ہفتہ وار نوجوان بالغان
ہفتہ وار نوجوان بالغان میں خوش آمدید
ہفتہ وار بالغ نوجوانوں میں خوش آمدید


ہفتہ وار نوجوان بالغان میں خوش آمدید

بالغ نوجوان اُچھلتے ہوئے

ہفتہ وار نوجوان بالغان میں خوش آمدید—آپ کی گاسپل لائبریری ایپ میں ایک ہفتہ وار اشاعت جو بالغ نوجوانوں کیلئے بالغ نوجوانوں کی جانب سے، اور ساتھ ہی ساتھ کلیسیائی راہ نماؤں اور ہمارے متعلق موضوعات پر دوسرے ماہرین کی طرف سے لکھی گئی ہیں۔

ہمارا مقصد

ہمارا مقصد آپ کو درپیش چنوتیوں کی شناحت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور اِن کا سامنا کرنے کے لیے درپیش مضبوطی کی تلاش ہے۔ ایسا ہم یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کے اکٹھے مطالعہ اور یہ جان کے کر سکتے ہیں کہ دُنیا بھر میں بالغ نوجوان کیسے اِس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمارے متعلق

اول: یہ پورا حصہ آپ سے متاثر ہو کر تشکیل دیا گیا ہے۔ ہم اپنی زندگیوں کے اِس دورمیں کئی فیصلوں، نئی چنوتیوں اور بہت سی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ اور اِس سب کے دوران ہم آپ کی راہ نمائی کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ باور کروانا چاہتے ہیں کہ آپ کی ازدواجی حیثیت سے قطع نظر، ہم آپ کو ویسے دیکھتے ہیں جیسے آپ ہیں، اِسی لیے یہ حصہ ہفتہ وار نوجوان بالغاننہیں کہلاتا ہے۔ یہ مواد تمام بالغ نوجوانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے، غیر شادی شدہ یا شادی شدہ یا دوبارہ غیر شادی شدہ، آپ کی جوانی کے سِن شعور کے حالیہ مرحلے سے قطع نظر، کیونکہ کلیسیا—اور دُنیا پر آپ کا اثر—وسیع ہو سکتا ہے۔

ہم یہ بھی سوچتے ہیں کہ تمام بالغ نوجوان زیرِ غور معاملات میں دلچسپی رکھیں گے، حتی کہ وہ بھی جو ۳۰ سال سے بڑے ہیں۔ ہم آپ کی دلچسپی کے موضوعات اور چنوتیوں کو جانتے ہوئے اُن کے بارے میں بات کریں گے جو ممکنہ طور پر آپ کی ایک اور سالگرہ کی وجہ سے بدل نہیں جائیں گے۔ ہم سب ایک جیسے مسائل سے دوچار ہیں جو کافی سنگین ہیں کہ ہمیں اکٹھے اِن کا سامنا کرنا ہے، چاہے ہم جتنے بھی عمر رسیدہ کیوں نہ ہوں۔

ہمیں احساس ہے کہ آپ سبھی مختلف شعبہ ہائے زندگی، پیشوں، تعلیمی پس منظروں، معاشی کیفیتوں، ثقافتوں، اور حالات سے وابستہ ہیں۔ لہذا ہم مختلف قسم کے موضوعات کی وضاحت کریں گے، اور ہماری بہت سی کہانیاں گاسپل لائبریری میں ۲۰ سے زائد زبانوں میں دستیاب ہوں گی—ہم آپ سب تک پہنچنا اور آپ کے متعلق بات کرنا چاہتے ہیں۔ دُنیا بھر سے بالغ نوجوان اپنے اِیمان اور مہارتوں کو کلیسیا سے روشناس کروا رہے ہیں۔ بہت سے مقامات پر، ہم مخص مستقبل کے راہ نما ہی نہیں ہیں، بلکہ ہم ابھی سے کلیسیا کی قیادت کر رہے ہیں، اُن علاقوں سمیت جہاں کلیسیا طویل عرصے سے قائم ہے۔ اور ہمارے اثرات کئی زمانوں تک رہیں گے، کیونکہ ہم اگلی نسل کے والدین بھی ہیں۔

ہم آگے بڑھ سکتے ہیں

ہم بالغ نوجوان کی قدر اور صلاحیت کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنے سے یہ لگے گا کہ ہم لاف زنی کر رہے ہیں (کیونکہ ہماری نسل نہایت نفیس ہے)۔ یہ کہنا کافی ہے کہ، خُدا کو ہماری ضرورت ہے، ہمیں خُدا اور اُس کی کلیسیا کی ضرورت ہے، اور ہمیں ایک دوسرے کی بھی ضرورت ہے۔ ”باہم، [ہم] تاریخ رقم کریں گے،“ جیسا کہ صدر رِسل ایم نیلسن نے بالغ نوجوان کے بارے میں کہا۔ ”وہ آپ کو ناممکن کام کرنے کی قوت بخشے گا …

”… تُم ایک برگُزیدہ نسل ہو (۱ پطرس ۲: ۹)، جو بِنایِ عالم سے پیشتر خُدا کے شاندار کام کے لیے چُنی گئی—خُداوند کی دوسری آمد کے لیے اِس دُنیا کے لوگوں کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے!“۱

مستقل بدلنے والے حال اور نامعلوم مستقبل کے دباؤ کے باوجود، جوانی کا سِن شعور انکشافِ ذات اور بڑھوتی، زمین پر ہمارے مقصد کی تلاش، اور اِنجیل کو ہماری زندگیوں کا مرکزبنانے کے طریقہ کی کھوج کے لیے ایک شاندار وقت ہو سکتا ہے۔ ہم اِس سفر پہ آپ کے ساتھ کے لیے نہایت شادمان ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ باقاعدگی سے شریک ہوں گے!

ہمیں کہاں تلاش کیا جائے

ہفتہ وار نوجوان بالغان گاسپل لائبریری میں رسالے یا بالغان> نوجوان بالغان آپ ہماری کچھ کہانیاں لیحونا کے رسائل میں، اور لیحونا کے فیس بُک کےصفحات پر، اور ChurchofJesusChrist.org کے ہوم پیج پر بھی تلاش کر سکیں گے۔

ہم آپ سے سُننے کے مُشتاق ہیں

  • آپ کِن موضوعات کا احاطہ کیاجانا چاہتے ہیں؟

  • آپ نے کِن کہانیوں کا اشتراک کرنا ہے؟

  • ہمارے لیے آپ کی کیا تجاویز ہیں؟

آپ liahona.ChurchofJesusChrist.org پر اپنی کہانیاں، تجاویز اور تاثرات جمع کروا سکتے ہیں۔ ہم آپ سے سُننے کے مُشتاق ہیں!

حوالہ جات

  1. رِسل ایم نیلسن ”Stand as True Millennials،“ لیحونا، اکتوبر ۲۰۱۶، ۵۰، ۵۳۔