اور سِکھانے کے لئے تجاویز ۔ “ ( گاسپل لائبریری میں ” مجلِسِ عامہ “ کے تحت ” مُطالعہ کے لئے تجاویز “ پر کلک کریں۔ )

شائع کرنا