فصل ۱۵
جُون ۱۸۲۹، کو فےایٹ، نیویارک میں، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے جان وِٹمر کو دیا گیا مُکاشفہ (فصل ۱۴ کی شہ سُرخی دیکھیے)۔ پیغام اِنتہائی ذاتی اور وَجدانی ہے جِس میں خُداوند اِس کے بارے میں بتاتا ہے جو صرف اُسے اور جان وِٹمر کو معلُوم تھا۔ جان وِٹمر بعد میں مورمن کی کِتاب کے آٹھ گواہوں میں سے ایک بنا۔
۱–۲، خُداوند کا بازُو پُوری دُنیا پر ہے؛ ۳–۶، اِنجِیل کی مُنادی کرنا اور جانوں کو بچانا سب سے زیادہ قدرومنزلت کا کام ہے۔
۱ میرے خادِم جان، کان لگا اور یِسُوع مسِیح کے کلام کو سُن، جو تیرا خُداوند اور مُخلصی دینے والا ہے۔
۲ پَس دیکھ، مَیں شدت اور اِختیار کے ساتھ تُجھ سے کلام کرتا ہُوں، کیوں کہ میرا بازُو پُوری دُنیا پر ہے۔
۳ اور مَیں تُجھے وہ بتاؤں گا جِسے صرف میرے اور تیرے سوا کوئی شخص نہیں جانتا—
۴ کئی دفعہ تُو نے مُجھ سے جاننا چاہا کہ تیرے لیے سب سے زیادہ اَہم کیا ہوگا۔
۵ دیکھ، تُو اس بات کے لیے مُبارک ہے، کہ میرے فرمان کو میرے حُکموں کے مُطابق بیان کِیا۔
۶ اور اب، دیکھ، مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں، کہ تیرے لائق یہ ہے کہ تُو اِن لوگوں میں توبہ کی مُنادی کر، کہ جانوں کو میرے پاس لائے، تاکہ میرے باپ کی بادِشاہی میں تُو اِن کے ساتھ آرام پائے۔ آمین۔